Hamid Kamaluddin
Eeqaz
قنوتِ وتر کی تین مسنون دعائیں۔ * نوٹ: دعاء یا اس کے ترجمہ میں جس جملے کی شرح مطلوب ہو، اس کو آپ کلک کر سکتے ہیں
قنوتِ وتر
مسنون دعاؤں کے متن
ترتیب: حامد کمال الدین
نوٹ: دعاء یا اس کے ترجمہ میں جس جملے کی شرح مطلوب ہو، اس کو آپ کلک کر سکتے ہیں
عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوَتْرِ: «اللَّهُمَّ اهۡدِنِي فِيمَن هَدَيتَ وَعَافنِي فِيمَن عَافَيتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَن تَوَلَّيتَ وَبَارِكۡ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْك إنَّه لَا يَذِلُّ مَن وَالَيتَ (وَلَا یَعِزُّ مَنۡ عَادَیتَ)* تَبَارَكتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ» )رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ والدارمي، وقد صححه الألباني في تخريجه على مشكاة المصابيح رقم 1273. * الزيادة من صحيح أبي داود(.
حضرت حسن بن علی سے روایت ہے، کہا: سکھائے مجھے رسول اللہﷺ نے یہ کلمات کہ میں یہ بولوں وتر کے قنوت میں:
الٰہا! مجھے ہدایت دے ان (خوش بختوں) میں جنہیں تو نے ہدایت دی۔ مجھے عافیت دے ان میں جنہیں تو نے عافیت دی۔ مجھے اپنا بنالے، ان (خوش نصیبوں) میں جنہیں تو نے اپنا بنایا۔ اور برکت دے مجھے اس سب کچھ میں جو تو نے عطا کیا۔ اور بچا مجھ کو قضائے بد سے۔ کہ فیصلہ ہے سب تیرا، تیرے اوپر کسی کا فیصلہ نہیں۔ نہیں ذلیل ہوتا وہ جسے تو دوست رکھے۔ اور نہیں عزت پاتا وہ جسے تو دشمن جانے۔ بزرگ و برتر ہے تو پروردگارا، تو بلند و بالا ہے۔
عَلَّمَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ رضي الله عنه أَنْ نَقْرَأَ فِي الْقُنُوتِ: «اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِينُكَ وَنَسْتَغْفِرُكَ، وَنُؤْمِنُ بِكَ وَنُثْنِي عَلَيْكَ الْخَيْرَ، وَلَا نَكْفُرُكَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُكُ مَنْ يَفْجُرُكَ، اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي، وَنَسْجُدُ، وَإِلَيْكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ، وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ، وَنَخْشَى عَذَابَكَ، إِنَّ عَذَابَكَ الْجِدَّ بِالْكُفَّارِ مُلْحِقٌ» (مصنف ابن أبي شيبة رقم 6893. صححه الألباني[1] عن عمر في قنوت الفجر باختلاف بعض اللفظ)
سکھایا ہمیں ابن مسعود نے کہ وتر میں ہم پڑھیں:
الٰہا! ہم مدد چاہیں تجھ سے۔ بخشش مانگیں تجھ سے۔ ایمان لائیں تجھ پر۔ خوب سے خوب ثنا کریں تیری۔ ہم نہیں تیرا کفران کرنے کے۔ هم بری و بیزار تیرے آگے بیباک ہونے والوں سے۔ الٰہا! عبادت کریں تو ہم تیری۔ نیازگو ہم تیرے۔ سجدہ ریز تیرے آگے۔ ہماری سب سعی تیری طرف اور سب شتابی تیری جانب۔ امیدوار تیری رحمت کے۔ خائف تیرے عذاب سے۔ بےشک تیرا کڑا عذاب کافروں کو نہیں چھوڑنے والا۔
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي آخِرِ وَتْرِهِ:[2] «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ من سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنۡ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ». (أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ. صححه الألباني في تخريج المشكاة رقم 1276)
روایت علی سے، کہا: نبیﷺ اپنے وتر کے آخر میں کہا کرتے تھے:
الٰہا! میں تیری رضا کی پناہ میں آتا ہوں تیری ناراضی سے۔ تیرے درگزر کی پناہ میں آتا ہوں تیری عقوبت سے۔ میں تیری پناہ میں آتا ہوں تجھ ہی سے۔ میری طاقت نہیں کہ تیری ثناء کا احاطہ کروں۔ بس تیری شان وہ جو تو خود اپنی صفت کرے۔
پورا کتابچہ ایک پی ڈی ایف فائل میں خطِ نستعلیق کے ساتھ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
قنوتِ وتر کی تینوں دعاؤں کے متن یکجا یہاں سے حاصل کریں۔
شرح دعائے قنوت مین پیج کےلیے یہاں کلک کریں۔
[1] إرواء الغليل في تخريج أحاديث منار السبيل، ج 2 ص 171. "قيام الليل" ص 32. مؤلفھما الألباني
[2] فقہ حنبلی کی کتب میں یہ دعاء قنوتِ وتر ہی کی دعاؤں میں مذکور ہوئی ہے (مثلاً دیکھئے المحرر فی الفقہ علىٰ مذھب الإمام أحمد بن حنبل ج 1 ص 89، نیز الإقناع فی مذھب الإمام احمد بن حنبل ج 1 ص 145)۔ تاہم احناف کے ہاں اس کا محل وتر کی نماز ختم کرنے پر ہے (دیکھئے مرقاۃ المفاتیح ج 3 ص 952)۔