عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Shuroot2ndAdition آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
چوتھی شرط صدق اور وفاء
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی چوتھی شرط

 
 

صدق اور وفاء

 

چوتھی شرط ہے (اس کلمہ کے ساتھ) صدق اور وفا، یہاں تک کہ (اس کلمہ کے معاملہ میں) دروغ اور منافقت کا وتیرہ خارج از امکان ہوگیا ہو۔

 

توضیح:

دیانتدارانہ اقرار اس کلمہ کی چوتھی شرط ہے۔ ایک ایسی سچائی اس کلمہ کے ادا کرتے وقت قلب و ذہن میں پائی جانا ضروری ہے جو اس کلمہ کی بابت آدمی کے یہاں منافقت اور دروغ گوئی کا رویہ اپنایا جانے کی راہ مسدود کردے۔

”نفق“ عربی زبان میں سرنگ لگانے کو کہتے ہیں۔ منافقت دراصل دل کا کھوٹ ہے۔ ضروری نہیں کہ منافقت کا باعث محض کوئی ’بے وجہ کی بدنیتی‘ ہو۔ شخصی منافع، خاندانی روابط، معاشرتی مجبوریاں، سیاسی مفادات، ’مستقبل‘ سے متعلق خدشات .... بہت کچھ ایسا ہے جو ایک ایک کرکے اس لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی حقیقت کے آڑے آنے کی کوشش کرتا ہے۔ بسا اوقات جس چیز کو دین میں نفاق کہا گیا ہے آدمی اُس کو ’حقیقت پسندی‘ اور ’دانش مندی‘ سمجھ کر اپناتا ہے اور جس چیز کو ’ایمان کا تقاضا‘ کہا گیا ہے وہ آدمی کو ’خواہ مخواہ کی بے وقوفی‘ اور ’دیوانہ پن‘ نظر آتا ہے۔ اہل ایمان پر اہل نفاق کی یہ محض کوئی پھبتی نہیں تھی جو قرآن میں یوں نقل ہوئی ہے:

وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُواْ كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُواْ أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاء (البقرہ: 13)

”اور جب انہیں کہا جاتا ہے ایمان لاؤ اس طرح جس طرح (یہ) لوگ ایمان لائے تو کہتے ہیں: کیا ہم ایمان لائیں اس طرح جس طرح (یہ) نادان ایمان لے کر آئے ہیں؟“

چنانچہ بہت سی شخصی یا خاندانی یا ملکی یا معاشرتی مجبوریاں ایسی ہوتی ہیں جو اس لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی حقیقت پر ڈٹ جانے میں مانع ہونے لگیں تب لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی حقیقت پر عمل پیرا رہنا آدمی کو ایک بڑا نقصان کرانے کے مترادف لگتا ہے اور ایسا ’خواہ مخواہ کا‘ نقصان کرانے کو آدمی محض بے وقوفی سمجھتا ہے۔

’صدق‘ کی صورت میں جو چوتھی شرط لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی شہادت معتبر ہونے کیلئے بیان کی گئی ہے وہ یہ کہ آدمی پوری دیانت کے ساتھ اور ممکنہ نتائج کے علی الرغم اس دعوت کو قبول کرے۔ صدق یہ ہے کہ آدمی جس بات کو ایک بار تسلیم کرلے اسی پر جم رہنے پر آمادہ ہو اور جو کہے اس کو کر دکھانے پر پوری طرح سنجیدہ ہو۔

’صدق‘ کی جو قرآنی اصطلاح ہے وہ عام زندگی میں محض ’سچ بولنے‘ سے کہیں زیادہ گہری اور وسیع ہے۔ یہ دراصل ایک بات پر ڈٹ رہنے کی استعداد ہے۔ صدق کی قرآنی اصطلاح کا مقصود یہ ہے کہ آدمی جو بات کردے پھر اس سے بدل جانے کو خارج از امکان کردے (رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّن يَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا - الأحزاب: 23) صدق دراصل ایمان اور لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی حقیقت پر جم جانا ہے اور اس کی راہ میں حائل ہر مفاد اور ہر خدشے کو نظر انداز کر دینا۔

یوں ایک طرح سے یہ ایک حلف وفاداری ہے۔ یہ انسان کا محض ایک حقیقت کو دل سے قبول کرنا ہی نہیں بلکہ باقی ماندہ زندگی اس پر ڈٹ جانے کا بھی اعلان ہے۔ چونکہ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کے اقرار کی یہ بھی ایک اہم جہت ہے لہٰذا اس کو بھی ایک باقاعدہ شرط کے طور پر اَلصِّدْقُ الْمُنَافِیْ لِلنِّفَاقِ کے الفاظ کے تحت بیان کردیا گیا۔

ایک کلمہ گو کیلئے چونکہ آگے چل کر لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کے تقاضوں میں دوستی اور دشمنی کا مسئلہ تقریباً سرفہرست رہنا ہے اس لئے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ کی اس چوتھی شرط میں اس بات کا انتظام کر دیا گیا۔ سو اگر یہ شرط سمجھ کر پوری کر لی جائے تو آگے چل کر لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہکا ایک اہم ترین تقاضا (ولاءاور براء) پورا کیا جانا ممکن ہوتا ہے۔

 

************

 

شرطِ چہارم کے دلائل:

 

قرآن سے:

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

الم ۔أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ۔وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ۔ (العنکبوت: 1۔3)

”الف، ل، م۔ کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ ”ہم ایمان لائے“ اور ان کو آزمایا نہ جائے گا! حالانکہ ہم سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو ان سے پہلے گزرے ہیں۔ اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے کہ سچے کون ہیں اور جھوٹے کون“۔

 

مزید ارشاد ہوتا ہے:

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللّهِ وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ۔ يُخَادِعُونَ اللّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنفُسَهُم وَمَا يَشْعُرُونَ۔فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّهُ مَرَضاً وَلَهُم عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ  (البقرۃ: 8-10)

”بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں حالانکہ درحقیقت وہ مومن نہیں ہیں۔ وہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں مگر دراصل وہ خود اپنے آپ ہی کو دھوکے میں ڈال رہے ہیں اور انہیں اس کا شعور نہیں ہے۔ ان کے دلوں میں ایک بیماری ہے جسے اللہ نے اور زیادہ بڑھا دیا اور جو جھوٹ وہ بولتے ہیں اس کی پاداش میں ان کیلئے دردناک سزا ہے“۔

 

سنت سے:

صحیحین میں معاذ بن جبلؓ سے ثابت ہے کہ نبی ﷺ فرماتے ہیں:

مَا مِنْ اَحَدٍ یَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَاَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ، صِدْقاً مِّنْ قَلْبِہ اِلَّا حَرَّمَہٗ اللہ عَلَیٰ النَّارِ 
(البخاری مع الفتح: 1 / 226 ج 128 مسلم 1 / 61)

”جو آدمی بھی صدق دل سے یہ شہادت دے کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم پر حرام کر دیتا ہے“

 

توضیح:

پس اس حدیث میں صدقاً من قلبہ کے الفاظ بول کر، لا الہ الا اللہ پڑھنے والے کے جنت جانے کے معاملہ میں ایک اور شرط بیان کردی گئی، یعنی دل کی سچائی سے لا الٰہ الا اللہ کہنا۔ کلمہ میں جو بات بیان ہوئی، اس سے دلی وفاداری۔ لا الہ الا اللہ کی صورت میں جس حقیقت کو جانا اور مانا گیا اس کو سچ کردکھانے پر آمادگی و دلجمعی۔
یہ کلمہ کی چوتھی شرط ہے جو اوپر مذکور آیات و احادیث میں وارد ہوئی ہے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز