عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ
:عنوان

اُس جنگ میں ہم کوئی اکیلے تھوڑی جیتے تھے! ہاں یہ بےسروسامانی جو ہمیں اس بار لاحق تھی، جرأت، ہمت اورخدا پر توکل کی سطح جو اس بار ہمیں درپیش تھی، یہ تو بخدا ہم نے بچشمِ سر نہ دیکھا ہوتا تو یقین کرنا مشکل تھا!

. جہاد . احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ

حامد کمال الدین

ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے‘‘ کا مشورہ دینے والے احباب اس کی وجہ یہ بتا رہے ہیں کہ سوویت یونین کی بار ایک پورے نظریے کو شکست ہوئی تھی، نیز ایک پورا بلاک ڈھ گیا تھا، جبکہ یونائٹڈ سٹیٹس کی بار ایسا نہیں ہوا۔

جبکہ ہمارا خیال، جو کامیابی ناٹو کے مقابلے پر افغانستان میں اللہ نے مسلمانوں کو دکھائی، وہ سوویت یونین والے واقعے سے بڑھ کر خوش ہونے کی ہے۔ کل کیا ہوتا ہے اس کی خبر اللہ کو ہے لیکن سر دست ایسا ہی ہے۔ اس کی کچھ وجوہات میں عرض کرتا ہوں:

ایک مقدمہ کے طور پر... دورِ حاضر میں روس اور امریکہ کے ساتھ مسلمانوں کا ٹکراؤ دورِ اول میں فارس اور روم کے ساتھ ایک گونا مماثلت رکھتا ہے، جس کی بابت رسول اللہﷺ سے مروی ہوا:

فَارِسُ نَطْحَةٌ أَوْ نَطْحَتَانِ ثُمَّ لَا فَارِسَ بَعْدَهَا أَبَدًا وَالرُّومُ ذَاتُ الْقُرُونِ أَصْحَابُ بَحْرٍ وَصَخْرٍ كُلَّمَا ذَهَبَ قَرْنٌ خَلَفَ قَرْنٌ مَكَانَهُ , هَيْهَاتَ إِلَى آخَرِ الدَّهْرِ هُمْ أَصْحَابُكُمْ مَا كَانَ فِي الْعَيْشِ خَيْرٌ

’’فارس (تمہاری) ایک ٹکر ہو گی یا دو۔ پھر کبھی کوئی فارس نہ ہو گا۔ البتہ روم بڑے سینگوں والا ہو گا، یہ بحر و کوہ کے مالک، جیسے ہی ان کا کوئی سینگ جائے گا اس کی جگہ کوئی اور سینگ لے لے گا۔ ابھی بڑا دُور پڑا ہے۔ آخری زمانے تک۔ وہ تمہارے حریف ہیں جب تک زندگی میں خیر ہے‘‘۔

سوویت اور امریکہ کا فارس اور روم سے عین وہ موازنہ، نہ صرف واقعاتی لحاظ سے بلکہ بلحاطِ اہمیت بھی۔ ابن تیمیہؓ نے خلیفۂ اول ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا ہے: لَكَفْرٌ مِن كُفُورِ الشام أحَبُّ إلَيَّ مِن مدينةٍ بالعراق ’’شام کے دیہات میں سے ایک دیہہ فتح کرنا مجھے عراق میں پورا ایک شہر فتح کر لینے سے زیادہ عزیز ہے‘‘۔

چنانچہ اصل وجہ تو یہی ہے: ایک جنگ (سوویت کے ساتھ) جس کی کل عمر ستر سال ہو، اس کا دس بارہ سال میں سرے لگ جانا کیا بڑی بات۔ وہ تو سمجھیے بیچ کا ایک مرحلہ تھا۔ البتہ ملتِ صلیب کے ساتھ ہماری جنگ چودہ سو سال سے چلی آتی ہے۔ اس میں پیش قدمی انچوں کے حساب سے گنی جائے گی۔ اور ایک انچ آگے بڑھ لینا ان شاء اللہ اس میں بڑی بات ہو گی۔

بہت سے لوگ اصل میں سمجھ نہیں رہے اس معرکہ کی سنگینی جو ہمیں پچھلے دو عشروں سے درپیش ہے۔ زمین کے توازن کی اصل جنگ یہ ہے؛ جب زمین آخری حد تک بےتوازن ہو چکی تھی۔ ایسا دور تو روئےزمین پر شاید ہی کبھی آیا ہو۔ اور ایسا اندھیرا تو، جو اس وقت ہے، زمین پر شاید ہی کبھی ہوا ہو۔ یوں سمجھو مسلمان کا اصل اٹھنا وہ ہے جو پچھلے دو عشروں سے ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے تو  ایک ’’پارٹنرشپ‘‘ تھی کسی ’’درمیانی مرحلے‘‘ سے گزرنے کےلیے۔ اُس جنگ میں ہم کوئی اکیلے تھوڑی جیتے تھے!  لہٰذا پورا ایک بلاک ڈھ گیا اور کسی نظریہ نامی چیز کی موت ہو گئی تو بھی اس قدر تعجب کی بات نہیں۔ ہاں یہ بےسروسامانی جو ہمیں اس بار لاحق تھی، جرأت، ہمت اورخدا پر توکل کی سطح جو اس بار ہمیں درپیش تھی، یہ تو بخدا ہم نے بچشمِ سر نہ دیکھا ہوتا تو یقین کرنا مشکل تھا!   کل کیا ہوتا ہے ہمیں کیا معلوم، لیکن پچھلے دو عشروں سے مسلمان جس بڑی آزمائش میں ہے، اور ہزار ہا نقصان کے باوجود اس سے الحمد للہ جس کامیابی کے ساتھ اپنا راستہ بناتا آ رہا ہے، یہاں تک کہ ایک طرف وسطِ ایشیا تا دیبل ایک مضبوط مسلم سنی بلاک کے خدوخال روز بروز نمایاں ہونے لگے جو (ان شاء اللہ ظلم کی ایمپائر ’’بھارت‘‘ کی چولیں ہلا دینے والا ہے)... تو دوسری طرف بحر ابیض تا بحر احمر ’’عثمانیوں‘‘ کی چاپ سنائی دینے لگی، یہ صرف دو عشروں کی پیش رفت ہے۔ ورنہ سن دو ہزار ایک، آپ کو دُور دُور تک اندھیرا ہی دکھائی دیتا تھا۔ یہاں تک کہا گیا کہ زمین پر اتنا اندھیرا کر دینے میں خود مسلمان کا کردار ہے جو اپنی کسی نادانی سے سوویت جہاد میں صلیب  کے نیزے میں فِٹ کسی انّی کا کردار ادا کر بیٹھا تھا! لیکن خدائی تقدیر نے اب جا کر پردہ فاش کیا کہ یہ ’’مسلمان‘‘ کس قدر آگے کے اہداف سر کرانے کےلیے رکھا گیا تھا اور اِس کا وہ ’’سوویت مرحلہ‘‘ کس بڑے مرحلے کی تیاری تھا۔ البتہ چیلنج اب تھا۔ اتنے مشکل عہد اور اس قدر دشوار گزار گھاٹیوں میں تو آپ کا ایک ایک قدم پیش رفت ہے۔ البتہ یہ اتنی بڑی پیش رفت جو اس سال کے بالکل شروع میں ہوئی، اِدھر ’’جنوب ایشیائی‘‘ فرنٹ پر بھی اور اُدھر ’’مشرقِ وسطیٰ‘‘ کی طرف بھی، سجدۂ شکر کا مقام ہے۔

راستے کی دشوار گزاری ابھی پوری طرح باقی ہے، یا شاید پہلے سے بڑھ گئی ہے، ہمیں مکمل ادراک ہے، سوشل میڈیا کے تماش بین خاطر جمع رکھیں۔ آئندہ مراحل میں افغانستان تا شام ہمارے صبر، استقامت اور ہوشمندی کا پہلے سے بڑھ کر امتحان ہے، اور کسی ادنیٰ غلطی سے ہم پہلے سے بھی زیادہ پیچھے دھکیلے جا سکتے ہیں، اس کا ہمیں پوری طرح اندازہ ہے۔ اگلے مراحل کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، بالکل سچ ہے۔ دوحہ معاہدہ کو ہم نے مسلمان کے حق میں ایک بڑی جیت قرار دیا ہے، تو اس کا یہ مطلب بہرحال نہیں کہ یہ جنگ ختم ہو چکی اور بس فتح کے شادیانے بجانا باقی ہے! نہیں، اس جنگ کا صرف ایک مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے ہوا ہے۔ یا یوں کہیے، ایک ’’معرکہ‘‘ سر ہوا، ’’جنگ‘‘ البتہ جاری ہے۔ اس میں بہت سے ششدر کر دینے والے موڑ آنا کم از کم ہمیں حیران نہیں کرنے والا۔ ہم خوش ہیں تو اس پر، کہ بےتحاشا قربانیوں کے بعد مسلمان آج دو ہزار ایک والے مقام سے بہت آگے ہے، اور جو کہ ملتِ صلیب کو اچھا خاصا پسپا کر دینے کے بعد ہوا ہے۔

آج سے ڈیڑھ عشرہ پیشتر ہماری ایک کتاب آئی تھی: ’’رو بہ زوال امیریکن ایمپائر، عالم اسلام پر حالیہ صلیبی یورش کے پس منظر میں‘‘۔ اس کی بعض فصول پڑھ لینے سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا، ملتِ صلیب کے ساتھ اپنی اس حالیہ کشمکش کو ہمیں کن زاویوں سے دیکھنا ہے اور یہ کہ ماضی اور مستقبل میں اس کی جہتیں کتنی دور دور تک جاتی ہیں۔ لہٰذا اس دشمن کے مقابلے پر ایک انچ آگے بڑھ لینا ہمیں سوویت یونین کے مقابلے پر کئی میل پیش قدمی کر لینے سے عزیز تر رہے گا۔ پچھلے چودہ سو سال سے، روئے زمین کی سب سے سچی اور سب سے فیصلہ کن جنگ یہی ہے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
"اصلاح" "انقلاب" سے ہٹ کر ایک طرز فکر ہے
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں
جہاد- مزاحمت
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
صلیبی قبضہ کار کے خلاف چلی آتی ایک مزاحمتی تحریک کے ضمن میں حامد کمال الدین >>دنیا آپ۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز