عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, April 18,2024 | 1445, شَوّال 8
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-10 TaamulAhleQibla آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
فصل 8: "بدعتی" کسے کہیں گے؟
:عنوان

“منہج” اور “اصول” اگر آدمی کے متبعینِ سنت والے ہیں، تو پھر ان “اصول” کو لاگو کرنے کے دوران کوئی غلطی کھا جانا اور کسی بدعتی قول کی طرف چلا جانا آدمی کو “مبتدع” نہیں ٹھہراتا؛ ایسا آدمی بدستور اہل سنت شمار ہوگا۔

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

شرح ’’تعامل اہل قبلہ‘‘ 8

’’بدعتی‘‘ کسے کہیں گے؟

(بسلسلہ حاشیہ 22، متن سفر الحوالی)

ایک عام ذہن یہ ہے کہ جس بھی شخص کے ہاں ہم نے کوئی بدعتی بات پائی اسے ’’بدعتی‘‘ جانا..  تاوقتیکہ پایۂ ثبوت کو نہ پہنچے کہ وہ اپنی اُس بدعت سے تائب ہو جانے کے بعد دنیا سے گیا تھا! وجہ...؟ آپ خود دیکھ لیں، جو بات ہم نے آپ کو اُس کی کتاب یا کیسٹ سے نکال کر دی وہ بدعت ہے یا نہیں!

گویا ہر وہ شخص جو کسی بدعت میں واقع ہوا، بدعت اُس پر واقع ہوگئی!  حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ بہت سے صالحین، ائمۂ دین کہیں کہیں ایک بدعتی بات کے قائل ہوئے، لیکن اس سے ان کی عدالت اور امامت پر کوئی بھی حرف نہیں آیا۔ [1] یہ موضوع تفصیل طلب ہے۔ یہاں ابن تیمیہ﷫ کی چند مختصر تقاریر دی جاتی ہیں:

وَكَثِيرٌ مِنْ مُجْتَهِدِي السَّلَفِ وَالْخَلَفِ قَدْ قَالُوا وَفَعَلُوا مَا هُوَ بِدْعَةٌ وَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ بِدْعَةٌ إمَّا لِأَحَادِيثَ ضَعِيفَةٍ ظَنُّوهَا صَحِيحَةً وَإِمَّا لِآيَاتِ فَهِمُوا مِنْهَا مَا لَمْ يُرَدْ مِنْهَا وَإِمَّا لِرَأْيٍ رَأَوْهُ وَفِي الْمَسْأَلَةِ نُصُوصٌ لَمْ تَبْلُغْهُمْ.         (مجموع الفتاوىٰ: ج 19 ص 191)

سلف اور خلف کے بہت سے مجتہدین قولاً اور فعلاً ایسے امور کا شکار ہوئے جو بدعت ہیں۔ وہ یہ نہ جان پائے کہ وہ چیز بدعت ہے۔ اس کی وجہ:

1.       یا کچھ ضعیف احادیث، جنہیں وہ صحیح سمجھ رہے تھے۔

2.       یا کچھ آیات سے وہ کوئی ایسا مفہوم لے لیتے رہے جو ان آیات کی اصل مراد نہ تھی۔

3.       یا کسی ایسی رائے کے باعث جو انہیں صحیح نظر آئی؛ جبکہ  اس مسئلہ میں نصوص تھیں مگر ان تک نہ پہنچ پائیں۔

بیہقی، ابو ذر ہروی، ابوبکربن العربی (مؤلف تفسیر احکام القرآن) اور ابوالولید الباجی وغیرہ﷭ کے ہاں پائے گئے بعض مقالات کا بدعت ہونا بیان کرنے کے بعد، ابن تیمیہ اپنی تقریر دیتے ہیں کہ: دین میں ان کی خدمات نہایت قابل قدر  اور لائق اعتبار ہیں۔ پھر ان کے کئی ایک عذر بیان کرتے اور آخر میں کہتے ہیں:

فقَلَّ من يَسلَم مِن مثلِ ذٰلك في المتأخرين، لِكثرةِ الاشتباهِ والاضطرابِ، وَبُعدِ الناسِ عن نورِ النبوةِ وشمسِ الرسالةِ، الذي بهٖ يحصُلُ الهدىٰ والصوابُ، ويزولُ بهٖ عنِ القلوبِ الشكُّ والارتيابُ.                  (درءُ تعارض العقل والنقل: ج 2 ص 102 ۔ 103)

متاخرین میں تو بہت کم ایسے لوگ ہوں گے جو اِن اشیاء سے بچے ہوں۔ کیونکہ (ان آخری ادوار میں) اشتباہ اور اضطراب بہت پایا گیا ہے۔ یہاں لوگوں کو نورِ نبوت اور آفتابِ رسالت سے وہ قربت میسر نہیں تھی جس سے ہدایت اور راستی میسر آتی اور جس سے قلوب پر وارد شبہات اور تردُّد زائل ہوتے۔

کچھ علمی اشکالات کے باعث آدمی سے بعض عبارتیں  سرزد ہوجانا اُس کو ’’بدعتی‘‘ نہیں بناتا۔ ’’بدعتی‘‘ ہم ایسے شخص کو کہتے جو کسی ایسے معلوم بدعتی ٹولے کا ہمنوا ہوگیا ہو جس کا ’’بدعتی‘‘ ہونا علماء و ائمۂ سنت کے ہاں معروف ہو۔ ابن تیمیہ فرماتے ہیں:

وَالْبِدْعَةُ الَّتِي يُعَدُّ بِهَا الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْأَهْوَاءِ مَا اشْتَهَرَ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ بِالسُّنَّةِ مُخَالَفَتُهَا لِلْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ: كَبِدْعَةِ الْخَوَارِجِ، وَالرَّوَافِضِ، وَالْقَدَرِيَّةِ، وَالْمُرْجِئَةِ

(الفتاویٰ الکبریٰ: ج 4 ص 194)

وہ بدعت جس کے باعث آدمی اھل الاھواء میں شمار ہوتا ہے، وہ ہے جس کا علمائے اہل سنت کے ہاں کتاب اور سنت سے متصادم ہونا مشہور ہو، جیسے خوارج کی بدعت، یا روافض کی، یا قدریہ کی، یا مرجئہ کی۔

بدعتی ٹولے کا ہمنوا ہوگیا ہو سے مراد: اُس مسئلہ میں بدعتی ٹولے کے ساتھ وابستگی کرلی ہو اور ’’اہل سنت و اتباع‘‘ کے ساتھ اِس مسئلہ پر باقاعدہ تصادم اور مفارقت اختیار کر لی ہو۔ تاہم جہاں وہ سمجھتا ہے کہ ’’اہل سنت و اتباع‘‘ کا اپنا قول یہی ہے، (یعنی اہل اتباع کے ساتھ اپنا متصادم ہونا اس مسئلہ میں آدمی پر واضح نہیں ہوا) تو اسے اہل بدعت نہیں کہیں گے۔ یہ قاعدہ بھی اہل علم کے بیان میں بکثرت ملتا ہے۔

شیخ سفرالحوالی نے یہ مسئلہ اس طرح بیان کیا کہ: اصل دیکھنے کی بات آدمی کے ہاں پایا جانے والا ’’منہج‘‘ اور ’’اصول‘‘ ہے۔ یہ اگر بدعتیوں والا ہے تو وہ بدعت کی راہ پر ہے۔ البتہ ’’منہج‘‘ اور ’’اصول‘‘ اگر آدمی کے متبعینِ سنت والے ہیں، تو پھر ان ’’اصول‘‘ کو لاگو کرنے کے دوران کوئی غلطی کھا جانا اور کسی بدعتی قول کی طرف چلا جانا آدمی کو ’’مبتدع‘‘ نہیں ٹھہراتا؛ ایسا آدمی بدستور اہل سنت شمار ہوگا۔

چنانچہ اصل دیکھنے کی چیز ’’راستہ‘‘ ہے۔  ’’سنت‘‘ راستے میں چلنے والا آدمی کسی اکادکا مسئلہ میں خلافِ سنت چلا جائے تو اُسے ’’بدعتی‘‘ نہیں کہیں گے۔ جس طرح ’’بدعت‘‘ راستہ چلنے والا آدمی چند مسائل میں سنت پر ہو تو اُسے ’’اہل سنت‘‘ نہیں کہیں گے۔



[1]   اس سلسلہ میں شیخ البانی﷫ کی ایک کیسٹ سے رجوع کرلینا بھی مفید ہوگا: شیخ کی یہ گفتگو ایک نوجوان کے ساتھ ہے جسے اس کے ساتھیوں نے امارات سے اردن شیخ کے پاس یہ پوچھنے کےلیے بھیجا کہ بعض بدعت پر مبنی عبارتیں جو ائمۂ متقدمین مانند نووی، ابن حجر، ابن حزم، ابن جوزی﷭ کے ہاں یا معاصرین مانند سید قطب اور حسن البنا رحمہمااللہ کے ہاں مل جاتی ہیں... اس پر ان کےلیے استغفار اور رحمت کی دعاء کرنے کی گنجائش کیسے رکھی جائے! شیخ نے اس کے جواب میں یہی قاعدہ بیان کیا کہ ہر وہ متبع سنت جو کسی ایک آدھ مقام پر بدعت میں واقع ہوجائے بدعتی نہیں ہوتا۔ جیسے ایک نیکوکار آدمی کسی ایک آدھ مقام پر گناہ میں پڑ جانے سے فاسق نہیں کہلاتا۔

حوالہ: کیسٹ سیریز ’’الھدیٰ والنور‘‘، کیسٹ نمبر  666۔  انٹرنٹ پر کیسٹ کا لنک یہاں سے مل سکتا ہے:

http://www.alalbany.me/play.php?catsmktba=15736

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز