عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 27,2024 | 1445, شَوّال 17
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
کرسمس، شرک اور سیکولرزم کا سنگم
:عنوان

قدیم یورپ کے شرکیہ تہوار کو ہی مسیح کی پیدائش کا دن قرار دے کے کرسمس منایا جانے لگا۔ یہ امر بالکل ہی طئے شدہ ہے کہ پچیس دسمبر کا کوئی تعلق عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے نہیں ہے اور اس بارے میں عیسائی علماء کو بھی کوئی اختلاف نہیں ہے

. باطل :کیٹیگری
ابو زید :مصنف

کرسمس، شرک اور سیکولرزم کا سنگم

ابو زید

یورپ کے زمانہ قدیم جب کہ شرک کا دور دورہ تھا،  25 دسمبر مشرکین کا ایک خاص سردیوں کا تہوار ہوا کرتا تھا۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہندؤوں کے ہاں دیوالی اور بسنت ہوتے ہیں۔ قبل از مسیح پچیس دسمبرکی باریخ کے بارے میں کئی کہاناں مشہور ہیں، لیکن یورپ کے مورخین کے درمیان اس کی اصلیت کے بارے میں اختلاف ہے۔ لیکن یہ بات طئے شدہ ہے کہ عیسی علیہ اسلام کی پیدائش 25 دسمبر کو ہونے  کی کوئی تاریخی دلیل موجود نہیں ہے۔جب مسیحیت میں بدعات در آئیں اور غلط عقائد کی بنیاد پر یہ ایک شرکیہ مذہب بن گیا تو وہی قدیم یورپ کے شرکیہ تہوار کو ہی مسیح کی پیدائش کا دن قرار دے کے کرسمس منایا جانے لگا۔ یہ امر بالکل ہی طئے شدہ ہے کہ پچیس دسمبر کا کوئی تعلق عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے نہیں ہے اور اس بارے میں عیسائی علماء کو بھی کوئی اختلاف نہیں ہے۔ لیکن چونکہ انہیں بھی عیسی علیہ السلام کی تاریخ پیدائش کا کوئی پتہ نہیں ہے اس لئےعلامتی طور پر ایک مشرکانہ تہوار کو پیدائش مسیح کے طور پر منانے میں کوئی حرج نہیں جانتے۔

مسیحیوں کے نزدیک عیسی علیہ السلام خدا کے بیٹے ہیں۔ اور جب مسیحی عیسی علیہ السلام کی پیدائش مناتے ہیں تو گویا وہ اس دنیامیں نعوذ باللہ خدا کے بیٹے کی آمد کا جشن مناتے ہیں۔ اب ہم مسلمان اپنی طرف سے جو بھی سمجھ کر انہیں مبارک باد دیں، اس کے معنی بہرحال یہی بنتے ہیں کہ ہم خدا کے بیٹے جس کو وہ انسانیت کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کی آمد پر ان کی خوشیوں میں شریک ہو رہے ہیں۔ اللہ کے بارے میں جھوٹی صفات گھڑنا اور خاص طورپر اس کے لئے بیٹا تجویز کرنا شرک کی انتہائی سنگین صور ت ہے اور اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں اس قسم کے عقیدے کے لئے سخت سے سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔

اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے ۔  (ایسا کہنے والو یہ تو) تم بری بات (زبان پر) لائے ہو ۔  قریب ہے کہ اس (افتراء) سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ پارہ پارہ ہو کر گر پڑیں ۔  کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا۔ اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔ سورہ مریم 88-92

پہلے تو یہ ایک زمانہ قدیم کے شرک کا تسلسل ہے اور اوپر سے خدا کے اوپر بد ترین قسم کا افتراء کا جشن،  کوئی بھی توحید کا دعویدار کرسمس کو ہلکے انداز میں نہیں لے سکتا چہ جائیکہ مسیحیوں کی "خوشی" میں خود جاکر شریک ہوجائے یا انہیں تاریخ انسانی کے بدترین شرک پر مبارک باد دیں۔

مزید یہ کہ آج کے دورمیں کرسمس کسی اور ہی چیز کا رمز بن گیا ہے۔ آج کے دور میں مسلمانوں پر یہ دباؤ پڑا ہوا ہے ہم بھی میری کرسمس کہیں۔ مسیحی ہمیں کتنی خوش دلی سے عید مبارک کہتے۔ انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی۔ اور ایک ہم ہی اتنے بد اخلاق ٹھہرے کہ "اپنے مسیحی بھائیوں" کو عید مبارک کہتے ہوئے عقائد کے بارے میں سوچتے ہیں۔یہ کتنی غلط بات لگتی ہے کہ وہ ہمیں عیدمبارک کہیں اور ہم "میری کرسمس" جیسے "بے ضرر" الفاظ کہتے ہوئے ہچکچائیں۔

آج کا دین سیکولرزم کا دین ہے جس کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس کے علاوہ کوئی دین اس دنیا میں چلنے نہ پائے۔ کرسمس کا تہوار، کرسمس ٹری، سانتا کلاز اور اسکے تحفے گویا کہ پوری دنیا پر رواداری کے نام پر مسلط کئے جارہے ہیں۔ کچھ خلیجی ممالک تک میں یہ "خوشیوں" کا موسم بن گیا ہے اور جگہ جگہ پر کرسمس ٹری اور سانتا کلاز کے مجسمے نظر آنے لگے ہیں۔ مسلمان بچوں کو سکولوں میں کرسمس کے ترانے سکھائے جارہے ہیں۔ مسیحیت کے کرسمس میں عیسی علیہ السلام کو مرکزیت حاصل تھی اور آج کے جدید کرسمس میں سانتا کلاز کو مرکزیت حاصل ہے۔اور یہ سب کچھ ہورہا ہے رواداری اور خوشیوں کے نام پر۔

ہماری عیدیں ہماری تاریخ کے برے سے برے دور میں بھی ہمیں ولاء اور براء کا سبق بھلانے نہیں دیتی تھیں۔ لیکن اس مسیحی جشن کی سیکولرائزیشن سے آہستہ آہستہ ہمارا دینی امتیاز ہم سے چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

الغرض ایک طرف قبل از مسیح کی شرکیہ گندگی،  پھر مسیحیت کا بدترین شرک اور اب جاکر سیکولزم  کا وسیلہ، گویا کہ یہ کرسمس تین تاریکیوں کا مجموعہ ہے۔ شرک سے براءت چاہے وہ مشرکین کا شرک ہو، اہل کتاب کا خدا کے لئے بیٹا تجویز کرنا ہو یا اجتماعی زندگی سے اللہ کے احکامات کو خارج کرنا ہو، بہرحال مسلمانوں کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔ ایک صحیح العقیدہ مسلمان کے لئے قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ وہ کسی کو کرسمس کی "مبارک باد" دے یا وہ  اس تہوار میں شریک ہو۔اور پھر جس طرح سے دینی حساسیت کو ختم کرکے سیکولرزم کو تقویت دینے کے لئے اس تہوار کو استعمال کیا جارہا ہے اس بنا پر جتنا اس سے براءت کا اظہار کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز