عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Angrezinizam آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کون سی جمہوریت؟
:عنوان

اس جمہوریت پر یہاں کے لادین تنقید کریں تو اس کی ذمہ داری یہاں کے دینداروں کو اٹھوا دی جائے۔ اسی جمہوریت پر کوئی اسلامی بنیادوں پہ تنقید کرے تو اس کا رخ جمہوریت کے مغربی مفہوم کی طرف کر دیا جائے!۔

. باطلنظام :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

"یہ وہی انگریزی نظام ہے" 3

فصل اول


ہمارے اس مضمون میں، بلکہ جمہوریت کی بابت ہمارے بیشتر مضامین میں، ایک معروضی (Objective)  انداز کی گفتگو ہو سکتا ہے آپ کو کم ملے۔ وجہ یہ نہیں کہ معروضی انداز کی افادیت ہماری نگاہ سے روپوش ہے۔ وجہ یہ ہے کہ خود اسی موضوع کا کچھ یہ تقاضا سا ہو گیا ہے۔ یہ مضمون پڑھنے کے بعد امید ہے آپ ہمارے ساتھ اتفاق فرمائیں گے...

معاملہ کچھ یوں ہے کہ جمہوریت کے بارے میں کوئی ایک بات کہنا خاصا مشکل بنا دیا گیا۔ اس کے اتنے چہرے ہیں کہ اس پر ’معروضی انداز‘ سے بات کرنا کسی مسئلہ کا حل نہیں رہ گیا ہے۔ جمہوریت کے بارے میں آپ کچھ بھی کہہ لیں، آپ کوئی ’نرالی‘ بات نہ کریں گے! اس کے بارے میں سب کچھ کہا جا چکا ہے! ایک خاصی بڑی تعداد یہاں آپ ایسے لوگوں کی پائیں گے جو ’ایک لحاظ سے‘ جمہوریت کو ’بجا طور پر کفر اور شرک‘ مانتے ہوں گے تو کسی ’دوسرے لحاظ‘ سے وہ جمہوریت کو حق ثابت کرتے ہوئے دیکھے جا سکیں گے۔ چنانچہ جمہوریت کو آپ حرام کہہ کر کوئی نئی بات کریں گے اور نہ حلال کہہ کر!

معروضی انداز کسی چیز کا ثبوت دینے کےلیے اختیار کیا جاتا ہے۔ جمہوریت کی پیچیدگی ’ثبوت‘ دینے یا نہ دینے سے بڑھ کر ہے۔ ہماری اُلجھن یہ ہے کہ جمہوریت کو دیکھنے کےلیے یہاں بے شمار ’اعتبار‘ ہیں؛ کسی اعتبار سے یہ کفر ہے تو کسی اعتبار سے یہ عین اسلام ہے۔ کسی اعتبار سے یہ حرام ہے جبکہ کسی اعتبار سے یہ حلال ہی نہیں واجب بلکہ اَوجب الواجبات ہے۔ کسی اعتبار سے یہ مغربی ہے اور کسی اعتبار سے مشرقی بلکہ قرون اولیٰ اور سلف صالحین کا ورثہ! آپ اس کی مذمت کریں تب اوپرے نہیں لگیں گے۔ آپ اس کی تعریف کریں تب برے نہیں لگیں گے۔ دونوں صورتوں میں آپ کی بات ’درست‘ مانی جاسکتی ہے البتہ اس کا معنی و مراد، سننے والے اپنے اپنے ’مفہوم‘ کے مطابق متعین کریں گے۔ اب ایسے میں ایک ’معروضی انداز‘ کی گفتگو کیا کر پائے گی!؟

بیک وقت بہت سے مفہومات رکھنے کے باعث جمہوریت اب ایک ایسی چیز بن گئی ہے کہ اس کے خلاف ’دلائل‘ بڑی حد تک بے اثر ہو جاتے ہیں۔ اس پر کی گئی تنقید اور مذمت بڑی حد تک بے سود ثابت ہوتی ہے۔ آپ کی علمی تنقید سے ’پورا پورا اتفاق‘ کر لیا جاتا ہے مگر اس کو جمہوریت کے اُس مفہوم کی طرف پھیر دیا جاتا ہے جو ’مغرب‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ ’مشرق‘ کی جمہوریت پھر بچی رہتی ہے! یہ ایک ’زرہ بکتر‘ ہے جو اسے پہنا دیا گیا ہے اور اس کے باعث اس پر کئے گئے سب وار ناکام جاتے ہیں۔ البتہ اس کی تحسین ہو تو وہ پوری کی پوری اس تک پہنچ جاتی ہے!

جمہوریت کو بہت سی قسموں میں تقسیم کر کے اس میں یہ خوبی پیدا کر لی گئی ہے کہ ہر قسم کی علمی تنقید کو طرح دے جایا کرے! اس جمہوریت پر یہاں کے لادین تنقید کریں تو اس کی ذمہ داری یہاں کے دینداروں کو اٹھوا دی جائے اور اس کا رخ یہاں کی مشرقی اور ’مذہبی‘ مجبوریوں کی طرف کر دیا جائے۔ اسی جمہوریت پر کوئی اسلامی بنیادوں پہ تنقید کرے تو اس کا رخ جمہوریت کے مغربی مفہوم کی طرف کر دیا جائے! البتہ وہ نظام جو جمہوریت کے نام پر یہاں رائج ہے وہ اُس تنقید سے بھی بچا لیا جائے جو یہاں کے ’لادین اصول پسند‘ اس پر کرتے ہیں اور اُس تنقید سے بھی اس کو محفوظ رکھا جائے جو یہاں کے ’مسلم اصول پسند‘ اس پر کرتے ہیں!

ایک عرصے سے ہمارے یہاں جمہوریت کے خلاف اسلامی بنیادوں پر خاصے علمی انداز میں کام کرنے کی بھی متعدد قابل قدر کوششیں ہوتی آئی ہیں، جو قابل ستائش ہیں۔ جمہوریت کے خلاف خاصے نصابی(Academic)  انداز میں بھی بہت کچھ لکھا گیا اور کئی ایک اچھی تصنیفات اس موضوع پر اب دستیاب ہیں۔ بلاشبہ یہ ہمارے نظریاتی لٹریچر میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے اور ان تصنیفات کی اہمیت کم کرنا ہرگز ہمارے پیش نظر نہیں ہے، کیونکہ جمہوریت کے خلاف ایک معروضی انداز سے دیے گئے دلائل بہرحال اپنی جگہ اہم اور ضروری ہیں... البتہ یہ وہ کُل کام نہیں جو اس شجرۂ خبیثہ کو اکھاڑ دینے کےلیے ضروری ہے۔

بلاشبہ جو ہم لکھیں گے وہ بھی ہرگز وہ کل کام نہ ہوگا جو اس شجرۂ خبیثہ کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے مطلوب ہے۔ لکھنے لکھانے کے سوا بہت کام ہیں جو اس میدان میں عملاً کئے جانا ہیں۔ ہماری بھی ہرگز یہ مراد نہیں کہ اس میدان میں جو کوئی کمی تھی وہ ہماری ان تحریروں سے اب پوری ہوا چاہتی ہے۔ مراد صرف یہ ہے کہ جمہوریت کے کریہہ جثہ سے تدلیس کی یہ زرہ اتارنے کی کوشش ہمارا مقصود ہے اور ہماری اس تحریر یا ان تحریروں کا یہی اصل ہدف۔

دراصل یہ وہ زرہ بکتر ہے جس کے باعث اس نظام پر کئے گئے بہت سے علمی اور مدلل وار بھی ناکام چلے جاتے رہے ہیں۔ کیونکہ دینی حلقوں کی جانب سے کئے جانے والے ان علمی و نظریاتی حملوں کا رخ بڑی سمجھداری کے ساتھ جمہوریت کے کچھ ’غیر اسلامی‘ اور ’مغربی‘ مفہومات کی جانب پھیر دیا جاتا رہا ہے اور نفسِ جمہوریت اس تدبیر سے صاف بچا لی جاتی رہی۔ جمہوریت پر ان علمی اور اکادمی (Academic) انداز کے حملوں کی افادیت اب بھی ختم نہیں ہو گئی۔ اس پر کام کی گنجائش یقینا باقی ہے بلکہ اس میں پہلے سے زیادہ تیزی آجانا بھی بے حد مطلوب ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ جس بات کی ضرورت ہے وہ یہ کہ اس کے جس جس حصے کو ممکن ہو تدلیس کی اس زرہ بکتر سے ہی محروم اور برہنہ کر دیا جائے۔ تب اس پر کئے گئے سب ’علمی حملے‘ اور ’معروضی دلائل‘ بھی خود بخود کارگر ہونے لگیں گے۔یوں جمہوریت کے خلاف پچھلے کئی عشروں میں جو بڑی حد تک ایک نظری انداز کا کام ہوا ہے خود وہ کام بھی آپ سے آپ کارآمد اور ’عملی‘ ہو جائے گا۔

اس بات کی بہرحال ضرورت ہے۔ ہماری یہ تحریر یا سلسلۂ تحاریر اسی سمت بڑھنے کی ایک کوشش ہیں... ... خلاصہ یہ کہ:

جہاں تک جمہوریت پر ایک علمی انداز کا کام کرنے کا تعلق ہے تو وہ ہمارے اردو اسلامی لٹریچر میں مفقود نہیں۔ اس میں اضافہ کی گنجائش یقینا ہے مگر اس سے زیادہ جس بات کی گنجائش اور ضرورت ہے وہ یہ کہ جتنا علمی کام اس پر اب تک ہو چکا ہے اسی کو مؤثر کیا جائے یعنی وہ علمی کام جو اب تک ہو چکا ہے جمہوریت کے اس ناروا وجود کو پہلے اس کی زد میں لے آیا جائے۔ اس کے بغیر، ہم سمجھتے ہیں، جمہوریت پر ایک معروضی انداز میں لکھا گیا کوئی ایک آدھ مقالہ یا کتاب یا حتی کہ کوئی لائبریری بھی ہو وہ کوئی بہت بڑا فرق نہ لا سکے گی اور یہ ’الجھن‘ جو اِس کے گرد نہایت سمجھداری کے ساتھ ڈال رکھی گئی ہے، جوں کی توں باقی رہے گی۔

 

گزشتہ                                             آگے پڑھیے

 

 

Print Article
  یہ وہی انگریزی نظام ہے
  جمہوریت
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز