عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ہوشیار باش.. بیرونی ہتھکنڈے اور شیعہ سنی فساد
:عنوان

ملک کو داخلی جنگ کی جانب دھکیلنے والے اقدامات خواہ یہاں کے کسی بھی فریق کی جانب سے ہوں، ہمارے ان شہروں اور بستیوں میں جنگ کا بھڑک اٹھنا صلیب کے کچھ دیرینہ مقاصد کو پورا کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

ایقاظ کے فائل سے

ایقاظ اِس آگ کو بجھانے کیلئے آواز اٹھاتا چلا آ رہا ہے



ایقاظ کا یہ موقف کوئی آج سے نہیں۔ پچھلے نصف عشرے سے... پورے تسلسل کے ساتھ... یہ بات نہ صرف یہاں کے ’مذہبی‘ طبقوں کے گوش گزار کی جارہی ہے بلکہ اُن ’غیرمذہبی‘ طبقوں کے سامنے بھی رکھی جارہی ہے جن کو اس خطے کا امن اور استحکام عزیز ہوسکتاہے۔ یہ کشتی خدانخواستہ ڈوبتی ہے، اور صلیبی قوتیں اپنی یہ منحوس جنگ ہمارے اِن شہروں اور بستیوں میں منتقل کروا دینے میں کامیاب ہوتی ہیں...  تو سب کے حق میں یہ ایک جان لیوا سانحہ ہوگا۔ اتنی سی سمجھداری حالیہ مرحلہ میں یہاں کے ہرطبقہ سے مطلوب ہے کہ وہ صورتحال کی اس سنگینی کا ادراک کرے۔ وقت آگیا ہے کہ خطرے کے اِس منبع کی ایک بار پھر نشاندہی ہو اور آنے والے دنوں میں خطے میں موجود صلیبی قوتوں کے کچھ ممکنہ ڈرامائی پینتروں سے متنبہ رہا جائے۔ ملک کو داخلی جنگ کی جانب دھکیلنے والے اقدامات خواہ یہاں کے کسی بھی فریق کی جانب سے ہوں، ہمارے ان شہروں اور بستیوں میں جنگ کا بھڑک اٹھنا صلیب کے کچھ دیرینہ مقاصد کو پورا کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ خدا ہم سب کو اپنی عافیت میں رکھے اور ہمارے اِس خطے کو خونریزی سے حفظ وامان بخشے۔

’مسئلہ کا ایک فریق‘ یہاں پر ایسا بھی ہے جو عرف عام میں بلیک واٹر کے نام سے جانا جاتا ہے اور جوکہ ہمیں سبوتاژ کرنے کےلیے مسلسل اپنا راستہ بنارہا ہے اور جس کی نظر میں یہاں کے سرکاری اہداف بھی ہیں اور غیرسرکاری بھی، اسلامی بھی اور غیراسلامی بھی، سنی بھی اور شیعہ بھی، خصوصاً یہاں پر پائے جانے والے جہاد کے ہمدرد طبقے، اگرچہ یہ ’فریق‘ اپنے آپ کو مختلف پردوں اور لیبلز کے پیچھے چھپا رہا ہو۔

امریکی زخمی ناگ، جو ایک عرصے سے اپنا زہر پاکستان کی سرزمین میں انڈیلنا چاہتا ہے... اپنے کئی ایک خطرناک منصوبے موخر کیے آرہا تھا۔ پاکستان میں جنگ کا سماں پیدا کرنے پر صلیبی دشمن کی جانب سے بڑے عرصے سے کوشش ہورہی ہے۔ جلتی پر تیل چھڑکنے کا عمل کئی ایک انداز میں تیز کردینے کےلیے اب وہ اور بھی سرگرم ہوا چاہتا ہے۔ افغان جہاد کےلیے ہمدردی رکھنے والے سبھی طبقوں کے ساتھ ہم دلی محبت رکھتے ہیں۔ ہمیں عقل کل ہونے کا دعویٰ نہیں، مگر سن دو ہزار سات سے ہم اس اندیشے کی جانب ان کی توجہ مبذول کراتے آئے ہیں کہ اِس جنگ کو پاکستان کی جانب بڑھانا دشمن کا ایک دیرینہ ہدف ہے اور یہ ہمارے اِس مسلم خطے کے بہت سے مفادات کو نقصان پہنچانے پر منتج ہوسکتا ہے لہٰذا کل کوشش اور توجہ اس بات پر رہنی چاہئے کہ یہ جنگ افغانستان کے دائرہ سے باہر نہ نکلنے پائے۔

یہاں ہوشیار ہوجانے کی ایک اور جہت ہے  اور اس سے بھی صلیبی بھارتی دشمن کو ہمیں ایک لامتناہی خونریزی میں جھونک دینے کا موقعہ ہاتھ آسکتا ہے، اور وہ وہاں سے اپنے مفادات کےلیے بہت سا راستہ بنا سکتا ہے۔ یہ ہے ’شیعہ سنی تصادم‘ جس کی ہزارہا طریقے سے کوششیں ہورہی ہیں۔ یہ بات نہایت واضح ہوجانی چاہئے۔ کسی گروہ کے خون کو مباح کرنا خدا کی شریعت میں ایک بہت بڑی جرأت ہے۔ نصوصِ شریعت اس موضوع پر نہایت خوف دلاتی ہیں۔ علماء اس سے شدید متنبہ کرتے ہیں۔ خدا کی بارگاہ میں خون کا حساب دینا آسان نہیں۔ قتلِ ناحق ایک کافر تک کا ہو تو خدا کے ہاں جوابدہ ہونا ہوگا کجا یہ کہ اہل قبلہ کا خون یوں حلال کرلیا جائے۔ پس اول تو یہ خونریزی شرعاً حرام ہے۔ پھر یہ ہمارے خلاف دشمن کا ایک بہت بڑا ہتھیار ہے اور اس کے ذریعے سے وہ ہمارے جہادِ افغانستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتا ہے جیساکہ اس سے پہلے وہ شیعہ سنی تصادم کروا کر عراق میں ہمارے جہاد پر ایک کاری ضرب لگا چکا ہے۔

ہوشیار باش! شیعہ سنی کے نام پر خونریزی... عالم اسلام میں استعماری قبضہ کاروں کا بہت بڑا ہتھیار ہے۔ اس سے پہلے وہ عراق میں ’شیعہ سنی‘ کی خونریزی کروا کر وہاں مجاہدین کے مشن پر ایک کاری وار کرچکے۔ انکل سام اب ہمارے اس خطے کے درپے ہے۔ ایک طرف بھارت کو ششکارا جارہا ہے، دوسری طرف بلیک واٹر نے ماردھاڑ کا بازار گرم کررکھا ہے۔ یاد رکھیے؛ ہر جذباتی ہڑبونگ اس وقت یہاں دشمن کو اپنا کھیل کھیلنے کا موقع دینے کا ذریعہ ہوسکتی ہے۔

ملک میں بھڑکتی چلی جانے والی اس آگ پر قابو پانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کوئی انسان جو اپنے گھر کو شعلوں کی نذر ہوتا دیکھے خاموش بیٹھا نہیں رہ سکتا، کم از دُہائی ضرور دیتا ہے۔ مسلمان بالاَولیٰ اس پر لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ عالمی استعمار جس کا افغانستان میں پورا زور لگ چکا ہے، ان شاء اللہ ناکام ہونے والا ہے۔ ہمارے جذبوں کو غلط رخ دینا اور ہمیں اپنی بپتا ڈلوا دینا دراصل اس کی جانب سے خطے میں اپنی بقا کے حق میں ہاتھ پیر مارنے کی ایک کوشش ہے۔ وہ ہمارا ازلی وابدی دشمن ہے، دوست بھی ہوتا تو ہم اس کے منصوبے سرے لگانے کی خاطر اپنا گھر جلانے کے روادار نہ ہوتے!

(اداریہ ایقاظ، اکتوبر 2012)

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز