عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 24,2024 | 1445, شَوّال 14
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-11 IqtidhaUssiratIlmustaqeem آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
مگر ایک گروہ لازماً حق پر رہے گا
:عنوان

اللہ کے سوا اِس کا کوئی معبود اور نہ انبیاء اور حَوَارِیُّونَ وَأصۡحَاب کے سوا اب اِس کا کوئی راستہ۔یہ راہ چھڑوا دینے والے جتنے عوامل یہاں آئیں گے یہ ان کو اپنے حق میں ہلاکت تصور کرے گا؛ اور ایسے سب عوامل کے س

. اصولعقيدہ . راہنمائى :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

فصل5

اقتضاء الصراط المستقيم        تالیف شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ۔   اردو استفادہ و اختصار: حامد کمال الدین


مگر ایک گروہ لازماً حق پر رہے گا

یہ خوفناک پیش گوئیاں  گو بڑی تعداد میں احادیث کے اندر وارِد ہیں کہ اِس امت میں یہود و نصاریٰ کے طریقے اختیار ہونے لگیں گے۔ نیز روم و فارس کے طور اطوار اپنائے جانے لگیں گے۔ مگر یہ امیدافزا خبر بھی احادیث کے اندر مذکور ہے کہ رسول اللہﷺ کی ساری امت اِس مہلک روش کا شکار نہ ہو گی۔ بلکہ ایک گروہِ حق قیامت تک رہے گا جسے اللہ اُس صراطِ مستقیم پر ہی قائم رکھے گا جس پر آپﷺ امت کو چھوڑ گئے۔ یہ طَائِفَةٌ ظَاهِرَةٌ (چھا کر رہنے والا گروہ)؛ اہل باطل کے خلاف مسلسل برسرِ پیکار؛ قیامت تک ہار ماننے والا نہ ہوگا۔ اِس مضمون کی پیش گوئی بھی نبیﷺ سے تواتر کے ساتھ ثابت ہے۔

نیز نبیﷺ کی یہ پیش گوئی اِسی مضمون کو تقویت دیتی ہے کہ:

إِنَّ اللَّهَ لَا يَجْمَعُ أُمَّتِي - أَوْ قَالَ: أُمَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ضَلَالَةٍ.[1]

یقیناً اللہ میری امت کو، یا کہا کہ امتِ محمدﷺ کو،  پوری کی پوری کو ضلالت پر نہ جانے دے گا۔

نیز آپﷺ کی یہ پیش گوئی:

«لَا يَزَالُ اللَّهُ يَغْرِسُ فِي هَذَا الدِّينِ غَرْسًا يَسْتَعْمِلُهُمْ فِي طَاعَتِهِ»[2]

اللہ تعالیٰ ہمیشہ اِس دین کے اندر ایسی پود اگاتا رہے گا  جسے وہ اپنی اطاعت کروانے کےلیے کام میں لاتا رہے۔

چنانچہ نبیﷺ کی اِن سچی پیش گوئیوں سے یہ بات معلوم ہوئی کہ آپﷺ کی امت میں ایک طبقہ آپﷺ کی ہدایت اور طریقے کے ساتھ ہی چمٹا رہے گا جوکہ خالص دینِ اسلام ہے۔ جبکہ ایک طبقہ آپﷺ کے اِس راستے سے منحرف ہو کر یہود کی چلی ہوئی گھاٹیوں میں سے کوئی گھاٹی یا نصاریٰ کے چلے ہوئے راستوں میں سے کوئی راستہ چلنے لگے گا۔ گو یہ ضروری نہیں کہ ایسے ہر انحراف سے آدمی کافر ہی ہو جائے۔ بلکہ یہ تک ضروری نہیں کہ ایسے ہر انحراف سے آدمی فاسق ہو جائے۔ بلکہ ان انحرافات میں سے کوئی انحراف ایسا ہو گا جو کفر ہو، کوئی انحراف ایسا جو فسق ہو، کوئی انحراف ایسا جو محض نافرمانی ہو، اور کوئی انحراف ایسا جو محض خطا ہو۔

یہ انحراف، یعنی راستہ چھوڑ بیٹھنا طبائع کا بھی تقاضا ہے اور شیطان بھی اسے انسان کے آگے زیادہ سے زیادہ مزین کرتا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ بندے کو حکم ہوا کہ مسلسل دعاء کرتا رہے کہ اسے وہی سیدھا راستہ چلنا نصیب رہےجس میں نہ یہودی طرزِعمل کی کوئی آلائش ہو اور نہ عیسائی طرزِعمل کی۔

یہ ہے ’’حنیف‘‘ ہونا۔ یعنی یکسو۔ ہر طرف سے ہٹا ہوا۔ اور ایک ہی رخ پر پورے وثوق اور دلجمعی کے ساتھ لگا ہوا۔اِس بحرِ ظلمات سے پار لگنا جو پیغمبر کے ذریعے خدا نے اِس کو دکھلا دیا اور أَنۡعَمۡتَ عَلَیۡھِمۡ والی شاہراہ پر اِسے گام زن کرا دیا، یہ اس پر خدا کا شکر کرتا نہیں تھکتا۔ اس سے اِدھراُدھر کسی جانب دیکھنے کا روادار یہ کیسے ہو؟ اللہ کے سوا اِس کا کوئی معبود اور نہ انبیاء اور حَوَارِیُّونَ وَأصۡحَاب کے سوا اب اِس کا کوئی راستہ۔یہ راہ چھڑوا دینے والے جتنے عوامل یہاں آئیں گے یہ ان کو اپنے حق میں ہلاکت تصور کرے گا؛ اور ایسے سب عوامل کے ساتھ مسلسل حالتِ جنگ میں رہے گا۔

اُدھر اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ہمیں متنبہ فرمایا کہ اہل کتاب کی خواہش یہی ہے کہ یہ ہمیں ہمارا وہ راستہ چھڑوا کر جو اللہ کے ہاں قبول ہے اُن راستوں پر لگائیں جن پر چل کر یہ خود خدا کے در سے دھتکارے گئے:

وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُم مِّن بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِّنْ عِندِ أَنفُسِهِم مِّن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ ۖ                                                                              (البقرۃ: 109)

بہت اہل کتاب خواہشمند ہیں کہ یہ تم کو پھیر کر کافر کر دیں تمہارے ایمان لانے کے بعد، محض اپنے اندر کی جلن سے، جبکہ حق ان پر پوری طرح واضح ہو چکا۔

اسی سورت میں تھوڑا آگے چل کر فرمایا:

وَلَن تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ ۗ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّـهِ هُوَ الْهُدَىٰ ۗ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُم بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ ۙ مَا لَكَ مِنَ اللَّـهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ.                                                                                                                                                              (البقرۃ: 120)

یہ یہود اور نصاریٰ تم سے ہرگز راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کی ملت کی پیروی نہ کر لو۔ کہو: اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے۔ اگر تم نے، باوجود اپنے پاس علم آجانے کے، ان کی آراء کی پیروی کی، تو اللہ کے آگے نہ تمہارا کوئی ولی اور نہ کوئی مددگار۔

(کتاب کا صفحہ  69-71)

پس اہل کتاب کی یہ خواہش کہ ہم اپنا راستہ چھوڑ کر اُن کے پیروکار او ر اُن کے خوشہ چین ہوں، خود قرآن نے ہم پر آشکار کر دی ۔ جبکہ ہمیں بھی جس بات سے بےحد ہوشیار اور چوکنا رہنا ہے، ہم پر پوری طرح کھول دی۔ ہم مار کھائیں گے تو اب محض اپنے ظلم اور اپنی جہالت سے۔

*****

مقصد یہ کہ واضح ہو جائے:

1)           صراط مستقیم کے لیے بندے کی ضرورت اور فاقہ مندی کس قدر شدید ہے،

2)           اور اس سے انحراف کے راستوں سے واقف اور خبردار ہونا کس قدر ضروری۔

(کتاب کا صفحہ  80)

  



[1]    ترمذی عن ابن عمر  رقم 2167، مستدرک حاکم رقم 397۔ البانی نے اسے صحیح کہا۔

مسند احمد (رقم 27224) میں یہی بات ابو بصرۃ غفاری﷜ سے یوں آئی: سَأَلْتُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا يَجْمَعَ أُمَّتِي عَلَى ضَلَالَةٍ فَأَعْطَانِيهَا ’’میں اللہ سے سوالی ہوا کہ وہ میری ساری امت کو گمراہی پر نہ جانے دے۔ اللہ نے مجھے یہ چیز بخش دی‘‘۔

[2]    مسند احمد عن أبي عِنَبةَ الخولاني  17787، ابن ماجۃ رقم 8، ابن حبان رقم 326۔ البانی اور ارنؤوط نے اِس حدیث کو حسن کہا۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویں
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
مابین مسلک پرستی و مسالک بیزاری
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز