عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Tuesday, April 23,2024 | 1445, شَوّال 13
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
Mohid_Tahreek آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
حمد
:عنوان

:کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

 

 

حمد خدائے ذوالجلال کی، جس نے ہمیں نعمتِ توحید کی قدر آشنائی دی۔

جس نے ہم پر آشکارا کیا کہ ملتِ ابراہیم ؑسے منہ موڑے تو اک وہی شخص جو دامنِ ہوش چھوڑ گیا ہو۔

جس نے ہمیں ازبر کرایا کہ کوئی خیر ہم میں یا ہمارے جینے میں نہیں اور نہ کسی بھلائی کی اپنی دنیا میں ہم کبھی آس رکھیں جب تک کہ ہم اللہ رب العالمین کی توحید پر قائم نہ ہو جائیں، بلا شرکتِ غیرے اُس کی بندگی کرتے ہوئے اور خالصتاً اُس کے رسول ﷺکے پیرو ہو کر۔

جس نے ہمیں شعور بخشا کہ کسی سے لو لگائیں تو خدا واسطے کی، کسی سے دشمنی کریں تو خدا تعلق سے، ہماری دوستی ہو تو خدا کیلئے، محبت ہو تو اُس کی خاطر، بغض اور براءت ہو تو اُس کی حمیت میں، کسی کو دیں تو اُس کی طمع میں، نہ دیں تو اُس کی غیرت میں۔

جس نے ہمیں یہ راہ دکھائی کہ ہمارے دنیا و آخرت کے جملہ امور اور ہماری دین و دنیا کی سب سرگرمیاں اُسی کا چہرہ پانے کا عنوان ہو جائیں۔ اِسی کی بنیاد پر ہم اپنے نفوس کے ساتھ مجاہدہ کریں اور اِسی کی بنیاد پر ہم مخلوق کو اِس راہ پر لے آنے کیلئے جہاد کریں اور عالمِ انسانیت پر آشکارا کریں کہ یہ ہے انبیاءو مرسلین کا دین:

”تجھ سے پہلے ہم نے جو بھی رسول بھیجا تو وہ یہی وحی دے کر کہ نہیں کوئی لائق بندگی و پرستش مگر میں ہی۔ پس پوجو تو مجھے ہی“(25: 21)

”ہم نے ہر امت میں ایک پیغام بر بھیج دیا کہ اللہ ہی کی بندگی کرو اور طاغوت سے دامن کش رہو" (36: 16)

یہ ہے اِس دینِ عظیم الشان کا وہ اصل جوہر___ توحید ___جسے دے کر اُس نے ہمیں جملہ اقوام میں ممیز کر دیا۔ یہ ہے وہ سب سے بڑی نعمت اور وہ سب سے بڑا احسان جو جہانوں کے مالک نے ہم امتِ اسلام پہ کر رکھا ہے۔

تو کیا پھر ممکن ہے کہ ایک شخص جو اُس کو پہچان چکا ہے،جو اُس کی یکتائی کا ہر دم معترف اور اُس کا کوئی ایک بھی شریک ٹھہرائے بغیر اس کے ساتھ رشتۂ وفا و بندگی استوار رکھتا ہے، اور دوسرا شخص جو اُس کی بنائی ہوئی مخلوق کو اُس کا ہی ہم مرتبہ و ہم سر ٹھہراتا ہے، اُس کے ہاں ایک برابر ہوں ؟

خدا کے ہاں تو کبھی برابر نہ ہوں گے!!!

حمد اس ذات کی جس کی توحید کا دامن پکڑنا دنیا و آخرت میں نجات کا سہارا ہے:

”یقین مانو جس نے اللہ کے ساتھ کوئی شریک ٹھہرایا اللہ نے اس پر جنت تو حرام ہی کر دی۔ اس کا ٹھکانہ البتہ جہنم ہے۔ اور ایسے ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں“(72: 5)

حمد اس ذات کی جس کی توحید پر رہ کر، اور اس کی طرف، پوری زندگی رسول اللہ ﷺنے پکار لگائی اور مرتے دم تک جہاد کیا..

حمد اس ذات کی جس کی توحید ہی اس جہادِ بے مثال کا محرک رہی جو اصحابِ رسول اللہ ﷺنے اس کی محبت میں سرشار اور اُس کے اِس خاص راستے اور مشن کا پابند رہ کر کیا اور جس کی خاطر وہ اپنے اس بنجر جزیرے سے نکل کر زمین میں شرق تا غرب پہنچے.. ایک ایسا واقعہ جو کہ آج تک تاریخ کے طالبعلموں کی نگاہوں کو خیرہ کئے جاتا ہے..!!!

عرب کے ریگزار سے ایک قوم نکلتی ہے.. اِس کے پاس نہ کوئی تہذیب ہے جو یہ اپنے آبا کے نام سے پیش کر سکے اور نہ کوئی علوم وفنون اور سائنس۔ کوئی ایسے تاریخی مفاخر نہیں جو اقوامِ عالم پر اِس کی دھاک بٹھا لیں۔ کوئی قدریں نہیں جو اِس کا حوالہ بنیں سوائے ایک موروثی جاہلیت کے اور کچھ فرسودہ رسم و رواج کے۔ مگر یہ کمال اعتماد سے اطرافِ عالم میں سیادت کے مشن پر نکلتی ہے اور دنیا فوج در فوج اس کے ساتھ ہو لیتی ہے اور اس کی آواز میں آواز ملا کر تنہا رب العالمین کی بندگی کرنے لگتی ہے..

حمد اس ذات کی.... کہ تاریخ میں جھانکنے والی شرک گزیدہ قومیں جہاں بوسیدہ بستیاں کھودتی اور اوندھے منہ پڑی تباہ شدہ تہذیبوں کو ٹٹولتی پھریں، وہاں اس نے انبیا کا وہ نفیس ترکہ جوکہ عالمِ انسان کا سب سے عظیم اور سب سے بیش قیمت ورثہ ہے، پورا کی پورا اب قیامت تک کے لئے ہمارے ہی حصے میں کردیا.... کہ انبیا اپنے ورثے میں سونا چھوڑ گئے اور نہ چاندی۔ چھوڑا تو علم چھوڑا۔ جس کا اصل سِرا خدا کو جاننا ہے اور اس کی یکتائی کا پتہ پاس رکھنا:

”پس پاؤپتہ اس بات کا کہ نہیں کوئی پرستش کے لائق سوائے ایک اللہ ..“(47:19)

جس نے رہتی دنیا تک کیلئے یہ انتظام کر دیا کہ اسی عقیدے پر استقامت اختیار کر کے یہاں ”تجدید“ کی دعوتیں کھڑی ہوتی رہیں اور ہر صدی میں ہی اس امت کیلئے اس کے دین کو پھر سے نیا اور تر و تازہ کردیا کریں..

حمد صرف اور صرف اسی ذات کی..

 

********

 

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
ديگر آرٹیکلز
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
تنقیحات-
راہنمائى-
حامد كمال الدين
مابین "مسلک پرستی" و "مسالک بیزاری" تحریر: حامد کمال الدین میری ایک پوسٹ میں "مسالک بیزار" طبقوں ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز