عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, July 2,2025 | 1447, مُحَرَّم 6
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
:عنوان

صحابہؒ میں سے کسی کےمتعلق آدمی کا ظلم زیادتی کر بیٹھنا بہت بڑا جرم ہوگا، مگر شرک سے اوپر نہیں ہے۔ وہاں اگر تاویل وغیرہ کی بنیاد پر "حکم معیّن" وقت ہتھ ہولا رکھ لیا جانا اصول اہلسنت کا اعمال ہے تو یہاں کیوں نہیں

. تنقیحات . احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"!

حامد کمال الدین

قارئین کو شاید اندازہ ہو، کسی کی ولادت یا وفات کے دن کو کسی بھی انداز میں اپنے بولنے لکھنے یا گرمجوشی دکھانے کا حوالہ میں کبھی نہیں بناتا۔ "پیچھے سے چلے آتے" مسلمانوں کے دستور کی ہر چھوٹی سے چھوٹی شے مجھے لبھاتی اور نووارد اشیاء کے خلاف مزاحمت طبیعت کو شاداب کرتی ہے۔ گو اوروں کو اس کی تبلیغ نہیں کرتا۔ اس لیے کہ "وقت" کے ساتھ الجھنا ایک گھاٹے کا سودا ہے، سوائے "وقت" کے شرک یا بڑی ضلالتوں کے۔ رد کرنے کی چیزیں اس سے کمتر حیثیت کی ہوں، تو معاملہ لوگوں کے ذوق اور نظر پر چھوڑ رکھنا، اور جتنی محنت ہو ان کے ذوق اور نظر پر ہی کر لینا، ایک بہتر حکمت عملی معلوم ہوتی ہے…

تاہم ایک بالکل ہی نئے ٹرینڈ پر تھوڑا بول دینا اور بات ہے۔ یہ ٹرینڈ بھی اگر "چل" گیا تو نظرانداز ہونے والی ایک لمبی فہرست میں اس کو بھی ڈال آنا مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا!

یہ ٹرینڈ جو ہو سکتا ہے مجھے ہی "نیا" لگا ہو، وہ ہے کسی فوت شدہ مسلمان کا یوم وفات اسے برا بھلا کہہ کر "منانا"۔

سچ بتاؤں، مجھے اس میں تھوڑی گراوٹ محسوس ہوتی ہے۔ اور تھوڑی سخت دلی بھی۔ عربی میں ایک لفظ ہے "مُرُوءَة"، جو ہے تو خاصا وسیع لیکن "ظرف" کا معنیٰ بھی دیتا ہے۔ اس کی بھی تھوڑی کمی۔ آپ کے پاس پورا سال پڑا ہے ایک آدمی کے معتقدات کو رگیدنے اور اس کو کہیں سے کہیں پہنچا آنے کےلیے۔ خاص اس کی موت ہی کو یاد کر کے اس کی سیئات کا تذکرہ!؟ سفر آخرت پر اس کی روانگی کی "نسبت" سے ہی اس کی برائیاں گننا اور گنوانا!؟ باعثِ اذیت ہے۔ اور اگر جذبۂ نیکی کے تحت کیا جائے تو اور بھی باعثِ اوازاری۔ "دین" ایک بہت نفیس چیز ہے دوستو!

کسی کا "سالانہ یوم وفات" سرے سے میرے ہاں کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جیسا کہ کہہ چکا۔ لہٰذا اس سے متفرع مسائل کی بھی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہو گی، سلباً اور نہ ایجاباً۔ سو اس کو کوئی "شرعی مسئلہ" تو میں نہیں کہہ رہا لیکن ذوق کے باب سے یہ "أحسِنُوا ذكرَ موتاكم" سے ملحق کوئی شےء ضرور لگتی ہے۔ موت سفرِ آخرت کا دوسرا نام ہے۔ یعنی فرشتوں کا ایک آدمی کو اس کے رب کے حضور پیش کرنے کےلیے ہمارے بیچ سے لے جانا۔ اس بات کی اپنی ایک ہیبت ہے۔ یہ موقع اس شخص کے متعلق زیادہ زبان کھولنے کا ہے ہی نہیں۔ گویا نبیﷺ کو پسند ہے کہ اس مسلمان کے دامن میں اگر سیئات ہیں بھی تو مالک کے آگے پیش ہونے کے "موقع" اور "حوالے" سے ان کا ذکر نہ ہو۔ حدیث میں مذکور اس حکم کا کچھ تعلق دربار کے "پروٹوکول" سے بھی محسوس ہوتا ہے۔ "دربار" کے وقت سب کی زبان پر رحمت اور اس کے موجبات ہی کا تذکرہ جچتا ہے۔ "پکڑ" کی بات یہاں زبان پر نہ ہی آئے تو اچھا ہے۔ کوئی روسیاہ ہے، اور رحمت کے موجبات آپ کو اس کے حق میں کالمعدوم دِکھتے ہیں – گو دعویٰ یہ ایک بڑا ہے – تو بھی غضب کے موجبات سے لب دور ہی رہیں۔ بات اس شخص ہی کی نہیں، دربار کی شان کی بھی ہے۔

جہمیہ وغیرہ ایسے  کچھ بڑے ائمۂ بدعت کی موت پر سلف کا اظہارِ خوشی اور اس کا تذکرۂ بد کرنا بھی بےشک ریکارڈ پر ہے، لیکن یہ ایک انتہائی انتہائی استثنائی حالت باور کی گئی۔ اور یہ بھی درست اس وقت ہو گا جب وقت کے سربرآوردہ علماء و اَعلامِ سنت ہی اس شخص کی بابت ایسا سخت رویہ اختیار کریں کہ اس کی موت پر بھی اس کےلیے سرعام برے الفاظ ہی بولے اور بلوائے جائیں۔ نیز جب ظنِ غالب یہ ہو کہ ایسا کرنے سے ماحول پر سنت کی ایک ہیبت قائم ہو گی اور بدعت مٹانے کی ایک دھاک بیٹھے گی؛ یعنی عام عوام خوب اس سے ایک سبق لیں گے۔ ورنہ حق یہی ہے کہ ایک برے سے برے مسلمان کےلیے بھی اس جہان سے جانے پر دعائے رحمت ہی ہو۔

*****

ایک اور بات جو تفصیل سے تو کسی اور موقع پر ہی بیان ہو گی۔ دین کے ہندی پنسار سے ہمیں ایک گولی دی جا رہی ہے جو ہمیں کسی صورت نہیں لینی۔ آپ کو معلوم ہے، دین کا سب سے بڑا مسئلہ توحید ہے اور سب سے زیادہ "شدید ردعمل" دکھانے کی بات رب العزت کے ساتھ شرک۔ لیکن اس کے باوجود ہم دیکھتے ہیں، شرک کے باب میں بھی بہت سارے مسائل میں "اصولِ اہل سنت" کی رُو سے لوگوں کو تاویل وغیرہ کا فائدہ دے لیا جاتا ہے اور حکم (معیَّن) لگانے کےلیے اس بات کو از حد یقینی بنایا جاتا ہے کہ آدمی کو اس بات میں کوئی الجھن اور غلط فہمی نہیں رہ گئی ہوئی تھی کہ وہ رسولؐ کے ساتھ صاف ایک محاذآرائی تک چلا گیا ہوا ہے۔ یعنی تحقیق میں غلطی لگ جانے، اور بحثابحثی میں آدمی کے کچھ افراط کر جانے پر – شرک سے متعلقہ کئی مسائل میں بھی –  آدمی کو ایک عذر دے دیا جاتا ہے۔ اب صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے متعلق آدمی کا ظلم اور زیادتی کر بیٹھنا بہت بڑا جرم ہو گا، مگر شرک سے اوپر نہیں ہے۔ وہاں اگر تاویل، جہل، تقلید  (کسی لکیر کی فقیری) وغیرہ کی بنیاد پر "حکمِ معیّن" کے وقت ہتھ ہولا رکھ لیا جانا اصولِ اہل سنت کا اِعمال ہے تو یہاں کیوں نہیں؟ ہمارا برصغیر کا ماحول چونکہ اپنا بیانیہ اِن اصولِ سنت کے اِعمال پر نہیں رکھتا (الا ما شاء اللہ)، لہٰذا غلطی یا انحراف میں پڑ جانے والے طبقوں پر سنت کے ان ضابطوں کو لاگو کرنے کا بھی اِس کے ہاں کچھ خاص دستور نہیں ہے۔ غلط فہمی میں نہ رہیے، شرک وغیرہ سے متعلق بہت سارے مسائل میں اپنا برصغیر کا بیانیہ اگر ‘شدید نرم’ بلکہ ‘مہربان’ ہے تو اس کی بنیاد "عذر دینے" سے متعلق اہل سنت کے علمی ضابطے نہیں ہیں بلکہ اس کی وجہ اغلب طور پر یہ کہ اس کے یہاں وہ کوئی "مسئلے" ہی نہیں ہیں! ہاں جو مسئلے ہیں، ان کا حکم (معیّن) لگاتے وقت تقریباً وہی سختی جو خوارج اور معتزلہ کے ہاں ملتی ہے (الا ما شاء اللہ)۔ البتہ وہ توازن جو حکمِ مطلق کو تو شدید سنگین رکھنے جبکہ حکمِ معیّن میں عذر دینے کی حد کر دینے کے حوالہ سے اہل سنت –  اور بالتحدید مدرسہ ابن تیمیہؒ کے ہاں –  پایا جاتا ہے، اس کو یہاں عام کرنا تاحال ایک محنت چاہتا ہے۔

کس قدر حیرت ہوئی مجھے، کسی نے اگر بخشش کی دعاء "مشروط" طور پر بھی کر دی تھی (گو اپنی جگہ وہ بھی ایک عجیب شے ہے کہ ‘اگر اس نے مرنے سے پہلے توبہ کر لی تھی تو اے اللہ اس کی بخشش کر دے’!) تو یہ "مشروط استغفار" بھی جو اپنا ڈس کلیمر disclaimer   ساتھ رکھتا تھا، زور دے دے کر اس سے "ڈیلیٹ" کروایا جا رہا تھا! فوجداری کی حد ہی تو ہے!

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
ہجرت کی راہ
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
کــافـر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیے
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
فرد اور نظام کا ڈائلیکٹ، ایک اہم تنقیح
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- مزاحمت
عرفان كرم
❝ اس ہنگامی موقعہ پر: دشمن کے مقابلے میں پرانے جھگڑوں کو برطرف رکھیے❞  عرفان کرم   گزش۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
متفرق-
حامد كمال الدين
مسلکی "دیواروں" کی اونچائی کم کرنے والے عوامل===مسلکی لڑائیوں سے نکل آنے اور امت پر فوکس کرنے کا جو ایک امید ا۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
عرفان كرم
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
حامد كمال الدين
ادارہ
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز