عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-06 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
اِس نوجوان پر ترس کیجئے
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

 

’مسلکی‘ و ’غیرمسلکی‘ اپروچ کے مابین پھنسے

اِس نوجوان پر ترس کیجئے

ایقاظ کے فائل سے

دین سمجھنے کےلیے ہمارا برصغیر کا نوجوان:

Р          یا تو ’مسلکوں‘ کے پاس جاتا ہے جو بالعموم اِس کو اُس دنگل کا حصہ بناتے ہیں جو ڈیڑھ سو سال سے  __  خاصی بے حسی کے ساتھ __  ہمارے اپنے ہی مابین لڑا جا رہا ہے اور جوکہ ہماری توانائیوں کو نچوڑ نچوڑ کر ضائع کرواتا چلا آیا ہے... اور وہ بھی اُس دور میں جب بدیسی استعمار ہمارے سروں پر مسلط تھا اور کفر کی نظریاتی و ثقافتی یلغار ہمارے گھر کی رہی سہی بنیادیں ہلا رہی تھی؛ اور جس نے بالآخر اِس گھر کی کوئی ایک بھی چیز سلامت نہیں رہنے دی ہے۔ پھر بھی ہم دیکھتے ہیں، یہ دنگل اُسی جوش و خروش اور اُسی جذبۂ حصولِ ثواب کے ساتھ جاری ہے!

Р          اور یا پھر... اِس نوجوان کا واسطہ اسلام کی اُس ’غیر مسلکی‘ تفسیر کے ساتھ پڑتا ہے جس کی رُو سے دین کا ہر مسئلہ بلکہ دین کا ہر عقیدہ ’نکتۂ نظر‘ قسم کی چیز ہے۔ یعنی اس میں ہر کوئی ’رائے‘ رکھنے کا مجاز ہے؛ اور ’رائے‘[1] سے آگے کچھ نہیں! چنانچہ یہاں کے وہ دینی طبقے جو ’مسالک‘ سے اب ایک طرح کی بیزاری ظاہر کرنے لگے ہیں، (اور یہ بھی اب کوئی کم مقبول فیشن نہیں)، ان کے یہاں آپ کو ایک مخصوص طرزِ تعامل نظر آتا ہے۔ جس کی رُو سے: دین کے ایک مسئلہ میں زیادہ سے زیادہ، ’رائے‘ رکھ لی جائے گی! دین میں جس درجہ کا بھی اختلاف ہونے لگا ہو، ایسے ہر اختلاف کے ساتھ ’رواداری‘ اختیار کروائی جائے گی...! ’منحرف‘ یا ’گمراہ‘ ایسے لفظ کا تو استعمال ہی اِس طبقہ کے نزدیک گویا حرام ہے اور ’’بدعتی‘‘ ایسی ڈراؤنی اصطلاح کو تو اپنی اسلامی لغت سے کھرچ ہی دینا چاہیے، بےلحاظ اِس سے کہ دین کا وہ کیا ناگزیر مفہوم ہے جس کو ادا کرنے کےلیے یہ اصطلاح ائمۂ سنت کے ہاں مستعمل رہی، اور بے پروا اِس سے کہ کیسی ہی خطرناک گمراہیاں اور کیسی ہی تباہ کن بدعات ہمارے اپنے زمانے میں کیوں نہ پائی جا رہی ہوں! دین کا سب سے بڑا فرض گویا کوئی ہے تو وہ رواداری ہے؛ توحید کا درجہ بھی شاید اس کے بعد آتا ہو!

Р          اور یا پھر... ہمارے اِس نوجوان کو ’جدت پسندوں‘ کے پاس جانا ہوتا ہے جوکہ ہے ہی یہاں پر استشراق کا کاشت کیا ہوا پودا، اور جوکہ اِس کو اسلام کے اُس پرانے اصیل تصور ہی سے برگشتہ کرا دینے کےلیے ہماری زمین میں بویا گیا ہے۔

چنانچہ.. جدت پسندوں کی روش کا تو ذکر ہی کیا، اور جوکہ اِن میں خطرناک ترین ہے... پہلی دو انتہائیں بھی کچھ کم تشویشناک نہیں:

£                 ایک انتہا پر یہ حال ہے کہ: کوئی شخص اگر آپ والے ’مسلک حقہ‘ پر نہیں تو وہ منحرف ہے اور اُس پر اپنے اُس انحراف سے تائب ہو کر آپ والے ’مسلک حقہ‘ کی طرف لوٹ آنا فرض...! نماز وہ جو ’آپ والی‘ مسجد میں ہو اور عبادت وہ جو ’آپ والے‘ طریقے پر ہو!... (’مسلکی‘ اپروچ!)

£                 تو دوسری انتہا پر یہ حال ہے کہ: دین کے چھوٹے مسئلے ہوں یا بڑے، فروع ہوں اور چاہے اصول، ’رائے‘ سے بڑھ کر کسی چیزکے متحمل نہیں! خاص اپنی تحقیق اور مطالعہ سے، ہر شخص یہاں ’رائے‘ اختیار کرے گا! اور چونکہ ہر شخص کو ’رائے‘ رکھنی ہے لہٰذا دین کے ہر ہر مسئلے اور ہر ہر شعبے میں ’اختلاف‘ کےلیے بھی آدمی کو غیرمعمولی طور پر دل کھلا رکھنا ہے! (’غیر مسلکی‘ اپروچ!)

اِن دو انتہاؤں کے بیچ، راہِ وسط کہاں ہے؟ اِس ’مسلکی‘ اپروچ اور اُس ’غیر مسلکی‘ اپروچ سے ہٹ کر، ایک ’’اصولی‘‘ طریقِ فکر کیا ہے؟ ... بڑی حد تک، جواب نہ دارد!

یہاں پر، ہمارے اِس نوجوان کے سامنے سب راستے گڈمڈ ہو جاتے ہیں۔ دین کے اصول اور فروع کی بابت ایک مستند اور متوازن فہم اس کو شاید ہی کہیں سے ملتا ہو۔ اِس کو یہ تو معلوم ہے کہ دین، اللہ کی کتاب سے لینا ہے اور اُس کے رسولؐ کی سنت سے لینا ہے، (کہ اس کے بغیر آدمی نجات کا امیدوار ہو ہی نہیں سکتا)، مگر کتاب اور سنت سے دین لینا کس طرح ہے؟ یعنی دین کو کیونکر سمجھنا ہے، اور تاریخی طور پر اس کے فہم کے مستند ترین مراجع ہماری تاریخ کے کونسے ادوار اور کونسے طبقے ہیں؟ اہل اتباع کے مابین یگانگت uniformity اور تنوع diversity برقرار رکھنے کےلیے درست ترین پیمانے کیا ہیں اور کہاں سے دستیاب ہوتے ہیں؟ دین کا فہم لینے کے اِس عمل میں کہاں کہاں وہ مقامات ہیں جہاں فراخ دلی سے کام لینا ہے اور ’’اختلاف‘‘ و ’’تعددِ مدارس‘‘ کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنا ہے.. اور کہاں کہاں وہ مقامات ہیں جہاں پر ’’اختلاف‘‘ کو ناقابل برداشت اور باعثِ تفرقہ وباعثِ ہلاکت جاننا ہے اور جہاں اختلاف ہونے پر ائمۂ سنت کے چہرے لال پیلے ہو جاتے رہے ہیں... یہ راہنمائی قریب قریب مفقود ہے۔

ایسے میں، دین کی ایک متوازن اور ٹھوس صورت سامنے آئے تو کیونکر؟

یہاں؛ ضروری ہوجاتا ہے کہ اہل سنت کا وہ منہج سامنے لایا جائے جس میں اصول اور فروع ہردو بابت ایک نہایت متوازن طریق کار دستیاب ہے۔ ناگزیر ہو جاتا ہے کہ...  کچھ علماء ’مسلکوں‘ سے اوپر اٹھ کر امت کو وہ راہنمائی دیں جس میں بدعتی فرقوں اور گمراہ ٹولوں سے بیزاری کا تصور بھی واضح ہو اور فروع میں ہونے والے اختلافات اور ان کی بنیاد پر قائم مسلکی تنوع کےلیے رواداری کا تصور بھی عیاں ہو۔

(از: مقدمہ ’’فہمِ دین کا مصدر‘‘۔ دوسرا ایڈیشن)

 

 

 



[1]    ’رائے‘ سے مراد یہ ہے کہ: اس سے مخالف رائے رکھنے والے کےلیے بھی آپ اپنا دل کھلا رکھیں۔ حالانکہ اسلام کے بےشمار مسائل ایسے ہیں جن میں اختلاف کی گنجائش نہیں؛ اور جو ان میں اختلاف کرے اس کو منحرف، گمراہ  اور بدعتی ماننا اور اس کے معاملہ میں ایک شدید موقف اپنانا ہوتا ہے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز