عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Monday, June 5,2023 | 1444, ذوالقعدة 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-02 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
تلاش گمشدہ
:عنوان

. فوائد :کیٹیگری
تقی الدین منصور :مصنف

 تلاشِ گمشدہ

تقی الدین منصور

یہ  تلاشِ گمشدہ ہے۔ یوں تو آپ نے بہت سےاشتہار دیکھ رکھے ہوں گے۔ یہ ذرا مختلف ہے۔ یہ کسی کی جانب سے کسی کی تلاش کا اشتہار نہیں۔ یہ اپنی ہی جانب سے اپنی تلاش ہے۔ اس کی ضرورت پیش کیوں آئی...یہ ابھی معلوم ہوجاتا ہے۔ مسئلہ گمبھیر نہیں ۔ ایک سوال ، ایک اشکال ہے۔  ہوش کی آنکھیں کھولتے ہی آدمی اپنے آپ کو تلاشتا  ہے۔  کچھ ذوقِ تلاش، کچھ معاشرے کی فضا، کچھ علمی تقاضے، غرض یہ کہ سبب جو بھی ہو۔  ہاں یہ ہے کہ قصہ شروع یہاں سے ہوتا ہے کہ جوں جوں منزلیں مارتا جاتا ہے اسے پتہ چلتا ہےکہ اس تن و توش میں سبھی کچھ موجود ہے سوائے اس کی ذات کے...! وجہ ...؟ کچھ ذوقِ تلاش کی دیوانگی ، کچھ معاشرے کی روایات، کچھ علمی شگوفے!

جسم ...؟ یہ بہرحال "میں"نہیں ۔ اس کا کوئی حصہ ناکارہ ہوجائے تو بھی "میں"پوری رہتی ہے۔یہ شاید کارخانے کی مشین جیسی چیز ہے جسے وقت پر تیل اور زیادہ چلنے پر آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ مشین کی طرح یہ بھی بالکل dumb ہے۔ اسے  تو کوئی آپریٹر چاہیے۔  لہٰذا یہ تو "میں"نہیں!

روح...؟ ارے یہ تو "وہ"ہے! یہ کب سے "میں"ہوئی! اور "وہ"بھی کوئی ایسی ویسی نہیں، بہت پہنچی ہوئی ہے!ایک تو اس کا لینا دینا ہی مخلوقات سے نہیں ہے۔ بڑے بوڑھوں سے سنا ہے کہ یہ کسی "عالمِ امر"سے آئی ہے۔ نہ جانے  اس عالمِ خلق میں کیوں بھٹک رہی ہے۔  عطائی طاقتوں کی اس میں بھرمار ہے۔ فرش سے عرش تک چشم زدن میں  جاپہنچتی ہے۔  اپنا تو سانس ہی سو گز پر پھول جاتا ہے ۔ کچھ یوں لگتا ہے کہ جسم سے اس کی کوئی دشمنی ہے۔ جتنا پیٹ اندر کو ہو، آنکھیں لال انگارہ ہوں ، ناتوانی سے تلوار تو کیاتنکا  بھی اٹھانے کی سکت نہ ہو، اتنی ہی تنومند ، صحت  مند، دولت مند ہوتی ہے۔اس کی صحت کے ٹوٹکوں میں سے کنووں  میں الٹا لٹکنا، ایک پیر پر پانی میں برسوں  کھڑے رہنا   اور  انسانوں سے دور بیابانوں کا رُخ کرنا بتایا جاتا ہے۔ اب خود بتائیں بھلا یہ "میں"ہوسکتی ہے؟

اچھا تو پھر نفس...؟ اور وہ بھی دو تین طرح کا! 'امارہ' تو جیسے گھس بیٹھیا ہے  کہ پرائیویٹ پراپرٹی میں گھس آیا ہے۔ اس دراندازی  پر  اسے  کم سے کم سزا ئےقتل  ہے۔ جس سے یہ نہ ہو سکے  وہ جتنا عذاب دے ، بخوشی اجازت ہے۔نوچے ، کھسوٹے، جلائے ، تپائے، کوڑوں کی سزا دے یا اس پر مزے مزے کی چیزیں بند کردے۔ اب ایسا دشمنِ جاں بھلا "میں"ہے! "میں"تو اس سے حالتِ جنگ میں ہے۔ یا پھر نفس  محلے کے مولوی صاحب سے ملتا جلتا کوئی فرد ہے۔ کب سے یہ یہاں براجمان ہے ...؟صحیح سے یاد نہیں ! البتہ کھلونوں پر لڑائی سے امتحان میں نقل تک ہر جگہ  ہی آدھمکتا ہے۔ یہ جو بھی ہے ، مجھے اس سے ہمدردی ہے۔ بہرحال یہ "میں"نہیں!

 یہ ہے قصۂ مختصر!موٹی موٹی کتابیں، اردو ،فارسی دانی  اور کچھ کچھ عربی دانی ... پتہ کیا چلا... ڈھاک کے تین پات!رہ گئی زندگی!تو وہ مولوی صاحب، گھس بیٹھیے اور مشین کی لڑائی کی نذر ہوگئی۔کوئی  مشین چمکارہا ہے، کوئی مولوی صاحب کوچمکار رہا ہے اور کوئی درانداز کا گلا گھونٹنے میں مگن ہے! رہا اپنا آپ ... تو تلاش جاری ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
غزل
فوائد-
فہدؔ بن خالد
غزل دین سے وابستہ نوجوان کو ادب تخلیق کرتا دیکھ کر بخدا سیروں خون بڑھتا ہے! کچھ غم کی نہیں بات یہ صدمات۔۔۔
یافت
فوائد-
احمد شاکرؔ
یافت!                 &nb۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
اسلام کے انفرادی شعائر بھی اس وقت کافر کے نشانے پر ہیں تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ ۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
اہل فساد میں سے کسی کے مرنے پر "اہل صلاح" کا آپس میں فساد کرنا! تحریر: حامد کمال الدین کچھ ایسے لوگ ۔۔۔
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سوویت دور کے افغان جہاد متعلق سفرالحوالی کی پوزیشن حامد کمال الدین "المسلمون والحضارة الغربية" سے ۔۔۔
تنقیحات-
دانيال حقيقت جو
فيمنيزم كى جيت‘منشيات كى زيادتى سے خواتين كى موت ميں تين گُناہ اضافہایک روایتی مسلم معاشرے میں ایک عام پچاس سا۔۔۔
تنقیحات-
دانيال حقيقت جو
جب اسلام پر حملے کرنے والے ملحدوں، عیسائیوں، ہندوؤں اور صیہونیوں کی طرف نظر کریں تو ان کا بنیادی اعتراض یہ ہوت۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز