عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 25,2024 | 1445, شَوّال 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
جدید معتزلہ اور انسان کو "خدا" سے آزاد کرانے کی مہم
:عنوان

یہاں سے یہ لوگ ملتوں کا فرق بھی ختم کرنے کا موجب ہوتے ہیں اور شرائع کا فرق بھی۔ ’’اسلامی شریعت‘‘ اور ’کفر کا قانون‘ یہاں گڈمڈ ہوکر رہ جاتا ہے

. باطل :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

 جدید معتزلہ اور انسان کو "خدا" سے آزاد کرانے کی مہم

مدیرِ ایقاظ

قدیم معتزلہ کا مقدمہ تھا:

شریعت تو محض عقل کے فیصلے کی تائید کرنے آتی ہے لہٰذا ’’اصل‘‘ تو عقل ہی ہےجو سب انسانوں کے مابین مشترک ہے۔

جس پر ’جدید   معتزلہ‘ نے گرہ لگائی:

پس معاملاتِ کار کو (طریقوں طریقوں سے) انسانوں اور ان کے کنونشنز ہی کی طرف لوٹایا جانا ہے۔

یہ وجہ ہے، ’جدید معتزلہ‘ کی زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ ’’آسمان‘‘ کی جانب کم سے کم اشیاء لوٹائی جائیں اور ’زمین‘ سے انکی دلیلیں زیادہ سے زیادہ ڈھونڈی جائیں؛ نوٹ کرنے والے انکے منہج (یا ذہنیت) میں یہ بات بآسانی نوٹ کرسکتے ہیں۔ (اصل میں یہ ہیومن اسٹ پیراڈائم کو ’انٹرنلائز‘ کرنے کا نتیجہ ہے؛ ’’آسمان‘‘ سے جان چھڑانے کی ایک اچھی خاصی تگ و دو۔)

 یہیں سے ’جدید معتزلہ‘ نے یہ مسلک بھی نکالا کہ شریعت کا معروف ومنکر وہی ہے جو کسی معاشرے کے لوگوں کو معروف و منکر لگے (قدیم معتزلہ یہ سنتے تو اس پر جھرجھری لیتے)۔ نیز یہ کہ رشتے اور بندھن، اور حقوق وفرائض کا تعلق اس بات سے ہے جو انسان آپس میں طے کرلیں (زیادہ سے زیادہ یہ ’نکاح‘ کے رشتے کو ’’آسمانی‘‘ مانیں گے کیونکہ یہ انسان کے ’پرسنل‘ معاملات میں آتا ہے؛ لہٰذا ’مذہب‘ اِس رشتے پر ’’حوالہ‘‘ بنے تو کوئی بڑی رکاوٹ نہیں؛ زیادہ امکان البتہ یہی ہے کہ جلد یا بدیر اس کو بھی ’معاشرے کا مانا ہوا ایک تعلق‘ قرار دیا جائے اور اِس رشتے کا ثبوت تو اسی بنیاد پر ہو، البتہ جب انسان کوئی چیز طے کرلیں تو پھر شریعت نے تو اس کی تائید کےلیے آنا ہی ہوتا ہے!) البتہ باقی رشتے اور ان رشتوں کے احکام انسانوں کے اپنے طے کردہ (سوشل کونٹریکٹ) ہی ہونے چاہئیں، اموال (جدید زبان میں ’’معیشت‘‘)، عدل، حقوق، جماعت، اطاعت اور راعی و رعایا (جدید زبان میں ’’سیاست‘‘) وغیرہ ایسے سب معاملات کو یہ لوگ اپنے ’مبادیاتِ فہم‘ کے چند فارمولے لگا کر (جو حدود، قصاص اور سود وغیرہ سے متعلقہ آیات کو ’موضوع‘ سے غیرمتعلقہ ٹھہرا دیں اور ’’سیکولرزم‘‘ کے معروفِ عام عقیدے پر ان آیات کی زد نہ آنے دیں) عملاً انسان کے سپرد کردیتے ہیں۔

چونکہ ’’اصل‘‘ ان کے نزدیک انسانی عقل ہے، لہذا وہ اصولی بنیاد کہ کونسی انسانی جماعت اپنے جملہ معاملات خدا کو سونپ کر رکھے ہوئے ہے (قطع نظر اس سے کہ تفصیلات میں ’’شریعتِ خداوندی‘‘ کے بہت سے امور ’نظامِ کفار‘ کے ساتھ ایک اشتراک اور مماثلت بھی رکھتے ہوں) اور کونسی جماعت اپنے معاملاتِ کار کو اللہ و رسول کی جانب نہ لوٹانے کے مسلک پر ہے (قطع نظر اس سے کہ تفصیلات میں اس کے ’’نظام‘‘ کے بہت سے امور مسلمانوں کی ’شریعت‘ کے ساتھ ایک اشتراک اور مماثلت بھی رکھتے ہوں)...

یہ اس اصولی بنیاد ہی کو نظرانداز کرتے ہوئے کہ کونسی جماعت خالق کی فرماں بردار (’’مسلم‘‘) ہے اور کونسی جماعت خالق کی ’’کافر‘‘ اور اُس کی جانب سے آئی ہوئی کتاب کو ’’رد‘‘ کر رکھنے کی روش پر ہے...

یہ ہر دو جماعت کے ہاں پائی جانے والی شریعت کو عین بیچ سے ہاتھ ڈالتے اور ان کو خلط ملط کرنے لگتے ہیں۔ اِدھر کی آدھی بات اٹھا کر اُس سے جوڑی اور اُدھر کی آدھی بات اٹھا کر اِس سے جوڑی؛ اور روز ایک نیا پکوان پکا کر پیش کردیا، اور دونوں کی ’’اصولیت‘‘ اور ’’کُلِّیّت‘‘ کو یوں بےپروائی سے لیا گویا یہ تو کوئی چیز ہی نہیں!

(چنانچہ ہمارے نزدیک یہ روٹ عملاً ’’رسالت‘‘ کے انکار تک جاتا ہے؛ کیونکہ رسالت ’تفصیلات‘ سے پہلے ایک ’’اصولیت‘‘ اور ’’کلیت‘‘ ہی کا نام ہے؛ اور اِس بنا پر ایک نبی کی اطاعت بھی سب سے پہلے ایک ’’اصولی اطاعت‘‘ ہوتی ہے؛ قطع نظر اس سے کہ وہ اپنی شریعت کی کیا تفصیلات بتائے گا اور کیا نہیں بتائے گا اور کب بتائے گا اور کب نہیں بتائے گا۔ ’’نبی کی اطاعت‘‘ بہ مقابلہ ’’نبی کو مسترد کرنے‘‘  کا یہ اصولی فرق ان دونوں راستوں کی جزئیات کے مابین پیوندکاری کا منہج اختیار کرنے سے البتہ کالعدم ہوکر رہ جاتا ہے

یہاں سے یہ لوگ ملتوں کا فرق بھی ختم کرنے کا موجب ہوتے ہیں اور شرائع کا فرق بھی۔ ’’اسلامی شریعت‘‘ اور ’کفر کا قانون‘ یہاں گڈمڈ ہوکر رہ جاتا ہے؛ اور اشیاء کا تعین اِس بنیاد پر رہ ہی نہیں جاتا کہ ان کو ’’مقرر کرنے والا کون ہے‘‘ (توحیدی پیراڈائم) بلکہ کل بحث اور توجہ کا محور یہ ہوجاتا ہے کہ ’کیا مقرر کیا جارہا ہے‘ (ہیومنسٹ پیراڈائم)۔ انجامِ کار... ’’آسمانی شریعت‘‘ اور ’انسان ساختہ راستوں‘ کا اصولی فرق کہیں گم ہو کر رہ جاتا ہے اور ’’جزئیات‘‘ ہی طرفین کا موضوع بن کر رہ جاتی ہیں؛ جبکہ مسئلہ اصولی وعقائدی اختلاف سامنے لانے کا ہوتا ہے۔

حق یہ ہے کہ دو ملتوں کے مابین جزئیات کے اشتراک کو کبھی اہمیت نہیں دی جاتی بلکہ اصولوں میں ان کے اختلاف اور تضاد ہی کو اس قدر نمایاں اور مسلسل تازہ رکھا جاتا ہے کہ ’’نبی کو ماناجانا اور نبی کو نہ مانا جانا‘‘ روئے زمین کا سب سے بڑا اور سب سے مرکزی ایشو بنا رہے۔ جبکہ جزئیات کے اشتراک کو نمایاں کرنا ’’رسالت‘‘ کو زمین کا مرکزی ترین ایشو بنانے کے اندر مانع بلکہ ’’رسالت‘‘ کے موضوع پر مٹی ڈالنے کا باعث بنتا ہے۔ (کجا یہ کہ ’’رسالت‘‘ سے ملنے والی جزئیات کو ’’رسالت‘‘ کے ماسوا مصادر سے بھی ثابت کرنے کی سرتوڑ کوشش ہو اور اِس ’تحقیقی مساعی‘ سے ’’ہیومن اسٹ‘‘ عفریت یہاں پر مسلسل پلتا جائے یہاں تک کہ  لبرلزم کی اس پر باچھیں کھلتی جائیں!)۔ یہ لوگ آج اگر اپنی اس روش پر نظرثانی نہیں کرتے اور ’’الجماعۃ‘‘ کے تاریخی رستے پر واپس نہیں آجاتے تو ڈر ہے کہ اِن (جدید معتزلہ) کے آئندہ عشروں میں آنے والے ’’ورژن‘‘ اپنے دور میں انبیاء کے بدترین دشمنوں پر مشتمل ہوں اور اُن کے گناہ کا ایک حصہ اِن پر بھی آئے۔

 

ہماری زیرتصنیف کتاب (ابن تیمیہ کی ’’خلافت و ملوکیت‘‘ پر تعلیقات) سے اقتباس

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز