عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, November 16,2018 | 1440, رَبيع الأوّل 7
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اب اس کےلیے اہلِ دین آپس میں الجھیں!؟
:عنوان

دیندار لوگ یہاں آپس میں ایک دوسرے کو عذر دینا اور دین کی دی ہوئی گنجائشوں میں رہنا سیکھ لیں تو ہمارا اپنا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوتا ہے۔ ورنہ کسی کے جینےپر تو کسی کےمرنےپر ہم ایک دوسرے کی زندگی اجیرن کرتےرہیں گے

. باطلشخصيات و انجمنيں . احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف


حامد کمال الدین

’’تنگ نظری‘‘ کی ایک تعریف یہ ہو سکتی ہے کہ: ایک چیز جس کی دین میں گنجائش ہو، لوگوں کو آپ وہ گنجائش ہی دینے پر آمادہ نہ ہوں۔

پھر اگر اس پر توبیخ اور سرزنش بھی ہونے لگے..  تو اس کا نام ’’لٹھ ماری‘‘ ہے۔

اب جہاں تک ’’گنجائش‘‘ کی بات ہے تو ایک مرنے والے کی دین دشمنی اگر عام دیکھنے میں آئی ہو، پھر بھی جب تک معیّن (نامزد) کر کے کسی باقاعدہ اسلامی قضاء یا اِفتاء کی جانب سے اُس پر ایک حکم نہیں لگایا گیا، تب تک اُس کےلیے ترحّم (بخشش کے دعائیہ کلمات منہ پر لے آنے)، حتیٰ کہ مسلمانوں کی کسی سیاسی یا سماجی مصلحت کے تحت اس کے جنازے میں شریک ہو آنے کی ایک گنجائش ہے، خصوصاً ایسی مسلم شخصیات یا انجمنوں کی جانب سے جن کی سیاسی یا سماجی پوزیشن اس بات کی متقاضی ہو۔ دین ناآشنا طبقوں کے اِس وقت ماحول پر حاوی ہونے کے باعث، کسی درجہ میں اس بات کی ضرورت تھی؛ اور شاید ایک عرصہ رہے بھی۔

دوسری جانب، ’’ما أنزل اللہ‘‘ (اللہ کے اتارے ہوئے احکام و قوانین) پر معترض اور تمام عمر اس کے خلاف محاذآرا رہنے والے ایک شخص سے مخاصمت اور بیزاری کر لینے کی بھی نہ صرف گنجائش ہے (خصوصاً ان مسلمانوں کی جانب سے جنہیں کوئی ایسی ناگزیر سیاسی یا سماجی مصلحت لاحق نہیں ہے جس کا اوپر ذکر ہوا) بلکہ اصل یہ ہے کہ ایک مسلم معاشرے میں اللہ اور رسولؐ کے ساتھ محاذآرائی کا چلن کرنے کروانے والوں سے اظہارِ براءت کیا جائے، الا یہ کہ کوئی راجح شرعی مصلحت اس میں مانع ہو، جوکہ اکثر لوگوں کو نہیں ہے۔

اس لحاظ سے..  دین دشمنی کی شہرت رکھنے والے ایک شخص کے مرنے پر کچھ اہل دین شخصیات یا فورمز کی جانب سے اگر اظہارِ افسوس کر لیا گیا، یا نپےتلے الفاظ میں کوئی بھلی بات اس مرنے والے کے حق میں کہہ دی گئی، یا حتیٰ کہ دعائے بخشش پر مشتمل کوئی پیرایہ بول دیا گیا، تو گنجائش اس بات کی بھی تھی۔ اور بقیہ مسلمانوں نے اگر اس عداوتِ دینی کا اظہار کیا جو مسلم معاشرے میں شرعِ خداوندی پر معترض ایک ظالم کا اصولی حق ہے، تو اس میں بھی کچھ برا نہ تھا۔ ان دونوں (اہلِ دین) فریقوں کا آپس میں الجھنا یا ایک دوسرے کو غیرت یا اخلاق کے طعنے دینے چل دینا البتہ غیرضروری اور نادرست تھا۔ ویسے، جس شخص کی زندگی ہمارے لیے اتنی اہم نہ ہو اس کے مرنے پر کیا ہم اہل دین آپس میں الجھ جایا کریں؟

دیندار لوگ یہاں آپس میں ایک دوسرے کو عذر دینا اور دین کی دی ہوئی گنجائشوں میں رہنا سیکھ لیں تو کوئی جیے یا مرے ہمارا اپنا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوتا ہے۔ ورنہ، کسی کے جینے پر تو کسی کے مرنے پر ہم ایک دوسرے کی زندگی عذاب بناتے رہیں گے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ یہاں پیش آنے والا ہر چھوٹا بڑا واقعہ ہمارے آپس میں ایک جدل اٹھا دے؟ آپ کے اوقات اور توانائیاں اس بات کی متحمل ہیں؟ فریقِ مخالف کو بھی کیا ایسے کسی موقع پر آپس میں لڑتے اور ایک دوسرے کی خبر لیتے دیکھا ہے؟ نہیں نا۔ بڑے آرام سے وہ رول تقسیم کر کے ہمارے خلاف کھیل لیتے اور ’مٹھی بھر‘ ہونے کے باوجود ہمیں دیوار سے لگائے رکھتے ہیں، مگر ہم ’’سوادِ اعظم‘‘ سے یہ نہیں ہوتا۔ کچھ اُنہی سے اِس باب میں سیکھ لیا ہوتا!

بھائی آپ دونوں فریق ایک مسئلہ کو جتنا تنگ سمجھتے ہیں وہ اتنا تنگ نہیں ہے۔

Print Article
  غیر ضروری اختلاف
  مذہبی طبقے
  عاصمہ جہانگیر
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
کچھ مسلم معترضینِ اسلام!
Featured-
باطل- جدال
حامد كمال الدين
کچھ ’مسلم‘ معترضینِ اسلام! تحریر: حامد کمال الدین پچھلے دنوں ایک ٹویٹ میرے یہاں سے  ہو۔۔۔
طیب اردگان امیر المؤمنین نہیں ہیں، غلط توقعات وابستہ نہ رکھیں۔
احوال- امت اسلام
ذيشان وڑائچ
ہمارے کچھ نوجوان طیب اردگان کے بارے میں عجیب و غریب الجھن کے شکار ہیں۔ کوئی پوچھ رہا ہے کہ۔۔۔
’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ تھوڑی زیادتی ہو رہی ہے!
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ تھوڑی زیادتی ہو رہی ہے!    عرب داعی محترم ابو بصیر طرطوسی کے ساتھ بہت م۔۔۔
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر
Featured-
ثقافت- خواتين
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر اجالا عثمان انٹرنیٹ سے لی گئی ایک تحریر جو ہمیں ا۔۔۔
غامدى اور عصر حاضر ميں قتال
باطل- فرقے
اعتزال
ادارہ
ایک فیس بکی بھائی نے غامدی صاحب کی جہاد کے موضوع پر ویڈیو کا ایک لنک دے کر درخواست کی تھی کہ میں اس ویڈیو کو ۔۔۔
زیادتی زیادتی میں فرق ہے
باطل- فرقے
احوال- وقائع
حامد كمال الدين
حامد کمال الدین ایک بڑی خلقت واضح واضح اشیاء میں بھی فرق کرنے کی روادار نہیں۔ مگر تعجب ہ۔۔۔
دین پر کسی کا اجارہ نہ ہونا.. تحریف اور من مانی کےلیے لائسنس؟
باطل- كشمكش
حامد كمال الدين
تحریر: حامد کمال الدین کہتا ہے میں اوپن ایئر میں کیمروں کے آگے جنازے کی اگلی صف کے اندر ۔۔۔
کشمیر کےلیے چند کلمات
جہاد- مزاحمت
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کشمیر کےلیے چند کلمات حامد کمال الدین برصغیر پاک و ہند میں ملتِ شرک کے ساتھ ہمارا ایک سٹرٹیجک معرکہ ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
باطل- جدال
حامد كمال الدين
کچھ ’مسلم‘ معترضینِ اسلام! تحریر: حامد کمال الدین پچھلے دنوں ایک ٹویٹ میرے یہاں سے  ہو۔۔۔
اصول- منہج
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
پراپیگنڈہ وار propaganda war میں سیگ منٹیشن segmentation (جزء کاری) ناگزیر ہوتی ہے۔ یعنی معاملے کو ای۔۔۔
بازيافت-
ادارہ
ہجرت کے پندرہ سو سال بعد! حافظ یوسف سراج کون مانے؟ کسے یقیں آئے؟ وہ چار قدم تاریخِ ان۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
میرے اسلام پسندو! پوزیشنیں بانٹ کر کھیلو؛ اور چال لمبی تحریر: حامد کمال الدین یہ درست ہے کہ۔۔۔
احوال- امت اسلام
ذيشان وڑائچ
ہمارے کچھ نوجوان طیب اردگان کے بارے میں عجیب و غریب الجھن کے شکار ہیں۔ کوئی پوچھ رہا ہے کہ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
’’سلفیوں‘‘ کے ساتھ تھوڑی زیادتی ہو رہی ہے!    عرب داعی محترم ابو بصیر طرطوسی کے ساتھ بہت م۔۔۔
اصول- عقيدہ
اداریہ-
حامد كمال الدين
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار..  اور امت کا طائفہ منصورہ حالات کو سرسری انداز میں پڑھنا... واقعات م۔۔۔
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
Featured-
ثقافت- خواتين
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر اجالا عثمان انٹرنیٹ سے لی گئی ایک تحریر جو ہمیں ا۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"نبوی منہج" سے متعلق ایک مغالطہ کا ازالہ حامد کمال الدین ایک تحریکی عمل سے متعلق "نبوی منہج۔۔۔
متفرق-
ادارہ
پطرس کے ’’کتے‘‘ کے بعد! تحریر: ابو بکر قدوسی مصنف کی اجازت کے بغیر شائع کی جانے والی ای۔۔۔
باطل- فرقے
اعتزال
ادارہ
ایک فیس بکی بھائی نے غامدی صاحب کی جہاد کے موضوع پر ویڈیو کا ایک لنک دے کر درخواست کی تھی کہ میں اس ویڈیو کو ۔۔۔
باطل- فرقے
احوال- وقائع
حامد كمال الدين
حامد کمال الدین ایک بڑی خلقت واضح واضح اشیاء میں بھی فرق کرنے کی روادار نہیں۔ مگر تعجب ہ۔۔۔
باطل- كشمكش
حامد كمال الدين
تحریر: حامد کمال الدین کہتا ہے میں اوپن ایئر میں کیمروں کے آگے جنازے کی اگلی صف کے اندر ۔۔۔
احوال-
باطل- شخصيات و انجمنيں
حامد كمال الدين
حامد کمال الدین ’’تنگ نظری‘‘ کی ایک تعریف یہ ہو سکتی ہے کہ: ایک چیز جس کی دین میں گنجائش۔۔۔
جہاد- مزاحمت
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کشمیر کےلیے چند کلمات حامد کمال الدین برصغیر پاک و ہند میں ملتِ شرک کے ساتھ ہمارا ایک سٹرٹیجک معرکہ ۔۔۔
ثقافت- رواج و رجحانات
ذيشان وڑائچ
میرے ایک معزز دوست نے ویلینٹائن ڈے کے حوالے سے ایک پوسٹ پیش کی ہے۔ پوسٹ شروع ہوتی ہے اس جملے سے"ویلنٹائن ۔۔۔
بازيافت- تاريخ
ادارہ
علاء الدین خلجی اور رانی پدماوتی تحریر: محمد فہد  حارث دوست نے بتایا کہ بھارت نے ہندو۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
امت اسلام
ذيشان وڑائچ
امت اسلام
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
ادارہ
تاريخ
ادارہ
سلف و مشاہير
مہتاب عزيز
مزيد ۔۔۔
باطل
جدال
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فرقےاعتزال
ادارہ
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
خواتين
ادارہ
رواج و رجحانات
ذيشان وڑائچ
معاشرہ
عرفان شكور
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ابن علی
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
ادارہ
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز