عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, June 6,2020 | 1441, شَوّال 13
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ تھوڑی زیادتی ہو رہی ہے!
:عنوان

یہ درست نہیں کہ مصر یا عالمِ عرب کی سلفیت کو "حزب النور" میں محصور کیا جائے یا "حزب النور" کو بار بار "سلفیت" کے نمائندہ چہرے کے طور پر پیش کر کے یہاں کے تحریکی حلقوں کے مابین ایک مخصوص منافرت کو ہوا دی جائے

. احوالامت اسلام :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ تھوڑی زیادتی ہو رہی ہے!

  

عرب داعی محترم ابو بصیر طرطوسی کے ساتھ بہت معاملات میں ہمیں اختلاف ہو سکتا ہے، گو اب ایک عرصہ سے وہ ہمارے دیکھنے میں شدت کی جانب پُشت اور اعتدال کی جانب رُخ فرما چکے ہیں (یاد رہے، کسی زمانے میں انہوں نے شیخ یوسف قرضاوی حفظہ اللہ کی تکفیر کر ڈالی تھی اور ہم نے ایقاظ 2008 اور 2009 کے شماروں میں اپنے بعض معترضین کے جواب میں طرطوسی صاحب کے اس فتوائے تکفیر کا اِبطال کیا تھا)۔ تاہم اب محسوس ہوتا ہے، انہوں نے ’’السلفیۃ الجہادیۃ‘‘ کے ایک معتد بہٖ طبقے کو جناب عصام برقاوی (ابو محمد مقدسی) کے شدت پسند بیانیہ سے ہٹا کر جمہور علمائے سنت کے جہادی و سیاسیی بیانیہ کی جانب لوٹانے اور یوں امت کے جہادی سفر کو پری۔القاعدہ موڈ (pre-alqaida mode) یعنی عبد اللہ عزامؒ والی معتدل و قابل عمل راہ پر واپس لےجانے میں کسی قدر مؤثر، واضح اور دبنگ کردار ادا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور امید ہے کچھ ہی دیر میں اس کے مثبت و نمایاں اثرات ہماری جہادی دنیا پر دیکھے جانے والے ہیں۔

 

آج سے چھ سال پیشتر، حسنی مبارک کے سقوط کے بعد، جب مصر میں اپنی نوعیت کے پہلے عام انتخابات ہونے جا رہے تھے، تو انہی جناب ابو بصیر طرطوسی نے، اپنے ’’السلفیۃ الجہادیۃ‘‘ کی نسبت سے پہچانے جانے والے معروف مواقف سے ہٹنے کا پہلا بڑا مظاہرہ کرتے ہوئے، وہاں کے ایک صدارتی امیدوار جناب حازم صلاح ابو اسماعیل کو ’’ووٹ‘‘ ڈالنے کےلیے مصر کے تمام دیندار حلقوں سے اپیلِ عام کی تھی۔ معلوم رہے، حازم صلاح ابو اسماعیل مصر کی ایک پختہ کار سلفی قیادت ہیں، اور ہماری نظر میں مصر کے اندر سلفیت کے صحیح ترجمانوں میں شمار ہونے کے لائق ایک قابل و باصلاحیت شخصیت۔ گو مصری الیکشن کمیشن نے ان کی والدہ یا شاید بھائی کے پاس امریکی پاسپورٹ ہونے کے حوالے سے کچھ اعتراضات لگا کر ابو اسماعیل کو الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا، جس کے بعد الاخوان المسلمون محمد مرسی کو اسلامی سٹریٹ کے پاپولر صدارتی امیدوار کے طور پر لے آئے۔ یہاں جو بات واضح کرنا مقصود ہے وہ یہ کہ جناب صلاح ابو اسماعیل ایک شاندار مواقف رکھنے والی انڈی پنڈنٹ سلفی شخصیت ہیں اور ملک کے تمام دینی حلقوں میں یکساں قابلِ احترام۔ آپ کا وہاں کی بدنامِ زمانہ مواقف کی حامل ’’حزب النور‘‘ سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہے۔ جناب ابو بصیر طرطوسی سمیت ہمارے عالم عرب کے تمام انڈی پنڈنٹ (سلاطین سے دور اور کسی قدر ان کے زیر عتاب رہنے والے) سلفی حلقوں نے مصر میں جن ’’سلفیوں‘‘ کی بھرپور تائید کی تھی اور اب تک کر رہے ہیں وہ عمومی طور پر شیخ صلاح ابو اسماعیل کا حلقہ تھا نہ کہ حزب النور۔ یہ صلاح ابو اسماعیل وہ حق پرست شخصیت ہیں جنہیں مصر کی فوجی جنتا نے مرسی کا تختہ الٹنے سے بھی چند رات پہلے گرفتار کر لیا تھا (جبکہ اس ’کُو‘ میں حزب النور کا شرمناک کردار سب کو معلوم ہے)۔ عدالت میں ان کو پیشی پر لایا گیا تو یہ عدالتی کارروائی کے دوران یہ کہتے ہوئے کہ انہیں یہاں سے انصاف ملنے کی توقع نہیں، جج کی طرف پشت کر کے لاپروائی سے اخبار پڑھتے رہے، جسے توہینِ عدالت قرار دے کر جج نے موقع پر انہیں ایک سال با مشقت قید سنائی۔ بعد ازاں مزید پانچ سال قید دی گئی۔ خدا کا یہ شیر آج تک اپنے مواقف پر ڈٹا ہوا زندانِ مصر میں قید ہے، جس کے باعث پبلک میں اس کا قدر و احترام اور قد کاٹھ پہلے سے بھی کہیں بڑھ گیا ہے۔

 

چنانچہ ایک تو یہ درست نہیں کہ مصر یا عالمِ عرب کی سلفیت کو ’’حزب النور‘‘ میں محصور کیا جائے یا ’’حزب النور‘‘ کو بار بار ’’سلفیت‘‘ کے نمائندہ چہرے کے طور پر پیش کر کے یہاں کے تحریکی حلقوں کے مابین ایک مخصوص منافرت کو ہوا دی جائے۔ ہمارے نزدیک یہ صرف ’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ نہیں بلکہ پورے تحریکی عمل کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ (واضح طور پر، کچھ لوگوں کو یہاں اپنی کدورتیں نبھانے سے غرض ہے۔ اسلام کا تحریکی مفاد اور مخلص دینی حلقوں کا اتحاد و یکجہتی بھاڑ میں جائے، انہیں اس سے کچھ نہیں)۔ دوسرا، بےشک ابو بصیر طرطوسی صاحب ’’سلفیہ جہادیہ‘‘ کے کئی معرووف مواقف سے ہٹ کر کچھ نرم و معتدل مواقف کی راہ اختیار کرنے کی جانب مائل ہیں اور اپنی اِس جہت میں دن بدن واضح ہوتے جا رہے ہیں، اور اس لحاظ سے کچھ لوگوں کے زیر عتاب بھی آئے ہوئے ہیں، پھر بھی ان کی بابت اِن دنوں پھیلائی جانے والی بات کہ وہ مصری الیکشن میں حزب النور کے سرگرم مؤید رہے ہیں، میری معلومات کی حد تک درست نہیں۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
Featured-
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ
جہاد-
احوال-
Featured-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ
احوال-
حامد كمال الدين
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ حامد کمال الدین شاہ سلمان کے شروع دنوں میں ی۔۔۔
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی
احوال-
حامد كمال الدين
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی حامد کمال الدین وہ طعنے جو میرے کچھ مخلص بھائی او۔۔۔
کلچرل وارداتیں اور ہماری عدم فراغت!
احوال-
حامد كمال الدين
کلچرل وارداتیں اور ہماری عدم فراغت! حامد کمال الدین ظالمو! نہ صرف یہاں کا منبر و محراب ۔۔۔
ڈیل آف دی سینچری… مسئلۂ فلسطین کے ساتھ ٹرمپ کی زورآزمائی
احوال-
ادارہ
تحریر:   تحریم افروز یوں تو امریکا سے مسلمانوں  کے معاملے میں کبھی خیر کی توقع رہی ہی&۔۔۔
ڈیل آف سنچری ، فلسطین اور امریکہ
احوال-
ادارہ
تحریر: فلک شیر کچھ عرصے سے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی "صدی کی ڈیل" کا شہرہ ہے۔دو سال ۔۔۔
طیب اردگان امیر المؤمنین نہیں ہیں، غلط توقعات وابستہ نہ رکھیں۔
احوال- امت اسلام
ذيشان وڑائچ
ہمارے کچھ نوجوان طیب اردگان کے بارے میں عجیب و غریب الجھن کے شکار ہیں۔ کوئی پوچھ رہا ہے کہ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
جہاد- دعوت
عرفان شكور
كامياب داعيوں كا منہج از :ڈاكٹرمحمد بن ابراہيم الحمد جامعہ قصيم (سعودى عرب) ضرورى نہيں۔۔۔۔ ·   ضرور۔۔۔
باطل- فرقے
Featured-
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
جہاد-
احوال-
Featured-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟ Post-organizations Era of the Islamic Movement یہ عن۔۔۔
حامد كمال الدين
باطل فرقوں کےلیے گنجائش پیدا کرواتے، دانش کے کچھ مغالطے   کچھ علمی چیزیں مانند (’’لازم المذھب لیس بمذھب‘۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
وقائع
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
دعوت
عرفان شكور
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز