عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, February 22,2020 | 1441, جُمادى الآخرة 27
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-11 IqtidhaUssiratIlmustaqeem آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
صراط مستقیم کا مغضوب علیھم اور ضالین سے فرق.. ظاہر، باطن ہر ہر سطح پر مطلوب
:عنوان

دل جتنا اسلام کی حقیقت سےآشنا ہوگا اس میں یہود اور نصاری سےمفارقت کا جذبہ اتنا ہی توانا ہوگا اور مسلمانوں میں عام ہو جانے والے یہود و نصاریٰ کےاخلاق اور اعمال سے اسکا گھن کھانا اور مزاحمت کرنا اتنا ہی شدید ہوگا

. اصولعقيدہ . راہنمائى :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

فصل6

اقتضاء الصراط المستقيم        تالیف شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ۔   اردو استفادہ و اختصار: حامد کمال الدین


صراطِ مستقیم کا مغضوب علیہم اور ضالین سے فرق

ظاہر باطن ہر ہر سطح پر مطلوب

یہ بھی جان لو کہ صراطِ مستقیم ایک وسیع حقیقت ہے:

1)        صراطِ مستقیم میں باطن سے متعلقہ امور بھی آتے ہیں، یعنی وہ حقائق جو قلوب میں پائے جاتے ہیں۔ مثل: اعتقادات اور اِرادات۔

2)        صراطِ مستقیم میں امورِ ظاہرہ بھی آتے ہیں مثل: اقوال اور افعال۔ یہ اقوال اور افعال: ’’عبادات‘‘ بھی ہو سکتے ہیں جیسے نماز و روزہ وغیرہ، اور ’’عادات‘‘ بھی ہو سکتے ہیں جیسے طعام، لباس، نکاح، رہن سہن، اجتماع، افتراق، سفر، اقامت اور نقل وحرکت وغیرہ۔

اِن امورِ باطنہ وظاہرہ کے مابین ایک خاص مناسبت ہے:

1)        دل میں جن احوال کا گزر ہوتا ہے وہی امورِ ظاہرہ کا موجب بنتے ہیں۔

2)        جبکہ ظاہر میں جن اقوال اور اعمال کا چلن رہتا ہے وہی دل کے احوال کو جنم دیتے ہیں۔

اب وہ جو شریعت کا حکم تھا کہ مغضوب علیہم اور ضالین کی راہ سے ہٹ کر چلنا ہے، وہ امورِ باطن کی بابت بھی ہے اور امورِ ظاہر کی بابت بھی۔ اللہ نے محمدﷺ کو جس پتے کی بات کے ساتھ جہان میں بھیجا ہے، اور جوکہ آپﷺ کا طریقہ اور راستہ ہے یعنی آپﷺ کی شریعت اور آپﷺ کا منہاج جس کو خود اللہ نے اپنے بندوں کےلیے وضع فرمایا...اس ’’پتے کی بات‘‘ میں یہ بھی شامل ہے کہ اللہ نے اس میں وہ اعمال اور اقوال مشروع ٹھہرائے  جو آپﷺ کے پیروکاروں کو مغضوب علیھم اور ضالین سے چھانٹ دیں۔ چنانچہ انہیں  دل کے احوال اور اعتقادات ہی میں نہیں ظاہری امور میں بھی (بےشمار مقامات پر) مغضوب علیہم اور ضالین کی مخالفت کا حکم فرمایا؛ چاہے اکثریت کو یہ امور بظاہر معمولی و بے ضرر ہی کیوں نہ نظر آئیں۔

ظاہری طریقہ و سیرت میں مغضوب اور ضالین کی مخالفت کا یہ حکم کیوں؟

یہ کئی وجہ سے ہے، جن میں سے چند ایک کا ہم یہاں ذکر کریں گے:

۱۔            ظاہری وصف میں مشترک ہونا دو متشابہ چیزوں کے مابین ایک نسبت کراتا اور ایک باہم مماثلت لے کر آتا ہے؛ جو بالآخر اعمال اور رویوں ہی میں دونوں کے مابین ایک موافقت لے آنے پر منتج ہوتا ہے۔ عام دیکھنے میں بھی یہی آیا: اہل علم والی پوشاک زیب تن کر رکھنے والا ایک شخض اپنے آپ کو ایک درجہ اہل علم کا ساتھی شمار کرنے لگے گا۔ ایک فوجی وردی پہن رکھنے والا شخص اپنے اندر کسی درجہ فوجی رویے محسوس کرے گا اور اس کی طبیعت ایک فوجیانہ میلان اختیار کر لے گی، سوائے یہ کہ ایسا ہونے میں کوئی مانع حائل ہو۔

۲۔           جبکہ ظاہری وصف میں مختلف ہونا ہردو کے مابین ایک مغایرت لے آتا ہے۔ اور یہ ظاہری مغایرت (مغضوب علیھم اور ضالین سے ظاہری امور میں بھی مختلف نظر آنا) تمہیں غضب اور ضلال کے موجبات سے ہی دور کر دیتا؛ اور ھدیٰ و انعام کے موجبات سے ہی قریب کر دیتا ہے۔ نیز یہ حزب اللہ (جوکہ فلاح پانے والا ہے) اور حزب الشیطان (جوکہ گھاٹا کھانے والا ہے) کے مابین موالات کے رشتے کو جسے اللہ نے حرام کیا ہے کالعدم کرا دینے پر منتج ہوتا ہے۔

اور یہ ایک نہایت عظیم حقیقت ہے: دل جتنا زندگی سے پُراور اسلام سے آشنا ہو گا  _ _ اور اسلام بھی وہ نہیں جو چند ظاہری اعمال اور باطنی اعتقادات کا مجموعہ ہو   _ _ میرا مقصد ہے دل جتنا اسلام کی حقیقت سے آشنا ہوگا اُس میں یہود اور نصاریٰ سے مفارقت کا جذبہ اُتنا ہی توانا ہوگا اور مسلمانوں میں عام ہو جانے والے یہود و نصاریٰ کے اخلاق اور اعمال سے اُس کا گھن کھانا اور مزاحمت کرنا اُتنا ہی شدید ہوگا۔

۳۔           ظاہری وصف میں مشترک ہونا ہردو کے مابین ایک خلط کا موجب بنتا ہے۔ یہاں تک کہ آنکھ ان دو حقیقتوں کے مابین تمییز کی صلاحیت کھو دیتی ہے کہ:

ö         ایک جانب وہ ہیں جن کو ہدایت بخشی گئی اور انعام کیا گیا اور خوشنودی کے وعدے فرمائے گئے،

ö         اور دوسری جانب وہ جن پر غضب کیا گیا اور جو راہ بھٹک چکے۔

یہ ساری بحث ابھی وہاں ہے جہاں ظاہری اشتراک میں سوائے مشابہت کے کوئی اور خرابی نہ ہو۔ رہ گیا اشتراک اُن اشیاء میں جو اُن اقوام کے موجباتِ کفر میں آتی ہیں تو یہ کفر کے شعبوں میں سے ایک شعبہ ہوگا۔ یہاں؛ جس درجہ کی معصیت خود اُن کا فعل ہوگا اُسی درجہ کی معصیت اُن کی موافقت کرنے میں ہوگی۔

دین کا یہ ایک نہایت اہم اصل ہے؛ اور اس کی تہہ کو پانا حد درجہ ضروری۔

(کتاب کا صفحہ  80 تا 83)

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
شخصیات اور پارٹیوں کے ساتھ تھوک کا معاملہ نہ کرنا
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
پراپیگنڈہ وار propaganda war میں سیگ منٹیشن segmentation (جزء کاری) ناگزیر ہوتی ہے۔ یعنی معاملے کو ای۔۔۔
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار.. اور امت کا طائفہ منصورہ
اصول- عقيدہ
اداریہ-
حامد كمال الدين
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار..  اور امت کا طائفہ منصورہ حالات کو سرسری انداز میں پڑھنا... واقعات م۔۔۔
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
رسالہ اصول سنت از امام احمد بن حنبلؒ
اصول- عقيدہ
اصول- منہج
ادارہ
رســـــــــــــــــــــالة اصولِ سنت از امام احمد بن حنبل اردو استفاده: حامد كمال الدين امام ۔۔۔
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم
راہنمائى-
حامد كمال الدين
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم سوال: بہت سے مسلم ملکوں میں سوٹ کا رواج ہے، یعنی کوٹ پینٹ۔ جبکہ ۔۔۔
’خطاکار‘ مسلمانوں کو ساتھ چلانے کا چیلنج
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
’خطاکار‘ مسلمانوں کو ساتھ چلانے کا چیلنج سوال: ایک مسئلہ جس میں افراط و تفریط کافی ہو ر۔۔۔
واقعۂ یوسف علیہ السلام کے حوالے سے ابن تیمیہ کی تقریر
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
قارئین کے سوالات واقعۂ  یوسف علیہ السلام کے حوالے سے ابن تیمیہ کی تقریر ہمارے کچھ نہایت عزیز ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
حامد كمال الدين
باطل فرقوں کےلیے گنجائش پیدا کرواتے، دانش کے کچھ مغالطے   کچھ علمی چیزیں مانند (’’لازم المذھب لیس بمذھب‘۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
تنقیحات-
ثقافت- معاشرہ
حامد كمال الدين
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند حامد کمال الدین دا۔۔۔
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
ثقافت- خواتين
ثقافت-
حامد كمال الدين
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک حامد کمال الدین کوئی پچیس تیس سال بعد ناول نام کی چیز ہاتھ لگی۔ وہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ حامد کمال الدین شاہ سلمان کے شروع دنوں میں ی۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی حامد کمال الدین وہ طعنے جو میرے کچھ مخلص بھائی او۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
ادارہ
محمد قطب
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
اديان
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز