عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, August 17,2019 | 1440, ذوالحجة 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2013-04 apniJamhuriat آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
جمہوریت کا لوکل برانڈ!
:عنوان

یہ لنڈے کا مال جو کبھی ہماری پہچان نہیں رہا، ہماری اِس مجبور مقہور قوم کے تن پر صاف پہچانا جاتا ہے۔ آئیے ملت کا وہ دستور بحال کروائیں جس کی ٹکسال اپنے سکے آپ جاری کرتی ہے۔

. باطل :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

الحمد للہ والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسول اللہ

مقدمہ کتابچہ (اپنی جمہوریت، یہ تو دنیا نہ آخرت)

کہنے کو لوگ اِسے اسلامی جمہوریت کہتے ہیں...

طرفہ یہ کہ خود جمہوریت کے ماننے والے اسے جمہوریت ماننے پر تیار نہیں اور خالص اسلام کو پہچاننے والے اسے اسلام کہنے پر آمادہ نہیں!

بعید نہیں یہ کوئی تیسری چیز ہویعنی اسلام اور نہ جمہوریت ۔ مگر بطور مسلمان ہمیں اس سے غرض نہیں کہ یہ کوئی تیسری چیز ہے یا چوتھی یا بیسویں۔ بطورِ مسلمان ہمیں ایک ہی بات سے غرض ہوسکتی ہے اور وہ یہ کہ آیا یہ اسلام ہے؟ اِس ایک سوال کا جواب اگر اثبات میں نہیں تو پھر اِس مخلوق کی جنس یا ماہیت جاننے پر سر کھپانا ہماری ضرورت نہیں۔ یہ جمہوریت ہے تو، اور اگر جمہوریت کا مذاق ہے تو، ہمیں اِس سے سروکار نہیں۔ یہ جمہوریت ہے یا جمہوریت کے نام پر بھی کوئی واردات؟ اِس پر پریشان ہونا جمہوریت کے پرستاروں کا کام ہے نہ کہ ہم اسلام سیکھنے اور سکھانے والوں کا۔

اصولاً اس موضوع پر اتنی بات کہہ دینا کافی ہے ۔ تاہم یہاں ایک خلطِ مبحث کا ازالہ کیے بغیر چارہ نہیں۔ یہ ہے جمہوریت کا ’غیرمغربی‘ روپ جسے ہمارے دانشور ’اسلامی جمہوریت‘ سے موسوم فرمانے لگے ہیں۔ زیرنظر رسالہ جمہوریت کی اُس نام نہاد ’اسلامی‘ شکل سے بحث کرتا ہے جو ہمارے ملکِ پاکستان میں رائج ہے اور جوکہ دورِحاضر کے ایک مقبول ترین عالمی فیشن، جس کا پیٹنٹ نیم ’ڈیموکریسی‘ ہے اور جوکہ اِسی نام سے دنیابھر میں جاناپہچانا جاتا ہے،  کو لوکل برانڈ کے ساتھ چلانے کی ایک کوشش ہے۔ اِس مضمون کی کچھ علمی جہتیں ہمارے دیگر رسائل و مضامین میں بیان ہوں گی۔ یہاں یہ واضح کرنے کی کوشش ہوئی ہے کہ وقت کے اِس مقبول ترین فیشن  -  ڈیموکریسی –  کا یہ ایک نہایت گھٹیا برانڈ ہے جس پر ’اسلامی‘ کا لیبل لگاکر آج ہمارے سطح بینوں کو اس پر فدا ہونےکی راہ دکھائی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ اِس پر ’اسلامی‘ لکھا دیکھ کر کئی ایک طبقے اِسے رد کرنے میں ایمان کا خطرہ محسوس کررہے ہیں!

زیرِنظر رسالہ ’’ڈیموکریسی‘‘ کے اِسی لوکل برانڈ سے بحث کرتا ہے۔ نیز اس آفت کے ہاتھوں ہمارے دین اور دنیا کا جو اجاڑا ہوا اور ہماری نسلوں کی جو ویرانی ہوئی، یہاں اس کی ایک ہلکی سی تصویر پیش کرنے کی کوشش ہوئی ہے... اور اس کو خیرباد کہہ دینے اور دینِ خداوندی کو سنجیدہ حقیقت کے طور پر لینے کی ایک دعوت۔

ادنیٰ غور سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ اسلام ایسی برگزیدہ حقیقت کو اِس نظامِ فاسد سے جو آپ کے ہاں رائج ہے دور نزدیک کا واسطہ نہیں؛ خواہ وہ نظریاتی حوالوں سے ہو یا عملی حوالوں سے۔ یہ مغربی ہے یا مغربی کا کوئی ناکام چربہ ہے، اس پر جس قدر چاہیں بات کرلیں، مگر یہ اسلام بہرحال نہیں۔ یہ کنڈم مال جو ہم پر لاد رکھا گیا اور جس کی باربرداری کےلیے قریباً سات عشروں سے اِس قوم کو برتا اور ہانکا جارہا ہے؛ اور جس کا بوجھ اِس کی کمر دہری کرچکا یہاں تک کہ اِس کی ہمت جواب دےجانے کو ہے...  یہ مشقت یوں تو اِس عظیم مسلمان قوم کے ساتھ بھی زیادتی ہے اور اِس کے استحصال کی ایک بےرحم ترین صورت... تاہم اسلام کے ساتھ تو یہ  ایک نہایت گھناؤنی واردات ہے۔

یہ لنڈے کا مال جو کبھی ہماری پہچان نہیں رہا، ہماری اِس مجبور مقہور قوم کے تن پر صاف پہچانا جاتا ہے۔ غلاموں کا ایک بدنما یونیفارم جس کا ریشہ ریشہ بوئے کفن سے لبریز ہے! اس پر ’اسلامی‘ بیل بوٹے بنانے کی جتنی کوشش ہورہی ہے وہ صرف اِس کی بدنمائی میں اضافہ کرتی ہے۔

حضرات وخواتین!

آئیے اپنی قوم کو خودشناسی اور خودانحصاری کی راہ پر لےکر چلیں۔ اپنے عقیدۂ صافی سے اِس کو وہ آب حیات لےکر دیں  جس کی تاثیر سےیہ نہ صرف مغضوب علیہم اور ضالین کی اقتداء سے نکل آتی ہے بلکہ ’’قوموں کی امامت‘‘ کرتی ہے۔ آسمانی شریعت کے وہ سچےکھرے  اسباق اِس کو پھر سے ازبر کرائیں  جنہیں پڑھ کر مسلمان کسی انسان ساختہ نظام کے حوالوں کا خوشہ چیں نہیں رہتا۔

اپنے نظریاتی وجود کی پہچان کرنے اور کرانے کےلیے، یہاں مانگے تانگے کی اصطلاحات پر گزر اَوقات کرنے کی بجائے... آئیے ملت کا وہ دستور بحال کروائیں جس کی ٹکسال اپنے سکے آپ جاری کرتی ہے۔

إِنْ أُرِيدُ إِلَّا الْإِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ  وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّـهِ  عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
کچھ مسلم معترضینِ اسلام!
باطل- جدال
حامد كمال الدين
کچھ ’مسلم‘ معترضینِ اسلام! تحریر: حامد کمال الدین پچھلے دنوں ایک ٹویٹ میرے یہاں سے  ہو۔۔۔
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر
ثقافت- خواتين
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
فیمینسٹ جاہلیت کو جھٹلاتی ایک نسوانی تحریر اجالا عثمان انٹرنیٹ سے لی گئی ایک تحریر جو ہمیں ا۔۔۔
غامدى اور عصر حاضر ميں قتال
باطل- فرقے
اعتزال
ادارہ
ایک فیس بکی بھائی نے غامدی صاحب کی جہاد کے موضوع پر ویڈیو کا ایک لنک دے کر درخواست کی تھی کہ میں اس ویڈیو کو ۔۔۔
زیادتی زیادتی میں فرق ہے
باطل- فرقے
احوال- وقائع
حامد كمال الدين
حامد کمال الدین ایک بڑی خلقت واضح واضح اشیاء میں بھی فرق کرنے کی روادار نہیں۔ مگر تعجب ہ۔۔۔
دین پر کسی کا اجارہ نہ ہونا.. تحریف اور من مانی کےلیے لائسنس؟
باطل- كشمكش
حامد كمال الدين
تحریر: حامد کمال الدین کہتا ہے میں اوپن ایئر میں کیمروں کے آگے جنازے کی اگلی صف کے اندر ۔۔۔
اب اس کےلیے اہلِ دین آپس میں الجھیں!؟
احوال-
باطل- شخصيات و انجمنيں
حامد كمال الدين
حامد کمال الدین ’’تنگ نظری‘‘ کی ایک تعریف یہ ہو سکتی ہے کہ: ایک چیز جس کی دین میں گنجائش۔۔۔
شرک کے تہواروں پر مبارکباد دینے والے حضرات کے دلائل، ایک مختصر جائزہ
باطل- اديان
شیخ خباب بن مروان الحمد
شرک کے تہواروں پر مبارکباد دینے والے حضرات کے دلائل، ایک مختصر جائزہ تحریر: شیخ خباب بن مروان ا۔۔۔
دیوالی کی مٹھائی
باطل- اديان
حامد كمال الدين
دیوالی کی مٹھائی تحریر: سرفراز فیضی(داعی: صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی ) *سوال*: کیا دیوالی کی مبارک باد دینا ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
Featured-
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
غیر متخصص ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
ثقافت- معاشرہ
حامد كمال الدين
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند حامد کمال الدین دا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
ثقافت- خواتين
ثقافت-
حامد كمال الدين
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک حامد کمال الدین کوئی پچیس تیس سال بعد ناول نام کی چیز ہاتھ لگی۔ وہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ حامد کمال الدین شاہ سلمان کے شروع دنوں میں ی۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی حامد کمال الدین وہ طعنے جو میرے کچھ مخلص بھائی او۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
کلچرل وارداتیں اور ہماری عدم فراغت! حامد کمال الدین ظالمو! نہ صرف یہاں کا منبر و محراب ۔۔۔
Featured-
احوال-
Featured-
ادارہ
تحریر:   تحریم افروز یوں تو امریکا سے مسلمانوں  کے معاملے میں کبھی خیر کی توقع رہی ہی&۔۔۔
احوال-
ادارہ
تحریر: فلک شیر کچھ عرصے سے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی "صدی کی ڈیل" کا شہرہ ہے۔دو سال ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
حامد کمال الدین بعض مباحث بروقت بیان نہ ہوں تو پڑھنے پڑھانے والوں کے حق میں ایک زیادتی رہ جاتی ہے۔ جذبہ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
https://twitter.com/Hamidkamaluddin کچھ چیزوں کے ساتھ ’’تعامل‘‘ کا ایک مناسب تر انداز انہیں نظر۔۔۔
باطل- جدال
حامد كمال الدين
کچھ ’مسلم‘ معترضینِ اسلام! تحریر: حامد کمال الدین پچھلے دنوں ایک ٹویٹ میرے یہاں سے  ہو۔۔۔
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
پراپیگنڈہ وار propaganda war میں سیگ منٹیشن segmentation (جزء کاری) ناگزیر ہوتی ہے۔ یعنی معاملے کو ای۔۔۔
بازيافت-
ادارہ
ہجرت کے پندرہ سو سال بعد! حافظ یوسف سراج کون مانے؟ کسے یقیں آئے؟ وہ چار قدم تاریخِ ان۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
ادارہ
تاريخ
ادارہ
سلف و مشاہير
مہتاب عزيز
مزيد ۔۔۔
باطل
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
جدال
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
ادارہ
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
ادارہ
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز