عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 26,2024 | 1445, شَوّال 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-02 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
مغرب کا ’آزادیِ اظہار‘... حقیقت یا ڈھکوسلہ؟
:عنوان

. احوال :کیٹیگری
ابن علی :مصنف


مغرب کا ’آزادیِ اظہار

 حقیقت یا ڈھکوسلہ؟

ڈاکٹر احمد دغشی/ ابن علی

تیسری دنیا کی دانشوری۔ صبح شام ایک ہی گردان: صاحب! مغرب کو آپ اپنے گز لے کر کیوں ماپنے چل دیے۔ وہ ہمارے معیاروں کا پابند تھوڑی ہے۔ ’آزادی‘ کےلیے مغرب نے بڑی قیمت دی ہے۔ آپ اندازہ تو کریں ایک ملک نے اپنی بنیاد ’آزادی‘ پر رکھی ہے؛ بھلا وہ اس پر کیسے سمجھوتہ کرلے!  ’حقِ اظہار‘ پر ہی پابندی لگا دے! ٹھیک ہے ہمیں اپنے نبیؐ کی ناموس عزیز ہے۔ لیکن مغرب سے ایک تقاضا کرنے سے پہلے آپ کو چاہئے مغرب کو پوری طرح سمجھیں۔ جو بات اُس سے مانگنے کی ہو وہ مانگیں۔ کسی شخصی آزادی پر قدغن لگانا اُس کے ہاں تصور کرنے کی چیز ہی نہیں؛ بھلا آپ کیسے اُسے ایک بات پر مجبور کر سکتے ہیں!

کیا واقعی!

مغرب میں ’آزادیِ اظہار‘ کی ایک جھلک تو ہم آپ کو دکھا دیتے ہیں؛ آپ کو معلوم ہو جائے گا، مسئلہ صرف زور اور دھونس کا ہے؛ خواہ وہ جس کے پاس بھی ہو۔ ہمارے یہ تھرڈ ورلڈ دانشور اتنا بتا دیں... مغرب میں جس کے پاس اپنے مقدسات کی ناموس بچانے کےلیے ’یہودی‘ جتنا پیسہ، اثر و رسوخ یا اداراتی دھونس نہ ہو، وہ کیا کرے؟

یہ آپ کا امریکہ ہے۔ یہاں کا ایک بہت بڑا ٹی وی نیٹ ورک برطانیہ کے ایک نامور صحافی رابرٹ فِسک  کی تیارکردہ ڈاکومنٹری چلانے سے صاف معذرت کرلیتا ہے۔ بھلا کس لیے؟ رابرٹ فسک کی یہ ڈاکومنٹری امریکہ میں موجود صہیونی لابی کا غصہ بھڑکا دے گی!  یہ صیہونی لابی بھی ٹی وی نیٹ ورک کو صرف اتنا کہہ دیتی ہے کہ ڈاکومنٹری چلنے کی صورت میں  وہ اپنے مہنگے مہنگے اشتہارات واپس لے لی گی!   بس پھر کیا تھا؛ ڈاکومنٹری یہ جا وہ جا! اِس ڈاکومنٹری کا عنوان ہی اتنا دلچسپ تھا کہ آپ کو باقی کہانی کی سمجھ خودبخود آجاتی ہے: "Why Muslims Have Come to Hate the West."۔ ’’مسلمان مغرب سے اتنی نفرت کیوں کرنے لگے‘‘؟ اس سوال کا سادہ جواب رابرٹ فسک کی ڈاکومنٹری میں یہ دیا گیا تھا کہ یہود کے ناجائز نخرے اٹھاتے چلے جانے کے باعث مغرب ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو اپنا دشمن بنا بیٹھا ہے۔ بھلا یہ ڈاکومنٹری امریکہ میں کیسے چل سکتی ہے؟!

تھوڑی دیر کےلیے آپ فرض کرلیں، کچھ مسلمان تنظیمیں عطیات اکٹھے کر کے اس ڈاکومنٹری کی امریکہ میں نمائش کا پروگرام بنا لیتی ہیں، اگر آپ ’امریکہ‘ سے واقف ہیں، تو بس یہ بات تصور کرنے کی ہے، ان مسلمان تنظیموں کےلیے وہاں کیسےکیسے مصائب ’تخلیق‘ کیے جاتے ہیں، اور ان تنظیموں میں کام کرنے والے مسلمانوں کے  track record سے کیسےکیسے ’دہشتگرد‘ ہونے کے شواہد یکلخت سامنے آ کھڑ ہوتے ہیں۔ عدالتی سے پہلے میڈیا ٹرائل ہی کے ذریعے کس طرح ان کی جان نکال دی جاتی ہے! ہر مسلمان کو معلوم ہے اس وقت امریکہ اور یورپ میں دن گزارنے کےلیے اس پر کیا شروط عائد ہیں؟ صاحبو! کہاں ہے آزادی اور فیئر پلے  fair play؟ ہمارے یہ نام نہاد دانشور مغرب میں رہ کر مغرب کے نظریات کے خلاف چند روز بول کر دکھائیں، انہیں ایک تو مغرب میں پائی جانے والی ’آزادی‘ کا معنیٰ سمجھ آجائے گا۔ دوسرا، اِن کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ مغرب کو ’’جاننے‘‘ کا اِن کا دعویٰ کتنا درست ہے!

واضح رہے رابرٹ فسک 1995 میں برطانیہ کا ’سب سے اچھا صحافی‘ ہونے کا ایوارڈ لے چکا ہے؛ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کوئی ایسا گیا گزرا آدمی نہیں؛ بس بات ذرا کھل کر کر جاتا ہے؛ ’آزادی‘ کے ماحول میں!

امریکیوں سے کبھی یہی پوچھ لیں، نعوم چومسکی، جسے مغرب کا سب سے بڑا مفکر تسلیم کیا جاتا ہے، کو وہاں ٹی وی پر کیوں نہیں آنے دیا جاتا؟ شاذ و نادر ہی کبھی کسی ٹی وی کو جرأت ہوتی ہے کہ اسے اپنے کسی پروگرام میں لے لے۔ صرف اس لیے کہ چومسکی ایک اسرائیل مخالف یہودی ہے اور اسرائیل کے خلاف سخت نظریات رکھتا ہے؛ اور بولنے سے بھی نہیں جھجکتا۔ صرف نظریات رکھتا ہے؛ کوئی گولہ بارود نہیں! مگر یہ طمطراق آزادی نعوم چومسکی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی! 1972 میں نعوم چومسکی کی کتاب کی ڈسٹری بیوشن کتاب کے چھپ جانے کے بعد روک دی جاتی ہے؛ یہاں تک کہ مارکیٹ سے اس کی کاپیاں اٹھوا دی جاتی ہیں؛ کیونکہ پبلشنگ کمپنی پر یکدم ’عیاں‘ ہوتا ہے کہ کتاب میں کچھ ایسا مواد ہے جو کچھ ’بااثر‘ طبقوں کو ناراض کردینے کا باعث بن سکتا ہے! یعنی کوئی مافیا ملک میں اتنا ’بااثر‘ ہو تو اس کو ناراض کرنے کی جرأت نہیں ہو سکتی! پیسہ ہو تو جیسی مرضی دھونس کرلیں؛ آپ کے پاس پیسہ نہیں، آپ کارپوریٹ سیکٹر کی ڈوریاں نہیں ہلا سکتے؛ اور لوگوں کو کچھ ’خطرناک‘ عواقب کا کھٹکا نہیں دلوا سکتے تو البتہ آپ کو ناراض کردینے والے ’آزادیِ اظہار‘ کا انہیں پوراپورا حق ہے! ورنہ ’آزادیِ اظہار‘ ڈھونڈے سے نہیں ملتا!

1995 میں امریکی کانگرس کے سپیکر نیوٹ گنگرچ Newt Gingrich   گانگرس کی کارروائی نویس خاتون کرسٹینا جیفری کو ایک لمحہ میں معزول کر کے گھر بھیج دیتے ہیں۔ بھلا کس بات پر؟ تاریخ پر ماہر مانی جانے والی اس خاتون کی بابت انکشاف ہوگیا تھا کہ 1986 میں وہ ہولوکاسٹ پر نشر ہونے والے ایک تعلیمی پروگرام پر اپنی رائے دیتے ہوئے صرف اتنا جملہ کہہ بیٹھی تھی کہ ’نازی پوائنٹ آف ویو‘ کو بیان ہونے کا جتنا موقع دیا جانا چاہئے تھا پروگرام میں وہ نہیں دیا گیا! صرف اتنا جملہ سرزد ہوجانے پر، کرسٹینا بی بی نوکری سے فارغ!

صیہونی لابی اِس ’آزادیِ اظہار‘ کا گلا کیسے گھونٹتی ہے، یہ ہر شخص پر واضح ہے، سوائے ہمارے تھرڈ ورلڈ کے دانشور کے؛ جو نجانے کن سہانے تصورات میں رہتا ہے!

1986 میں مشہور مصنف جارج گلڈر George Gilder   کو اپنی کتاب ’’جنسی خودکشی‘‘ کےلیے کوئی پبلشر ڈھونڈے نہیں مل رہا تھا۔ باوجود اس کے کہ اسی دہائی کے اوائل میں جارج گلڈر کی کتابیں بیسٹ سیلر رہ چکی تھیں! یعنی وہ کوئی ناکارہ مصنف نہیں ہے۔ ہر پبلشر جارج گلڈر ایسے معروف ہر دلعزیز لکھاری کی اِس کتاب کو چھاپنے کے سوال پر رونی صورت بنا  کر بیٹھ جاتا؛ اس لیے نہیں کہ اُسے کتاب کے مندرجات سے کوئی خاص اختلاف ہے؛ بلکہ اِس لیے کہ ’آزادیِ نسواں‘ کی ٹھیکیدار لابیاں ملک میں ایسے غیرذمہ دار ناشر کا جینا حرام کردیں گی۔ اِس حوالہ سے؛ سی این این پر ایک فیمی نسٹ خاتون اپنے انٹرویو میں باقاعدہ ارشاد فرما چکی ہے کہ: مرد اور عورت کے مابین پائے جانے والے (فطری) فرق کو نمایاں کرنے والی اشیاء کو پڑھانے پر ہی پابندی ہونی چاہئے!

برطانیہ کی ایک مشہور اداکارہ ونیسا ریڈگریو Vanessa Redgrave کو امریکہ میں اپنا کامیڈی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ملتی، کیونکہ اُس نے خلیجی جنگ کے دوران عراق میں امریکی مداخلت کے خلاف زورشور سے آواز اٹھائی تھی۔َ امریکہ میں اس کے ریکارڈشدہ پروگرام چلانے میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کی جاتی رہی ہیں اس لیے کہ یہ برطانوی اداکارہ صیہونیت اور اسرائیلی لابیوں کے خلاف کچھ ضرورت سے زیادہ کھل کر بولتی ہے!

امریکی یہی بتادیں احمد دیدات کو امریکہ میں داخلے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؛ کیا وہ کوئی بم چلانے والی شخصیت تھیں؟ یوسف قرضاوی کو امریکہ میں قدم رکھنے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟ برطانوی نو مسلم یوسف اسلام کا امریکہ میں داخلہ کیوں بند ہے؟

افغانستان اور عراق کی خبروں کی حقیقی کوریج امریکہ میں کیوں نہیں ہونے دی جاتی رہی؟ اس ’جرم‘ پر الجزیرہ کی تنصیبات کو کتنی بار بمباری کا نشانہ بننا پڑا؟ عراق میں رپورٹنگ کرنے والے عرب صحافیوں کو کیسے چن چن کر موت کے گھاٹ اتارا گیا؟ الجزیرہ کے ایک رپورٹر تیسیر علّونی اور کیمرہ مین سامی الحاج کو میڈریڈ میں گرفتار کرکے گوانٹانامو پہنچا دیا جاتا ہے! صرف اتنا نہیں؛ برطانوی جریدہ ڈیلی مِرر Daily Mirror اپنے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر کیوِن میگوائر Kevin Maguire کے قلم سے انکشاف کرتا ہے کہ اس کے پاس اس بات کا کافی ثبوت ہے کہ امریکہ صدر جارج بش نے برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو الجزیرہ چینل پر بمباری کے منصوبے کی بابت آگاہ کیا تھا۔ پھر جب اس ثبوت کو لانے کےلیے لوگوں کی فرمائش بڑھی تو پارلیمنٹ کو کہیں سے ’اشارہ‘ ملا کہ ایسی اشیاء کو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے!

استفادہ  http://albayan.co.uk/Article2.aspx?ID=4127 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!
احوال-
حامد كمال الدين
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی! حامد کمال الدین ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز