عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, June 3,2020 | 1441, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
PamphHumanism آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کفر کو گھناؤنی چیز بنا کر بھی پیش مت کرو! (فصل 6 فتنۂ ہیومن ازم)
:عنوان

صرف کافر نہیں کفر کو برا جاننے کا تصور بھی دفن کرانا ہوگا۔ آپ بتائیے انبیاء نے کسی کے دھرم کو چھیڑ کر کبھی اس کا دل دکھایا ہو! کبھی کسی کو محض شرک کر لینے پر جہنم کی وعید سنا ڈالی ہو!

. باطلفكرى وسماجى مذاہب :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

’’کفر‘‘ کو گھناؤنی چیز بنا کر بھی پیش مت کرو!

فصل 6۔ فتنۂ ہیومن ازم

ہیومن ازم ایک عالمی تحریک اور ایک باقاعدہ پیکیج ہے۔ ہمارا کوئی جدت پسند طبقہ اس کی ایک چیز خریدے گا کوئی دوسری تو کوئی تیسری، مگر اِس کی مجموعی سیل  aggregate sale  اوپر ہوتی چلی جائے گی۔ اور  بالآخر آپ کو اِس کا سبھی کچھ خریدنا ہے...

چنانچہ یہ بھی کافی نہیں کہ آپ قرآن اور محمدﷺ کو نہ ماننے والے کو ’’کافر‘‘ کہنا متروک ٹھہرا دیں اور لغت میں اس کےلیے ’غیرمسلم‘ ایسا ایک بھلا سا لفظ ایجاد کر دیں جسے وہ خود بھی اپنے لیے استعمال کر سکے! نہیں، کافر کو برا جاننے کا تصور ہی اپنے یہاں سے ختم کرنا ہوگا! بلکہ خود ’’کفر‘‘ ہی کو برا جاننے کا تصور دفن کرنا ہوگا! ہر ایک کا اپنا اپنا دھرم ہے بھائی، کوئی تمہارے دھرم کو برا کہے تو تمہارا دل کیا کہے گا؟ لہٰذا کسی کے مذہب کو چھیڑو ہی مت؛ کیا آپ کو معلوم نہیں، ہمارے اپنے دین کی یہی تعلیم ہے!؟ آپ بتائیے انبیاء نے کسی کے دھرم کو چھیڑ کر کبھی اس کا دل دکھایا ہو! کبھی کسی کو محض  شرک کر لینے پر جہنم کی وعید سنا ڈالی ہو! محض کسی کے بت پوج لینے پر غصہ دکھایا ہو! کسی نے خدا کی آیات کو جھٹلایا یا انبیاء کی نبوت سے اعراض کیا اور اِس پر انبیاء نے ان کے خلاف کوئی محاذ کھڑا کر لیا ہو! بس اتنی سی بات پر کہ لوگوں نے خدا کی نازل کردہ کتاب پر ایمان لانے سے انکار کردیا اور اس کے مقابلے پر اپنے باپ دادا کا راستہ ہی اختیار کیے رکھا، انبیاء نے ان کے خلاف تحریک کھڑی کردی ہو! بھائی انبیاء نے ساری عمر لوگوں کو جھنجھوڑا اور خبردار کیا تو کچھ ’سماجی برائیوں‘ پر نہ کہ ’’کفر‘‘ اور ’’شرک‘‘ کرلینے پر! پس یہ محاذآرائی جو تم ’مذہب‘ کی بنیاد پر کرنا چاہ رہے ہو، کبھی ہندومت کو شرک کہتے ہو، کبھی عیسائیت کو دوزخ کا سامان بولتے ہو،  کبھی یہودیت کو ہلاکت کا راستہ قرار دیتے ہو... غرض قرآن اور محمدﷺ پر ایمان نہ لانے کو تم جو اِس طرح گھناؤنا بنا کر پیش کررہے ہو، اِس کا تو قرآن میں کوئی ثبوت ہی نہیں! خدا اور اس کے نبیوں کو ماننا یا نہ ماننا لوگوں کا ذاتی مسئلہ ہے بھائی؛ اس پر ان کے ساتھ بگڑ کر دکھانے کی کیا تک ہے؟ یہ تو انبیاء کا طریقہ ہی نہیں؛ انبیاء کے ہاں لوگوں کے ساتھ جو بھی کشیدگی پائی گئی وہ ’’شرک‘‘ وغیرہ ایسے مسائل پر تھوڑی تھی!

یعنی ’کرپشن‘ کرنے والے کو ’’برا‘‘ کہنے کی دلیلوں سے قرآن بھرا ہوا ہے، ’ٹیکس چوری‘ کے فعل کو ’’شرمناک‘‘ کہنے کی دلیلوں سے قرآن سرتا سر لبریز ہے، ’سمگلر‘ سے ’’نفرت‘‘ کرنے اور اس  کو ’’برا‘‘ کہنے پر دین کے اندر اجماع ہے اور قرآن میں اس کےلیے شروع سے لے کر آخر تک ’’جہنم کی وعیدیں‘‘ بھری ہوئی ہیں... البتہ ’’کفر‘‘ کرنے والے کےلیے، ’’بت پوجنے‘‘ والے کےلیے،  ’’خدا اور اس کے نبیوں کو نہ ماننے‘‘ والے کےلیے تو قرآن میں اول تا آخر’’پیار محبت‘‘ اور ’’اپنائیت‘‘ کی تاکیدیں ہیں؟!!!

مختصراً... کفر اور شرک کی شناعت ہی  اب تم اپنے دین سے نکال دو!!!

تو کیا کبھی کوئی ایسا دن آئے گا جب مسلم میڈیا ’’رب العزت کے ساتھ شرک کرنے والے‘‘  کو اُس درجہ میں کوسے گا اور ’’محمدﷺ کے ساتھ کفر کرنے والے‘‘ کے خلاف اس درجہ میں تحریک چلائے گا جس درجہ میں یہ ’کرپشن‘ اور ’سمگلنگ‘ کے خلاف بولتا اور تحریک چلاتا ہے؟! ان شاء اللہ جس دن یہاں مسلمان میڈیا ہوگا اُس دن یوں ہی ہوگا۔ جس دن یہاں نظامِ تعلیم مسلمان ہوگا اس دن یہاں کے نونہالوں کو ’’رب العزت اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر‘‘کو اسی شناعت کی نظر سے دیکھنا سکھایا جائے گا جس شناعت کی نظر سے اس کو ’سماجی ناانصافی‘ یا ’ٹیکس چوری‘ کرنے والے کو دیکھنا سکھایا جاتا ہے؛ بلکہ اس سے بھی کہیں زیادہ زور اور شدت کے ساتھ (وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ

یہ ’جرائم‘ (مانند ’کرپشن‘، ’سمگلنگ‘ و ’ٹیکس چوری‘ وغیرہ) چونکہ ’’انسان دیوتا‘‘ کے حق میں ایک پاپ ہے لہٰذا ہیومن اسٹ میڈیا اور ہیومن اسٹ نظام تعلیم اِس پر آسمان سر پر اٹھا لینا اپنا کارِمنصبی جانتا ہے۔  کسی چیز پر ’’ایمان‘‘ اور ’’اعتقاد‘‘ رکھنا درحقیقت یہی ہے۔ ’’ایمان‘‘ اور ’’اعتقاد‘‘ جس بھی چیز پر ہو، لازماً بولتا ہے۔ کبھی ہونہیں سکتا ایک چیز پر آدمی کا ’’ایمان‘‘ ہو اور وہ اس کی ’’ولاء اور براء‘‘ (دوستی و دشمنی) کی بنیاد نہ ہو۔ یہ طبعی حقیقتیں ہیں جو خودبخود بولتی ہیں؛ ایسی واضح باتوں پر ’دلائل‘ دینے کی بھلا کیا ضرورت ہے؟ یہ لوگ بھی جس دن ’’توحید‘‘ پر ایمان لائیں گے، اور جس دن یہ ’’محمدﷺ کی رسالت پر ایمان نہ لانے‘‘ کے حکمِ شرعی کو تسلیم کریں گے اُس دن آپ دیکھیں گے ان کی مخالفت اور موافقت کا حوالہ خودبخود ’’قرآن اور محمدﷺ‘‘ ہوگئے ہیں اور ان کی ’’ولاء اور براء‘‘ خودبخود اسلام اور توحید ہوگئی ہے۔ فی الحال اِنہیں ’’کافر‘‘ کو برا جاننے اور ’’کفر‘‘ کے خلاف محاذ آرا ہونے  کے دلائل پورے قرآن میں کہیں نظر نہ آئیں گے؛ اِس وجہ سے نہیں کہ خود ان کو قرآن کے اندر اِس مسئلہ کی تلاش ہے، بلکہ اس لیے کہ ہم موحدین کا منہ بند کرنا مقصود ہے!

’’پورے قرآن‘‘ پر اِس حوالے سے ہم پھر کسی وقت بات کریں گے؛ یہاں ان کےلیے قرآن سے صرف ایک حوالہ حاضر ہے؛ چاہیں تو غور کرلیں... کہ ’’ایمان‘‘ اور ’’کفر‘‘ کی بنیاد پر خلقِ خدا قرآن میں کیونکر تقسیم ہوتی ہے اور ذم و توبیخ اور مدح و ستائش کی سب سے بڑی بنیاد قرآن کے اندر کیا ہے... آخری پارے کی ایک چھوٹی سی سورت جو ہمارے بچے بچے کو یاد ہوتی ہے مگر جس کا مفہوم شاید ہمارے بڑے بڑوں کو بھولا ہوا ہے:

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَـٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ ۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ (البینۃ: 6، 8)

بےشک جتنے کافر ہیں، کتابی اور مشرک، سب جہنم میں جانے والے  ہمیشہ اس کی آگ میں رہنے والے ہیں۔ یہ مخلوقات میں بدترین ہیں۔

بےشک جو ایمان لائے اور صالح اعمال کرتے رہے، وہ مخلوقات میں اعلیٰ ترین ہیں۔

فہرست موضوعات

مقدمہ:فتنۂ ہیومن ازم

ڈھا دے مسجد، ڈھا دے مندر

مذاہب حاضر کیے جائیں

ادیان کی ریفارم

بتانِ رنگ و خوں میں ایک اور اضافہ: ’مذہب‘!

ہیومن ازم کےلیے ’اسلامی‘ بنیادوں کی فراہمی

کفر کو گھناؤنی چیز بنا کر بھی پیش مت کرو!

مـنــشـــــــــــــوراتِ ايقــــــــــــــــــــاظ

پوسٹ بکس نمبر  10262 لاہور   matbooateqaz@gmail.com      

http://www.eeqaz.org/
Print Article
  ہیومن ازم
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
Featured-
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
Featured-
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ!
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
کچھ مسلم معترضینِ اسلام!
باطل- جدال
حامد كمال الدين
کچھ ’مسلم‘ معترضینِ اسلام! تحریر: حامد کمال الدین پچھلے دنوں ایک ٹویٹ میرے یہاں سے  ہو۔۔۔
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر
ثقافت- خواتين
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر اجالا عثمان انٹرنیٹ سے لی گئی ایک تحریر جو ہمیں ا۔۔۔
غامدى اور عصر حاضر ميں قتال
باطل- فرقے
اعتزال
ادارہ
ایک فیس بکی بھائی نے غامدی صاحب کی جہاد کے موضوع پر ویڈیو کا ایک لنک دے کر درخواست کی تھی کہ میں اس ویڈیو کو ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
جہاد- دعوت
عرفان شكور
كامياب داعيوں كا منہج از :ڈاكٹرمحمد بن ابراہيم الحمد جامعہ قصيم (سعودى عرب) ضرورى نہيں۔۔۔۔ ·   ضرور۔۔۔
باطل- فرقے
Featured-
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
جہاد-
احوال-
Featured-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟ Post-organizations Era of the Islamic Movement یہ عن۔۔۔
حامد كمال الدين
باطل فرقوں کےلیے گنجائش پیدا کرواتے، دانش کے کچھ مغالطے   کچھ علمی چیزیں مانند (’’لازم المذھب لیس بمذھب‘۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
وقائع
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
دعوت
عرفان شكور
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز