عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-10 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اپنوں جیسا دیس!
:عنوان

. احوال :کیٹیگری
محمد زکریا خان :مصنف

اپنوں جیسا دیس

محمد زکریا خان

چلى كى ايك معمر خاتون نے امير جماعت سےكہا كہ آپ جب تك يہاں سينٹياگوميں ہيں ميرے فليٹ پر قيام كريں اور وہ بھى بلا معاوضہ!

  خدا كے راستے ميں نكلنا نہايت مبارك كام ہے۔ قرون اولى ميں بھى اسى عمل سے اسلام متعارف ہوا تھا اور اب بھى اسلام اسى عمل كا وسيع پيمانے پر منتظر ہے۔

  پچھلے دنوں ملتان سے ايك جماعت جنوبى امريكہ كے ملك چلى(Chile) آٹھ ماہ كےليے نكلى تھى۔ مولانا نثار احمد اس جماعت كے ہمراہ دوسرى مرتبہ چلى ميں ايك لمبا قيام كر كے حال ہى ميں ملتان لوٹے ہيں۔ يہ مضمون مولانا كے سفر چلى كا خلاصہ ہے جسے راقم اپنے الفاظ ميں بيان كرنے كى سعادت حاصل كر رہا ہے۔

  چلى جس كا تلفظ اردو كے لفظ ’چلے‘ كے قريب ہے جنوبى امريكہ كا ايك ملك ہے۔ يہاں بیشتر ہسپانوى (اسپين كے) لوگ آباد ہيں۔ سركارى اور رابطے كى زبان بھى ہسپانوى ہے۔ كچھ عشرے پہلے ملتان كے علاقے عباس پورہ نزد چوك شاہ عباس كے لوگ روز گار كى تلاش ميں چلى جا كر آباد ہو گئے تھے۔ خدا كا شكر ہے كہ مسلمانوں ميں سے ايك جماعت نے اپنے ذمہ  اس كام كا بيڑا اٹھا ركھا ہے كہ وہ پاكستان كے مسلمانوں كى دوسرے ملكوں ميں بھى جا كر نصرت كرتى رہتى ہے۔ تبليغى جماعت كے عمائدين سے يہ بات پوشيدہ نہ رہى ہو گى كہ تيس چاليس سال پہلے مشرق وسطى كے ستائے لوگ جب ہجرت كر كے چلى آباد ہو گئے تھے تو وہ كس طرح مشرقى ثقافت اور مشرقى اقدار سے رفتہ رفتہ دور ہوتے چلے گئےتھے۔ اسى احساس نے ہى يہ جذبہ پيدا كيا ہے كہ دنيا كے آخرى كونے ميں موجود اپنوں كو تنہا نہ چھوڑا جائے اور گاہے بگاہے تبليغى جماعت كے ذمہ دار اس فریضے كو نبھاتے رہتے ہيں۔

  مولانا نثار احمد جو ابدالى مسجد ملتان سے متصل دينى درس گاہ كے رئيس المدرسين ہيں پہلے بھى چلى جا چكے ہيں۔ چلى كا ويزا آىسان نہيں ہے اس ليے كہ پاكستان ميں چلى كا سفارت خانہ ہى نہيں ہے۔ طے يہ پايا كہ مليشيا كے راستے چلى كا سفر كيا جائے۔ خدا چاہے تو ايك نيكى كو جتنا بڑھا دے۔ مقصد سفر تو يہ تھا كہ پاكستانيوں سے چلى ميں ملاقات كى جائے اور مشرقى روايات سے انہيں وابستہ ركھا جائے مگر اللہ تعالى نے اس ميں مليشيا كے مسلمانوں كے ساتھ روابط كا بھى سلسلہ پيدا كر ديا۔ رسول اللہ صلى اللہ عليہ و سلم كا ارشاد ہے كہ قيامت كے روز صرف عرش كا سايہ ہو گا اور باقى ہر طرف بلا كى گرمى اور دھوپ ہو گى۔ كچھ خوش قسمت عرش كے سائے ميں لائے جائيں گے۔ ان خوش قسمت لوگوں ميں ايك صنف ايسے مسلمانوں كى ہو گى جو ايك دوسرے سے بے غرض صرف اللہ كے ليے محبت ركھتے تھے۔ آپ عليہ السلام كے اس ارشاد كى وجہ سے سلف صالحين ايك دوسرے سے دور دراز كا سفر كر كے ملاقات كے ليے جايا كرتے تھے۔ بعضے تو اتنى پڑتال كرتے كہ مكرر پوچھ ليتے كہ واقعتاً آپ مجھ سے اللہ كى خاطر ملنے آئے ہيں۔ مہمان كہتا كہ بخدا يہى سبب ہے۔ ميزبان كہتا مجھے كوئى برا خيال نہيں آيا تھا۔ ميں نے اس وجہ سے يہ بات كى ہے كہ خود آنحضور اسى طرح پوچھ ليا كرتے تھے۔

  ملائیشيا ميں قيام كے دوران ميں مولانا اور ان كے ساتھيون كو چلى كا ويزا مل گيا۔ چوبيس گھنٹے كى اڑان كے بعد جہاز چلى كے دار الحكومت سينٹياگو كے ہوائى اڈے پر سلامتى سے پہنچ گيا۔ ہمارے ساتھيوں نے متعدد بار ہوائى جہاز ميں نمازيں ادا كيں۔ جہاز ميں نماز كے ليے كتنى جگہ ميسر آتى ہو گى اس كا تصور كيا جا سكتا ہے۔ ليكن جو كشادگى جہاز كے مسافروں نے دكھائى وہ نہايت قابل قدر ہے۔ جہاز ميں نماز كى ادائيگى كے ليے نزديك كے مسافروں نے اپنے آپ كو سكيڑ لياتھا۔ جہاز كے اكثر مسافروں كو عبادت كا يہ منظر دلكش لگا۔ اس بات كا اندازہ يوں ہوا كہ مسافروں نے ايك تو نماز پڑھنے كے ليے جگہ چھوڑ دى اور دوسرا ان كى آنكھوں سے ہمارے ساتھيوں كے ليے تحسین كے جذبات نكل رہے تھے۔ نماز اور حج ايسے شعائر دين ہيں كہ اكثر نو مسلم ان سے متاثر ہو كر اسلام قبول كر ليتے ہيں۔ يہاں جہاز ميں ايك ناخوشگوار واقعہ بھى ہوا۔ پرائے تو نہيں اپنوں ميں سے كراچى كے ايك صاحب نے ہمارے ساتھيوں كى اس طرح بار بار نماز پڑھنے كو مينرز كے خلاف جانا اور آ كر كافى بد اخلاقى سے منع كيا كہ آپ مسافروں كى اذيت كا باعث بن رہے ہيں۔ تعجب ہے كہ جہاز كے عملے نے نماز كى جہاز ہى ميں ادائيگى سے نہ صرف تعرض نہيں كيا بلكہ ايك لحاظ سے سراہا ہى مگر ہمارے ان صاحب كو يہ عمل آداب كے خلاف نظر آيا۔ احساس كمترى شايد يہى ہوتا ہے!

  چلى ميں ملتان كے رہنے والے زيادہ تر كم قيمت كى اشياء چل پھر كر بيچتے ہيں۔ كچھ لوگ اب دكان ميں بيٹھ كر نسبتاً بڑا كار و بار بھى كرنے كے قابل ہو گئے ہيں۔ بعض اپنى جنس ادھار پر گھريلو عورتوں كو بھى بيچ ديتے ہيں۔ وقت مقررہ پر خواتين ادائيگى كر ديتى ہيں۔ وعدہ خلافى تقريباً نہ ہونے كے برابر ہے۔ سينٹياگو ميں اب ايك مسجد بھى ہے۔ لوگوں كا رجحان بتدريج نماز كى طرف ہو رہا ہے۔ كئى مسلم گھرانے اپنے ايك بيرونى كمرے كو مصلے كے طور پر مختص كر ديتے ہيں۔

  چلى كے جن مقامى خواتين و حضرات سے ہمارے ساتھيوں كى ملاقات رہى وہ بھى نہايت دلچسپ ہے۔ اكثر نے شلوار قميض كے لباس كو پسنديدگى كى نظر سے ديكھا ہے۔ انہوں نے اس كى وضاحت بھى كى كہ يہ لباس بظاہر بدن كے ليے آرام دہ ہے۔ نماز كى عبادت كو ہر جگہ نہايت احترام كى نظر سے ديكھا گيا ہے۔ ہمارے ساتھيوں نے مقامى لوگوں كو بتايا كہ پاكستان ميں عورتيں گھروں ميں خانگى امور سر انجام ديتى ہيں اور ملازمت نہايت مجبورى كى حالت ميں كى جاتى ہے۔ اسلام ميں عورتوں پر خرچ مردوں كى ذمہ دارى سمجھا جاتا ہے۔ جو اس ميں كوتاہى كا مرتكب ہو وہ عزت كى نظر سے نہيں ديكھا جاتا۔ اولاد والدين كو اپنے پاس ركھ كر ان كى مكمل كفالت كو اپنے ليے اعزاز سمجھتى ہے۔ اور يہ سب اسلام كى بدولت ہے۔ يہ سن كر ايك خاتون نے كہا كاش ميں چلى كى بجائے پاكستان ميں پيدا ہوتى۔

  ايك معمر خاتون نے بتلايا كہ وہ مسلسل اسلام كا مطالعہ كر رہی ہيں۔ پھر اس خاتوں نے بڑے اصرار سے ہمارے ساتھيوں كو مجبور كيا كہ وہ سينٹياگو ميں قيام كے دوران ميں ہوٹل ميں نہيں ٹھہريں گے بلكہ جو فليٹ ان كے ہاں ابھى خالى ہوا ہے وہ اس ميں قيام كريں۔ انہيں اس فليٹ كا كرايہ بھى نہيں دينا ہو گا۔ واقعتاً جب ہمارے ساتھيوں نے محترمہ كے كہنے كے باوجود كرايہ دينا چاہا تو وہ انہوں نے نہيں ليا۔ ايك مرتبہ محترمہ نے كہا كہ ہو سكتا ہے كہ آپ جانے سے پہلے ايك خوشخبرى سنيں۔ جب ہمارے ساتھى واپسى كا قصد كر رہے تھے تو محترمہ نے كہا كہ مجھے كلمہ پڑھا ديجيے۔ ميں آپ جيسے مقدس لوگوں كے سامنے كلمہ طيبہ پڑھنا چاہتى ہوں۔ ميرا ارادہ بہت پہلے ہو گيا تھا ليكن ہمت نہيں ہو رہى تھى۔ آپ لوگوں كى ہر چيز ميں وقار ہے۔ آپ كا لباس آپ كى نماز اور آپ كا اپنے دين كے ليے دور دراز كا سفر۔ 

  مولانا نے بتايا كہ ملاقاتوں كے دوران ميں ہميں يہ بھى پتہ چلا كہ اسلام كا جو چہرہ امريكہ دكھانا چاہ رہا ہے چلى كے لوگ اسے پرپيگنڈہ سے زيادہ اہميت نہيں ديتے۔ اس كے برعكس وہ اسلام كو امن كا دين سمجھتے ہيں۔

  چلى ميں شرح خواندگى تقريباً سو فيصد ہے۔ لوگ تعصب فريب اور جھوٹ سے دور ہيں۔ وہاں ذہنى الجھنیں بھى نہيں پائى جاتى ہيں۔ لوگ كہنے والے كى بات پر توجہ ديتے ہيں اور پورى طرح حق اور حقيقت كو جاننے كى كوشش كرتے ہيں۔ چلى ميں اشتراكيت رہى ہے ليكن اشتراكيت وہاں كا نظريہ نہيں بن سكى ہے۔ اسى طرح جديد ملحدانہ افكار سے بھى وہاں كے لوگ زيادہ متاثر نہيں ہوئے ہيں۔ سيدھے سادے طريقے سے وہ عيسائى مذہبى تعليمات پر عمل كر ليتے ہيں۔ وہاں انسانى فطرت ابھى تك مسخ نہيں ہوئى ہے۔

 مولانا نثار احمد چلى ميں قيام كے دوران اس نتيجے پر پہنچے ہيں كہ عالم اسلام كو چلى سے مسلسل رابطے ميں رہنا چاہيے۔ چلى كے لوگ اسلام اور پاكستان كے بارے ميں اچھى رائے ركھتے ہيں۔ امريكى اور مغربى اسلام مخالف پرپيگنڈے كو وہ سياسى تعصب پر محمول سمجھتے ہيں۔ تبليغى جماعت كو نہايت احترام كى نظر سے ديكھا جاتا ہے۔ وہ خدا كے مشن پر پاكستان كى تبليغى جماعت كى محنت كو قدر كى نگاہ سے ديكھتے ہيں۔ مولانا فرما رہے تھے كہ چلى كى معيشت ايك ابھرتى معيشت ہے۔ وہاں پاكستانيوں كے ليے كار و باركے مواقع بھى ہيں۔

 چلى اگرچہ پاكستان كے لحاظ سے دور دراز كا ملك ہے ليكن وہاں كے مسلمانوں كو تنہا چھوڑ دينا انہيں ضائع كرنے كے مترادف ہے۔ دينى جماعتوں كى آمد و رفت سے اور مواصلاتى ذرائع ابلاغ كى وجہ سے عرب اور پاكستانى مسلمان رغبت سے دينى زندگى كى طرف لوٹ رہے ہيں۔ ايك ٹمٹماتا ديا روشن تو ہوا ہے اسے بجھنے نہ دينا ہم سب كى ذمہ دارى بنتا ہے۔ چلى دور سہى مگر اپنا سا لگتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!
احوال-
حامد كمال الدين
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی! حامد کمال الدین ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز