عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, July 7,2020 | 1441, ذوالقعدة 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اہل سنت کا ’’ایمان‘‘ نہ کہ معتزلہ کا! (بسلسلہ خلافت و ملوکیت
:عنوان

عند النزاع اپنی بات سےدستبردار ہوکر اللہ و رسول کےفیصلےپر آنا، اصل تصدیق یہ ہے۔ شریعت سے اپنی بات کی تصدیق کروانا کیاایمان ہوا۔یہ تو معتزلہ کاایمان ہوا کہ اصل فیصلہ عقل کا ہے شریعت سےمحض اسکی تائید کرائی جائےگی

. اصولمنہج :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

تعلیق 10   [1]    (بسلسلہ: خلافت و ملوکیت، از ابن تیمیہ)

اہل سنت کا ’’ایمان‘‘ نہ کہ معتزلہ کا!

وَاَحۡسَنُ تَأوِیلاً  ’’ مآل کے لحاظ سے، سب سے اعلیٰ‘‘۔[2]

مفسر قرطبیؒ اس کا ایک معنیٰ  یہ کرتے ہیں:

 یعنی یہ تمہارے اپنے تاویل کرنے سے بہتر ہے۔

تاویل کا مطلب ہے ایک بات  کو معنیٰ پہنانا یا ایک معاملے کو انجام کو پہنچانا۔ یہاں پر مفسرین نے اس کا مطلب ’’حسنِ عاقبت‘‘ اور ’’خوبیِ انجام‘‘ بھی کیا ہے اور ’’صحیح موقف پر پہنچنا‘‘ اور ’’بات کو صحیح کروٹ بٹھانا‘‘ بھی۔

امام ابن جریر طبریؒ نے  وَاَحۡسَنُ تَأوِیلاً  کی ایک تفسیر ایک تبع تابعی مفسر عبد الرحمٰن بن زید بن اسلمؒ کے حوالے سے’’تصدیق کرنا‘‘ بھی کی ہے؛ اور جوکہ ایک نہایت عمدہ تفسیر ہے۔ اِس کی وضاحت یوں ہے کہ تأویل باب تفعیل ہے  آلَ یؤولُ سے، جس کا مطلب ہوتا ہے معاملے کا ایک صورت سے چل کر دوسری صورت پر جا پہنچنا  (اِسی سے مآل کا لفظ ہے جو اردو میں بھی مستعمل ہے)۔ چنانچہ متنازع فریقوں کا اپنی اپنی بات چھوڑ کر اللہ اور اس کے رسول کی بات پر آجانا اور اپنی اپنی رائے کو اللہ اور رسول کے قول پر لے آنا ’’اَحۡسَنُ تأوِیلاً‘‘ کہلائے گا۔  اور یہ تصدیق کی اعلیٰ ترین حالت ہے کہ عند النزاع آدمی اپنی بات سے دستبردار ہوکر اللہ اور رسول کے فیصلے پر آجائے۔بلکہ اصل تصدیق ہی یہ ہے؛ شریعت سے اپنی بات کی تصدیق کروانا کیا ایمان ہوا؛ ایمان یہ ہے کہ ہر فریق اپنی بات چھوڑ کر کتاب اللہ پر آجائے اور کتاب اللہ کے ایک ایک لفظ تو کیا ایک ایک اشارے کو اپنے اور پورے جہانِ انسانی کے حق میں فیصل اور حَکَم مانے۔

یہ تو معتزلہ کا ایمان ہوا کہ اصل فیصلہ عقل کا ہے، شریعت سے محض اس کی تائید کرائی جائے گی اور جہاں شریعت اس کی تائید کرنے پر ’بظاہر‘ آمادہ نہ ہو تو شریعت کے الفاظ کو ان کے اُس ’’ظاہر‘‘ سے پھیر دیا جائے گا؛ اِسی چیز کا نام متاخرین کی اصطلاح میں ’’تاویل‘‘ ہے۔  یعنی ’’اصل‘‘ تو مانا ’’انسانی دانائی‘‘ کو ہی، البتہ شریعت کو ’’اس کے مطابق‘‘ ثابت کرتے چلے گئے؛ اور یہ ہوا ’’شریعت سے استدلال‘‘!

معتزلہ چونکہ ایک ’’دیندار‘‘ زمانے میں تھے لہٰذا ان کا رخ اپنے اس منہج کے حوالے سے ’الٰہیات‘ کی طرف رہا۔ دورِحاضر کے اعتزالی رجحانات نے چونکہ بےدینی کے زمانے میں آنکھ کھولی؛ لہٰذا ان کا رخ زیادہ ’الٰہیات‘ کی بجائے ’انسانیات‘ کی طرف رہا۔ مگر مبدأ principle  وہی کہ تحسین و تقبیح ’’عقلی‘‘ ہوتی ہے شریعت کو محض اس کی ’تائید‘ کرنی ہوتی ہے؛ اور تیور یہ کہ شریعت بھلا کیسے ’تائید‘ نہیں کرے گی؛ آپ تو قرآن کو غور سے پڑھتے ہی نہیں ہیں ورنہ اس کا تو ہر لفظ بول بول کر ’انسانی‘ تحسین و تقبیح کی تائید ہی کررہا ہے! اِن(جدید معتزلہ)  کا رخ چونکہ ’مابعد الطبیعیات‘ کی بجائے ’سماجیات‘ کی طرف زیادہ ہے لہٰذا اِس تحسین و تقبیحِ عقلی کی اصل تان ’’معروف و منکر‘‘ کے مسئلہ پر ٹوٹتی ہے۔ ان کے بقول ’’معروف‘‘ وہ ہے جو لوگوں کے ہاں معروف ہو۔ اور ’’منکر‘‘ وہ ہے جسے لوگ منکر جانیں؛ یوں قرآن کا ایک بہت بڑا مبحث بابت امر بالمعروف و نہی عن المنکر اِسی ہیومن اسٹ اصول ’’رُدُّوہُ إِلَى الۡإنۡسَان‘‘ میں پورا ہوا!)



[1]   ابن تیمیہ کے متن میں دیکھئے فصل اول، حاشیہ 10

[2]  سلسلۂ  کلام : فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذٰلِكَ خَيْرٌ وَاَحۡسَنُ تَأوِیلاً ’’پھر اگر کسی چیز میں اختلاف کرو تو لوٹاؤ اُسے اللہ اور رسولؐ کی طرف اگر تم ہو اللہ اور یوم آخر پر ایمان رکھتے۔ یہ بہت بہتر ہے اور مآل کے لحاظ سے، سب سے اعلیٰ‘‘

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
شخصیات اور پارٹیوں کے ساتھ تھوک کا معاملہ نہ کرنا
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
پراپیگنڈہ وار propaganda war میں سیگ منٹیشن segmentation (جزء کاری) ناگزیر ہوتی ہے۔ یعنی معاملے کو ای۔۔۔
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار.. اور امت کا طائفہ منصورہ
اصول- عقيدہ
اداریہ-
حامد كمال الدين
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار..  اور امت کا طائفہ منصورہ حالات کو سرسری انداز میں پڑھنا... واقعات م۔۔۔
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز
احوال-
اصول- منہج
راہنمائى-
حامد كمال الدين
پاکستانی سیاست میں اسلامی سیکٹر کے آگے بڑھنے کے آپشنز تحریر: حامد کمال الدین میری نظر میں، اس۔۔۔
رسالہ اصول سنت از امام احمد بن حنبلؒ
اصول- عقيدہ
اصول- منہج
ادارہ
رســـــــــــــــــــــالة اصولِ سنت از امام احمد بن حنبل اردو استفاده: حامد كمال الدين امام ۔۔۔
’خطاکار‘ مسلمانوں کو ساتھ چلانے کا چیلنج
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
’خطاکار‘ مسلمانوں کو ساتھ چلانے کا چیلنج سوال: ایک مسئلہ جس میں افراط و تفریط کافی ہو ر۔۔۔
واقعۂ یوسف علیہ السلام کے حوالے سے ابن تیمیہ کی تقریر
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
قارئین کے سوالات واقعۂ  یوسف علیہ السلام کے حوالے سے ابن تیمیہ کی تقریر ہمارے کچھ نہایت عزیز ۔۔۔
’’آسمانی شریعت‘‘ نہ کہ ’سوشل کونٹریکٹ‘۔۔۔ ’’جماعۃ المسلمین‘‘ بہ موازنہ ’ماڈرن سٹیٹ‘
اصول- منہج
حامد كمال الدين
تعلیق 12   [1]   (بسلسلہ: خلافت و ملوکیت، از ابن تیمیہ) ’’آسمانی شریعت‘‘ نہ کہ ’سوشل ۔۔۔
"کتاب".. "اختلاف" کو ختم اور "جماعت" کو قائم کرنے والی
اصول- منہج
حامد كمال الدين
تعلیق 11   [1]   (بسلسلہ: خلافت و ملوکیت، از ابن تیمیہ) ’’کتاب‘‘ ’’اختلاف‘‘ کو خت۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ترک حکمران پارٹی سے وابستہ "اسلامی" توقعات اور واقعیت پسندی حامد کمال الدین ذیل میں میری ۔۔۔
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
جہاد- دعوت
عرفان شكور
كامياب داعيوں كا منہج از :ڈاكٹرمحمد بن ابراہيم الحمد جامعہ قصيم (سعودى عرب) ضرورى نہيں۔۔۔۔ ·   ضرور۔۔۔
باطل- فرقے
Featured-
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
جہاد-
احوال-
حامد كمال الدين
’دوحہ‘ اہل اسلام کی ’جنیوا‘ سے بڑی جیت، ان شاء اللہ حامد کمال الدین ہمیں ’’زیادہ خوش نہ ہونے۔۔۔
جہاد- تحريك
تنقیحات-
حامد كمال الدين
اسلامی تحریک کا ’’مابعد تنظیمات‘‘ عہد؟ Post-organizations Era of the Islamic Movement یہ عن۔۔۔
حامد كمال الدين
باطل فرقوں کےلیے گنجائش پیدا کرواتے، دانش کے کچھ مغالطے   کچھ علمی چیزیں مانند (’’لازم المذھب لیس بمذھب‘۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
بازيافت- سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
وقائع
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
دعوت
عرفان شكور
حامد كمال الدين
تحريك
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز