عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 27,2024 | 1445, شَوّال 17
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-05 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
چند سیاہی کے داغ
:عنوان

آزادی کے بعد ہنستے کھیلتے، ریچھ اور ہاتھی کی لڑائی دیکھتے چالیس سال بیتا دیے۔ دنیا تھی ہی کیا ... مقامی سیاست کا ایک جزیرہ۔ جسے اپنے گرد غُراتی موجوں سے کوئی غرض نہیں تھی اور نہ ہی یہ احساس کہ یہ سرکش لہریں ایک

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

چند سیاہی کے داغ

تقی الدین منصور

کیا تہذیبِ مغرب، چلمن سے لگی، دیدار سے تشنہ رکھے تھی؟ مستشرقین کی خامہ فرسائیوں میں صاف چھپتی اور مشنریوں کی تگ و تاز میں سامنے آتی بھی نہ تھی؟ پھر بھی اس حسینۂ ہزار عُشّاق کے خال و خط کے نقشے کھینچنے میں ایک دنیا مگن رہی! حسنِ ناپید پر قصیدے کہے گئے۔ رہے واقفانِ راز، تو وہ جب بھی چیچک زدہ حسن کا ذکر کرتے تو اسے نظریۂ سازش جانا جاتا اور واقفِ حال کو دقیانوس!

آزادی کے بعد ہنستے کھیلتے، ریچھ اور ہاتھی کی لڑائی دیکھتے چالیس سال بیتا دیے۔ دنیا تھی ہی کیا ... مقامی سیاست کا ایک جزیرہ۔ جسے اپنے گرد غُراتی موجوں سے کوئی غرض نہیں تھی اور نہ ہی یہ احساس کہ یہ سرکش لہریں ایک رخ ہی بدلنے کی دوری پر ہیں۔ آزادی نے کچھ ایسا نشہ دیا کہ کالونی کی یادیں خواب ہوئیں، استعماری بھیڑیا ایک وہم اور دو سو سال ......... صرف سیاہی کے داغ!

*****

یہ کس کے دل کی جلن ہے کہ پتہ بھی ہلے تو دریدہ دہن رسالت ماٰبؐ  پر کف اڑانے لگتے ہیں۔ ہاں ہمیں معلوم ہے؛ سب معلوم ہے۔ یہ تو مکتوب ہے:

"  وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِّنَ الْمُجْرِ‌مِينَ " :  ہم نے تو اسی طرح مجرموں کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے

خدا کے نافرمان، رسولوں کے دشمن، ابلیسوں کے پروردہ، سرکش اور باغی؛ یہ ہامان ہوں، قارون ہوں، فرعون ہوں یا آزر؛ ویٹی کن کے ٹوپی پوش یا پارلیمنٹ کے سوٹ پوش ...... ان پر صحرا کی ریت گواہ ہے! اہراموں پر اڑتی دھول گواہ ہے:

وَكَفَىٰ بِرَ‌بِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرً‌ا  " (الفرقان:۳۱): اور تمہارے لیے تمہارا رب ہی رہنمائی اور مدد کو کافی ہے ۔

کیا کچھ اور بھی؟

ہاں:

" فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ " (سبا:۱۹):  آخرکار ہم نے انہیں افسانہ بنا کر رکھ دیا۔

محض قصّے؟

محض قصّے! چند بول اور سیاہی کے داغ!

*****

کاغذ کا سینہ جگمگ ہے صورتؐ کی جگمگ کرنوں سے، سیرتؐ کی سیمیں کرنوں سے۔  مدحت کے جملے روشن ہیں کردار کی سچی کرنوں سے اور شاتم کا چہرہ تیرہ ہے اعمال کی ناری لپٹوں سے......!

مانا کہ ننگ کے خوف سے چیتھڑا بھی قبول ہوتا ہے...... بھوک کے زور سے احسان بھی قبول ہوتا ہے...۔۔ لیکن اہلِ غیرت کو گالی قبول نہیں ہوتی۔ عزت پر سودا منظور نہیں ہوتا۔ دست دراز کو دست بریدہ کردینا چاہیے۔ منہ زور کو لگام ڈال دینی چاہیے۔ وگرنہ سُلگتے دِلوں سے اٹھتے شرارے تمہاری ہستی کو راکھ نہ کرڈالیں اور ندامت کے لیے باقی بچے...... کاغذ کا چھلنی سینہ اور کچھ سیاہی کے داغ!

*****

کہی بھی، من کی کہی۔ سنی بھی، من کی سنی۔ نہ لفظ کم ہوئے، نہ غمِ روزگار۔ جنگلوں میں گیدڑ ہاؤ ہُو کرتے ہیں تو شہروں میں انسان۔ ہاں مگر تیشے کی چوٹ سے سینۂ سنگ شق ہوا کرتا ہے۔ تلوار کے وار سے سرِ عدو قلم ہوا کرتا ہے......تو کیا نوکِ قلم سے فیصلۂ تقدیر تحریر ہوا کرتا ہے؟...... ہاں! اگر خونِ جگر سے اسے سینچاجائے! ......ورنہ......؟کچھ ٹیڑھی ترچھی لکیریں ...... اور چند سیاہی کے داغ!

*****

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز