عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, February 22,2020 | 1441, جُمادى الآخرة 27
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-11 IqtidhaUssiratIlmustaqeem آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
گھپ اندھیرا تھا تو جہان میں محمدﷺ مبعوث ہوئے
:عنوان

جن عقائد کو علم سمجھاجاتا وہ جہل ہوتا۔جن اعمال کو صلاح سمجھاجاتاوہ فساد۔کوئی بڑا ہی خوش قسمت ہوا تو اسکو علم یا عمل کی کوئی ایسی صورت میسر آگئی جو انبیاء کےترکےسےباقی رہ گئی تھی؛البتہ حق اور باطل اسمیں بھی گڈمڈ

. راہنمائى . اصولعقيدہ :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف


فصل1

اقتضاء الصراط المستقيم        تالیف شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ۔   اردو استفادہ و اختصار: حامد کمال الدین


گھپ اندھیرا تھا تو جہان میں محمد ﷺ مبعوث ہوئے

یہ بات نہایت خوب سمجھ لو:

دنیا میں رسولوں کی آمد کا سلسلہ بڑی دیر سے بند تھا  جب اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺکو مخلوق کی طرف مبعوث فرمایا۔ قرآن کے بقول:  عَلیٰ فَتْرَۃٍ مِنَ الرُّسُلِ (المائدۃ: 19) ’’رسولوں کے ایک بڑے انقطاع کے بعد‘‘۔

یہ اور دیگر دلائل سے ثابت ہے کہ پیغمبر آخر الزمانﷺ کی بعثت کے وقت دنیا میں کوئی واضح ہدایت اور آسمانی روشنی سرے سے نہ پائی جاتی تھی۔ یعنی دنیا تاریکی میں ڈوب چکی تھی۔ روشنی اب ہونی تھی تو صرف رسول اللہﷺ کے دم سے۔

(ازرُوئے حدیث) آپﷺ کی بعثت  ایک ایسے وقت ہوئی  جب اہل زمین، عرب کیا عجم، سب خدا کے ہاں ناقبول اور ردّ تھے۔[1] سوائے اہل کتاب  کے کوئی ا ِکادُکا باقیات؛ اور یہ بھی دنیا چھوڑ نہیں چکے تو عنقریب چھوڑ جانے والے تھے۔

چنانچہ نبیِ آخر الزمانﷺ کی بعثتِ باسعادت کے وقت دنیا عموماً دو ہی قسم کے انسانوں پر مشتمل رہ گئی تھی:

أ‌.        یا کتابیّ: یعنی جو شخص کسی آسمانی کتاب سے وابستہ ہو۔ لیکن

o وہ کتاب تبدیل ہوچکی ہوگی،

o یا بیک وقت تبدیل بھی ہوگی اور منسوخ بھی،

o یا پھر سرے سے ناپید؛ یعنی اس کا علم نابود اور اس پر عمل متروک۔

ب‌.     یا اُمّیّ: یعنی جو سرے سے کوئی کتاب نہیں رکھتا خواہ وہ عرب سے ہو یا عجم سے؛ بس اِس کو جو اچھا لگا یہ اس کو پوجنے لگا اور خیال کیا کہ یہی اُس کےلیے بھلا ہے

o       کوئی ستارے کو پوجنے میں لگا ہے،

o       تو کوئی بت کو،

o       تو کوئی قبر کو،

o       تو کوئی مورت کو۔

o       وغیرہ

غرض انسانیت جاہلیت کی بدترین حد کو چھوتی تھی۔ جن عقائد کو علم سمجھا جاتا وہ جہل ہوتا۔ جن اعمال کو صلاح سمجھا جاتا وہ فساد ہوتا۔ کوئی بڑا ہی خوش قسمت ہوا تو اُس کو علم یا عمل کی کوئی ایسی صورت میسر آگئی جو انبیاء کے ترکے سے باقی رہ گئی تھی؛ البتہ حق اور باطل اس میں بھی گڈمڈ، اور تمیز دوبھر۔ عبادت کے اعمال ہو رہے تھے مگر ان کا کچھ ہی حصہ ہوگا جو خدا کی جانب سے مشروع legislated/prescribed   ہو؛ اکثر انسان ساختہ man-made   تھا جو اصلاحِ نفس کی صلاحیت سے قریباً عاری تھا۔

یا پھر عقل اور فلسفہ کی پیشوائی تھی۔ قلب و نظر کی سب دولت طبیعیات اور ریاضیات پر لنڈھا دی جاتی۔ اصلاحِ اخلاق کے نسخے مشقت کا دوسرا نام تھا؛ جان جوکھوں کی محنت بھی کچھ ثمر نہ دیتی اور اگر دیتی تو وہ انتہائی ناکافی ، جس سے انسانیت کی بھوک مٹے اور نہ پیاس۔ پھر وہ بھی ایک ایسی مضطرب حالت میں کہ اس کا باطل عنصر، حق سے کئی گنا بڑھ کر۔ ساتھ میں سرپھٹول اور کثرتِ آراء؛ بحثیں حد سے زیادہ اور دلیلیں ناپید۔

یہ وہ وقت تھا جب اللہ نے نبوتِ محمدﷺ کی برکت سے انسانیت کو ہدایت بخشی۔ آپﷺ کی لائی ہوئی بینات اور ھدیٰ کے ذریعے اہل زمین کا بیڑہ پار لگایا۔ ایک ایسی ہدایت جس کی تجلّی لفظوں کے بیان سے باہر ہے اور بڑے بڑے عارفوں کے اندازے سے بڑھ کر۔ تاآنکہ آپﷺ پر ایمان لانے والی امت کو عموماً اور اس امت کے اہل علم کو خصوصاً ایک ایسا کمال کا علم نصیب ہوا اور ایک ایسے اعلیٰ عملِ صالح ،  اخلاقِ برگزیدہ اور راستی پر مبنی سنتوں اور ضابطوں کا سراغ ملا.. کہ اگر تمام قوموں کی حکمت اور دانائی جمع کر لی جائے، علم کی صورت میں بھی اور عمل کی صورت میں بھی، اور اس کے سب شوائب بھی اُس سے نکال دیے جائیں، تو اقوام عالم کی یہ سب حکمت و دانائی مل کر بھی اُس علم و دانش کے آگے جسے لے کر محمد ﷺ مبعوث ہوئے پرکاہ کی حیثیت نہ رکھے۔ جس پر تعریف کیجئے تو اللہ وحدہٗ لاشریک کی۔

اِس مبحث کے دلائل اور شواہد بیان کرنے کا البتہ یہ مقام نہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 



[1]    امام ابن تیمیہؒ کا اشارہ ہے صحیح مسلم کی اِس حدیث کی طرف:

وَإِنَّ اللهَ نَظَرَ إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ، فَمَقَتَهُمْ عَرَبَهُمْ وَعَجَمَهُمْ، إِلَّا بَقَايَا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، وَقَالَ: إِنَّمَا بَعَثْتُكَ لِأَبْتَلِيَكَ وَأَبْتَلِيَ بِكَ، وَأَنْزَلْتُ عَلَيْكَ كِتَابًا لَا يَغْسِلُهُ الْمَاءُ، تَقْرَؤُهُ نَائِمًا وَيَقْظَانَ

(صحيح مسلم، عن عياض بن حمار المجاشعي، كتاب الجنة وصفة أهلها ونعيمها، باب الصفات التي يُعرَف بها في الدينا أهل الجنة وأهل النار، رقم الحديث 2865)

’’اور اللہ نے نگاہ فرمائی اہل زمین پر، تو بیزاری فرمائی ان کے عرب سے اور عجم سے۔ سوائے اہل کتاب میں سے کچھ بچے کھچے (شرح نووی: یعنی اہل کتاب کے وہ معدودے چند لوگ جو اپنے اصل دین حق پر بغیر تبدیلی کے باقی تھے) اور فرمایا (اے محمدؐ) میں نے تجھے مبعوث فرمایا ہے اس لیے کہ تجھے آزماؤں اور تیرے ذریعے آزماؤں۔ اور تجھ پر ایک ایسی کتاب نازل فرمائی جسے پانی نہ دھو سکے (شرح نووی: یعنی جو سینوں میں محفوظ ہوگا اور تغیراتِ زمانہ ا س کو مٹا نہ سکیں گے) جس کو تو سوتا جاگتا پڑھے گا۔

حدیث میں فَمَقَتَھُمْ عَرَبَھُمْ وَعَجَمَھُم. لفظ مقت کے معنیٰ میں امام نوویؒ کہتے ہیں: أشَدُّ الْبُغْضِ۔ یہی لفظ (مقت) قرآن میں کئی جگہ استعمال ہوا ہے۔ مثلاً سورۃ غافر (آیت ۱۰) میں: لَمَقْتُ اللّٰہِ أکْبَرُ مِنْ مَقْتِکُمْ لِأنْفُسٍکُمْ۔یہاں پر؛ بیشتر اردو تراجم میں اس کا معنیٰ ’’بیزاری‘‘ کیا گیا ہے۔ سادہ الفاظ میں اس کا جو معنیٰ بنتا ہے وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے تمام اہل زمین کو ناقبول disapprove   کر دیا تھا۔ یعنی قبول approve  ہونے کےلیے ان کو محمدﷺ کے پیچھے چل کر آنا ہو گا۔

ابن تیمیہ کتاب کی عین ابتداء میں یہ مبحث لائے ہیں کہ: چودہ سو سال پہلے ہی جملہ اہل زمین سے اللہ رب العزت کی بیزاری ہو چکی ہے۔ ان کے عقائد اور اعمال سب خدا کے ہاں مسترد ہیں۔ پوری انسانیت خدا کے ہاں اُسی وقت سے ردّ disapproved تھی اورہے، سوائے اُن خوش بختوں کے جو (بصورتِ اسلام) محمد ﷺکے ذریعے دی جانے والی آزمائش میں پورا اتریں اور خدا کے ہاں سرخرو ہوں۔

’گلوبلائزیشن‘ کی دہلیز پر قدم رکھنے کے لیے پہلا سبق!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
شخصیات اور پارٹیوں کے ساتھ تھوک کا معاملہ نہ کرنا
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
پراپیگنڈہ وار propaganda war میں سیگ منٹیشن segmentation (جزء کاری) ناگزیر ہوتی ہے۔ یعنی معاملے کو ای۔۔۔
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار.. اور امت کا طائفہ منصورہ
اصول- عقيدہ
اداریہ-
حامد كمال الدين
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار..  اور امت کا طائفہ منصورہ حالات کو سرسری انداز میں پڑھنا... واقعات م۔۔۔
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
رسالہ اصول سنت از امام احمد بن حنبلؒ
اصول- عقيدہ
اصول- منہج
ادارہ
رســـــــــــــــــــــالة اصولِ سنت از امام احمد بن حنبل اردو استفاده: حامد كمال الدين امام ۔۔۔
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم
راہنمائى-
حامد كمال الدين
کوٹ پینٹ پہننے کا شرعی حکم سوال: بہت سے مسلم ملکوں میں سوٹ کا رواج ہے، یعنی کوٹ پینٹ۔ جبکہ ۔۔۔
’خطاکار‘ مسلمانوں کو ساتھ چلانے کا چیلنج
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
’خطاکار‘ مسلمانوں کو ساتھ چلانے کا چیلنج سوال: ایک مسئلہ جس میں افراط و تفریط کافی ہو ر۔۔۔
واقعۂ یوسف علیہ السلام کے حوالے سے ابن تیمیہ کی تقریر
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
قارئین کے سوالات واقعۂ  یوسف علیہ السلام کے حوالے سے ابن تیمیہ کی تقریر ہمارے کچھ نہایت عزیز ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
حامد كمال الدين
باطل فرقوں کےلیے گنجائش پیدا کرواتے، دانش کے کچھ مغالطے   کچھ علمی چیزیں مانند (’’لازم المذھب لیس بمذھب‘۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
تنقیحات-
ثقافت- معاشرہ
حامد كمال الدين
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند حامد کمال الدین دا۔۔۔
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
ثقافت- خواتين
ثقافت-
حامد كمال الدين
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک حامد کمال الدین کوئی پچیس تیس سال بعد ناول نام کی چیز ہاتھ لگی۔ وہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ حامد کمال الدین شاہ سلمان کے شروع دنوں میں ی۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی حامد کمال الدین وہ طعنے جو میرے کچھ مخلص بھائی او۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
ادارہ
محمد قطب
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
اديان
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز