عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Wednesday, April 24,2024 | 1445, شَوّال 14
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2014-07 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ
:عنوان

:کیٹیگری
ادارہ :مصنف

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہٗ

قارئین کرام

گزشتہ سہ ماہی میں امت مسلمہ کی ہچکولے کھاتی کشتی کو یکے بعد دیگرے تند و تیزطوفانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک طرف آسمان علم و فضل کا درخشاں تارہ کئی عشروں تک  نظر کو خیرہ کر دینے والی چمک اور روشنی بکھیرتا  آخر کار عالم  فانی کو چھوڑ کر عالم  ابد کی طر ف رواں دواں ہو گیا۔عصر حاضر کے مفکر ، داعی اور مجاہد شیخ محمد قطب ‘ہر رنگ  میں جلنے کے بعد’اپنے حصے کی شمع روشن کر کے رب  رحیم کی آغوشِ رحمت میں واپس چلے گئے ۔روایتی اسلام کی اصل  برقرار رکھتے ہوئےعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا جو ملکہ شیخ محترم کو حاصل تھا وہ آج بھی عوام وخواص کی تربیت کرنے اورسیکولر لبرلسٹ طبقے  کے شکوک و شبہات کو رفع کر دینے کیلئے کفایت کرتا ہے۔جدید جاہلیت کے عفریت سے خبردار کرنے والے اس مردِ دوراندیش کی تنبیہ پر کان نہ دھرنے کا انجام انکے   ہم وطنوںکوایک ‘شفاف  جمہوری عمل ‘ کے ذریعے ۹۷ فیصد ووٹ لیکر، اقتدار میں آنے والے فرعون کے جانشین عبدالفتاح سیسی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے  جس کے ہاتھ اسلام پسندوں کے خون سے رنگے گئے ہیں، جسکی جنگ اخوان یا اسکی قیادت سے نہیں بلکہ اسلام کی روح و غایت کا ادراک رکھنے والے ہر مسلمان سے ہے جو باطل سے ٹکر لینے کیلئے سر اٹھانے کی جسارت کرتا ہے۔

نام نہاد ‘ڈیموکریسی’ کا کرشمہ کہ شیطانوں کی  اس ٹولی کا سرغنہ بشار الاسد حکومتی کنٹرول والے علاقہ جات میں ۸۸ فیصدووٹ حاصل کر کے تیسری مرتبہ ۷ سال کیلئے دفتر صدارت کےلیے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔اس سے کسی کو کیا سروکار کہ اسکی گردن پر تقریبا دو لاکھ شہداء کاخون ہے جنھیں ختم کرنے  کیلئے درندگی کی وہ وہ حدیں پار کی گئی ہیں کہ درندے دنگ رہ جائیں۔کیا فرق پڑتا ہے کہ ارض شام   کےجو علاقے حریت پسندوں کے زیر اثر ہیں وہاں رائے دہی کا موقع دانستہ فراہم ہی نہ کیا گیا!مغربی تجزیہ نگار تک اس سب کو تمسخر قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں مگر جمہوریت کا نفاذ’ترجیح’ ہے اور جمہوریت بھی وہ جو انکے تقاضوں پر پوری اترے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو تو ‘سب اچھا ہے’!فجارکی اسی کڑی میں ایک اور روسیاہ، سانحۂ بابری مسجد کے مرکزی مجرم ، گجرات میں ۲۰۰۰ مسلمانوں کے قتل عام کے ذمہ دار خونی بھیڑیے نریندرا مودی کو دنیا کی سب سے بڑی جمہورت کے ایوان اقتدار تک رسائی دے دی گئی ہے اور امریکی صدر کی جانب سے ملاقات کی شدید خواہش کا بھی برملا اظہار کر دیا گیاہے۔خون مسلم اتنا ارزاں تو کبھی بھی نہ تھا مگر جمہوریت کے فیوض و برکات نے ایساممکن بنا ڈالا !

آزمائشوں کے اس دور میں کچھ ایسی حوصلہ افزا پیش رفت بھی ہے جو زخموں پر پھاہے کا کام دے رہی ہے۔ سرزمین عراق میں مجاہدین کی پیشقدی اور  نوری المالکی کی رافضی حکومت کے مقابل سیسہ پلائی بن کر ڈٹے رہنا اس وقت امت کے حق میں فیصلہ کن محاذکی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ آیت اللہ سیستانی کے فتوائے جہاد نے اہل تشیع کو بھڑکا کر رکھ دیا ہے  مگر ۳۰ ملین عراقیوں کی امید بننے والے مجاہدین ٹھان چکے کہ موصل تو فتح کر چکے   اور  اب قافلے بغداد تک پہنچ کر ہی دم لیں گے ان شاءاللہ!ادھرمغربی کنارے میں  ابن خلیل کے مجاہدین کے ہاتھوں تین اسرائیلی باشندوں کا اغوا صیہونیت کے ہو ش اڑا دینے میں کامیاب ہو چکا ہے اور وہ جدید ترین اسلحے اور آلات تفتیش ہوتے ہوئے بھی ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں ۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ انتفاضہ کا لاوا  فرزندان قدس کےاندر ہی اند ر پک رہا ہے اور اپنی تشنگی بجھانے کیلئے کسی وقت ابل پڑا تو یہودی مکر و فریب کو بہا کر لے جائے گا!

قارئین کرام ایک بار پھر رمضان کی ساعتیں آپکا مقدر بننے والی ہیں ۔رب العرش ایک موقع اور دے رہا ہے۔ ایسے میں جہاں نفوس کا تزکیہ و تربیت مقصود ہے وہاں خدارا امت کے ان رستے زخموں کو نظرانداز کرنے کا گناہ اپنے اعمال نامے میں درج کروانے سے گریز کریں۔خون نہ سہی دہائی تو دیں!دشمنان اسلام کو یہ پیغام تو دیں کہ جہاں امت کی بقا ء کا معاملہ ہو وہاں فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئےآپ اپنی صفوں کو ترتیب دینے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں گے۔کون جانے کہ رحمتوں اور برکتوں کا یہ مہینہ نصرت و تمکین کے تہنیتی پیغام اپنے اندر سموئے ہو اور آپ سے آپکے حصے کی کاوش کا منتظر!دعا ہے کہ ہمارا شمار اس کاررواں میں نہ سہی، اسکے قدموں سے اڑنے والی خاک میں سے ہی ہو… رحمت خداوندی سے کیا بعید کہ وہ دھول ہی ہمارے لیے دنیا میں موجب فتح اور آخرت میں باعث نجات بن جائے ۔جنتوں کی راہ تکنے کی بجائے انکو پانے کی سعی اس ماہ مبارک سے کرنے کی نیت کریں، شاید علیین کے دفتر میں آپکا نام بھی درج ہو جائے..

واللہ ولی التوفیق والہادی والمعین…

تحریر: عائشہ جاوید

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز