عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, May 8,2024 | 1445, شَوّال 28
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2006-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
خدا کے جلال کی خاطر محبت
:عنوان

حضرت عمر نے سلمان فارسى سے كہا ابو عبد اللہ كوئى کمال كى بات؟ فرمايا ميں نے رسول اللہﷺ سے سنا: جب تم ميں سے كوئى مسلمان اپنے بھائى کو از راہِ تکریم بیٹھنے کو کوئی چیز پیش کرے تو دونوں كو بخش ديا جاتا ہے۔

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

مجالسِ حدیث

حديث:‏180[1] عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ أَنَّ سَلْمَانَ دَخَلَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَأَلْقَى لَهُ وِسَادَةً ، فَجَلَسَ عَلَيْهَا ، فَقَالَ : اللَّهُ أَكْبَرُ ، قَالَ عُمَرُ : بَعْضُ أَعَاجِيبِكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ : إِذَا أَلْقَى أَحَدُكُمُ الْمُسْلِمُ لِأَخِيهِ شَيْئًا يُكْرِمُهُ بِهِ فَجَلَسَ عَلَيْهِ . . . غُفِرَ لَهُمَا

ابان بن ابى عياش سے منقول ہے كہ سلمان فارسى ايك مرتبہ جب حضرت عمر كے ہاں گئے تو انہوں نے ان کی طرف تكيہ بڑھایا۔ وہ تكيے پر بيٹھ گئے۔ اور كہا اللہ اكبر۔

پھر حضرت عمر نے سلمان فارسى سے كہا ابو عبد اللہ كوئى کمال  كى بات؟ فرمايا ميں نے رسول اللہﷺ سے سنا: جب تم ميں سے كوئى مسلمان اپنے بھائى کو از راہِ تکریم بیٹھنے کو کوئی چیز پیش کرے تو دونوں كو بخش ديا جاتا ہے۔

حديث:‏181عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ : إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ فَتَصَافَحَا وَحَمِدَا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَاهُ غُفِرَ لَهُمَا

حضرت براء سے منقول ہے كہ حضور نے فرمايا: جب كبھى دو مسلمان ملاقات کے وقت ہاتھ ملاتے ہيں اور خدا كى حمد و ثناء اور استغفار كرتے ہيں تو دونوں كو بخش ديا جاتا ہے۔

حديث:182عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ كَانُوا يَقُولُونَ لَا تُكْرِمْ صَدِيقَكَ بِمَا يَشُقُّ عَلَيْهِ

محمد بن سيرين سے منقول ہے كہتے ہيں كہ ہمارے پہلے بزرگ كہا كرتے تھے : اپنے دوست كى ايسے ضيافت مت كرو جو اسے گراں بار كردے۔ (عمدہ مگر تاخير سے كھانا پيش كرنا يا مزيد قيام پر مجبور كرنا يا پر تكلف ضيافت سے زير بار كرنا(۔

حديث:183قَالَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : وَاللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ لِلَّهِ قَالَ : لِمَ ؟ قَالَ : مِنْ جَلَالِ اللَّهِ . . . حَتَّى أَلْصَقَ رُكْبَتَيَّ بِرُكْبَتِهِ ، ثُمَّ قَالَ : أَبْشِرْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَقُولُ : إِنَّ الَّذِينَ يَتَحَابُّونَ مِنْ جَلَالِ اللَّهِ فِي ظِلِّ اللَّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ قَالَ : ثُمَّ أَلْقَى عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، فَقُلْتُ : أَلَا تَسْمَعُ ، أُخْبِرُكَ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ ، أَلَا أُحَدِّثُكَ ؟ فَقُلْتُ : حَدِّثْنِي قَالَ : . . . حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَحَابُّونَ فِيَّ ، حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَبَاذَلُونَ فِيَّ ، حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ . . . ، حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلَّذِينَ يَتَزَاوَرُونَ فِيَّ

ابو ادريس خولانى سے منقول ہے۔ كہتے ہيں كہ ميں نے معاذ بن جبل سے ايك مرتبہ كہا بخدا ميں خدا كى خوشنودى كے ليے آپ سے محبت كرتا ہوں۔ حضرت معاذ نے كہا كس كى خاطر! ميں نے (مكرر) كہا خدا كے جلال كى وجہ سے۔ (اچھا) ساتھ ہى انہوں نے ميرے گھٹنے اپنے گھٹنوں سے لگاتے ہوئے كہا خوش ہو جاؤ۔ بے شك حضور نے فرمايا جو لوگ محض خدا كے جلال كى خاطر محبتيں كرتے ہوں گے وہ اس دن عرش كے سائے كے نيچے ہوں گے جب كہيں كوئى سايہ نہ ہو گا۔

 پھر ميں جب عبادہ بن صامت سے ملا تو ان سے واقعہ بيان كيا۔ فرمايا اس سے بڑھ كر ايك اور بات ہے ……. ميرى محبت لازم ہوئى جو ميرے ليے محبت كرتے ہيں۔ اور جو ميرى خاطر اپنى جان جوكھوں ميں ڈالتے ہيں۔ اور ان پر بھى ميرى محبت لازم ہوئى جو ….. اور ان پر بھى ميرى محبت لازم ہوئى جو ميرى خاطر ايك دوسرے سے خوب ملتے جلتے رہتے ہيں۔

حديث:‏184عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، وَأَبِي عَامِرٍ أَنَّهُمْ بَيْنَمَا هُمْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَقَدْ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : { يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ } قَالَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ : السِّلْمُ صِفَةُ قَوْمٍ لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ بِقُرْبِهِمْ وَمَقْعَدِهِمْ مِنَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَسَكَتُوا ، فَلَمْ يَسْأَلُوا عَنْ شَيْءٍ وَجَثَا أَعْرَابِيٌّ عَلَى رُكْبَتِيهِ . . . يَا رَسُولَ اللَّهِ ، حَتَّى نَعْرِفَهُمْ حَدِّثْنَا عَنْهُمْ ، فَرَأَيْتُ الْأَعْرَابِيَّ قَالَ: هُمْ عِبَادُ اللَّهِ مِنْ بُلْدَانٍ شَتَّى، وَقَبَائِلَ شَتَّى ، لَمْ يَكُنْ بَيْنَهُمْ أَرْحَامٌ يَتَوَاصَلُونَ بِهَا ، وَلَا دُنْيَا يَتَبَاذَلُونَهَا ، تَحَابَّوْا بِرُوحِ اللَّهِ ، يُجْعَلُ الله لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ لُؤْلُؤٍ قُدَّامَ الرَّحْمَنِ تَعَالَى ، يَفْزَعُ النَّاسُ وَلَا يَفْزَعُونَ ، وَيَخَافُ النَّاسُ وَلَا يَخَافُونَ۔

ابو مالك اور ابو عامر سے منقول ہے جب يہ آيت اترى (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ) ترجمہ: اے لوگو جو ايمان لائے ہو ايسى باتيں نہ پوچھا كرو جو تم پر ظاہر كر دى جائيں تو تمہيں نا گوار ہوں۔

 تو اس وقت ہم رسول اللہ كى مجلس ميں تھے۔ آپ عليہ السلام نے فرمايا: روز قيامت كچھ لوگ مزے ميں ہوں گے۔ نہ وہ نبيوں ميں سے ہيں نہ شہيدوں ميں سے بلكہ انبيا اور شہدا اللہ تعالى سے ان كى قربت اور ان كى مسندوں كى شان ديكھ كر ان پر رشك كريں گے۔ (سبھى لوگ) چپكے بيٹھے رہے اور كسى نے كوئى استفسار نہ كيا۔ ايك بدو دو زانو ہو كر پوچھنے لگا: اے اللہ كے رسول ہم انہيں جاننا چاہتے ہيں كچھ ان كے بارے ميں مزيد فرمائيں۔ اعرابى كو ميں نے ديكھا۔ آپﷺ فرما رہے تھے: وہ خدا كے بندے ملكوں ملكوں سے ہوں گے۔ طرح طرح كى قوميں۔ وہ آپس ميں ايك دوسرے كے رشتے دار بھى نہ ہوں گے كہ خون انہيں كھنچتا ہو۔ نہ دنيادارى ان كے ملنے كا سبب ہو گى۔ وہ محض خدا كى خوشنودى كے ليے ايك دوسرے سے محبتيں ركھتے ہوں گے۔ اللہ تعالى نے ان كے ليے شاندار موتيوں سے جڑى عمارت تيار كر ركھى ہے جو رحمان كے آگے ايستادہ ہو گى۔ لوگ گھبرائے ہوں گے مگر وہ نہيں۔ لوگ حالت خوف ميں ہوں گے پر وہ نہيں۔   

 



[1]    مشکاۃ (حدیث کے سیکشن) میں گزشتہ شمارہ سے امام عبداللہ بن وھب﷫ (امام مالک﷫ کے دور کے ایک امام) کی الجامع سے باب الإخاء پیش کیا جا رہا ہے۔ کتاب کا تعارف پچھلے شمارہ میں دیا گیا ہے۔

 

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز