عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, July 9,2020 | 1441, ذوالقعدة 17
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ
:عنوان

یعنی ایرانی پراکسیز کا کردار عراق تا یمن نرا ’جارحانہ‘ و ’عسکری‘ و ’غیرقانونی‘ سے ہوتا ہوا اب کسی قدر "آفیشل" ہو جائے اور یہ گھیرا اب ایک "تسلیم شدہ" چیز بن جائے، ’اگلا فیز‘ پھر تھوڑی دیر بعد!

. احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ


حامد کمال الدین

شاہ سلمان کے شروع دنوں میں یمن تا ترکی تا غزہ تا شام، فاعلیت سے لبریز اور کافر کو دُکھنے والے مسلم طبقوں کے ساتھ ایک یکجہتی نظر آنے لگی تھی اور امیدوں کا گراف بھی ایک بڑے تعطل کے بعد کسی قدر اوپر جانے لگا تھا۔ (ہم سے بھی اُس دور میں سعودی فیصلہ سازوں کےلیے جس قدر کلماتِ خیر کہے جا سکے، ہم نے کہے)۔

لیکن جلد ہی صاحبزادے کے ہاتھ معاملات آ جانے سے جو ایک ’موقع‘ آیا، اسے خطے میں امریکہ و اسرائیل کے خاص اعتماد یافتہ ٹولے (بن زاید و سیسی وغیرہ) نے بھرپور استعمال کیا اور سعودیہ کو اُن فاعلیت سے لبریز، کافر کو چُبھتے، مسلم طبقوں سے دُور بلکہ اُن کے ساتھ محاذ آرا کروانے میں حیرت انگیز حد تک کامیاب ہو گئے، سعودیہ کے بیرونی تعلقات کے اندر بھی اور اندرونی سطح پر بھی۔ پھر جب برخوردار کی انگلی پکڑ کر سعودیہ کو ایک ایک کر کے ان تمام دوستوں سے محروم اور دور کروا دیا گیا جنہیں باباجی اپنے شروع دنوں میں قریب کرنے، یا اُن سے قریب ہونے، میں خاصی حد تک کامیاب ہوئے تھے... خصوصاً یمن میں تو سعودیہ کو بےحد و حساب خوار کروا دیا گیا، یہاں تک کہ حوثی سعودی شہروں اور ہوائی اڈوں پر اب دھڑلے سے میزائل داغتے پھر رہے ہیں (بعض رپورٹوں میں، یہ میزائل عرب کے ’اشرف غنی‘ بغداد حکومت کے زیر انتظام اڈوں کو استعمال کرتے ہوئے دراصل ایرانی فوجی سعودی شہروں پر داغ رہے ہیں البتہ نام ’حوثیوں‘ کا، کیونکہ حوثیوں پر بظاہر ’غیر ملکی جارحیت‘ ہوتی رہنے کے باعث، عالمی برادری کی نظر میں انہیں ایک درجے میں جواب دینے کا حق حاصل ہو گیا ہے؛ کہ بھئی جنگ تو جنگ ہے جب تک تھم نہیں جاتی!)، اور پھر جب سعودیہ کی جیلیں اس کے حقیقی ہمدردوں سے کھچا کھچ بھر گئییں اور آزاد آوازوں سے ملک سائیں سائیں کرنے لگا، ’’هيئة الأمر بالمعروف ونهي عن المنكر‘‘ (امر بالمعروف و نہی عن المنکر کےلیے دولتِ وھابیہ کا ایک نہایت مضبوط قابل رشک آرگن، جس کے دم سے سعودی معاشرہ آج تک اسلامی روایات کی فی زمانہ بلند ترین سطح پر کھڑا ہے، اللہ اس کی حفاظت فرمائے) اس هيئة الأمر بالمعروف کا تیاپانچہ کروا لیا گیا اور ملک میں فواحش کا ایک سیلاب جاری کروا دیا گیا... غرض سعودی عرب کو بیرونی و اندرونی حوالے سے اس نقطے تک پہنچا لینے کے بعد، یوں ہوتا ہے کہ امارات کا ایک وفد طہران جاتا ہے (بیمار ہوئے جس کے سبب!) اور خود اماراتی شہزادہ روس پہنچتا ہے اور یمن کے مسئلہ پر ایک ڈیل کر آنے کی کوشش کرتا ہے! (ڈیل ہو سکی یا نہیں) البتہ بظاہر یکطرفہ طور پر یمن سے اپنی فوجیں نکال لینے کا فیصلہ کر لیا جاتا ہے! نكص على عقبيه وقال إني بريء منكم إني أرى ما لا ترون!!!

ہمدردوں نے اس دوران بہت سمجھایا تھا کہ یہ امارات اور سیسی وغیرہ ٹولہ (جنہیں صهاينة العرب کہا جاتا ہے یعنی عرب زائنسٹ) صرف تمہیں خراب کرے گا، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ خصوصا اماراتیوں کا تو سب سے بڑا کینہ و بغض رہا ہی سعودیہ کے ساتھ ہے، وہ کب تمہارا خیرخواہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اس وقت تو نجانے بن زاید ایسے ’ہمدرد‘ کے ساتھ جا چڑھنے میں کیا کیا اہداف پورے ہوتے دکھائے گئے تھے کہ برخوردار نے ایک نہ سنی۔

ادھر خاشقجی نامی ایک شخص کے قتل کو بنیاد بنا کر اور میڈیا میں اسے مرنے نہ دے کر، امریکہ اور یورپ کے سیانے "keep carrot and stick together" (گاجر اور چھڑی ایک ساتھ دکھاؤ) کی جو ایک نہایت مؤثر پالیسی چلا رہے ہیں، (ان میں سے ایک ڈراتا ہے، دوسرا ’احسان‘ کر کے اور ’امریکی میڈیا کی مخالفت اور غصہ کی پروا نہ کرتے ہوئے‘ اسے قریب کرتا اور حوصلہ دلاتا ہے!) وہ کمال پالیسی، علاوہ دیگر عوامل، برخوردار سے اسرائیل کےلیے ایک غیرمعمولی چھوٹ لینے میں حیرت انگیز حد تک کامیاب جا رہی ہے۔

امارات کے یمن سے نکل آنے کے اِس واقعہ پر، کئی ایک تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ سعودیہ کا یمن سے نکل آنا اب اگر ٹھہر بھی گیا ہے، تو امارات کے اس اقدام سے ہو گا یہ کہ خطے میں فیصلہ سازی کا مرکز ابو ظبی نظر آئے نہ کہ ریاض! یعنی امارات آگے اور سعودیہ پیچھے! اور خواری جو سعودیہ کو لاحق ہوئی وہ الگ! اماراتی ولی عہد کے بارے میں تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ یہ شخص صرف اس مار پر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے نام نہاد ’’پس فلسطین‘‘ post-Palestine   عہد میں خطے کی تھانیداری یا نمبرداری کےلیے عالمی چودھریوں کی نظرِ انتخاب اسی پر رہے اور اِس میں کوئی اُس کا شریک نہ ہو۔ یعنی سعودیوں کےلیے کوئلوں کے اس پورے کاروبار میں ’جان بخشی‘ سے بڑھ کر کچھ نہیں (وہ بھی اگر ہو)۔ ہاتھ ماریں گے تو بھی دوسرے! خواہ بیت المقدس کا سودا ہو یا ملت فروشی کی کوئی اور ڈیل، وصولی کرنے والے کوئی اور ہی ہوں گے؛ وصالِ صنم بھی یہاں اپنی پہنچ میں نہیں!

امارات کے اس فیصلے کی ساتھ ہی، مبصرین کی نگاہ میں، یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ سعودی عرب حوثیوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پہ جا بیٹھنے پر مجبور ہو جائے، جوکہ خطے میں ایک نئے عمل کا آغاز ہو گا، یعنی ایرانی پراکسیز کا کردار عراق تا یمن نرا جارحانہ‘ و ’عسکری‘ و ’غیرقانونی‘ سے ہوتا ہوا اب کسی قدر ’’آفیشل‘‘ ہو جائے اور یہ گھیرا اب ایک تسلیم شدہ recognized چیز بن جائے، ’اگلا فیز‘ پھر تھوڑی دیر بعد!

تجزیہ کاروں کا خیال ہے سعودیہ اگر امارات کو اپنے فیصلے پر نظرثانی پر آمادہ کرتا ہے، جس کا بظاہر کوئی امکان نہیں، تو وہ ’’عرب زائنسٹوں‘‘ کے بہت سے مزید نخرے پورے کروانے کی قیمت پر ہو گا، نیز امارات کی ’عافیت‘ کےلیے ایران کی بھی بہت سی فرمائشوں کو غیر ضروری اعتناء بخش کر۔ ویسے بن زاید و سیسی ٹولہ سعودیہ کو جس نقطے تک لے آیا ہے، اغلب یہ ہے کہ سعودیہ اسرائیل اور ایرانی پراکسیز ہر دو کو چھوٹ دینے کے کئی اقدام اب بغیر ’’شرط‘‘ کے کرے!

خاصی دور کا ایک امکان یہ کہ سعودی فیصلہ سازوں کو اپنی ’’وھابی‘‘ بنیادوں پر پھر سے جا کھڑا ہونے کی سوچ آ جائے، جو کہ اندریں حالات اس کےلیے واحد باعزت آپشن ہے۔ محض ایمانی و اخروی اعتبار سے نہیں، بلکہ سیاسی اعتبار سے بھی!


Print Article
  صیہونی
  زائنسٹ
  یمن
 
  ایران
  حوثی
  سعودیہ
  سعودی عرب
  امارات
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ
جہاد-
احوال-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی
احوال-
حامد كمال الدين
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی حامد کمال الدین وہ طعنے جو میرے کچھ مخلص بھائی او۔۔۔
کلچرل وارداتیں اور ہماری عدم فراغت!
احوال-
حامد كمال الدين
کلچرل وارداتیں اور ہماری عدم فراغت! حامد کمال الدین ظالمو! نہ صرف یہاں کا منبر و محراب ۔۔۔
ڈیل آف دی سینچری… مسئلۂ فلسطین کے ساتھ ٹرمپ کی زورآزمائی
احوال-
ادارہ
تحریر:   تحریم افروز یوں تو امریکا سے مسلمانوں  کے معاملے میں کبھی خیر کی توقع رہی ہی&۔۔۔
ڈیل آف سنچری ، فلسطین اور امریکہ
احوال-
ادارہ
تحریر: فلک شیر کچھ عرصے سے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی "صدی کی ڈیل" کا شہرہ ہے۔دو سال ۔۔۔
طیب اردگان امیر المؤمنین نہیں ہیں، غلط توقعات وابستہ نہ رکھیں۔
احوال- امت اسلام
ذيشان وڑائچ
ہمارے کچھ نوجوان طیب اردگان کے بارے میں عجیب و غریب الجھن کے شکار ہیں۔ کوئی پوچھ رہا ہے کہ۔۔۔
’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ تھوڑی زیادتی ہو رہی ہے!
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ تھوڑی زیادتی ہو رہی ہے!    عرب داعی محترم ابو بصیر طرطوسی کے ساتھ بہت م۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ترک حکمران پارٹی سے وابستہ "اسلامی" توقعات اور واقعیت پسندی حامد کمال الدین ذیل میں میری ۔۔۔
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
جہاد- دعوت
عرفان شكور
كامياب داعيوں كا منہج از :ڈاكٹرمحمد بن ابراہيم الحمد جامعہ قصيم (سعودى عرب) ضرورى نہيں۔۔۔۔ ·   ضرور۔۔۔
باطل- فرقے
Featured-
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
جہاد-
احوال-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
جہاد- تحريك
تنقیحات-
حامد كمال الدين
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟ Post-organizations Era of the Islamic Movement یہ عن۔۔۔
حامد كمال الدين
باطل فرقوں کےلیے گنجائش پیدا کرواتے، دانش کے کچھ مغالطے   کچھ علمی چیزیں مانند (’’لازم المذھب لیس بمذھب‘۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
وقائع
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
دعوت
عرفان شكور
حامد كمال الدين
تحريك
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز