عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, April 20,2024 | 1445, شَوّال 10
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
"روزہ ڈھال ہے"…رمضان میں بردبار رہنا
:عنوان

’’روزہ ایک ڈھال ہے اس لیے ( روزہ دار ) نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت والا برتاوَ۔ اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اس کے ساتھ گالی گلوچ کرے تو بس وہ اتنا کہے کہ: میں روزہ دار ہوں ، میں روزہ دار ہوں‘‘۔

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

"روزہ ڈھال ہے"…رمضان میں بردبار رہنا 

تحریر:  شیخ سلمان العودۃ

اردو استفادہ:      مریم عزیز

Maryam.aziz@eeqaz.org

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:

"الصِّيَامُ جُنَّةٌ فَلاَ يَرْفُثْ وَلاَ يَجْهَلْ، وَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ مَرَّتَيْنِ"                                 (صحیح البخاری رقم 1894)

روایت ابوہریرہ﷛ سے، کہ فرمایا رسول اللہﷺ نے:

’’روزہ ایک ڈھال ہے اس لیے ( روزہ دار ) نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت والا برتاوَ۔ اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اس کے ساتھ گالی گلوچ کرے تو بس وہ اتنا کہے کہ: میں روزہ دار ہوں ، میں روزہ دار ہوں‘‘۔

اس رمضان میں جب ہم روزہ رکھیں ، ہماری کوشش کا محور یہ ہونا چاہیئے کہ ہماری عبادات کا رنگ ہمارے اچھے اخلاق میں ضرورجھلکے۔ بطور مسلمان ویسےبھی ہمیں ادب سے آراستہ، مہربان اور نرمی برتنے والا ہونا چاہیئے۔جو دوسروں کے احساسات کو ہمیشہ دھیان میں رکھنے والاہو۔ تاہم روزےجیسی پرمشقّت عبادت مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔رمضان میں ہمیں اپنے رویہ اور نفس پرکچھ زیادہ ہی کنٹرول ہونا چاہیئے۔

درگزر کرنا، نرمی اور معافی کا معاملہ کرنا انسان کے بہترین اوصاف میں سے ہے، چاہے رمضان کے مبارک دن ہوں یا سال کے باقی مہینے۔ اور آج کل تواس کی ضرورت شدت سے ہے۔ دنیا کےان تمام مصائب و آلام کے درمیان، اپنی ذاتی زندگیوں کی الجھنوں کے بیچ اکثر ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے رحم کا معاملہ کرنا چاہیئے۔

حلم و درگزراصل میں غصّے یا مایوسی کی حالت میں خود پرقابو رکھنے کی اہلیت کا نام ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ کسی کے ہاتھوں پہنچےنقصان اور ایذاء کے جواب میں ہم خود کو بدلہ لینے سےروکے رکھیں۔ اگر غصّے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا "خون کھول اُٹھتا" ہے، تو بردباری اور عفو کا مطلب ہے کہ ہم لحظے کی اس گرمی میں عقل سلیم کا مظاہرہ کریں اور حالات کو قابو سے باہر نہ جانے دیں۔ کہ گرمی کا علاج تو 'ٹھنڈ رکھنے' میں ہے۔

حلم وبردباری ایک نہایت خوبصورت اورمتوازن رویہ ہے۔گو کہ اس میں غیض و غضب کا نام بھی نہیں مگر اس کا مطلب دوسروں کے قدموں تلے بچھ جانا بھی نہیں ہے۔ جو آدمی بردباری اختیارنہیں کرتا وہ ان دو بد حالتوں میں سے ایک میں مبتلا رہتا ہے۔ یا تو منقلب المزاج،  یکدم غصیلا ہوجانے والا… یا پھر بےقدری میں مبتلا، رونے بسورنے والا۔

یہ واضح رہنانہایت اہم ہے کہ حقیقی نرم مزاجی کی کلی دراصل کردار کی مضبوطی سے پھوٹتی ہے، نہ کہ وہ 'صبر' جوضعف وناتوانی، عار وعجزکا نتیجہ ہے۔ علامہ اقبال کےاشعارشاید زیادہ سلیس طور پر یہ بات سمجھا دیتےہیں:

افسوس  ،  صد  افسوس  کہ  شاہیں نہ  بنا  تو

دیکھے نہ تری آنکھ نے فطرت کے  اشارات

تقدیر  کے  قاضی  کا یہ فتوی  ہے  ازل  سے

ہے  جرم   ضعیفی   کی  سزا   مرگ  مفاجات!

متوازن رویہ اسلامی عقیدے کی امتیازی خصوصیات میں سے ہے۔ حلم وبردباری ایک ایسی بےمثال خاصیت ہے جو جذباتیت پر معقولیت کونہایت متعادل طریقےسے فتح دلاتی ہے۔ انسان ہونے کے ناطے قدرتی طور پر غصّہ ہماری فطرت میں شامل ہے۔ کبھی بھی غصّے میں نہ آنا ایک ابنارمل بات ہے۔ چنانچہ جوشخص اپنےغصّے کوحلم کی ماتحتی میں رکھے وہ غصّے کی حالت سے بےداغ، بلاملامت نکل آتا ہے۔

بلاشبہ کچھ لوگوں کا یہ بھی تجزیہ ہے کہ غصّے کے بغیر بردباری کا مفہوم نامکمل ہے، کہ ایک شخص کو تبھی حلیم الطبع قرار دیا جاتا ہے جب لوگوں نے یہ دیکھ لیا ہو کہ وہ غصّےکی حالت میں کیسا برتاوَ اختیار کرتا ہے۔

ایک مسلمان کو اس کوشش میں رہنا چاہیے کہ وہ ہرایک کے سامنے یہ خصوصیت اختیار کرے۔ سب سے نفیس لوگ وہ ہوتے ہیں جو ادلے کا بدلہ لینے کی بدعادت سے دور رہتے ہیں۔ جو شخص جہالت کا جواب حسنِ اخلاق سے دیتا ہے وہ خود کو دوسرے پر برتر کردیتا ہے۔ اور ایسا حساب کتاب تو اخلاق کا جواب اخلاق سے دینے میں بھی نہیں ہےجو کہ محض طرفین کو برابری پر لاکھڑا کرتا ہے۔

اسی لئے یہ بہت اہم ہےکہ مسلمان ہر کس وناکس کے ساتھ بردباری اورحلم اختیار کرے۔ اگر اس کا دل ابھی اتنا پختہ نہیں کہ اس نرمی کو محسوس کرسکےتو کم از کم اس کو ظاہری طور پر ہی درگزر اختیار کرنے کوشش ضرورکرنی چاہیے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ عمدہ عادت دل کی بزرگی میں تبدیل ہوکر رہے گی۔ کردار کی دوسری صفات کی طرح یہ بھی ایک صفت ہے۔ یا تو قدرتی طور پر یہ کسی شخص کو حاصل ہوتی ہے،یا پھر وہ اسے سیکھتا ہے اور محنت کرکے اپنی ذات کا حصہ بنا لیتا ہے۔

رمضان ہمارے لیےایک آئیڈیل موقع ہے کہ ہم اس خوبی کو اپنانے میں محنت کریں۔ جس طرح ہم روزے کی بھوک پیاس میں کمال ضبطِ نفس سے کام لیتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ یہی کمال ضبطِ نفس ایذاء کے جواب میں اپنی زبان اور ہاتھ کے معاملے میں بھی رکھیں۔ بلاشبہ یوں ہمیں روزے کو ایک ڈھال کی طرح ہی استعمال کرنا چاہیے۔جو ہمیں نہ صرف بھوک پیاس بلکہ بُرے رویے کو بھی برداشت کرنا سکھائے۔

جو ہم سے اُلجھنے کی کوشش کرے ہمارا جواب اُسے یہ ہونا چاہیے: "میں روزے سے ہوں"۔ ہمیں اپنےساتھ ساتھ سامنے والے کو بھی یہ یاد دہانی کرنی چاہیے۔ شائد اسی لیے نبی اکرمﷺ ہمیں خصوصی طور پر دو بار یہ کہنے کی تعلیم دیتے ہیں۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز