عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Sunday, May 5,2024 | 1445, شَوّال 25
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ!
:عنوان

قومی / سیاسی فتووں کا دور ہے؛ دینی فتووں کا نہیں! بات اتنی سی، مختصر سی ہے

. باطلفكرى وسماجى مذاہب :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ!

حامد کمال الدین

دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی

دین کے ثوابت اور محکمات پر کیچڑ اچھال لو، جیسے چاہو

یہاں تک کہ ذاتِ خداوندی، انبیاءؑ، اصحابؓ...

بہت کم لوگ تم پر معترض ہوں گے۔ اور تھوڑا بہت بول، چپ بھی ہو ہی جائیں گے۔ ’’خبر‘‘ تو شاید ہی یہ بن پائے۔

ہاں کسی ملک کے قومی ثوابت یا شخصیات پر.. یا حتیٰ کہ معمولی سائز کی پارٹی کا کوئی لیڈر بھی ہو تو اس پر.. بولنے سے پہلے ہزار بار سوچنا! زمین اس پر ہل سکتی ہے اور آسمان اپنی جگہ سے ہٹتا محسوس ہو سکتا ہے!

قومی / سیاسی فتووں کا دور ہے؛ دینی فتووں کا نہیں! بات اتنی سی، مختصر سی ہے!

’قومی معاملات‘ میں لوگوں کے بولے پر تمہارا گرفت کرنا یا ان کے کیے کا نوٹس لینا آپ سے آپ بھلا لگتا ہے۔ ایسی سختی کرنا ’فتویٰ‘ تھوڑی ہے ’’قومی فریضہ‘‘ ہے! ’’قومی فریضہ‘‘ جس سے مقدس تر چیز کوئی نہیں۔ ’سیاسی مسائل‘ میں مخالف پر تنقید کرنا یا حتیٰ کہ کسی وقت آسمان سر پر اٹھا لینا آپ کے یہاں ’شعور‘ بلند ہونے اور ’قومی احساس‘ زندہ ہونے کی علامت ہے! ’شعور‘ اور ’احساس‘ بھائی... جو تمام تر تہذیب اور تعلیم کا ما حصل ہے!

ہاں صرف ’’دینی معاملات‘‘ میں کسی کی بیہودگی کا نوٹس لینا یا اس پر برہم ہو کر دکھانا ’فتوی بازی‘ کہلائے گا، یعنی ’اجڈ‘، ’گنوار‘ اور ’غیر مہذب‘ ہونے کا دوسرا نام!!! ایسا طعنہ بھلا سہنے کا ہے!؟ اب تو اچھے اچھے علماء اور داعیانِ دین ’’سِوِلائزڈ‘‘ ہو چکے؛ وہ ایسی کسی حرکت سے کوسوں دور بھاگتے ہیں؛ دین کی حفاظت اللہ خود ہی فرما لے گا؛ وہ کوئی ہمارا محتاج ہے! ’وقت‘ کی کاٹ بڑی ظالم چیز ہے! دیکھو باقی ہر چیز کےلیے جذباتی ہو جایا کرو، تمہارے ان ’انسانی جذبوں‘ کی قدر کرنے والے فوراً سے پہلے آ پہنچیں گے۔ تمہارے ’دکھ‘ کو سمجھنے والے تمہارے لہجے کی سچائی اور تمہارے کھرا پن کی داد دیے بغیر نہ رہیں گے۔ سوائے دین کے؛ اس کےلیے جذباتی ہونا اب چھوڑ دو۔ زمانہ اس چیز کا نہیں رہا!

تھوڑا غور کر لیں تو بات بخوبی سمجھ آتی ہے: ’’پاپ‘‘ وغیرہ کا سب تصور دراصل ’’انسان‘‘ دیوتا سے وابستہ ہو چکا ہے۔ ’’خدا‘‘ اب اس حیثیت سے فارغ کرایا جا چکا، العیاذ باللہ۔ ’’سماج‘‘ کا مرکز اب اُس العلي الکبیر کی ذات نہیں، معاذ اللہ۔ دوستو! ہیومن ازم وغیرہ ضلالتوں کی نری ’’تعریفات‘‘ میں مت الجھے رہا کرو (یہ دو سو سال پہلے کرنے کا کام تھا اگر کرنا تھا!)؛ معاملہ اب بہت آگے جا چکا۔ اب تو ذہنوں پر اس کی جکڑ دیکھو اور ’’پڑھے لکھوں‘‘ کی نفسیات پر اس کی باقاعدہ چھاپ محسوس کرو۔ ہیومن ازم اُس نقطے سے بہت آگے گزر، یہاں رویّوں میں سرایت کر چکا۔ گھٹی میں اتارا جا چکا۔ لوگوں کے ’طبعی و فوری ردِ عمل‘ abrupt reactions   میں بولنے لگا۔ given   مانا جانے لگا۔ یعنی سکۂ رائج الوقت۔

ہم اس سے پہلے اپنی کسی تحریر میں کہہ چکے، ’’نظام‘‘ سے تو شریعتِ خداوندی یہاں بہت پہلے فارغ کرائی جا چکی۔ اب تو وہ ’’ذہنوں‘‘ سے کھرچ دی جانے لگی ہے۔ ’’معاشرے‘‘ سے بےدخل ٹھہرائی جانے لگی ہے۔ ’’نظام‘‘ کی بحثیں اٹھانے والے خدا را معاملے کی صحیح پوزیشن کو سمجھیں۔ اس جنگ کا محاذ فی الوقت ’’سماج‘‘ ہے ’’نظام‘‘ نہیں۔ یعنی صحیح معنوں میں ایک غربتِ اسلام جو ہمیں درپیش ہے۔ مسئلہ ’’نظام‘‘ کی سطح کا ہوتا تو شاید کوئی ’’سیاسی موومنٹ‘‘ آپ کو کفایت کر جاتی۔ لیکن وہ جنگ جو آپ کو اِس وقت درپیش ہے، یہاں آپ کو ’’تعلیمِ عقیدہ‘‘ کی سطح پر آنا اور جاہلیت کے ساتھ ایک بہت گہرا اختلاف اٹھانا ہو گا۔ ایک ’’سماجی محاذ‘‘ اٹھانے تک جانا ہو گا۔ اسے ’’ملتوں‘‘ اور ’’تہذیبوں‘‘ کی آویزش بنانا ہو گا۔ مسئلے کو ’’شرک اور توحید‘‘ کی بنیاد پر لینا ہو گا؛ کیونکہ ہیومن ازم کے ساتھ فی الواقع ہمارا اسی نوعیت کا مسئلہ ہے۔ اس سے کم سطح کا کوئی بھی علاج مرض کو اور بھی تقویت دے گا۔

معاملے کو کسی ایک عدد ’سیاسی اسکیم‘ میں محصور جاننا آپ کو اس سے بھی پیچھے دھکیل دینے والا ہے، کاش آپ اس کا اندازہ کر لیں۔ ابھی فی الحال ایک بہت اچھی پوزیشن آپ کو یہاں حاصل ہے، معاملے کو مزید مؤخر  کر کے خدا را اس سے ہاتھ مت دھو بیٹھیں۔ یہ ہے معاشرے کا اسلام سے محبت کرنا۔ (اسلام جس کو ’’ہیومن ازم‘‘ سے ہم آہنگ کروانے کےلیے شاگردانِ استشراق کا زور لگا پڑا ہے؛ تا کہ مسلمان کے جاگنے سے پہلے یہ اسلام ہی کو یرغمال کر چکے اور اسی سے ہیومن ازم کا پانی بھروانے لگ گئے ہوں ) معاشرے کا اسلام کےلیے آج بھی حمیت رکھنا، اگر آپ اسلام اور کفر کا فرق اس پر واضح کرنے والی ایک بھاری بھر کم جمعیت میدان میں لا سکیں جو ’قومی وسیاسی‘ شعور کے مقابلے پر ’’ملت‘‘ اور ’’اعتقاد‘‘ کے مسئلے کو قوم پہ اجاگر کرنے پر پورا زور صرف کر دے اور جاہلیت سے اس بات پر بڑے بڑے بلیغ طعنے سن لینے کو غربتِ اسلام کے اِس موڑ پر اپنے مسلمان ہونے کا کم از کم حق جانے۔

ایسی ایک جمعیت معاملے کو اس کے اصل رخ پر ڈالنے کےلیے اس وقت ناگزیر ہے۔ ’’نظام‘‘ والے پوائنٹ پر زور لگانے کی بجائے، ایک قدم پیچھے آ کر، ’’اعتقاد‘‘ والے اس مسئلہ پر تحریک اٹھا دینا، جس کی ایک محبِ اسلام معاشرہ میں فی الوقت  اللہ کے فضل سے پوری گنجائش ہے اور تھوڑی محنت ان شاء اللہ آپ کو واپس ’’نظام‘‘ والے پوائنٹ پر بھی پہنچا سکتی یہاں تک کہ اس سے بھی بہت بہت آگے لے جا سکتی ہے۔ لیکن اگر اس پوائنٹ سے، جہاں اس وقت ہم کھڑے ہیں، خدانخواستہ ہمیں پیچھے ہٹنا پڑ گیا، تو شاید پھر ’’کھڑے ہونے‘‘ کی جگہ بھی اس معاشرے میں ہمارے لیے باقی نہ رہے ’’آگے بڑھنا‘‘ تو دور کی بات۔ کاش ہمارے داعی اس کا اندازہ کر لیں اور اپنی ’روزمرہ مذہبی‘ مصروفیات سے وقت نکال کر، یہ ایک ناگزیر محاذ کھڑا کرنے اور ’’سماجی سیکولرزم‘‘ کے خلاف اھل السنۃ والجماعۃ کا ایک وسیع قاعدہ تشکیل دینے اور ’’ایمان بمقابلہ کفر‘‘ کا ایک عام سادہ فہم مومنٹم اٹھانے کا بیڑہ اٹھائیں... اور نہیں تو کچھ سنجیدہ لوگ اس کےلیے سر جوڑ کر ہی بیٹھ لیں۔ یہاں تو فی الوقت یہ بھی نہیں ہو رہا!

تاریخ اس امت کی ’’قوتِ مزاحمت‘‘ کا بار ہا نظارہ کر چکی ہے۔ وقت اپنے آپ کو دہرائے بغیر اب بھی ان شاء اللہ نہیں رہنے کا۔ پوٹینشلز سب کے سب موجود ہیں۔ گھٹائیں امڈ آنے کو بےچین ہیں۔ کمی ہے تو شاید کسی پہلے قطرے کی۔ ’اسلامی سیکٹر‘‘ امکانات کے لحاظ سے یہاں کا سب سے زیادہ باوسائل اور سب سے زیادہ اثرانداز ہو سکنے والا گروہ ہے، کاش اس کی اس اعلیٰ پوزیشن کا ہمیں اندازہ ہو سکے اور کچھ غیر مؤثر مشغلے اس کے یہاں کم کروا کر معاشرے کے کچھ حقیقی محاذوں کی جانب اسے رخ کروایا جا سکے۔

ولَیَنصُرَنَّ اللہُ من ینصرہ

Print Article
  تحریک
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز