عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Friday, April 26,2024 | 1445, شَوّال 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2013-04 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
’مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟‘
:عنوان

:کیٹیگری
ادارہ :مصنف
مستعار

"مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟"
 
 بشکریہ اوریا مقبول جان
 
تقریباً سو سال قبل دنیا میں بسنے والے انسانوں کو چڑیا گھر کے پنجروں کی طرح قومی ریاستوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ 1920 میں لیگ آف نیشنز میں پاسپورٹ کا ڈیزائن منظور ہوا اور 1926 میں ویزا کے قوانین آئے۔ سرحدیں بھی وجود میں آگئیں تو دنیا کے وسائل پر قابض مافیا نے سود اور کاغذ کے نوٹوں سے چڑیا گھر کے ان پنجروں کے لیے ، جنہیں وہ قومی ریاستیں کہتے تھے ، تین چیزیں لازمی قرار دیں اور انہیں بزور نافذ کروایا۔ بزور اس لیے کہا جا رہا ہے کہ بینکاری نظام سے جنم لینے والے کاغذ کے نوٹوں سے انہوں نے پوری دنیا کے وسائل خریدے اور پھر اس سے فوجی قوت میں اضافہ کیا۔ اگر انہیں صرف تیل ہی سونے کے سکوں کے عوض خریدنا پڑ جاتا تو آج کے غریب امیر ہوتے اور امیر غریب۔ پورے افریقہ سے معادنیات، مشرق بعید سے ربڑ اور دیگر ممالک سے فصلیں ان کاغذ کے ٹکڑوں کے عوض خرید کر پوری ایک صدی تک صرف فوجی طاقت میں اضافہ کیا گیا۔ اس مافیا نے اسی فوجی طاقت اور مصنوعی دولت کے بل بوتے پرجو تین چیزیں دوسرے ممالک لازم کیں ان میں ایک آئین ہے کہ یہ عالمی ایجنڈے پر مبنی قانون کی حکمرانی کے لئے ضروری ہے۔ دوسری لازمی چیز سنٹرل بنک کہ اس کے قیام کے بعد اگر سود اور بینکنگ سسٹم سے نجات کی کوشش کرے تو سب سے بڑی رکاوٹ یہی بنے اور تیسری چیز قومی قرضہ۔ اس قومی قرضے کی کہانی بھی عجیب ہے کہ امریکہ جیسا ترقی یافتہ ملک بھی 16 ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے۔ ہر ملک اپنی آمدن سے زیادہ کا بجٹ بناتا ہے اور عام آدمی سے پوچھے بغیر اسے راتوں رات مقروض کر دیا جاتا ہے۔ یہ اس لیے کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی ملک سودی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہے تو پہلا سوال یہ اٹھے گا کہ بین الاقوامی قرضوں کا کیا ہو گا۔ تحریری آئین ایک ایسی دستاویز ہے جو سارے نظام کو تحفظ دیتا ہے اور ان تمام خرابیوں کا سرپرست بن جاتا ہے۔ اگر آپ کسی شخص سے، جو میڈیا، دانشوروں، وکیلوں،سیاستدانوں، جمہوریت کے علم برداروں اور عمر بھر اینگلوسیکسن قانون کے وفادار رہنے والوں کی گفتگو سے سحر زدہ ہو، پوچھیں کہ کوئی ملک آئین کے بغیر چل سکتا ہے تو وہ یک دم بول اٹھے گا کہ نہیں۔ دراصل آئین کو قوموں کے لیے ایک مقدس دستاویز بنا دیا گیا ہے۔ کسی بھی ملک کے آئین کے بارے میں کوئی توہین آمیز حرکت کر کے دیکھے، دنیا کے ہر ملک میں اس کی سزا موت ہے۔ اسے مقدس اس لیے بنایا جاتا ہے کہ جمہوریت کا فلسفہ اسی سے وجود میں آتا ہے یعنی دنیا میں حق حکمرانی عوام کو حاصل ہے ، وہ جیسا آئین چاہیں مرتب کریں، اس کی حیثیت کسی مقدس کتاب سے بڑھ کر ہو گی۔ دنیا میں بسنے والے چھ ارب انسانوں کو کار پوریٹ میڈیا نے باور کرا دیا ہے کہ آئین کسی بھی ملک کی روح ہوتا ہے، اس کے بغیر وہ ملک زندہ لاش ہے لیکن ہنستی بستی دنیا میں چار ممالک ایسے ہیں جن کا کوئی تحریری آئین نہیں اور یہ کوئی غریب اور پسماندہ ملک نہیں بلکہ دنیا کے چند بڑے ترقی یافتہ ممالک میں سے ہیں۔ یہ چار ممالک برطانیہ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ اور اسرائیل ہیں ۔ ان چار میں سے اسرائیل وہ ملک ہے جو جو یہودی قومیت کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ دنیا کے ہر ملک میں یہودی آباد ہیں لیکن کسی نے کبھی سوال نہیں کیا کہ یہودیوں کے لیے علیحدہ ملک کیوں؟ اس ملک کی پہلی آئین ساز اسمبلی جب وجود میں آئی تو وہاں یہ بحث چھڑی کہ ایک یہودی ریاست کا آئین کیا ہونا چاہیے۔ 2 اکتوبر 1948 کو وجود میں آنے والی اس ریاست کیا بنیاد چونکہ مذہب پر تھی اس لیے اس کی آئین ساز اسمبلی ، جسے کنیسٹ کہتے ہیں، کی اکثریت نے کہا کہ اسرائیل کا آئین مقدس تورات ہے۔ عالمی مافیا نے تحریری آئین کے لیے دباو ڈالا ۔ اس دباو کے نتیجے میں کمشن قائم ہو جسے آئین تحریرکرنا تھا لیکن 65 سال تک کوئی تحریری آئین وجود میں نہ آیا اور آج تک اسرائیل کا عملی طور پر آئین تورات کی مقدس کتاب ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تورات کی عبرانی زبان جو دو ہزار سال سے مردہ ہو چکی تھی ، آج اسے زندہ کر کے اسرائیل کی زبان بنا دیا گیا ہے۔ افریقہ، روس، جرمنی، فرانس اور امریکہ سے آئے ہوئے یہودی اپنی مادری زبان چھوڑ چھاڑ کر عبرانی اختیار کر چکے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی یلینڈنے قانون کے علم کی کتابوں کے اس ابتدائی کلیہ پر یقین پختہ کر لیا کہ ' قانون لوگوں کے رسم و رواج سے جنم لیتا ہے' اس یک فقرے کو انہوں نے اپنا آئین بنا لیا۔ رسم و رواج اور رویات وہ اصول ہیں جو دنیا کے بنائے ہوئے عالمی قوانین سے آپ کو آزاد کرتے ہیں ۔ اس وقت دنیا میں جتنے بھی لکھے ہوئے آئین ہیں وہ نوے فیصد ایک دوسرے کی نقل ہیں ۔ اس تحریری آئینی شعبدہ بازی پر پوری سائنس مرتب کی گئی ہے اور اس کے لیے بڑے بڑے جیورسٹ وجود میں آگئے ہیں۔ دنیا بھر کے آئین اٹھا کر دیکھ لیں ، جب کسی عالمی فورم پر بڑے سیکولر ملکوں نے عورتوں، بچوں اور اقلیتوں کے لیے عہد نامے بنائے، ان تمام آئینوں میں فوراً تبدیلیاں کر دی گئیں۔ کوئی ملک ایسا نہیں جہاں اہل اقتدار اور پس پردہ طاقت ور کارپوریٹ مافیا نے ترامیم سے آئین کا حلیہ نہ بگاڑا ہو۔ اس کے باوجود یہ مقدس ہے اور کی خلاف ورزی کرنے والا موت کی سزا کا حق دار ہے۔ لیکن وہ ملک جو بے آئین ہیں، جہاں حکومت رسم ورواج اور روایات کی بنیاد پر چلتی ہے ، ان کی حالت ان تمام ملکوں سے کہیں بہتر ہے جہاں ایک تحریری آئین ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ سال معاشی ترقی اور جرم پر اپنی سروے رپورٹ شائع کی اس کے مطابق امریکہ میں ، جو تحریری آئین رکھتا ہے ، 11٫887 ملین جرائم ہوئے جو بے آئین ملک برطانیہ سے دوگنا اور دوسرے بے آئین ملک کینیڈا سے چار گنا زیادہ تھے۔ یہ ہے امن و امان کا عالم جو ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ جہاں تک معاشی ترقی کا حال ہے ، کینیڈا پندرہویں بڑی معیشت ہے جبکہ برطانیہ دنیا کی آٹھویں بڑی معاشی قوت۔ اسرائیل' جو عملی طور پر تورات کو آئین تصور کرتا ہے ، دنیا بھر کی معیشتوں میں سترھویں نمبر پر ہے۔ یہ دنیا میں تحقیق کے شعبے میں سب سے پہلے نمبر پر ہے ، امریکہ کے بعد نئی وجود میں آنے والی کمپنیوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، یہ ایک ریگستان پر قائم ملک ہے لیکن زراعت میں خود کفیل ہے اور دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے ۔ ان چار ملکوں میں کبھی نہ آئین توڑنے پر جھگڑا ہوا اور نہ آئین کی تشریح کرنے پر عدلیہ اور انتظامیہ میں دھینگا مشتی ہوئی۔ دنیا کا ہر آئین قوانین کا مجموعہ نہیں ہوتا بلکہ چند اصول بتاتا ہے جن کے مطابق قوانین مرتب کیے جاتے ہیں ۔ یہ طریقہ کار قرآن حکیم کا ہے ۔ یہ کسی بھی مسلمان ملک کا آئین ہے۔ اس کتاب کی روشنی میں قوانین مرتب ہونے چاہئیں۔ اس کی خلاف ورزی، اس پر عمل سے انحراف اور اس سے بغاوت قابل سزا جرم چاہیے۔ اس کی تشریح کے لئے ویسا ہی فورم ہونا چاہیے جیسے سپریم کورٹ ہے لیکن ہم وہ عجیب قوم ہیں جو آئین کو مقدس درجہ دیتے ہیں اور عدالتوں سے اس کی تشریح کرواتے ہیں۔ قرآن آئین میں صرف دو سطریں لکھ دینے سے ملک کا آئین نہیں بنے گا۔ صرف اور صرف قرآن ہی کو ملک کا آئین ماننے سے آئین ماننے سے آئین بنے گا۔ یہ ایسا کون کہے گا اور کون کرے گا؟ توبہ توبہ ! قرآن کو آئین کا درجہ دے دیا تو پھر اس کی خلاف ورزی کی سزا تو پھر موت ہو گی۔ دنیا کیا کہے گی ۔۔۔ متعصب، جاہل ، فرسودہ ، دقیانوس ۔۔۔ ہم دنیا میں یہ کہلوانا نہیں چاہتے البتہ ہمیں آخرت میں اپنی رسوائی کا ڈر نہیں۔
Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز