عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 25,2024 | 1445, شَوّال 15
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-12 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
السلام علیکم
:عنوان

:کیٹیگری
عائشہ جاوید :مصنف

السلام  علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

محترم قارئین، حال ہی ہونے والے پیرس حملوں کے بعد منظر عام پر آنے والا عالمی رد عمل بیشتر جہتوں سے ہمارے لیے خواب غفلت سے جاگنے کا موجب ہونا چاہئے۔ یک لخت اقوام عالم کا ضمیر شہری آبادی پر ہلاکت کے خلاف سراپا احتجاج نظر آنے لگا ہے۔ حملہ آور دہشت گرد بعد میں اور مسلمان پہلے گردانے گئے  ۔اسلام دشمنی کے حوالے سے کفار کا یہ ایکا کچھ ایسا باعث تعجب نہیں ۔ البتہ سوشل میڈیا پر پروفائل پکچرز تبدیل کر کے خود کو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ثابت  کرنے میں ہمارے مسلمان بہن بھائی خاصے حریص نظر آئے۔ ایمان کی رتی برابر رمق رکھنے والا دل یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہی جذبۂ انسانیت شام، فلسطین، برما، وسطی افریقہ میں مسلم نسل کشی کے دوران کہاں مفقود ہو جاتا ہے ؟ فرانس اگلے روز ہی شام میں نہتے مسلمانوں پر بمباری شروع کرتا ہے تب انسانیت کے علمبردار کہاں فرار ہو جاتے ہیں؟ عالم مغرب میں اسلاموفوبیا کی یلغار پر یہ درد مند لبرلز اپنے دلائل سمیت کہاں پائے جاتے ہیں؟ہر ذی شعور مسلمان کو خود سے یہ سوال کرنا چاہئے کہ کیا وجہ ہے کہ مسلم خون ہر جگہ ارزاں ہے مگر جب ضرب اپنوں پر پڑتی ہے تو درد کی ٹیسوں سے پورا مغرب کراہنے لگتا ہے اور توپوں کا رخ بلا تحقیق امت مسلمہ کی جانب موڑ دیا جاتا ہے؟

ان حالات میں  جبکہ مسلمانوں  پر ہر طرف سے زمین تنگ کی جا رہی ہے ، ترکی میں اردغان کی فتح عالم اسلام کیلئے  بشارت عظمی ہے ۔اردغان کے اپنے الفاظ میں یہ صرف ترکی کے اسلام پرستوں کی نہیں بلکہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی فتح ہے جبکہ عالم کفر کی نظریں ترک انتخابات پر اس امید سے لگی تھیں کہ لبرلسٹ جماعت کامیابی سے ہمکنار ہو اور یوں ترکی میں اسلامسٹ لہر اپنے انجام کو پہنچے اور عالم اسلام کی فی الوقت آخری امید کا چراغ بھی گل ہو جائے مگر مشیت ایزدی یہی تھی کہ حق کے نام لیوا وں کا مقدر فتح مبین ٹھہرے اور انقلاب اسلامی کی حامل  جماعت کے سرفروشان کفار کےسینوں پر مونگ دلتے رہیں!

اپنے اِس خطے کی طرف آئیے تو یہ تلخ حقیقت کلیجے کو آتی ہے کہ مسلم  برِ عظیم میں "مسلمان" کی بےبسی آج عروج کو جا پہنچی ہے:

v     اُدھر گائے قربان نہیں کر سکتے اور حق تو یہ ہے کہ "مسلمان" کی حیثیت میں سانس نہیں لے سکتے۔

v     اُدھر سن 71 میں پاکستان کا ساتھ دینے والوں کو پھانسیاں؛ جس پر کوئی انہیں پوچھنے والا اور روک ٹوک کرنے والا بھی نہیں۔ یہاں تک کہ وہ پاکستان جس کی محبت میں وہ قربان ہوئے، اس ظلم پر ڈھنگ سے آواز اٹھانے تک کا روادار نہیں۔

v     اِدھر پاکستان کو اس کی قربانیوں سمیت لبرلزم کی بھینٹ دینے کی کوششیں۔

خداوندا... برعظیم میں تیرے یہ نصف ارب مسلمان بندے کہاں جائیں!

 امت کے اس مدو جزر کے دور میں راوی جب فرزندان توحید کی قربانیوں کی تاریخ رقم کرے گا تو اس میں جلی حروف میں سرزمین بنگال کے ان شہداء کا نام ہو گا جو امت کی بےحسی کی نذر ہوئے۔ جن کا جرم محض جابر حکمران کے سامنے سر خم کرنے سے انکار کرنا تھا۔جو رکے تو کوہ گراں تھے، جو چلے تو جاں سے گزر گئے۔پروفیسر غلام اعظم، عبدالقادر ملا، علی احسن مجاہد، صلاح الدین چوہدری رحمہم اللہ رحمۃ واسعۃ  اپنے خون سے شجاعت و عزیمت کی ایک سوانح رقم کر گئے ہیں ۔ قرائن ثابت کر رہے ہیں کہ ظلم کی رات بہت طویل ہو چکی ، اہل ٍصدق و صفاکی قربانیاں رائیگاں جانے والی نہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ظالموں کی رسی دراز ہونے والی ہے  ،سنت خداوندی غالب آنے والی ہے اور انصاف کا کٹہرا سجنے والا ہے جہاں باطل کو منہ کی کھانی پڑے گی اور آخری فتح حق کی ہو گی ..ان شاءالله ..

سنة الله، ولن تجد لسنة الله تبديلا ...

تحریر: عائشہ جاوید

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز