عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, December 12,2019 | 1441, رَبيع الثاني 14
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
رمضان پلاننگ
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

رمضان پلاننگ

ادارہ ایقاظ

کچھ پتے کی باتیں:

تجربہ سے ان اشیاء کی افادیت دیکھی گئی ہے کہ:

  • اپنے اہداف وضع کرنے میں آدمی کو حقیقت پسند رہنا چاہئے۔ صرف وہ اہداف رکھیں جو آسانی سے حاصل کیے جا سکیں؛ ورنہ کوئی بھی ہدف حاصل نہ ہوگا۔
  • جو اہداف سوچ بچار کرکے وضع کیے گئے ہوں، ان کے حصول کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اگر وہ اہداف لکھ لیے جائیں تو بھی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔
  • اہل خانہ یا دوستوں سے اشتراک اچھے نتائج لانے کا ذریعہ بنتا ہے۔ مثلاً اگر آپ نے اپنے اہداف میں یہ شامل کیا ہے کہ میں اِس رمضان میں فلاں اور فلاں سورت حفظ کروں گا، تو اگر کچھ دوسرے لوگ بھی آپکے ساتھ وہی سورت حفظ کرنے لگیں تو ایک تعاون اور مسابقت کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ ایک دوسرے کو اپنی حفظ شدہ آیات سنتے اور سناتے رہیں، یہ حصولِ ہدف میں ممد رہتا ہے۔  اِسی طرح اگرآپ کا ہدف ہے کہ اس رمضان میں آپ فلاں اور فلاں سورت کے مضامین تفصیل سے پڑھیں اور سمجھیں گے، یا اتنی احادیث کا فہم و فقہ حاصل کریں گے، تو ان آیات اور احادیث کے پڑھنے اور سمجھنے پر آپ مل کر کام کرسکتے ہیں، ان کے بعض مضامین پر تبادلۂ خیال کےلیے نشستیں مفید ہوسکتی ہیں۔ علی ھٰذا القیاس
  • ماہ رمضان کے جو بھی اہداف طے کریں، ان میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا مہینے کے آخر تک موخر نہ کریں۔ کیونکہ اس صورت میں کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع باقی نہ رہے گا۔ آپ کے وہ اہداف جو تقسیم ہوسکتے ہوں، ان کو دنوں پر نہیں تو کم از کم ہفتوں پر تقسیم کریں اور ہر ہفتے کے اختتام پر جائزہ و احتساب لازماً کریں۔
  • اپنے بعض اہداف اہل خانہ یا دوستوں کے ساتھ شیئر کرلینا بھی کارکردگی میں بہتری لانے میں ممد دیکھا گیا ہے۔ مثلاً اگر آپ اپنے کسی ہمدم کو یہ بتاتے ہیں کہ اس رمضان میں میں سورۃ الواقعہ حفظ کرنے والا ہوں، اور وہ بھی وقتاً فوقتاً آپ سے یہ پوچھنے میں دلچسپی رکھتا ہے کہ سناؤ بھئی سورت یاد کرنے میں کہاں تک پہنچے ہو، کتنا ہوگیا ہے کتنا رہتا ہے… تو یہ آپ کی پیشرفت کو بہتر کرتا ہے۔
  • قرآن مجید سے متعلق اہداف کو تین حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہئے: (1)کچھ حصہ حفظ کیا جائے (چند آیات سہی، مگر کچھ نہ کچھ یاد کیا جائے)۔ (2) قرآن مجید کا کچھ حصہ جو نہایت گہرائی میں جا کر پڑھا اور سمجھا جائے گا۔ (3)  سادہ تلاوت قرآن، جو اگر نماز میں ہو تو بہت بہتر ہے۔
  • رمضان کے اہداف اور مقاصد میں سب سے زیادہ آڑے آنے والی اشیاء: زیادہ کھانا، زیادہ سونا، اخبارات، ٹی وی چینلز، موبائل، انٹرنیٹ، فیس بک، چیٹنگ وغیرہ۔ ان کی بابت اپنے لیے لازماً کوئی ’’پالیسی‘‘ رکھیں، گھر میں اس کی پابندی کروائیں۔
  • اپنے رمضان پلان کو وقتاً فوقتاً دیکھ لینا نہ صرف اس میں بہتری لانے اور اس پر اپنا عزم اور عملدرآمد بہتر بنانے میں ممد ہے، بلکہ جب ہر بار آپ اپنے اہداف کو ذہن میں تازہ کرتے ہیں، تو ان نیک اعمال کےلیے خودبخود آپ کی نیت کی تجدید ہوتی ہے۔ اور یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ ایک نیک عمل کی نیت آپ جتنی بار کرتے ہیں اتنی ہی بار اس پر آپ نیت کا اجر پاتے ہیں:  مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةْ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، كُتِبَتْ لَه حَسَنَة. یعنی ایک نیک کام کا ارادہ کیا، پھر وہ کام نہیں بھی کرپایا، تو اس کےلیے (محض اُس نیک کام کا ارادہ کرلینے پر) ایک نیکی لکھ دی گئی۔
  • تراویح میں کسی ایک جگہ کی پابندی فائدہ مند ہے، اس طریقے سے آپ کلام اللہ پورا حالت قیام میں سماعت کرلیتے ہیں۔
  • عید کی خریداری رمضان شروع ہونے سے پہلے کرلینی چاہئے۔ رمضان خصوصاً آخری راتیں بازاروں کےلیے نہیں بلکہ عبادت کےلیے ہیں۔

آپ کا رمضان پلان:

ان سوالات کے جواب دینے سے آپ کا رمضان پلان خودبخود تیار ہوجاتا ہے:

  1. وہ کیا خصوصی اعمال یا معمولات ہیں جن کی میں سارا رمضان پابندی کروں گا (مانند: فرض نمازوں کے ساتھ سنتوں کی ادائیگی، صبح کے اذکار، شام کے اذکار، تراویح، تہجد، صبح یا شام یا دونوں وقت تلاوتِ قرآن، نفع بخش دروس میں شرکت، قرآن کے ساتھ خلوت، قرآن فہمی کی مجالس، صدقات، صلہ رحمی، اہل خانہ کے ساتھ فائدہ مند نشستوں کا انعقاد وغیرہ):
    1. ……….. ………..  ………..
    2. ……….. ………..  ………..
    3. ……….. ………..  ………..
    4. ……….. ………..  ………..
    5. ……….. ………..  ………..
  2. کونسی سورتیں میں اِس رمضان میں حفظ کرنے والا ہوں……….. ……….. ……….. ……….. ………..   ………..  ………..  …….. .. .. .. .. ..
  3. کونسی سورتیں یا اجزاء ہیں جن کو گہرائی میں جا کر سمجھوں گا……….. ………..     ………..  ………..  ………..   ………..  ………..  ……….. . … …
  4. (تلاوت ) ختمِ قرآن: کتنی بار ہوگا؟ … … … … … … … … … … … … …
  5. قرآن کے ساتھ خلوت/مراقبہ/ اذکار/ دعاء/ وغیر کےلیے روزانہ کتنا وقت صرف کروں گا، اس کی روٹین کیا ہوگی؟   ………..  ………..  ………..  ………..
  6. وعظ یا علم کی مجالس کا کیا معمول ہوگا: ……….. ………..  ………..  … … ..
  7. فرض نمازوں کی جماعت کے ساتھ پابندی کی کیا صورت ہوگی: ……….. ………..
  8. تراویح کہاں پڑھیں گے: ……….. ………..  ………..  … … … … … ..
  9. کونسی کتابیں یا انکے اجزاء اس رمضان میں پڑھے جائیں گے: ………..  ………..  ……….. ………..  ………..  ………..   ………..  ………..  … … .
  10. مفید آڈیو مواد جو اِس رمضان میں زیرسماعت رہے گا: ……….. ………..  ………..  ………..  ………..  ………..   ………..  ………..  … …
  11. گھر والوں کے ساتھ دینی فائدہ دینے یا لینے کی کیا روٹین رہے گی: ……….. ………..  ………..   ………..  ………..  ……….. … … … … … .. .. .. .. .. .
  12. صدقات، غریبوں کی مدد، دوستوں کا افطار وغیرہ کے معاملہ میں پلان: ……….. ………..  ………..  ………..  ………..  ………..   ………..  … …
  13. کوئی خاص اچھی عادتیں جو اِس رمضان میں پختہ کی جائیں گی: ……….. ………..  ………..   ………..  ………..  ………..  ………..  ………..  … …
  14. کوئی بری عادت، یا گناہ کا کوئی معمول، جو اِس رمضان سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے ترک کردیا جائےگا: ……….. ………..  ………..  ………..  ………..  ………..  ………..  ………..  ………..  ………..  ………..  ……….. … … ..
  15. آخری عشرے کےلیے کوئی خصوصی پلان: ……….. ………..  ………..   ………..  ………..  ………..   ………..  ………..  ………..  … …

نوٹ: اپنے اہداف جو اوپر طے ہوئے، اور اپنی کاروباری روٹین، دونوں کو سامنے رکھتے ہوئے رمضان میں آدمی کو اپنےلیے ’’روزانہ ٹأئم ٹیبل‘‘ بھی بنانا چاہئے۔ آخری عشرے کےلیے خصوصی نظام الاوقات بنانا چاہئے۔ آدمی اعتکاف میں بھی ہو تو ایک واضح نظام الاوقات رکھے بغیر  وہ اپنے وقت سے خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
بازيافت- سلف و مشاہير
Featured-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
امارتِ حضرت معاویہؓ، مابین خلافت و ملوکیت نوٹ: تحریر کا عنوان ہمارا دیا ہوا ہے۔ از کلام ابن ت۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
سنت کے ساتھ بدعت کا ایک گونہ خلط... اور "فقہِ موازنات" حامد کمال الدین مغرب کے اٹھائے ہوئے ا۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
Featured-
حامد كمال الدين
"انسان دیوتا" کے حق میں پاپ! حامد کمال الدین دین میں طعن کر لو، جیسے مرضی دین کے ثوابت ۔۔۔
Featured-
بازيافت-
حامد كمال الدين
تاریخِ خلفاء سے متعلق نزاعات.. اور مدرسہ اہل الأثر حامد کمال الدین "تاریخِ خلفاء" کے تعلق س۔۔۔
Featured-
باطل- اديان
حامد كمال الدين
ریاستی حقوق؛ قادیانیوں کا مسئلہ فی الحال آئین کے ساتھ حامد کمال الدین اعتراض: اسلامی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
لفظ  "شریعت" اور "فقہ" ہم استعمال interchangeable    ہو سکتے ہیں ۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
ماتریدی-سلفی نزاع، یہاں کے مسلمانوں کو ایک نئی آزمائش میں ڈالنا حامد کمال الدین ایک اشع۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
منہجِ سلف کے احیاء کی تحریک میں ’مارٹن لوتھر‘ تلاش کرنا! حامد کمال الدین کیا کوئی وجہ ہے کہ۔۔۔
Featured-
احوال-
حامد كمال الدين
      کشمیر کاز، قومی استحکام، پختہ اندازِ فکر کی ضرورت حامد ۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
مشكوة وحى- علوم حديث
حامد كمال الدين
اناڑی ہاتھ درایت! صحیح مسلم کی ایک حدیث پر اٹھائے گئے اشکال کے ضمن میں حامد کمال الدین ۔۔۔
راہنمائى-
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
تنقیحات-
ثقافت- معاشرہ
حامد كمال الدين
کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند حامد کمال الدین دا۔۔۔
اصول- منہج
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
ایک ٹھیٹ عقائدی تربیت ہماری سب سے بڑی ضرورت حامد کمال الدین اسے فی الحال آپ ایک ناقص استقر۔۔۔
ثقافت- خواتين
ثقافت-
حامد كمال الدين
"دردِ وفا".. ناول سے اقداری مسائل تک حامد کمال الدین کوئی پچیس تیس سال بعد ناول نام کی چیز ہاتھ لگی۔ وہ۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
امارات کا سعودی عرب کو یمن میں بیچ منجدھار چھوڑنے کا فیصلہ حامد کمال الدین شاہ سلمان کے شروع دنوں میں ی۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
پاک افغان معاملہ.. تماش بینی نہیں سنجیدگی حامد کمال الدین وہ طعنے جو میرے کچھ مخلص بھائی او۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
کلچرل وارداتیں اور ہماری عدم فراغت! حامد کمال الدین ظالمو! نہ صرف یہاں کا منبر و محراب ۔۔۔
احوال-
ادارہ
تحریر:   تحریم افروز یوں تو امریکا سے مسلمانوں  کے معاملے میں کبھی خیر کی توقع رہی ہی&۔۔۔
کیٹیگری
Featured
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
اديان
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز