عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 14,2019 | 1441, رَبيع الأوّل 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت
:عنوان

ایک ٹوٹنے والی چیز کا "ضرب" نہ لگنے تک بچا رہنا صرف اس "ضرب" کی تفسیر نہیں چاہتا بلکہ ٹوٹنے سے پہلے کی اپنی اس "حالت" پر بھی آپ کی نظر چاہے گا۔ معاملے کی پوری تفسیر تبھی ہو سکے گی

. باطلفكرى وسماجى مذاہب . اصولمنہج . اصولعقيدہ :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت

حامد کمال الدین

اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقراء کہہ لیں

واقعہ اب تک کا یہی ہے کہ جمہوری احاطہ میں قدم رکھنے والا ہر مسلم ذہن تھوڑی دیر میں جمہوری قدروں (فی الحقیقت ڈیموکریٹک عقائد) کو انٹرنلائز کرنے لگا، آخر وہ بےساختہ اس کے اندر بولنے لگیں۔ اس میں کوئی اسثناء کم از کم میرے ذہن میں نہیں۔

اس استقراء کا دوسرا حصہ البتہ یہ ہے کہ اس (جمہوری) احاطہ میں قدم رکھنے سے پیشتر، ایسے کسی مسلم ذہن کا، دور حاضر کے اِس جمہوری (فی الحقیقت ہیومنسٹ) پیراڈائم کو توحید کے ٹھیٹ اوزاروں سے رد کر چکا ہونا بھی پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتا۔ اس میں کسی قدر کوئی استثناء میرے ذہن میں ہے تو وہ امام مودودیؒ کا دورِ اول ہے۔ لیکن کتبِ عقیدہ کی تراث کو پڑھ چکے ایک شخص کو اس میں بھی جو ایک جھول دکھائی دیتا ہے وہ ہے ڈیموکریسی وغیرہ کو ’’عقیدہ‘‘ والی جہت سے دیکھنے پر ’’نظام‘‘ والی جہت سے دیکھنے کا غالب آیا رہنا۔ چنانچہ فوکس کا مسئلہ تب بھی زیادہ ’’شمولیت‘‘ کا تھا اور سید مودودیؒ کی بہت ساری (اور بڑی بڑی سخت) گفتگو ڈیموکریسی پر ’’شمولیت‘‘ ہی سے متعلقہ سوالات اور بحثوں کے پس منظر میں ہوئی۔ خاص ایک ’’عقیدہ‘‘ کی تقریر کرنا اور وہ بھی اپنے روایتی اسلامی عقائدی ڈسکورس کا تسسلسل بنا کر، یہاں بہت کم دیکھنے میں آیا۔ خاصی طبعی بات تھی کہ ’’شمولیت‘‘ جائز ہو جانے کے وقت ڈیموکریسی کی "اسلامائزیشن" کا عمل بھی ذہنوں کے اندر ساتھ ہی شروع ہو جاتا، کیونکہ مسئلہ کی ’’عقائدی‘‘ ترسیخ اس سے پہلے بھی اذہان میں غیر موجود ہی تھی۔ ایک "عقیدہ" کے ساتھ آپ کی جنگ بہر حالت جاری رہے گی۔ البتہ ’’نظام‘‘ کے ساتھ مسئلہ بڑی حد تک شمولیت اور عدم شمولیت کا رہے گا، پھر جب وہ ’’شمولیت‘‘ میں سمٹ آئے تو اُس اباء defiance کو بھی، جو کبھی ’’عدم شمولیت‘‘ کے وقت تھی، ایک بےمحل اور آؤٹ ڈیٹڈ outdated بحث ہو کر رہ جانا ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے، میں اس کو بھی ’’استثناء‘‘ ماننے کےلیے تیار نہیں، گو اس اتنی سی چیز کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

اس دوسرے نکتے کا لب لباب یہ کہ: ایک ٹوٹنے والی چیز کا "ضرب" نہ لگنے تک بچا رہنا صرف اس "ضرب" کی تفسیر نہیں چاہتا بلکہ ٹوٹنے سے پہلے کی اپنی اس "حالت" پر بھی آپ کی نظر چاہے گا۔ معاملے کی پوری تفسیر تبھی ہو سکے گی۔

تو پھر اب تک کا یہ ایک (ناقص) استقراء یوں ٹھہرا، اللہ اعلم، کہ:

1۔ اس نمک کی کان میں جو گیا نمک بنا۔

2۔ "کان" میں جانے سے پہلے، اُس کے ساتھ ایک جوہری مقاومت (immune, resistance) پیدا کر رکھنے کی کوئی زبردست استعداد یا اس کے شواہد بھی البتہ اس کے ہاں نہیں دیکھے گئے تھے۔ یعنی وہ ’’نمک‘‘ بن جانے کےلیے "عُرضة" prone ایک لحاظ سے پہلے سے ہی تھا۔ بالفاظِ دیگر، ایسا ہونا ہی تھا! بلکہ ایسا نہ ہوتا تو باعثِ تعجب تھا؛ کیونکہ ایک ’’نظریاتی جہانی سٹیٹس کو‘‘ کے خلاف ذہنی مزاحمت پیدا کر رکھنا ایک غیر معمولی عقائدی ترسیخ چاہتا تھا، اس کے بغیر اُس کوچے کا رخ کرنا اپنا آپ ہار دینے کے مترادف ہی ہوتا۔ آئندہ بھی اس نمک کی کان میں مسلم جماعتوں کے نمک بننے کے بکثرت واقعات ہوں تو نہ صرف اس پر تعجب نہ ہونا چاہئے بلکہ اس کا سبب بھی سب سے زیادہ اسی پوائنٹ پر پایا جانے کا امکان ہو گا۔ والعلم عند اللہ

ایک بہت بڑی ضرورت اس وقت میری نظر میں ہیومنزم والے شرک کے تار و پود کو قلوب کی سرزمین سے اکھاڑنا ہے، خالص عقائدی بنیادوں پر۔ اور شرک و توحید کا وہی محمد بن عبدالوھابؒ والی بنیادوں پر ایک ٹھیٹ ڈائلیکٹ اٹھانا۔ ’’تربیت‘‘ کا یہ ایک بنیادی و لازمی حصہ ہو گا۔ اس کے بغیر آپ کا صرف یہاں کے سیاسی نہیں تعلیمی و انتظامی اداروں تک کا رخ کرنا گھاٹے کا سودا ثابت ہو گا۔ جبکہ گھر بیٹھنا یا اپنے تنظیمی مراکز اور دفاتر میں ’محفوظ‘ بیٹھے رہنا اور خوش ہونا کہ ہمارا تو یہ ماڈرنزم کوئی نقصان نہ کر پایا، کسی دعوت یا تحریک کے حق میں ’’آپشن‘‘ تک نہیں کہلائے گا۔

ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت کا میرے خیال میں کوئی متبادل نہیں

اور ہاں اس کا مطلب ہر بندے کو فلسفی بنانا اور کانٹ اور ہیگل کے نام رٹوانا نہیں، بلکہ ’’عقیدۂ اسلام‘‘ کی ایک سادہ تلقین۔ اس کی کچھ توضیح کسی اور وقت کی جائے گی، ان شاء اللہ


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ!
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
Featured-
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ
Featured-
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
کچھ مسلم معترضینِ اسلام!
باطل- جدال
حامد كمال الدين
کچھ ’مسلم‘ معترضینِ اسلام! تحریر: حامد کمال الدین پچھلے دنوں ایک ٹویٹ میرے یہاں سے  ہو۔۔۔
شخصیات اور پارٹیوں کے ساتھ تھوک کا معاملہ نہ کرنا
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
پراپیگنڈہ وار propaganda war میں سیگ منٹیشن segmentation (جزء کاری) ناگزیر ہوتی ہے۔ یعنی معاملے کو ای۔۔۔
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار.. اور امت کا طائفہ منصورہ
اصول- عقيدہ
اداریہ-
حامد كمال الدين
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار..  اور امت کا طائفہ منصورہ حالات کو سرسری انداز میں پڑھنا... واقعات م۔۔۔
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر
ثقافت- خواتين
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر اجالا عثمان انٹرنیٹ سے لی گئی ایک تحریر جو ہمیں ا۔۔۔
غامدى اور عصر حاضر ميں قتال
باطل- فرقے
اعتزال
ادارہ
ایک فیس بکی بھائی نے غامدی صاحب کی جہاد کے موضوع پر ویڈیو کا ایک لنک دے کر درخواست کی تھی کہ میں اس ویڈیو کو ۔۔۔
زیادتی زیادتی میں فرق ہے
باطل- فرقے
احوال- وقائع
حامد كمال الدين
حامد کمال الدین ایک بڑی خلقت واضح واضح اشیاء میں بھی فرق کرنے کی روادار نہیں۔ مگر تعجب ہ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
بازيافت- سلف و مشاہير
Featured-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
Featured-
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
Featured-
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
Featured-
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
Featured-
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
تنقیحات-
ثقافت- معاشرہ
حامد كمال الدين
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند حامد کمال الدین دا۔۔۔
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
ثقافت- خواتين
ثقافت-
حامد كمال الدين
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک حامد کمال الدین کوئی پچیس تیس سال بعد ناول نام کی چیز ہاتھ لگی۔ وہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ حامد کمال الدین شاہ سلمان کے شروع دنوں میں ی۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی حامد کمال الدین وہ طعنے جو میرے کچھ مخلص بھائی او۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
کلچرل وارداتیں اور ہماری عدم فراغت! حامد کمال الدین ظالمو! نہ صرف یہاں کا منبر و محراب ۔۔۔
احوال-
ادارہ
تحریر:   تحریم افروز یوں تو امریکا سے مسلمانوں  کے معاملے میں کبھی خیر کی توقع رہی ہی&۔۔۔
کیٹیگری
Featured
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
اديان
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز