عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 18,2024 | 1445, شَوّال 8
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Shuroot2ndAdition آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کلمۂ لا الٰہ الا اللہ میں نفی کا اِثبات پر مقدم ہونا اسکا مفہوم متعین کرنے میں نہایت اہم ہے۔
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

 
 

کلمۂ لا الٰہ الا اللہ میں

 
 

نفی کا اِثبات پر مقدم ہونا اسکا مفہوم متعین کرنے میں نہایت اہم ہے۔

 

 

کلمہ کے اندر جب تک نفی اور اثبات کا علم حاصل نہ کیا گیا اور نفی اور اثبات کا یہ علم جب تک اسی ترتیب سے نہ لیا گیا جس ترتیب سے یہ کلمہ میں بیان ہوا ہے، یعنی نفی پہلے اور اثبات بعد میں؛ تب تک کلمہ کا علم ناقص اور نامکمل رہے گا۔ ’نفی‘ کے اندر جو چیز باقاعدہ طور پر مطلوب ہے وہ ہے غیر اللہ کی عبادت اور پوجا وپرستش کی سب رائج اشکال کا ذہن میں واضح ہونا اور واضح کر دیا جانا اور پھر ان کو جان کر اور محسوس کرا کر ان کا انکار کرنا۔ جتنا نقص یہاں یعنی اس ”نفی“ کے معاملہ میں رہ جائے گاا اتنا ہی یہ نقص آگے چل کر نمایاں تر ہوگا اور اتنی ہی دین کی محنت بے ثمر بھی ہوگی۔ لہٰذا معلموں، مربیوں اور داعیوں کا کام ہے کہ یہاں کسی ابہام اور غموض کا چھوڑ دیا جانا ہرگز کسی مصلحت کا تقاضا نہ جانیں۔

لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کا معنیٰ واضح ہو جانے سے بڑھ کر دین کی کوئی مصلحت نہیں۔ اور لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کا معنیٰ غیر واضح رہ جانے سے بڑھ کر کوئی مفسدت نہیں۔ دین کا سب سے بڑا نقصان کوئی ہو سکتا ہے تو وہ یہی کہ کسی فرد یا معاشرے پر لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کا مفہوم ہی واضح نہ ہو۔

لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی حقیقت کا بیان ہی ناقص اور نامکمل چھوڑ دیا جائے .... خود لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کے مفہوم کے اندر ہی ابہام رہنے دیا جائے تو آخر یہ دین کی کونسی ’مصلحت‘ یا ’حکمت‘ ہو سکتی ہے؟ کونسی مصلحت ہے جو دین کا اتنا بڑا نقصان کر دینے کیلئے ”شرعی دلیل“ ٹھہرتی ہو؟

’کلمہ پر محنت‘ بے انتہا اہم کام ہے۔ مگر یہ محنت کلمہ کی حقیقت کا علم پانے سے شروع ہونی چاہیے۔ نہایت ضروری ہے کہ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی حقیقت انبیاءہی کے انداز میں بیانگ دہل بیان کی جائے اور ایک فرد کو پوری بصیرت کے ساتھ اس کلمہ کی حقیقت معلوم کروائی جائے کہ یہ کلمہ اُس سے اور پھر اس کی وساطت اس کے معاشرے بلکہ پوری دنیا سے کہتا کیا ہے۔ جس جس چیز پر اس لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی زد پڑتی ہے ذہن کی دُنیا میں اس کو لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی زد میں لانا لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کا علم لینے کا ہی باقاعدہ حصہ سمجھا جائے۔ ہاں، غیر اللہ کی پوجا پاٹ کا صاف صاف انکار کرنے سے لوگ آپ کی مخالفت پر آمادہ ہوتے ہیں تو عین اسی بات پر لوگ انبیاءکی جان کے بھی دشمن ہوئے تھے۔ یہ تو اِس ”کلمہ“ کا صلہ ہے جو آخرت میں ان شاءاللہ آپ کے درجات بلند کروائے گا اور دنیا میں آپ کی دعوت کو ”حنیفاً و ما کان من المشرکین“ والا رخ دے گا۔ یہ تو انبیاءکا ورثہ ہے۔ ابراہیم ؑ کی ملت ہے۔ موحدین کا سرمایہ ہے۔ اس کو بخوشی قبول کیاجائے البتہ شرک کے معاملہ میں بات کو ’طرح دے جانا‘ ہرگز ہرگز گوارا نہ کیا جائے۔

اللہ سے لو لگانے اور اُس کی عبادت وبندگی اور گرویدگی کی بات کرنے میں یقینا ایک چاشنی ہے اور یہ چاشنی لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کے مفہوم میں لازماً آتی ہے۔ مگر لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کے مفہوم میں اللہ سے لو لگانے کی یہ چاشنی محسوس کرانا جس قدر ضروری ہے، اور یقینا ضروری ہے، اسی قدر ضروری یہ ہے کہ غیر اللہ کی پرستش ونیاز سے انکار میں جو ایک تلخی پائی جاتی ہے اور طاغوت کی بندگی کی نفی ومذمت میں جو ایک کڑواہٹ ہے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کے مفہوم میں اس تلخی اور اس کڑواہٹ کو بھی صاف محسوس کرایا جائے۔ البتہ یہ کہ خدا کی چاہت وپرستش کی مٹھاس تو پائی جائے مگر عبادتِ غیر اللہ کی رائج اشکال کے انکار کی کڑواہٹ آپ کی دعوت میں عنقا ہو، تو اسکو کلمہ کی محنت نہیں کہا جا سکتا۔ حق یہ ہے کہ اس کو’کلمہ کی محنت‘ تو کجا ’کلمہ کی دعوت‘ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ بلکہ حق یہ ہے کہ یہ ’کلمہ کا مفہوم‘ ہی نہیں بنتا، ’دعوت‘ تو بعد کی بات ہے۔ کیونکہ اس میں لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کا نصف جزو بلکہ یوں کہیے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کا اولین جزو ہی مفقود ہے .... اور یہ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کا ناقص بیان ہے۔

لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ اگر محض کوئی لفظ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے تو اس حقیقت کا پورا بیان ہونا اور پورا ہی بتایا اور سنا جانا مطلوب ہے اور آج اپنے اس زمانے کی ایک بڑی ضرورت۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز