عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 24,2024 | 1445, شَوّال 14
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Shuroot2ndAdition آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
چند اقتباسات از قرۃ عیون الموحدین
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

 
 

چند اقتباسات از

 
 

قرۃ عیون الموحدین

 

اس بات کی انتہائی اہمیت کے پیشِ نظر کہ لا الہ الا اللہ کا پڑھ لینا کافی نہیں بلکہ شروط کے ساتھ پڑھا ہونا ضروری ہے اور پھر ساری زندگی ان شروط پر کاربند رہنے سے ہی کلمہ معتبر رہتا ہے، ذیل میں ہم ایک معروف عالمِ توحید شیخ عبد الرحمن بن حسن بن محمد کے کچھ اقوال نقل کریں گے:

 

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ أَنَّ رَسُوْلَ اللہ لَمَّا بَعَثَ مُعَاذاً اِلَی الْیَمَنِ قَالَ لَہٗ: اِنَّکَ تَأْتِیْ قَوْماً مِّنْ أَہْلِ الْکِتَابَ، فَلْیَکُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوْہُمْ اِلَیْہِ شَہَادَۃُأَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ - الحدیث

”ابن عباسؓ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے جب معاذؓ کو یمن کی جانب نمائندہ بنا کر بھیجا تو ان سے کہا: دیکھو! تم ایک اہلِ کتاب قوم کے ہاں جارہے ہو۔ اس لئے سب سے پہلی بات جس کی تم انکو دعوت دو یہ ہونی چاہیے کہ وہ لا الہ الا اللہ کی شہادت دیں“

 

اس حدیث میں جو اہلِ کتاب مذکور ہیں وہ یہود اور نصاریٰ ہیں جو اُس وقت یمن میں آباد تھے۔ ان کے بارے میں نبی ﷺ نے فرمایا: فَلْیَکُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوْہُمْ اِلَیْہِ شَہَادَۃُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہ یعنی سب سے پہلی بات جس کی تم انکو دعوت دو یہ ہونی چاہیے کہ وہ لا الہ الا اللہ کی شہادت دیں۔

جبکہ یہ کلمہ تو وہ کہتے تھے۔ مگر وہ اس کے معنیٰ اور حقیقت سے جاہل تھے جوکہ در اصل اسکا مفہوم ہے، یعنی کل عبادت ایک اللہ وحدہ لا شریک کیلئے خالص کردی جائے اور اسکے ماسوا کی عبادت اور پیروی چھوڑ دی جائے۔ چنانچہ وہ لا الہ الا اللہ کہتے مگر یہ ان کو فائدہ نہ دیتا تھا۔ وہ اس کلمہ کے معنیٰ و مطلب سے ایسے ہی ناواقف و نا بلد تھے جیسے اس امت کے آخری دور کی اکثریت کا حال ہے۔ چنانچہ آج وہ یہ کلمہ بھی پڑھتے ہیں اور ساتھ میں مردوں، غائب ہستیوں، طاغوتوں اور درگاہوں کی عبادت کی صورت میں شرک کا ارتکاب بھی کرتے ہیں۔ اس طرح یہ اس کلمہ کے منافی امور کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یعنی اپنے اعتقاد، اپنے قول اور اپنے فعل کے ذریعے وہ عین اس شرک کا اثبات کرتے ہیں جس کی یہ کلمہ نفی کرتا ہے اور عین اس اخلاصِ بندگی کی نفی کرتے ہیں جس کا یہ کلمہ اثبات کرتا ہے۔ متکلمین اور اشاعرہ کی پیروی میں وہ یہ خیال کرنے لگے ہیں کہ اس کلمہ کا مطلب ہے ” پیدا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا قادر ہونا“۔ جبکہ یہ تو وہ توحیدِ ربوبیت ہے جس کا پہلے مشرک بھی اقرار کرتے تھے مگر اس اقرار سے وہ داخلِ اسلام نہ ہو پاتے تھے....

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْاْ إِلَى كَلَمَةٍ سَوَاء بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلاَّ نَعْبُدَ إِلاَّ اللّهَ وَلاَ نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلاَ يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضاً أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللّهِ فَإِن تَوَلَّوْاْ فَقُولُواْ اشْهَدُواْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ (آل عمران:64)

”کہو: اے اہلِ کتاب! آؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہمارے اور تمہارے درمیان یکساں ہے۔ یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کریں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور ہم میں سے کوئی اللہ کے سوا کسی کو اپنا رب نہ بنا لے .... اس دعوت کو قبول کرنے سے اگر وہ منہ موڑیں تو صاف کہہ دو کہ گواہ رہو ہم تو مسلم (صرف اللہ کی اطاعت وعبادت کرنے والے) ہیں“

چنانچہ یہ ہے وہ توحید جوکہ اصل اسلام ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

إِنِ الْحُكْمُ إِلاَّ لِلّهِ أَمَرَ أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ إِيَّاهُ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ وَلَـكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ(یوسف:40)

”حکم وقانون کا حق ایک اللہ کو ہے۔ اس کا امر ہے کہ ایک اس کے سوا تم کسی کی بندگی نہ کرو۔ یہی دینِ قیم ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے“(1)

عبادہ بن الصامت سے روایت ہے، کہا: فرمایا رسول اللہ ﷺ نے:

مَنْ شَہِدَأَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، وَأَنَّ عِیْسَیٰ عَبْدُ اللہ وَرَسُوْلُہٗ وَکَلِمَتُہٗ الَّتِیْ أَلْقَاہَا اِلیٰ مَرْیَمَ وَرُوْحٌ مِّنْہُ، وَأَنَّ الْجَنَّۃ حَقٌّ، وَالنَّارَ حَقٌّ،أَدْخَلَہُ اللہ الْجَنَّۃ عَلیٰ مَا کَانَ مِنَ الْعَمَلِ

”جس نے یہ شہادت دی کہ اللہ کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں وہ یکتا و لاشریک ہے، اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور یہ کہ عیسیٰ ؑ اللہ کے بندے اور رسول تھے اور اُس کا وہ فرمان جسے اللہ نے مریم ؑ کی جانب القا کیااور ایک روح تھی اللہ کی طرف سے، اور یہ کہ جنت برحق ہے اور دوزخ برحق ہے، اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا، خواہ اُس کا عمل کیسا بھی ہو“

آپ ﷺ نے فرمایا ہے: مَنْ شَہِدَ یعنی ”جس نے شہادت دی“۔ اس بات میں شک و شبہہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ شہادت، شہادت ہوتی ہی نہیں جب تک وہ علم، وثوق اور صدقِ دل سے نہ دی جائے۔ اور جو جہالت اور شک کی حالت میں سرزد ہو وہ ’شہادت‘ نہ تو معتبر ہوتی ہے اور نہ فائدہ مند۔ ایسی حالت میں تو ’شہادت‘ دینے والا جھوٹا ہوتا ہے کیونکہ جس بات کی وہ ’شہادت‘ دے رہا ہے اس کے مطلب سے وہ آگاہ تک نہیں جبکہ یہ عظیم الشان کلمہ تو پہلے ایک نفی و انکار پر مشتمل ہے اور پھر ایک اثبات و اقرار پر۔ نفی و انکار ایک اللہ کے سو ہر ایک کی الوہیت اور خدائی کا، جب آپ ”لا الہ“ کہہ دیں۔ اور اثبات و اقرار اللہ وحدہ لا شریک کی الوہیت اور فرماں روائی کا جب آپ ”الا اللہ“ کہہ دیں۔

اللہ تعالی کا ارشاد ہے

شَهِدَ اللّهُ أَنَّهُ لاَ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ وَالْمَلاَئِكَةُ وَأُوْلُواْ الْعِلْمِ قَآئِمَاً بِالْقِسْطِ لاَ إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ  (آل عمران:18)

”’اللہ نے خود اس بات کی شہادت دی ہے کہ ایک اُس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اور فرشتے اورسب اہلِ علم بھی راستی اور انصاف کے ساتھ اس پر گواہ ہیں کہ اُس زبر دست و دانا کے سوا فی الواقع کوئی عبادت کے لائق نہیں“۔

سو کتنے گمراہ ہو جانے والے اس وجہ سے گمراہ ہوئے کہ وہ اس کلمہ کے مطلب اور معنیٰ سے نا آشنا و نابلد تھے۔ بلکہ اکثریت ایسوں کی ہے۔ اِنہوں نے اس کے معنی کی حقیقت ہی الٹ کر رکھ دی؛ جس الوہیت کی اس کلمہ میں نفی کروائی گئی تھی اُسی الوہیت کا اثبات وہ مخلوق ہستیوں کیلئے کرنے لگے، وہ مزاروں اور قبروں کی صورت میں بنائے گئے رب ہوں، طاغوت ہوں، اشجار و احجار ہوں یا جنات و شیاطین۔ اسی کو یہ لوگ دین بنا بیٹھے ہیں۔ اسی کی تزئین و آرائش میں لگے ہیں۔ توحید کو اب یہ بدعت کا درجہ دیتے ہیں۔ جو اِنہیں اس توحید کی دعوت دے اُسے یہ برا سمجھتے ہیں۔ چنانچہ اِنہوں نے اِس کلمہ کا مطلب اُتنا بھی نہ جانا جتنا کہ کفارِ قریش ایسے اہلِ جاہلیت جان گئے تھے۔ بات یہ ہے کہ وہ لوگ اس کلمہ کے مطلب سے آگاہ ہو کر اس بات سے انکاری تھے جو یہ کلمہ خالص عبادت اور بندگی کی صورت میں اُن سے تقاضا کرتا تھا، جیسا کہ اللہ تعالی نے ان کی بابت ذکر کیا:

إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ۔وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوا آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ۔ (الصافات: 35- 36)

”یہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے تو یہ گھمنڈ میں آجاتے تھے اور کہتے تھے کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں“

جبکہ اس امت کے آخری دور کے مشرکوں نے بھی انکار تو اسی بات کا کیا جس کا انکار ان سے پہلوں نے کیا تھا، جو کہ اِنکے جوابات دینے میں اِن کا وتیرہ ہوتا ہے اور صاف نظر آتا ہے جب کبھی آپ انہیں ان قبروں، مزاروں اور طاغوتوں کی عبادت سے ٹوکیں اور ان ہستیوں کی بندگی اور پیروکاری سے، جن کی یہ عبادت کرتے ہیں، ان کو روک کر دیکھیں ۔ بات یہ ہے اُن لوگوں نے اس کے معنیٰ کو جان کر اسکا انکار کیا تھا اور اِن لوگوں نے اس کے معنیٰ سے جاہل رہ کر اسکا انکار کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اب ایسے لوگ ملیں گے جو بیک وقت لا الہ الا اللہ بھی کہتے ہیں اور اللہ کے ساتھ اوروں کو بھی پکارتے ہیں!!

امام بقاعیؒ کہتے ہیں:

”لا الہ الا اللہ کا مطلب ہے اس بات کی صاف کھلم کھلا نفی کہ اُس عظیم ترین بادشاہِ مطلق کے سوا کوئی اور معبودیت اور خدائی کے لائق ہو“۔

پھر فرماتے ہیں:

”اس کلمہ کی حقیقت کا ادراک رکھنا ہی وہ اصل سہارا ہے جو قیامت کی ہولناک ساعتوں میں نجات کا باعث ہوگا۔ مگر یہ ’علم‘ تو تب ہوگا جب یہ فائدہ مند بھی ہو اور فائدہ مند تب ہوگا جب اس کے آگے انسان تسلیم ہو جائے اور اس کے تقاضوں پر آمادۂ عمل ہو، ورنہ تو یہ ”علم“ کہاں نری جہالت ہے“(2)


(1) قرۃ عیون الموحدین شرح کتاب التوحید، باب پنجم الدعاءالیٰ شہادۃأَن لا الہ الا اللہ

(2) قرۃ عیون الموحدین شرح کتاب التوحید، باب دوئم فضل التوحید وما یکفر من الذنوب

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز