عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, June 5,2020 | 1441, شَوّال 12
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
چیدہ و جستہ
:عنوان

. ایقاظ ٹائم لائن :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

                             چیدہ و جستہ

(قادری دھرنے کے وقت، سوشل میڈیا پر دی گئی ہماری ایک پوسٹ):

اُسے معلوم ہے یہ اپنی ٹوپی اٹھا کر آرام سے ’عالم رؤیا‘ میں واپس چلا جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ، مزدوری مانگے گا اور یہ وہ جانتا ہے کہ بل اُسی کو ادا کرنا ہے۔

اِس کی کتنی ہی بشارتیں وقفوں وقفوں سے ’تاویل‘ کے کباڑ میں گئیں؛ اور ’تاویلیں‘ ہی اس کباڑیے کی اصل کمائی ٹھہری... تو حالیہ ’بشارتوں‘ کا بھی بعد میں کچھ نہ کچھ بن ہی جائے گا! بلکہ آپ دیکھئے گا یہ ان میں نئے پرزے جڑ کر ابھی اور کیا کیا کچھ بنا کر لاتا ہے! اِن گاہکوں کو تو جو چاہو بیچ لو! یعنی نقصان میں کوئی ایک بھی نہ رہا، سوائے اِس بیچاری قوم کے!

ملاحظہ فرمائیےہماری دو برس پرانی ایک تحریر: ’’قادری خرافات اور فرنچائز معاشرے‘‘ 

*****

(امریکہ کا ’داعش‘ کی خاطر عراق میں دوبارہ آنا):

برنارڈ لویس نے 2006 میں کہا تھا:

امریکہ عراق سے نکل آیا۔ اسے معلوم ہے ایران اس کی جگہ لے گا اور سنیوں کی زندگی اجیرن کر ڈالے گا۔ ہاں جس دن کردوں اور ترکوں کے ساتھ کچھ ہوا اس دن امریکہ عراق کی جانب دوبارہ رخ کرے گا‘‘۔

بحوالہ احمد موفق زیدان، نامہ نگار الجزیرہ: https://twitter.com/Ahmadmuaffaq/status/510313334009499648 

*****

شراب پر پابندی کا مطالبہ اس بار ایک عیسائی ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے آیا تھا

مگر ’مقدس‘ اسمبلی شراب پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں!

’’اکثریتِ رائے‘‘ سے قرارداد نامنظور!!!!

حوالہ: http://tune.pk/video/1665551/resolution-for-banning-alcohol-rejected-in-national-assembly 

*****

(تکفیری ودہشت گرد کارروائیوں پر ہماری ایک پوسٹ)

جی آپ نے صحیح کہا

یہ ’’مسلمان‘‘ کو نہیں مارتے

پہلے اسے ’’کافر‘‘ کر لیتے ہیں!

*****

جس بھی خطے میں امریکہ ہوگا وہاں استحکام نام کی چیز دور دور تک نہ ہوگی

استحکام چاہئے... تو امریکہ سے جان چھڑائیے

یا پھر... استحکام کے خواب دیکھنا چھوڑ دیجئے

*****

ویسے تو یہ ظالم کیا کچھ نہیں ہوں گے... مگر یہ امریکی نائب صدر جو بائڈن Joe Biden  خود اپنے منہ سے کہہ رہا ہے کہ وہ ایک زائنسٹ (صیہونی) ہے۔

باقی کیا ہے جس کا آپ انتظار کریں؟!

امریکی نائب صدر کو اس ویڈیو پر آپ خود سن لیجئے: http://vimow.com/watch?v=Uo-UXZ-1ups

*****

یہ ہے مغرب، جس کی نظر میں:

*   کروڑوں انسان آج ’ویدا‘ کی تعلیمات کی طرف واپسی کا رخ کریں... یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں...

*   کروڑوں لوگوں کو ’بدھا‘ کی تعلیمات کی طرف لوٹانے کی تحریکیں چلیں، اس میں کوئی مضائقہ نہیں...

**   ہاں امتِ اسلام کا کوئی ایک بھی خطہ اگر "نورِ قرآن" اور "ھدیِ محمدﷺ" کی جانب واپسی کا سوچ لے... تو یہ ہوش اڑا دینے والی بات ہے اور انسانیت کےلیے تاریخ کا خطرۂ عظیم!                                                   (فضیلت مآب سفر الحوالی)

*****

پولیٹیکل اسلام‘ کی مذمت کرنے والے اسلام ہی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ اسلام ان کی ’سیاست‘ میں دخل دے.. البتہ ان کی ’سیاست‘ اسلام میں جیسےمرضی دخل دیتی پھرے.. اس پر کوئی قدغن نہیں!!! پس ان کا اصل جھگڑا اسلام کے ساتھ ہے نہ کہ اسلام کی سیاست کے ساتھ۔                (امام کعبہ شیخ سعود الشریم کا ایک ٹویٹ: حوالہ:  http://goo.gl/iYEGuA)

*****

کیا کوئی امت اتنی قابل ترس بھی ہو سکتی ہے کہ اس کا دشمن اسے مارے بھی اور اس بات کا بھی قائل رکھے کہ اِس مار پڑنے کی تمام تر وجہ یہ امت خود ہے!

یوں اس کا دشمن اسے مار بھی رہا ہو.. اسے صفحۂ ہستی سے مٹا بھی رہا ہو... اور بیک وقت اس کا معلم، مربی، خیرخواہ اور محسن بھی مانا جا رہا ہو.. بجائے اس کے کہ اسے ایک ظالم موقع پرست بھیڑیے کے طور پر دیکھا جائے!!! وائے افسوس ہم پر بےبسی اور لاچاری کا یہ عالَم بھی آنا تھا!!!                                                          (شیخ عبدالعزیز الطریری)

******

جاہلیت منظم ہےتو اس کےمقابلےپر اسلام کوبھی منظم ہی ہونا ہوگا | سید قطب

کاش ہم اس سادہ لوحی سےنکل آئیں کہ"افراد"کی کوششوں سے یہ پانسہ پلٹ دیاجائےگا

*****

ایک وہ شخص جس نےدین کی دعوت اور دفاع میں زندگی بتادی ، اورکہیں غلطی کرلی، ایک وہ شخص جسےلوگوں کی غلطیاں پکڑنے کے سوا کوئی کام نہیں، دونوں میں کیاموازنہ !

(شیخ أحمد الصويان)

*****

’’ناخن لمبے کرنا سنت کی خلاف ورزی ہے، نیز درندوں اور کافروں کی بعض اصناف سے مشابہت‘‘                                                      (شیخ ابن بازؒ)

*****

اگر تم ملحد ہو

تو تمہیں کیا نقصان اگر لوگ خدا کو مانیں؟

الحاد پھیلانے کےلیے یہ اتنی ساری سرگرمی؟؟؟ اتنی محنت و  قربانی؟؟؟

کیا تمہاری بھی کوئی جنت ہے جس کو پانے کےلیے یہ سب دوڑ دھوپ ہوتی ہے؟

یا کوئی دوزخ، جس سے بچنے کی تگ و دو ہے؟

یا پھر یہ سب، شیطان کی خاطر ہے... جس کو تم سے بیگار لینے کا فن آتا ہے؟

*****

اتفاقات و حادثات پر ایمان رکھنے والے ملحدو

کیا کہتا ہے تمہارا اندازہ...

خون پہلے تھا جو دل کو ڈھونڈتا تھا؟

یا دل جو خون کی آس لگائے بیٹھا تھا؟

یا شریانیں پہلے آکر باقی چیزوں کے انتظار میں گھڑیاں گنتی تھیں؟

یا پھیپھڑے؟

یا اِن سب نے ایک ہی وقت میں آ ٹپکنے کی صلاح کی؟!!

کیا خیال ہے، یہ ایک علیم و خبیر کا کام لگتا ہے... یا اندھے حادثات کا؟

*****

امام سفیان ثوریؒ نے فرمایا:

تعجب اس ڈوبنے والے پر ہے جس کے پاس لائف بوٹ تھی، مگر وہ پھر ڈوبا!

پوچھا گیا:

لائف بوٹ کیا؟

فرمایا:

استغفار...!!!

*****

إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ ﴿الطور: ٢٨﴾

’’ہم دنیا میں اسے (بہت ہی) پکارا کرتے تھے۔ وہ واقعی بڑا ہی محسن اور رحیم ہے‘‘

"دعاؤں کے لمحات" اہل جنت کو جنت میں بھی نہ بھولے!

دعاء سے لذت لینا اور دعاء میں دل ڈالنا اِس دنیا میں اہل جنت کی خصوصیت ہے!!!

*****

إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ

ایک تمہارا پروردگار، جس سے ملاقات ہوکر ہی رہنی ہے

ایک تمہارا گھر، جہاں ہمیشہ ہمیشہ کا بسیرا

عقلمند ہو تو

’’پروردگار‘‘ کو یہیں سے راضی کر جاؤ

اور

’’گھر‘‘ کو ابھی سے آراستہ کر لو

امام ابن قیمؒ:

*****

سیرت عثمانؓ پرغورکرو: قرآن جمع کیا، ایک ایک شہرمیں قرآن کانسخہ پہنچایا، بوقت موت قرآن آپکی گودمیں تھا! جس چیزسےلگاؤ،اسی پرخاتمہ! اورتمہارالگاؤ؟        (شیخ عبدالمحسن المطيری)

*****

امام حسن بصریؒ سے پوچھا گیا:

کیا حُبِ ابوبکرؓ و عمرؓ سنت ہے؟

فرمایا:

نہیں، فرض ہے!                                       (اصول الاعتقاد مؤلفہ امام لالکائی)

*****

علیؓ  کے گھر میں ’’ابو بکر‘‘:

1.  أبوبكر بن علی بن أبی طالب

2.   أبوبكر بن الحسن بن علی

3.  أبوبكر بن علی زين العابدين

4.   أبوبكر بن موسى الكاظم

5.   أبوبكر علی الرضا

علیؓ  کے گھر میں ’’عمر‘‘:

1.  عمر بن علي بن أبي طالب

2.   عمر بن الحسن بن علي

3.  عمر بن الحسين بن علی

4.   عمر بن علی زين العابدين

5.   عمر بن موسى الكاظم

علیؓ  کے گھر میں ’’عثمان‘‘:

1.   عثمان بن علی بن ابی طالب (یہ حسین﷛ کے ساتھ کربلاء میں شہید ہوئے)

2.   عثمان بن عقیل بن ابی طالب

علیؓ کے گھر میں ’’عائشہ‘‘:

1.  عائشہ بنت جعفر الصادق

2.   عائشہ بنت موسى الكاظم

3.  عائشہ بنت جعفر بن موسى الكاظم

4.   عائشہ بنت علی الرضا

5.   عائشہ بنت علی الهادی

شیخ محمد البراک﷿:  https://twitter.com/jalees55/status/520558146889076737 

****

مقریزیؒ لکھتے ہیں:

میری بیوی بیس سال کی عمر میں فوت ہوگئی۔ میں نے اس کےلیے استغفار اور دعائےخیر کرنا اپنا معمول بنا لیا۔

بڑی دیر بعد ایک بار وہ مجھے خواب میں نظر آئی۔ خواب میں، مجھ پر یہ بھی واضح تھا کہ وہ دنیا سے جا چکی ہے۔ میں نے اُس سے پوچھا: امِ محمد! کیا وہ چیز جو میں تمہارے لیے بھیجتا ہوں تم تک پہنچتی ہے (یعنی میرا تمہارے لیے استغفار اور دعاء وغیرہ)؟ کہنے لگی: ’’جی میرے سرتاج، مجھے آپ کی طرف سے روزانہ تحائف ملتے ہیں‘‘۔ پھر وہ رو پڑی، کہنے لگی: ’’میرے سرتاج آپ جانتے ہیں، میں اس بات سے بےبس ہوں کہ آپ کے اِس احسان کے بدلے میں، میں بھی آپ کےلیے کچھ کر پاؤں‘‘۔                             http://goo.gl/HRhFZ1 

اِس جہان والے... واقعتاً یہاں سے جا چکے اپنے عزیزوں کو روزانہ بہت کچھ بھیج سکتے ہیں۔ اِس جہان کو اگلے جہان پر صرف یہ ایک فوقیت حاصل ہے کہ یہاں جو کرو، اپنے لیے یا کسی کےلیے، وہ قبول ہوتا ہے۔
ایسا موقع پھر نہیں!!!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں
تنقیحات-
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں عرصہ ہوا، ہمارے ایک فیس بک پوسٹر میں استاذ سید قطبؒ کے لیے مصر کے مع۔۔۔
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ ایقاظ ڈیسک یہ صاحب[1]  خود اپنا واقعہ سنا رہے ہیں کہ یہ طلبِ عل۔۔۔
معجزے کی سائنسی تشریح
ایقاظ ٹائم لائن-
ذيشان وڑائچ
معجزے کی سائنسی تشریح!              &nbs۔۔۔
جدت پسند: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانے کی کوشش! دنیوی اور اخروی احکام کے خلط سے ’دلیل‘ پکڑنا
ایقاظ ٹائم لائن-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
جدت پسند حضرات کی پریشانی: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانا! دنیوی اور اخروی احکام کے۔۔۔
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟ مدیر ایقاظ اِس مضمون سے متعلق یہ واضح کر دیا جائے: ہمارا مقصد معاشرت۔۔۔
حوثی زیدی نہیں ہیں
ایقاظ ٹائم لائن-
شیخ ناصر القفاری
حوثی زیدی نہیں ہیں تحریر: ناصر بن عبد اللہ القفاری اردو استفادہ: عبد اللہ آدم بعض لوگ ۔۔۔
مسلم ملکوں میں تخریب کاری، استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
مسلم ملکوں میں تخریب کاری استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا ایقاظ کے فائل سے یہ بات اظہر من الشمس ہ۔۔۔
’اَعراب‘ والا دین یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
’اَعراب والا‘ دین... یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟  عَنْ بُرَيدَةَ رضی اللہ عنہ، قَالَ: كَانَ رَسُو۔۔۔
ایمان، ہجرت اور جہاد والا دین
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
               ایمان، ہجرت اور جہاد والادین إ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
جہاد- دعوت
عرفان شكور
كامياب داعيوں كا منہج از :ڈاكٹرمحمد بن ابراہيم الحمد جامعہ قصيم (سعودى عرب) ضرورى نہيں۔۔۔۔ ·   ضرور۔۔۔
باطل- فرقے
Featured-
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
جہاد-
احوال-
Featured-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟ Post-organizations Era of the Islamic Movement یہ عن۔۔۔
حامد كمال الدين
باطل فرقوں کےلیے گنجائش پیدا کرواتے، دانش کے کچھ مغالطے   کچھ علمی چیزیں مانند (’’لازم المذھب لیس بمذھب‘۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
وقائع
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
دعوت
عرفان شكور
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز