عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
عقیدۂ سلف سے اعراض.. دہشتگردی تا جدت پسندی
:عنوان

اسکاالزامی جواب میں یوں دےسکتا ہوں:محض"قرآن" یا محض"کتاب وسنت"کو حجت ماننےوالے کیسےکیسے بُعدالمشرقین نتائج پر نہیں پہنچتے؟یہ اعتراض آخر انہی حضرات کی طرف سےہےنا جو سلف کےمقررات کو حجت ماننےپر تیار نہیں؟یا جو محض"قرآن"یا محض"کتاب وسنت"کی حجیت کےدعویدار ہیں

. اصولعقيدہ . باطلفرقے :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف


عقیدۂ سلف سے اعراض.. کہیں دہشتگردی تو کہیں جدت پسندی

تنقیحات

ہمارے مضمون (عقیدۂ سلف تک رسائی؟) پر ایک اعتراض وارد ہوا ہے:

عقیدۂ سلف کا نام لینے والے ایک طرف حکمرانوں تک کے وفادار اور دوست۔ دوسری طرف اسی عقیدۂ سلف کا نام لینے والے ہر سُو دہشت پھیلاتے اور لوگوں کا قتلِ عام کرتے پھریں۔ یہ عقیدۂ سلف اگر آپ کو اتنے مختلف نتائج پر پہنچاتا ہے تو پھر یہ علاج کس مرض کا ہے؟ 

جواب:

بھائی دہشتگردی اور لوگوں کا قتل عام محض دماغ کے فتور کا نام ہے۔ اس کا کچھ تعلق عقیدۂ سلف کے ساتھ نہیں ہے، اگرچہ یہ کسی بھی عقیدے کا نام لیں یا کہنے کو کسی بھی دلیل کا سہارا لیں۔ غیر ذمہ دار لوگوں کے ہتھے کچھ بھی چڑھ سکتا ہے۔

اس کا الزامی جواب میں یوں دے سکتا ہوں: محض ’’قرآن‘‘ یا محض ’’کتاب وسنت‘‘ کو حجت ماننے والے کیسےکیسے بُعدالمشرقین نتائج پر نہیں پہنچتے؟ یہ اعتراض جو اوپر ذکر ہوا، آخر انہی حضرات کی طرف سے ہے نا جو سلف کے مقررات کو حجت ماننے پر تیار نہیں؟ یا جو محض ’’قرآن‘‘ یا محض ’’کتاب وسنت‘‘ کی حجیت کے دعویدار ہیں؟

تو پھر آئیے دیکھتے ہیں کہ خالی ’’قرآن‘‘ کو ماننا یا محض ’’کتاب و سنت‘‘ کو ماننا کیسےکیسے متعارض نتائج تک پہنچاتا ہے۔

اپنی اَقُول سے کتاب و سنت کو سمجھنے والوں کو آپ نے اس حد تک آزاد خیال تو دیکھ ہی رکھا ہو گا کہ وہ لبرلز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ فلسطین اور کشمیر تک میں کافر کے خلاف ہتھیار اٹھانے کو فساد کہتے ہیں۔ یہود و نصاریٰ تک کو کافر کہنے کے روادار نہیں۔ اور ان سب باتوں کی دلیل اپنے تئیں ’کتاب وسنت‘ سے دیتے ہیں۔

دوسری طرف دیکھیے: موجودہ دور میں دہشتگردی کی اصل بنیاد رکھنے والی مصر کی (شکری مصطفیٰ کی تاسیس کردہ) جماعۃ التکفیر والہجرہ بھی کسی ’سلف‘ وغیرہ کو نہیں مانتی۔ دورِ حاضر کی جماعتوں اور فرقوں پر عربی انسائیکلوپیڈیا (الموسوعۃ المیسرۃ فی الأدیان والمذاھب والجماعات المعاصرۃ) میں مصر کی اس جماعت کے عقائد کی بابت لکھا ہے:

وكل من أخذ بأقوال الأئمة أو بالإجماع حتى ولو كان إجماع الصحابة أو بالقياس أو بالمصلحة المرسلة أو بالاستحسان ونحوها فهو في نظرهم مشرك كافر.

والعصور الإسلامية بعد القرن الرابع الهجري كلها عصور كفر وجاهلية لتقديسها لصنم التقليد المعبود من دون الله تعالى فعلى المسلم أن يعرف الأحكام بأدلتها ولا يجوز لديهم التقليد في أي أمر من أمور الدين۔ قول الصحابي وفعله ليس بحجة ولو كان من الخلفاء الراشدين. (ج 1 ص 336)

ہر وہ شخص جو ائمہ کے اقوال پر چلے یا اجماع پر چلے خواہ وہ صحابہؓ کا اجماع کیوں نہ ہو، یا قیاس پر چلے، یا مصلحہ مرسلۃ یا استحسان وغیرہ سے دلیل لے، وہ ان کے نزدیک کافر مشرک ہے۔

چوتھی صدی ہجری کے بعد کے سب اداوار ان کے نزدیک کفر اور جاہلیت کے ادوار ہیں۔ اس لیے کہ (ان ادوار میں) تقلید کا بت پوجا جاتا رہا ہے خدا کی عبادت کے مقابلے میں، جبکہ مسلمان پر واجب ہے کہ وہ احکام کو ان کے دلائل سے ہی جانے (!)۔ تقلید ان کے نزدیک امورِ دین میں سے کسی بھی امر کے اندر جائز نہیں۔ صحابی کا قول یا فعل بھی ان کے نزدیک حجت نہیں خواہ وہ خلفائے راشدین میں سے کیوں نہ ہو۔

کیا خیال ہے، اجماع، سنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین، مواقفِ صحابہ، اقوال ائمہ وغیرہ ایسی اشیاء کی ہرگز کوئی حجیت نہ ماننے میں ’’جماعۃ التکفیر والہجرۃ‘‘ کا کیا وہی عقیدہ نہیں جو یہاں ’’المورد‘‘ وغیرہ کا ہے؟ دونوں کی حجت براہِ راست کتاب و سنت سے!

اور نتائج کتنے مختلف؟

ایک کے نزدیک یہود و نصاریٰ اور ہندو بھی کافر نہیں۔ جبکہ دوسرے کے نزدیک میں، آپ، سب نماز پڑھنے والے کافر اور مشرک، اور سب کے جان اور مال مباح!

ایک کے نزدیک مرزا قادیانی بھی شاید کافر نہیں۔ جبکہ دوسرے کے نزدیک یہاں کے راسخ العقیدہ ترین مسلمان بھی کافر!

بھائی عقیدۂ سلف کو ماننے والے اللہ کے فضل سے ضلالت اور گمراہی کے جن گڑھوں میں گرنے سے محفوظ رہتے ہیں انہیں جاننے کےلیے آپ عقیدۂ سلف کے کچھ متون ہی پڑھ لیں (جن کا ہم نے اپنے مضمون ’’عقیدۂ سلف تک رسائی؟‘‘ میں کچھ ذکر کیا ہے) آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ کیسے کیسے خطرناک مقامات پر ناپیداکنار بحثوں سے آپ کی جان چھوٹتی اور مقرراتِ سلف کے دم سے ان مقامات پر آپ کو ایک وثوق ملتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز