عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 27,2024 | 1445, شَوّال 17
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2016-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
حریتِ فکر.. یا حریتِ کفر؟
:عنوان

ایک "پیچھے سے چلے آنے والے" فہمِ اسلام (أما بعد فإن كلَّ محدَثَةٍ بدعة) کے حفاظتی ٹیکے بہتات کے ساتھ ماتقدّم.. اصل حفاظت، خدا کی رکھوالی کے بعد، یہی اصولِ اہل سنت (پیچھےسے چلےآتے فہمِ اسلام) کی امیونائزیشن ہے۔

. اداریہ :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

بسم اللہ الرحمن الرحیم. الحمد للہ، والصلوٰۃ والسلام علیٰ رسول اللہ

أمَّا بَعْدُ

سال 2016ء کے دوران ہمارا ایک مسلسل موضوع ’’لبرلزم‘‘ کا بطلان رہے گا، ان شاءاللہ۔ اِس کے ایضاح و تفصیل میں آپ بھی اپنا تحریری حصہ ڈال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ؛ اپنے سوالات اور اشکالات ہمیں پہنچا کر بھی آپ اس مضمون کو مفیدتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

*****

جس طرح ایک ملک میں ہر چند عشرے بعد آپ کچھ نئے سِکوں اور کرنسی نوٹوں کا اجراء دیکھتے ہیں؛ جس کے نتیجے میں پرانے سِکے اور کرنسی نوٹ آہستہ آہستہ بازار سے غائب ہوتے چلے جاتے اور ان میں لوگوں کی دلچسپی کم ہونے لگتی ہے... اسی طرح عالمی ٹکسال سے ہر چند عشرے بعد آپ کوئی نئی اصطلاح یا کوئی نیا فکری فیشن جاری ہوتا ہوا پاتے ہیں۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے، دنیا بھر کے ’زمانے کا ساتھ دینے‘ والے مفکر اور دانشور اس کے اندر ’حقانیت‘ کی چکاچوند پاتے اور خشوع و خضوع کے ساتھ  اس کی مالا جپنے لگتے ہیں؛ اور وہ سب پرانی اصطلاحات اور نظریاتی فیشن جو دانشوری کے بازار میں اس سے پہلے خوب بزنس کرتے رہے تھے، نظروں سے اوجھل اور لوگوں کی دلچسپی سے محروم ہوتے چلے جاتے ہیں۔

اتنا ہوتا تو شاید بڑی بات نہ تھی۔ مگر ان نئی فکری درآمدات کے ساتھ ’’شرحِ اسلام‘‘ کے سیکشن میں کچھ نئے شیلف shelves  بھی يكايك کھل جاتے ہیں! یہ اس واقعے کا بدترین پہلو ہے۔ یہاں تک کہ قرآنی مطالب میں کچھ ایسے ’سامنے کے‘ نکات یک لخت سامنے آتے ہیں جو قرآنِ مبين کے تفسیری عمل میں اس سے پہلے کبھی سامنے نہ آئے تھے!  اس کے نتیجے میں؛ خود ہمارے وہ جدت پسند جو اپنےاپنے وقت میں استشراقی ٹکسال سے نکلے ہوئے فکری فیشنز کو ’’اسلام‘‘ اور ’’قرآن‘‘ سے نہایت خوب ثابت کرتے اور اس پر ’زمانے‘ سے بھرپور داد پاتے رہے تھے... ’پرانےپرانے‘ سے لگتے ہیں!  اُن (چند عشرے پرانے متجددین) کا قرآن مجید کی تفسیر کرنا اور آیات کو باہم ربط دینا ’عقلِ عام‘ کو اب کچھ اوپرا سا لگتا ہے اور صرف وہی بات ’عقل‘ کو لگتی ہے جو رائج کرنسی کے سب سے نئے اور سب سے آخری نوٹوں کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ شباہت رکھے! زمانے کی اس ’تیزرفتاری‘ کا نتیجہ ہےکہ عالم اسلام کے بڑےبڑے متجدد (’نئے‘ کے شیدائی) بھی وقفےوقفے سے فرسودہ اور پٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں! یعنی خود اِن جدت پسندوں کو کچھ ان سے بھی زیادہ جدت پسندوں کے ساتھ بدلنے کی ضرورت آ پڑتی ہے۔ سرسید، چکڑالوی، پرویز وغیرہ وغیرہ ایسے دماغ بےحد ’جدید‘ ہونے کے باوجود یہاں آپ کو ’اولڈ فیشنڈ‘ old-fashioned  دکھائی دیتے ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ قرآن کا ’صحیح مقصود‘ ان سے بھی چھُوٹا ہی رہا ہے! چنانچہ قرآن کا ’صحیح مطلب‘ (العیاذباللہ) زمانے کا ہم رکاب، اور زمانے ہی کی رفتار سے، مسلسل آگے بڑھتا چلا جاتا ہے؛ جس کو پکڑنا خود ایک ہی شخص کی زندگی میں ایک تیزرفتار ’ارتقاء‘ کا متقاضی رہتا ہے۔ امت کو یہاں کس شدت کے ساتھ دوڑنا ہانپنا اور ایک کے بعد ایک انکشاف کی داد دینا ہوتا ہے، اس کا اندازہ ہی کیا جا سکتا ہے!

استشراق کی ٹکسال سے عالم انسان کی سماجی و سیاسی زندگی میں اب ایک نیا جاری ہونے والا سِکہ ’’لبرلزم‘‘ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہاں تک کہ یہ لفظ آپ کے سیاستدانوں کی زبان پر آ چڑھا ہے۔ آپ کے سیاستدان جنہیں عام طور پر ان پڑھ سمجھاجاتا ہے۔ ان کا پسندیدہ لفظ بھی اب ’’لبرلزم‘‘ ہو گیا ہے۔ یعنی عام لوگوں میں اس کا زہر پوری طرح اتر آیا ہے۔ جبکہ دانش وروں اور ذہن سازی پر مامور دماغوں کا تو پورا ڈسکورس اس وقت ’’لبرلزم‘‘ پر کھڑا ہے۔

جس طرح آج سے چند عشرے پیشتر، یہاں کے پڑھےلکھے دماغوں کےلیے کوئی مقناطیس ’’کمیونزم‘‘ میں نصب ہو کر رہ گیا تھااور تب یہ برسات کے پتنگوں کی طرح اس پر مرے جاتے تھے... عین ویسا ہی ایک مقناطیس اس وقت ’’لبرلزم‘‘ میں نصب ہے اور ان سب پتنگوں کا رخ اب اِس شمع کی طرف ہے۔ جس طرح بہت سے شارحینِ اسلام کو تب اشتراکیت اور اسلام میں ایک حیرت انگیز قربت دکھائی دے رہی تھی... عین ویسی ہی ایک قربت ہمارے شارحینِ اسلام کی ایک تعداد کو آج اِس لبرلسٹ ڈسکورس اور اسلام کے مابین نظر آنے لگی ہے۔ بدنیتی کا دعویٰ نہ اُن کی بابت کیا جا سکتا تھا اور نہ اِن کی بابت۔ موسمی وباؤں کی تاثیر ہی دراصل کچھ ایسی ہے۔ دماغوں کا اس سے اثر لینا یقینی ہے تاوقتیکہ  ایک ’’پیچھے سے چلے آنے والے‘‘ فہمِ اسلام (أما بعد فإن كُلَّ محدَثَةٍ بدعة) کے حفاظتی ٹیکے immunization  ہی بہتات کے ساتھ ماتقدّم ان کو نہ دے رکھے گئے ہوں۔ اصل حفاظت، خدا کی رکھوالی کے بعد، یہی اصولِ اہل سنت (پیچھے سے چلے آتے فہمِ اسلام) کی امیونائزیشن immunization  ہے۔ ہمارے قارئین جانتے ہیں، ایقاظ کا یہ ایک مستقل موضوع ہے۔ اصل چیز یہی ہے۔ تاہم کسی وقت ایک باطل نظریے کا خصوصی بطلان کر دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔

حق بنتا ہے کہ ہمارا منبر ومحراب، جو یہاں کتاب اللہ کے تعلیم و بیان کا امین ہے، لوگوں پر ان کا دین واضح کرے؛ اور اِس دین پر حملہ آور نئی ضلالتوں کی بابت قوم کو بروقت راہنمائی دے۔ ہمارے قال اللہ وقال الرسول پڑھانے والے، گمراہی کے اِس طوفان کے مقابلے پر قوم کی قلعہ بندی کریں۔

منبر و محراب کو یک آواز ہو کر اس وقت قوم پر واضح کرنا ہے کہ:’’لبرل ازم‘‘ کے نام سے یہاں جو ایک طوفان اٹھایا جا رہا ہے، اپنے اصل مضمون کے اعتبار سے ایک صاف ارتداد کی دعوت ہے۔  بہت سے لوگ بےشک نادانی میں اس کا نام جپ رہے ہیں، خواہ یہاں کے سیاستدان اور خواہ سماجی اصلاح کار، ان کے ساتھ یہ حسن ظن رکھنے میں ہمیں کوئی مانع نہیں کہ وہ اس کی حقیقت سے ناواقف ہوں اور محض ایک سنے سنائے لفظ کو نشر کیے جارہے ہوں۔ لہٰذا محض اِس لفظ کی بنیاد پر ہم کسی مسلمان کی بابت کوئی رائے قائم نہیں کرتے۔ نہ ہی جہالت کے اِس دور میں ایسے کسی رجحان کو فروغ دیتے ہیں۔ البتہ اپنی حقیقت کے اعتبار سے یہ کھلے کفر کی دعوت ہے بشرطیکہ کوئی جانے۔  اس کی بابت لوگوں کی جہالت دور کرنا، اور اس کی اصل کریہہ صورت سے ان کو متنبہ کرنا اس وقت تمام دینی آوازوں کا مشترکہ فرض ہے۔ نہایت واضح کردینا چاہئے، وہ چیز جو اِس وقت آزادیِ فکر کی پڑیوں میں ڈال کر دھڑادھڑ بیچی جا رہی ہے اپنی انتہائی صورت میں وہ آزادیِ کفر ہے۔

ہمارے اِس نئے سلسلۂ مضامین میں اسی حقیقت کو مختلف جوانب سے بیان کیا جا رہا ہے۔ وباللہ التوفیق

*****

کچھ مقدمات ہم ابتدا میں واضح کریں گے اور پھر لبرل ازم کے ان جوانب کا ایک مختصر خلاصہ کریں گے جو ہمارے دین کے بنیادی ترین مسلّمات کے ساتھ براہِ راست تصادم ہے۔

مضمون کا اگلاحصہ

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار.. اور امت کا طائفہ منصورہ
اصول- عقيدہ
اداریہ-
حامد كمال الدين
شرکِ ’’ہیومن ازم‘‘ کی یلغار..  اور امت کا طائفہ منصورہ حالات کو سرسری انداز میں پڑھنا... واقعات م۔۔۔
تصورِ دین کی سلامتی آج کا سب سے بڑا چیلنج
اداریہ-
اصول- منہج
تنقیحات-
حامد كمال الدين
                   بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ، والصل۔۔۔
تحریکی عمل کو جو پختگی درکار ہے
اداریہ-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ہمارے مضمون ’’درمیانی مرحلے کے بعض احکام‘‘ اور اس سے چل نکلنے والے سلسلۂ کلام پر تنقید، احتجاج اور تبصروں ک۔۔۔
جب برصغیر کے احناف اور اہلحدیث ایک جماعت تھے
اداریہ-
حامد كمال الدين
                   بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ، وا۔۔۔
ایقاظ اِس آگ کو بجھانے کیلئے آواز اٹھاتا چلا آ رہا ہے
اداریہ-
حامد كمال الدين
یہ جنگ جہاد کی ہمدرد قوتوں کو نشانہ بنانے اور اسلامی بیداری کا پھل کچا تڑوا دینےکیلئے ہمارے ۔۔۔
لبرلزم : آزادی مگر کس سے؟
اداریہ-
حامد كمال الدين
حریتِ فکر یا حریتِ کفر؟ 5 پیچھے بیان ہو چکا، لبرلزم کی تعریفات میں جانا ایک نصابی عمل academic work&nb۔۔۔
لبرلزم... ایک عالمی اژدہا
اداریہ-
حامد كمال الدين
حریتِ فکر یا حریتِ کفر؟ 3 اس پر ہم اگلی کسی نشست میں بات کریں گے کہ علمی طور پر ’’لبرلزم‘‘ ایک بےحد م۔۔۔
لبرلزم سارا برا نہیں!
اداریہ-
حامد كمال الدين
حریتِ فکر یا حریتِ کفر؟ 2 کسی عقیدے یا نظریے کو ہمیشہ اس کی کلیت totality  کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ ی۔۔۔
لبرلزم کا مقابلہ اسلامِ مجمل سے
اداریہ-
حامد كمال الدين
v\:* {behavior:url(#default#VML);} o\:* {behavior:url(#default#VML);} w\:* {behavior:url(#default#VML);}۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز