عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 19,2024 | 1445, شَوّال 9
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-04 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
فرانسیسی قصاب... مالی کے بعد وسطی افریقہ؟
:عنوان

ایسی "دہشت گردی"دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوتے ہی مغربی افواج "شہریوں کی حفاظت" اور "قیام امن" کے نام پر فورا حرکت میں آ جاتی ہیں۔

. احوال :کیٹیگری
عبد اللہ آدم :مصنف

Text Box: 180فرانسیسی قصاب... مالی کے بعد وسطی افریقہ؟

عبداللہ آدم

اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے  کہ  وسطی افریقہ میں فرانس کی فوجی مداخلت محض قیام امن کےلیے ہے، جیساکہ فرانسیسی وزیردفاع  جان ایف لوڈریان نے بیان جاری کیا ہے، تو یہ محض خام خیالی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فرانس اور دوسری استعماری طاقتیں  ایک عرصہ دراز سے افریقہ کے خطوں میں  صرف قبضہ کرنےاور نسل پرستی کو مختلف طریقے سے ہوا دینےپر ہی اکتفا نہیں کرتی ہیں ۔ یہ طاقتیں مقامی لوگوں میں باہمی جنگ و جدل کو بھی ابھارتی ہیں تاکہ آئندہ ان علاقوں میں کسی بھی وقت دوبارہ داخلےکا دروازہ کھلا رہے۔اس طرح یہ ممالک آج کے استعمار زدہ علاقوں میں اپنے مفادات کاتحفظ کرتے ہیں ۔ ماضی کا بظاہر امن و استحکام کسی بھی دیکھنے والے کو دھوکے میں مبتلا نہ کرے دے ، یہ محض نظر کا دھوکہ ہی ہے  اور اس بے بس خطے میں فرانس ، برطانیہ اور دیگر استعماری طاقتوں کے اڈے آج بھی  ایک مختلف رنگ میں استعمار اور قابضین کی موجودگی کی سند ہیں۔

 اقتصادی محرکات( مثلا تیل اور سونے اور ہیرے نکالنے کی مغربی کمپنیاں) اور بے اندازہ دولت ہی کو فرانس اور دیگر قابضین کے افریقہ میں داخلے کا  اولین سبب مان لیا جائے پھر بھی اس قسم کے حملوں میں  ان کی اسلام دشمنی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ فرانس کا مالی اور وسطی افریقہ میں فوج کشی عین اسی اسلام دشمن پالیسی کے تحت نظر آتی ہے ،جیسا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے 14 نومبر 2013ء کو مالی پر حملے کی  وضاحت ان الفاظ میں دی کہ : " اس حوالے  سے ہمارے، یورپ اور افریقہ کے مفادات ایک ہی ہیں، اس لیے ہمیں جلداز جلد حرکت میں آنا ہوگا"

جس طرح مالی میں فرانسیسی مداخلت یورپی اور امریکی چھتری تلے وقوع پذیر ہوئی، بالکل اسی طرح وسطی افریقہ میں بھی ہوا ۔ جی فائیو کی متفقہ قراردادمیں شہریوں کی حفاظت اور مسلح تنظیموں  کو بنیاد بنا کر  افریقی اور فرانسیسی افواج کو خصوصی طور پر وسطی افریقہ میں مداخلت کی منظوری دی گئی۔ ہالینڈ نے واضح الفاظ مین بیان جاری کیا: " قرار داد میں طے ہوا کہ شہریوں کی حفاظت اور قیام امن  کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے  فوری طور پر فرانسیسی فوج کو ملک (وسطی افریقہ) کے طول و عرض اور خاص طور پر دارالحکومت"بانگی"  میں تعینات کیا جا رہا ہے۔بعد میں فوج کی کل تعداد 1600 تک پہنچ جائے گی۔"

افریقہ میں فرانس کے جو اقتصادی مفادات اس مداخلت کی وجہ بنے ہیں ان پر نظر دوڑائیں تو کچھ ایسی صورتحال سامنے آتی ہے:

علاقے میں فرانسیسی کمپنیوں کے مفادات کی حفاظت کرنا۔ ان کمپنیوں میں ایٹمی توانائی کے میدان میں مصروف کار "اریفا " قابل ذکر ہے جو باکوما میں یورینیم  نکالنے میں مصروف ہے۔ اس کی اہمیت مزید سامنے آتی ہے جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ فرانس اپنی بجلی کی ضروریات کا قریبا  75 فیصد اسی ایٹمی توانائی سے پورا کرتا ہے۔    

چین کے بڑھتے ہوئے اقتصادی اثر ونفوذ کا مقابلہ کرنا، جیسا کہ بعض رپورٹیں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ پچھلی چار دہائیوں سے نائیجر میں یورینیم کی کان کنی پر "اریفا" کی اجارہ داری تھی اور حال ہی میں معزول کردہ صدر کی حکومت نے ہندوستانی، چینی، امریکی اور آسٹریلیا کی کمپنیوں کو یورینیم کی تلاش کے لائسنس جاری کیےتھے۔

یہ خوف کہ فرانسیسی تزویراتی مفادات رکھنے والے ممالک خصوصا چاڈ اور کیمرون کہیں اپنے ہمسایہ ممالک کے تنازعات سے متاثر نہ ہو جائیں۔

 وسطی افریقہ کی ہیرے کی کانوں اور بیش بہا قدرتی وسائل پر فرانس کی نظر، کیونکہ وسطی افریقہ ہیرے کی تجارت کا عالمی مرکز ہے اور ہیروں کی برآمد  کا کل قومی آمدنی میں 60 فیصد  حصہ ہے۔

یہ تو تھے اقتصادی لحاظ سے فرانس کے افریقہ میں مداخلت کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے اسباب، البتہ اگر ہم دینی حوالے سے دیکھیں تو یہ پہلووسطی افریقہ کی نسبت مالی پر فرانسیسی حملے میں کہیں زیادہ واضح طور پر نظر آتاہے۔  جیسے ہی مجاہدین نے اسلامی مملکت قائم کرنےکے لیے ملک کے 90 فیصد حصے پر غلبہ پانے کے بعد مالی کے دارالحکومت باماکو  کے دروازے پر دستک دی، فرانسیسی استعمار  خوف و دہشت میں مبتلا ہو گیا۔وسطی افریقہ میں بھی یہ پہلو کارفرما نظر آتا ہے اگرچہ اس کی صورت مختلف ہے۔ وسطی افریقہ میں مسلمان 20 فیصد ہیں جن پر  انتہا پسند عیسائی تنظیموں نے ظلم و زیادتی میں کوئی کسر نہ چھوڑی، جیسا کہ افریقی اور برطانوی صحافت نے رپورٹ کیا کہ وسطی افریقہ میں   عیسائیوں کے ایک گروہ نے  کم ا زکم 12 مسلمانوں کو شہید کیا جن میں حاملہ عورتیں اور 10 بچے بھی شامل تھے۔اس سلسلے میں معزول صدرفرانسو بوزیزیہ کی ذاتی حفاظتی  ملیشیا  (مناهضو السواطير) کا نام سامنے آیا ہے جومسلمانوں پر ظلم و بربریت میں پیش پیش ہے۔اس تنظیم نے 300 کے قریب مسلمانوں کو ذبح کیا جیسا کہ ریڈ کراس نے تصریح کی ہے۔ (زیر نظر مضمون کی اشاعت کے بعد اب تک شہداء کی تعداد کہیں زیادہ ہو چکی ہے)

 درحقیقت فرانسیسی افواج کی وسطی افریقہ میں مداخلت مسلمانوں کو عیسائی درندوں کی بربریت سے بچانے کے لیے نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کی طرف سے ممکنہ دفاعی مزاحمت سے عیسائیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ مغرب کی یہ سیاست اب کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔مغرب کے ہاں  مسلمانوں پر حرام ہے کہ وہ موت کے پھیلتے ہوئے سایے سے بھاگنے کی کوشش بھی کریں یا اپنی اولاد اور مال کی حفاظت کے لیے کچھ کریں۔  ایسی "دہشت گردی"دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوتے ہی مغربی افواج "شہریوں کی حفاظت" اور "قیام امن" کے نام پر فورا حرکت میں آ جاتی ہیں۔

ہو سکتا ہے بعض لوگوں کو اس بات سے دھوکہ لگے کہ فرانس نے معزول صدر فرانسو بوعزیزی کے عیسائی ہونے کے باوجود اسے ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اورموجودہ صدر محمد ضحیۃ(مسلمان) کو قائم رکھا ہے۔ اس چیز سے یہ گمان کیا جانا ممکن ہے کہ فرانس کی مداخلت میں دینی پہلو نہیں ہے اور وہ واقعی امن و امان کو واپس لانے اور تنظیموں کے باہمی قتل و قتال کو روکنے کے لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک بار پھر اس بات کو دہرا دینا کافی ہے کہ معزول صدر فرانسو بوزیزی نے عیسائی ہونے کے باوجود فرانس کی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے چینی اور جنوب افریقی کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے تھے۔اس پر فرانس غیض و غضب سے بھر گیا،ایسا عیسائی بھی انہیں  کیونکر  گواراہو سکتا ہے۔اگرچہ اب وہ اسے دوسرا رنگ دے رہے ہیں لیکن ایسا وہ ہر اس حکمران کے ساتھ کرتے ہیں جو ان کے مفادات کے رستے میں رکاوٹیں ڈالنے والا ہو۔(خود معزول صدر کی ملیشیا کی سرگرمیاں آپ اوپر پڑھ چکے ہیں)

مغرب اور یہود کی اسلام سے دشمنی میں کسی مسلمان کو شک ہو، یہ بات ممکن نہیں۔ قتل مسلم پر ان کی مسلسل خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ جہاں اس قتل عام کو روکنا ان کے مفاد میں نہیں ہوتا وہاں  اس کے جاری رہنے سے انہیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ ہاں!  جیسے ہی کوئی فائدہ یا مصلحت سامنے آتی ہے تو وہ امن و امان اور معصوم انسانوں کے دفاع کے نام پر میدان میں آجاتے ہیں!  اس سے بڑی منافقت اور دشمنی اور کیا ہو گی !

http://www.almoslim.net/node/195622

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
‘بندے’ کو غیر متعلقہ رکھنا آپکے "شاٹ" کو زوردار بناتا
احوال-
حامد كمال الدين
’بندے‘ کو غیر متعلقہ رکھنا آپ کے "شاٹ" کو زوردار بناتا! حامد کمال الدین لبرلز کے ساتھ اپنے ا۔۔۔
مزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟
احوال-
حامد كمال الدين
مضمون کا پہلا حصہ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کیجیےمزاحمتوں کی تاریخ میں کونسی بات نئی ہے؟ صلیبی قبضہ کار کے خلاف۔۔۔
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو!
جہاد- مزاحمت
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!
احوال-
حامد كمال الدين
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی! حامد کمال الدین ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز