عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 26,2024 | 1445, شَوّال 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-10 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
السلام علیکم
:عنوان

:کیٹیگری
عائشہ جاوید :مصنف

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ

قارئین کرام، دعاگو ہیں کہ عشرہ ذوالحجہ کے بابرکت ایام ، عرفۃ کی روح پرور ساعتیں اور جانے والے  اس سال کی بازگشت ہمارے لئے بطور فرد اور بطور امت مثبت انقلاب کی   ایک نئی کڑی ثابت ہو۔

۲ جولائی کو  القدس میں ۱۴سالہ محمد ابو خضیر کو انتہا پسند صہیونی زندہ جلا ڈالتے ہیں۔ دوسری جانب حماس پر تین اسرائیلی زیر تربیت فوجیوں کے اغوا کے الزام کی آڑ میں ۵۰ دنوں پر مشتمل آگ اوربارود کی ایک ایسی جنگ مسلط کر دی جاتی ہے جو غزہ کو راکھ کا ڈھیر بنا ڈالتی ہے ۔۲۰۰۰ سے زائد نہتے فلسطینی رمضان کے مقدس ماہ میں جام شہادت نوش کر کے ہمارے لیے عزم و ہمت کے انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔اللہ کے بعد اپنے زور بازو پر بھروسہ رکھنے والے مرا بطین کا ثبات، القسام کے مٹھی بھر جانبازوں کی باکمال جنگی حکمت عملی، جن کی ابتداء غلیلوں سے ہوئی اورجو آج نہ صرف ڈرون رکھتے ہیں بلکہ میدان حرب میں'سرنگی جنگ' کی اصطلاح متعارف کروانے  کا امتیاز رکھتے ہیں ،  اللہ کے ان شیروں کی قربانیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ.. دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد فوج کو ناکوں چنے چبوا کر میدان سے دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ ربانی فتح و نصر کی یہ بشارت ارزاں سودا  نہ تھا کہ اس میں محمد علی الضیف، سارہ الضیف اور وداد جیسی پاکیزہ روحوں کے خون کی آمیزش تھی۔ ختامه  مسك...اس معرکہ ٔ حق و باطل پر مہر وفا ثبت کرنے اور رمز نصرت کو محمد برھوم، محمد ابو شمالہ اور رائد العطار کی قربانیاں درکار تھیں اور ایک عالم نے دیکھا کہ ان شہداء کی کم سن بچیوں نے اپنے والد کی شہادت پر کس خوشدلی اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا  یا مقاومۃ اشتدی!یہ جانیں راہ خدا میں فدا ہوئیں! انکی لاج رکھنا!دشمن کی گیدڑ بھبکیاں حوصلوں کو متزلزل نہ کرنے پائیں !وہی دشمن جو راکٹ فائر بند نہ ہونے تک نام نہاد مذاکرات کی میز پر آنے میں اکڑ دکھا رہا تھا، جب اسکی جنگی تدبیریں کھائے ہوئے بھوسے کا ڈھیر ثابت ہوئیں تو اس نے خود فرار میں ہی عافیت جانی کہ زندگی سے محبت رکھنے والی اس بزدل قوم کا سامنا ان نفوس سے تھا جو اس رب کی بارگاہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کو اسکی عطا کردہ معراج جان کر ہنستے ہوئے موت کے گلے جا ملتے ہیں۔

اس فتح کا جشن  ابھی ادھوراتھا کہ امت کو  مکار دشمنان دین کی طرف سے ایک کاری ضرب لگی۔احرار الشام کے عظیم قائد حسان عبود ابو عبداللہ الحموی اور انکی قیادت جنان الخلد کی جانب رواں دواں ہو گئے۔ بلاشبہ یہ شامی جہاد کیلئے ایک ناقابل بیان خسارہ تھا۔ اس مرد جری کی زیر قیادت ۹۰۰۰۰مجاہدین نصیری حکمرانوں کے خلاف ایک علم تلے جمع ہونے کے مراحل میں تھے اور اس مقصد کیلئے مشترکہ لائحۂ عمل طے کیا جا رہا تھا۔ہم دعاگو ہیں کہ انکے جانشین ہاشم الشیخ ابو جابر انکے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچاسکیں اور شام کے مسلمانوں کی آزمائش ختم ہونے میں آئے۔ فاعظم اللہ اجرنا فی اخواننا الذین سبقونا  بالجنۃواحسن اللہ عزانا ..جہاد جاری رہے گا ان شاءاللہ کہ یہ اسکے لئے ہے جو لافانی ہے ۔یہ جہاد رجال کیلئے نہیں رب الرجال کیلئے ہے ، لہذایہ تھپیڑے ان طوفانی موجوں کو نہ روک پائیں گے جو ساحل تک پہنچنے کیلئے اٹھ کھڑی ہوئیں۔اللہ مولانا ولا مولی لھم..

عالم اسلام خصوصاً عالم عرب کے سکوتِ صحرا،خواب غفلت اور دنیا سے محبت نے ظلمت کے اندھیروں کو تاریک تر کر دیا جب ۲۳ ستمبر کو رافضی حوثیوں کے ہاتھوںصنعاء کا سقوط ہواگویا کہ سقوط بغداد کا  اعادہ ہوا ! تاتاریوں کی یاد تازہ ہوگئی۔قتل وغارت کا بازار۔ اہل السنۃ کو گھروں سے نکال دیا گیا اور سنی فوج نے کوئی مزاحمت نہ کی ۔جامعۃ الایمان کو نشانہ بنایا گیا۔ مساجد میں مصاحف شہید۔ مدارس اور علوم شرعیہ کے مراکز بند۔ جمعہ کی باجماعت نماز پر پابندی۔ پٹھووزیر اعظم استعفی دے کرفرار کی راہ اختیار کرتا ہے۔وزیر داخلہ خود سیکورٹی فورسز سے کہتا ہے کہ حملہ آوروں سے غیر مشروط تعاون کیا جائےاور یوں بنا کسی مزاحمت کے، یمن کا پایہ تخت ، اصحاب القلوب الرقیقہ کا مرکز ، اصحاب الحکمۃ والایمان کا منبع  تھالی میں رکھ کر روافض کے حوالے کر دیا گیا ۔تاہم کسی مغربی سفارت خانے نے اپنے باشندوں کو ملک بدر ہونے کا مشورہ نہ دیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ حوثی ایک مخصوص ہدف کے تحت آئے تھے اور انکا مطمع نظر محض اہل السنۃ کی بربادی تھا۔اب حال یہ ہے کہ فوج پولیس پارلیمینٹ مالیاتی اور مواصلاتی ادارے، جامعات سب انکے کنٹرول میں ہے۔ اور یوں عراق و شام کے بعد اپنوں کی غداری اور خیانت کے باعث فی الوقت یمن بھی ہم کھو چکے ہیں۔  فانا اللہ وانا الیہ راجعون..

قصہ  ء ہزیمت یہاں پر ختم نہیں ہوتا۔ کل تلک جو اس بنا پر شامی جہاد کے خلاف تھے کہ کوئی' امام 'نہیں جس کے 'جھنڈے 'تلے جمع ہو کر لڑا جا سکے ، ’امام اوبامہ‘ کی ایک پکار پر لبیک کر اسکے علم کے نیچے جا کھڑے ہوئے۔ بدبختی جنکا نصیب ہو ..کہ سال کے افضل ترین ایام میں انکے حصے میں مسلمانوں کے خلاف کفار کی ہم رکابی آئی۔ خلیجی حکمرانوں کے بھرپور تعاون سےداعش کی آڑ میں دوسرے مجاہدین گروپس کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے ، نہ صرف یہ بلکہ سویلین شہادتوں کی برابر اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ۵۰۰ بلین کا بجٹ کیا حقیقتا داعش کے ۱۵۰۰۰ سپاہیوں کیلئے مختص کیا گیا ہے؟ کیا واقعی ایک سپاہی کو مارنے کیلئے ۳۳ ملین ڈالر درکار ہیں یا ماجرا کچھ اور ہے اور پس پردہ اہداف شام میں مجاہدین حق کی ابھرتی ہوئی طاقت  نشانے پر ہے؟

قارئین کرام حالیہ جنگ کفر و اسلام کے مابین وجود کی جنگ ہے ۔ کون غلط ہے کون صحیح، اسکے لیے بس اتنا دیکھ لینا کافی ہے کہ کس کا نشانہ اہل توحید ہیں اور کس کے ہتھیار دشمن کی کمین گاہ کا رخ کیے ہوئے ہیں۔ یہی کلیہ حکومتوں پر لاگو ہوتا ہے یہی انتہا پسند اور غلو کے موذی مرض میں مبتلا ٹولوں پر ۔ فتنے کے اس دور میں رب العرش حق کو باطل سے واضح کر کے ہمارے سامنے لا رہا ہے۔ ليميز الله الخبيث من الطيب..

نوجوانوں میں بیداری، اصول الدین اور اہل  قبلہ سے تعامل  سے آگہی کی جتنی حاجت آج ہے شاید ہی پہلے کبھی رہی ہو ۔ اس وقت کو غنیمت جانیے؛ بعد کی نسلوں کو شاید یہ حسرت ہوکہ وہ اس دور میں پیدا ہوتے اور اہل  حق کی تائید کر کے اپنی عاقبت سنوار پاتے۔ امید کرتے ہیں کہ تاریکی کی یہ رات جلد اختتام کو پہنچے گی اور سپیدہء سحر امت مسلمہ کی فتح مبین کے ہمراہ نمودار ہو گا  ۔ دعا ہے کہ اس میں رائی برابر کاوش آپکی اور ہماری بھی ہو ۔ نسال الله لنا ولكم التوفيق  

 

تحریر: عائشہ جاوید 

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز