عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Monday, May 6,2024 | 1445, شَوّال 26
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
خلوت اور وقارِ علم کی حفاظت
:عنوان

:کیٹیگری
امام ابن الجوزی :مصنف

Download in PDF Format
( فوائد )
 
خلوت اور وقارِ علم کی حفاظت
میں سمجھتا ہوں کہ عالم کے لئے خلوت سے بہتر نہ کوئی لذت ہے نہ شرف نہ راحت اور نہ سلامتی اور خلوت ہی کے ذریعہ بدن کی اور دین کی سلامتی اور اللہ تعالیٰ اور مخلوق کے نزدیک کوئی مرتبہ حاصل ہوسکتا ہے۔

کیونکہ مخلوق کے نزدیک وہ عالم جو ان سے میل جول رکھتا ہو بے قدر ہو جاتا ہے اور اس کی عزت ان کے دلوں میں کم ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے خلفاءاسلام کی قدر زیادہ ہونے کی کہ وہ لوگوں سے پوشیدہ رہتے ہیں۔

جب عوام کسی عالم کو دیکھتے ہیں کہ وہ کسی مباح کام میں رخصت پر عمل کر رہاہے تو ان کے نزدیک وہ بے قدر ہو جاتا ہے۔ اس لئے عالم پر اپنے علم کی حفاظت اورعوام کے نزدیک اس کے مرتبہ کوقائم رکھنا ضروری ہے چنانچہ بعض سلف کا قول ہے کہ ہم لوگ مزاح اور ہنسی ٹھٹھاکرتے تھے لیکن جب ہماری اقتداءکی جانے لگی تو اب میں اس کی گنجائش نہیں سمجھتا۔

اور حضرت سفیان ثوری نے فرمایا اس علم دین کو حاصل کرو اور اس کو بند کرکے رکھو اس میں مذاق کی آمیزش نہ کرو ورنہ لوگوں کے دل اس کو اگل دیںگے۔

عام لوگوںکی رعایت کا انکار نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ حضور اکرم نے حضرت عائشہ سے فرمایا:

لولا حدثان قومک فی الکفر لنقضت الکعبہ وجعلت لھا بابین

”اگر تمہاری قوم زمانہ کفر سے قریب نہ ہوتی تو میں کعبہ کو توڑتا اور اس کے دو دروازے بنواتا“۔

اور حضرت امام احمد بن حنبل نے نماز مغرب سے پہلے دو رکعت نفل کے متعلق فرمایا میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اس کو مکروہ سمجھتے ہیں تو میں نے بھی ان کو چھوڑ دیا۔

خبردار! تم کسی ایسے جاہل کی بات مت سننا جو ان چیزوں کو ریا قرار دے یہ ریا نہیں ہے بلکہ علم کی حفاظت ہے اس کی وضاحت یہ ہے کہ اگر کوئی عالم لوگوں کے سامنے ننگے سر نکل آوے یا ہاتھ میں روٹی کاٹکڑا لئے کھاتا ہوا چلا آوے تو عوام کے نزدیک بے حیثیت ہو جائے گا اگرچہ یہ کام مباح ہے لیکن وہ اس بدپرہیز طبیب کے مثل ہوجاتا ہے جو دوسروں کو پرہیز کا مشورہ دیتا ہو۔

لہٰذا کسی عالم کے لئے مناسب نہیں ہے کہ عوام سے گھل مل کر رہے تاکہ خود عوام کا دین مضبوط رہے اور جب کسی مباح کام کا ارادہ کرے تو عوام سے چھپ کر کرے۔

یہی وہ قدر اور عزت ہے جس کو حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس وقت ملحوظ رکھا تھا جب انہوں نے حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو شام آتے ہوئے دیکھا کہ ایک گدھے پر سوار ہیں اور آپ کے دونوں پیر ایک ہی طرف ہیں توعرض کیا:

اے امیر المؤمنین! آپ سے بڑے بڑے لوگ ملنے آویں گے (لہٰذا اپنی ہئیت بدل دیجئے) تو یکھو آپ نے کیسی اچھی بات ملحوظ رکھی۔

البتہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اصل کی حفاظت کے لئے حضرت ابوعبیدہ کی تادیب کرنی چاہی اس لئے فرمایا:

ان اللّٰہ اعزکم بالاسلام فمھما طلبتم العز فی غیرہ اذلّکم

”اللہ تعالیٰ نے تم کو اسلام کے ذریعہ عزت بخشی ہے تو جب بھی تم اس کے علاوہ کسی طریقہ میں عزت چاہو گے وہ تم کو ذلیل کردے گا“۔

مطلب یہ کہ تم کو عزت دین سے حاصل کرنی چاہئے نہ کہ افعال کی ظاہری صورتوں سے اگرچہ صورتوں کا بھی لحاظ رکھا جاتا ہے۔ چنانچہ آدمی اپنے گھر کے اندر تنہائی میں ننگے بدن رہتا ہے اور جب لوگوں کے پاس آنا چاہتا ہے تو دو کپڑے (کرتا پائجامہ) عمامہ اور چادر پہن کر نکلتا ہے اور یہ نہ بناوٹ ہے اور نہ تکبر۔

جبکہ حضرت امام مالک بن انس غسل فرماتے خوشبو لگاتے پھر حدیث شریف کے درس کیلئے بیٹھتے۔

اے مخاطب: خبردار وہ جو تم دیکھتے ہو کہ علماءبادشاہوں کے دروازوں پر نظر آتے ہیں کبھی اس کی طرف مائل نہ ہونا۔ کیونکہ خلوت علم اور عالم دونوں کی محافظ ہے اور ایسے علماءجتنا ان سے نفع نہیں اٹھاتے اس سے زیادہ اپنا کھو بیٹھتے ہیں۔

سید الفقہاءحضرت سعید بن المسیب حاکموں کے پاس نہیں جاتے تھے۔ اس وجہ سے لوگوں نے ان پر اعتراض وتنقید کی ہمت نہیں کی۔

لہٰذا اگر تم لذت اور راحت چاہتے ہو تو اے علم والو! اپنے گھر کے اندررہو اور (وہاں بھی) اگر اپنے گھروالوں سے کنارہ کش رہو تو تمہاری زندگی اور خوشگوار ہو جائیگی۔ بیوی بچوں سے ملاقات کے لئے ایک وقت متعین کرلو۔کیونکہ جب انہیں ایک وقت معلوم ہوجائے گا تو پھر اس وقت تم سے ملاقات کے لئے تیاری کریں گے۔ اور اس طرح تمہارا رہن سہن بہتر ہوجائے گا۔

تمہارے گھر میں ایک کوٹھری ایسی ہونی چاہئے جس میں خلوت اختیار کر سکو تاکہ اس میں جا کر اپنی کتابوں کی سطروں سے گفتگو کر سکو اور اپنی فکر کے میدان میں دوڑ سکو۔

لوگوں سے ملنے جلنے خاص کر عوام سے ملاقات سے پرہیزکرو۔

اتنی آمدنی حاصل کرنے کی کوشش کرو جو تم کو لالچ سے محفوظ رکھے کیونکہ یہ چیز دُنیا میں عالم کے لئے آخری درجہ کی لذت ہے۔

حضرت ابن مبارک سے پوچھا گیا کہ آپ ہم لوگوں کے ساتھ کیوںنہیں بیٹھتے؟ آپ نے فرمایا ”میں حضرات صحابہ اور تابعین کے پاس جاکر بیٹھتا ہوں“ آپ کا اشارہ اس کی طرف تھا کہ کتابوں کا مطالعہ کرتا ہوں (جن میںصحابہ وتابعین کے ارشادات ہوتے ہیں)

جب کسی عالم کولوگوں سے استغناءاور خلوت کی توفیق مل جاتی ہے اور اس کے پاس ایسا فہم بھی ہوتا ہے جس سے وہ تصنیف و تالیف کا کام کر سکے تو سمجھ لو کہ اس کی لذت کامل ہو گئی۔ اور اگر ایسا فہم بھی مل گیا جو اسے حق تعالیٰ کی معرفت اور اس کی مناجات کی طرف لے جائے تو پھر تو موت سے پہلے ہی وہ جنت میں داخل ہوجاتا ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتے ہیں کہ ہم کو ایسی بلند ہمت عطا فرمائے جو کمال کی طرف لے جائے۔ اور نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ ”حق کے راستہ کے راہی چند ہی افراد ہیں“۔

(صید الخاطر از ابن جوزی)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 
Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز