عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 24,2024 | 1445, شَوّال 14
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-04 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
جدید ریاست: ایک طرح کی ’ملت‘
:عنوان

. ایقاظ ٹائم لائن :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

جدید ریاست: ایک طرح کی "ملت"

’جدید ریاست‘  کا لسان، رہن سہن یا طبعی اقالیم سے کوئی تعلق نہیں

جہاں تک ماڈرن سٹیٹ کے لادین حمایتیوں کا تعلق ہے... تو ان کو تو اپنی ممدوح کے حق میں کچھ خصوصی دلیلیں گھڑنے کی ضرورت نہیں؛ اور ان کے ساتھ یہاں پر ہماری گفتگو بھی نہیں۔ یہ بات سب سے پہلے نوٹ کر لی جائے۔ ہاں وہ نیک حضرات جو ہم دیندار لوگوں کو ’’ماڈرن سٹیٹ‘‘ کا گرویدہ دیکھنا چاہتے ہیں... تو ان کا اپنی ممدوح کے حق میں ’دلائل‘ دینا البتہ دلچسپ ہو جاتا ہے۔  ’’خلافت‘‘ کے خلاف اور ’’ماڈرن سٹیٹ‘‘ کے حق میں، زیادہ تر یہ جو ’دلیل‘ دیتے ہیں وہ نسلی اکائیوں، طبعی رشتوں اور رہن سہن کا بچاؤ ہے! نیز انسانی تنوع کا تحفظ!

ہم کہتے ہیں: یہ اگر کوئی دلیل ہے تو سب سے بڑھ کر ہماری خلافت کے حق میں جاتی ہے نہ کہ تمہاری ’ماڈرن سٹیٹ‘ کے حق میں۔ ماڈرن سٹیٹ کو نسلی اکائیوں، طبعی رشتوں اور رہن سہن سے کیا؟ خصوصاً؛ ماڈرن سٹیٹ کے وجود سے تو ان نسلی یا اقلیمی اشیاء کا تعلق ہی کیا؟

’’جدید ریاست‘‘ کے فریم میں فٹ آنے والے آج کے چند گنےچنے ممالک اگر نسلی یا لسانی محرکات پر قائم ہیں... تو اِسی (جدید ریاست) فریم میں فٹ آنے والے چند گنےچنے ممالک ’مذہبی‘ محرکات پر بھی قائم ہیں، جن میں خود آپ کا یہ ملکِ خداداد آتا ہے، نیز دولتِ بنی صیہون (اسرائیل)۔ اِن معدودے چند (مذہبی بنیاد پر بننے والے) ممالک سے اگر یہ عام قاعدہ اخذ نہیں ہو سکتا کہ آج کی ’جدید ریاست‘ مذہبی بنیاد پر قائم ہوتی ہے... تو اُن معدودے چند (نسلی یا لسانی بنیادں پر بننے والے) ممالک سے بھی یہ عام قاعدہ نہیں نکالا جاسکتا کہ آج کی ’جدیدریاست‘ نسل یا رہن سہن کی بنیاد پر قائم ہوتی ہے!

گو صحیح تر بات یہ ہے کہ جدید ریاست کے فریم میں ’نسل‘ یا ’لسان‘ یا ’مذہب‘ کسی ملک کے وجود میں آنے کا ’موجب‘ ہو سکتا ہے، اس کے قائم رہنے کی ’’بنیاد‘‘ نہیں...

جدید ریاست اپنے اندر ’’ملت‘‘ کا ایک واضح معنیٰ رکھتی ہے

البتہ جہاں تک ’’بنیاد‘‘ کی بات ہے تو جدید ریاست ’’ملت‘‘ کا معنیٰ لیے ہوتی ہے۔ یعنی:

à   ایک تو وہ ’توجیہ‘ سے ماوراء ہوتی ہے کہ وہ کیوں ہے؛ بس وہ ہے۔

à   دوسرا... نسلیں، رنگ اور زبانیں اس میں آتی ہیں مگر وہ نسل، رنگ اور زبان میں نہیں آتی۔

چنانچہ ’’ملت‘‘ کی حیثیت میں؛ ریاست اپنے شہریوں کے ہاں پائی جانے والی زبانوں اور کلچروں کے ’’تحفظ‘‘  کا ذمہ ضرور اٹھائے گی۔ یہ درست ہے۔

لیکن ’’ملت‘‘ کی حیثیت میں، اور ’’وحدت‘‘ کا ایک فطری مفہوم رکھنے کی بدولت، نیز ’’رشتوںکو جوڑنا‘‘ ایک شرعی فریضہ جانتے ہوئے... ہماری ’’خلافت‘‘ آج کی ایک ’قومی ریاست‘ سے کہیں بڑھ کر  مسلم قبیلوں، خطوں اور برادریوں کے تحفظ کا ذمہ اٹھاتی رہی ہے بلکہ عملاً اس پر پورا اتر کر دکھاتی رہی ہے۔ کم از کم یہ وہ چیز نہیں جس میں آپ ’’خلافت‘‘ کو ناک آؤٹ اور ’ماڈرن سٹیٹ‘ کو وِکٹری سٹینڈ پر کھڑا کردیں؛ ہاں معاملہ اس سے الٹ ضرور ہوسکتا ہے!

پس یہ ’دلیل‘ تو بہرحال نہ ہوئی۔ اور اگر ہے تو ’’خلافت‘‘ کے حق میں زیادہ ہے اور ’ماڈرن سٹیٹ‘ کے حق میں کم!

’’ماڈرن سٹیٹ‘‘ تو، جیساکہ ہم پیچھے اس پر گفتگو کر آئے:

ý     اتنی چھوٹی بھی ہوسکتی ہے کہ اُس میں پائی جانے والی زبان یا رہن سہن یا نسل آس پاس کی متعدد ریاستوں میں بیک وقت پائی جاتی ہو؛ اور اِس لحاظ سے وہ خوامخواہ میں ایک ’الگ ملک‘ ہو۔

ý     اور اتنی بڑی بھی ہوسکتی ہےکہ ایسی درجنوں زبانیں، نسلیں اور رہن سہن اُسی ایک ریاست کی ملت میں ’بتانِ رنگ و خوں‘ کی طرح گم ہوجاتے ہوں؛ یہاں تک کہ اس کے ایک کونے کا باشندہ دوسرے کونے کے باشندے کی بولی کا ایک لفظ نہ سمجھتا ہو؛  بلکہ اُس کے لباس اور حلیے پر تعجب کرتا ہو!

چنانچہ ایک کثیر الاجناس multi-ethnic ،   ملٹی کلچرل multi-cultural   یا ملٹی لنِگوَل  multi-lingual  ریاست میں آپ ضرور نوٹ کریں گے، ’نسل، ’کلچر‘ یا ’لسان‘ کے فرق کو ہوا دینا تقریباً اُسی طرح ’جاہلیت‘ سمجھا جاتا ہے جس طرح ہماری مسلم ’’الجماعۃ‘‘ میں ان اشیاء کو ہوا دینا ’’بدبودار جاہلیت‘‘ کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے!  ہم نے کہا نا، ’’سٹیٹ‘‘ تو باقاعدہ ایک ’’ملت‘‘ کا معنیٰ لیے ہوتی ہے!وہ کب ان اشیاء کو اپنے وجود اور اپنی تشکیل کے معاملہ میںحوالے کے طور پر قبول کرے گی! تو پھر اس کا حوالہ ہے کیا؟

بنابریں... ماڈرن سٹیٹ چونکہ ایک طرح کی ملت ہے جس میں آدمی کی باقی ہر حیثیت کو بالآخر گم ہونا ہوتا ہے؛ یہ وجہ ہے کہ ہم اس کو صاف ’’اسلام‘‘ کے متوازی ایک چیز دیکھتے ہیں۔ جدید ریاست ایسی طرز کا ایک تشکیلی اکٹھ یا تو اسلام کی الجماعۃ ہو، ورنہ وہ ’’کفر‘‘ کی جماعۃ بنے گی۔ ’’جماعۃ‘‘ کا معنیٰ اس میں نہایت واضح ہے۔ یہ کہنا کہ اس کا کوئی دین نہیں ہوتا ’ماڈرن سٹیٹ‘ کے معنیٰ سے  ناواقفیت کی دلیل ہے۔ ’مذہب‘ کو اِس کی ملت میں کیونکر گم ہونا ہوتا ہے، ماڈرن سٹیٹ کی ’ماڈل‘ صورتوں میں اس کو کسی وقت ملاحظہ ضرور فرمائیے گا۔   کتاب کی  ایک فصل (’’ملک سب کا‘‘ کا مطلب) میں ہم نے اسے کچھ کھولا ہے؛ اس پر کچھ توجہ فرما لی جائے۔

نہایت واضح ہو:

’جدید ریاست‘ اگر محض ایک ’انتظامی‘ بندوبست ہو جیساکہ ماضی کی بہت سی امارتوں اور راجواڑوں کا حال رہا، تو اس میں ہم ’’اسلام‘‘ کی ہمسری کا وہ معنیٰ نہ پائیں گے۔ ’’ماڈرن‘‘ سٹیٹ تو باقاعدہ ایک عقیدہ، ایک ولاء، ایک وابستگی اور ایک شناخت ہے؛ اور اجتماعیت کی واحد بنیاد۔ کس دلیل سے؟ کچھ معلوم نہیں مگر آپ کے رنگ، نسل، قبیلہ، خون، لسان، دین سب کو اس کے اندر گم ہونا ہے۔ اس کو محض ’انتظامی‘ بندوبست کے معنیٰ میں لینا یا کسی لسان یا رہن سہن سے منسلک چیز جاننا خود اس کی حقیقت سے لاعلمی کی دلیل ہے۔

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں
تنقیحات-
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں عرصہ ہوا، ہمارے ایک فیس بک پوسٹر میں استاذ سید قطبؒ کے لیے مصر کے مع۔۔۔
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ ایقاظ ڈیسک یہ صاحب[1]  خود اپنا واقعہ سنا رہے ہیں کہ یہ طلبِ عل۔۔۔
معجزے کی سائنسی تشریح
ایقاظ ٹائم لائن-
ذيشان وڑائچ
معجزے کی سائنسی تشریح!              &nbs۔۔۔
جدت پسند: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانے کی کوشش! دنیوی اور اخروی احکام کے خلط سے ’دلیل‘ پکڑنا
ایقاظ ٹائم لائن-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
جدت پسند حضرات کی پریشانی: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانا! دنیوی اور اخروی احکام کے۔۔۔
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟ مدیر ایقاظ اِس مضمون سے متعلق یہ واضح کر دیا جائے: ہمارا مقصد معاشرت۔۔۔
حوثی زیدی نہیں ہیں
ایقاظ ٹائم لائن-
شیخ ناصر القفاری
حوثی زیدی نہیں ہیں تحریر: ناصر بن عبد اللہ القفاری اردو استفادہ: عبد اللہ آدم بعض لوگ ۔۔۔
مسلم ملکوں میں تخریب کاری، استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
مسلم ملکوں میں تخریب کاری استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا ایقاظ کے فائل سے یہ بات اظہر من الشمس ہ۔۔۔
’اَعراب‘ والا دین یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
’اَعراب والا‘ دین... یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟  عَنْ بُرَيدَةَ رضی اللہ عنہ، قَالَ: كَانَ رَسُو۔۔۔
ایمان، ہجرت اور جہاد والا دین
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
               ایمان، ہجرت اور جہاد والادین إ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز