عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, July 12,2025 | 1447, مُحَرَّم 16
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2011-01 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
سفارتخانہ یا شرارتخانہ؟
:عنوان

یہ سفارتخانہ نہیں شرارتخانہ ہے۔ اس کے کرتوت آپ کے گھر میں اس شخص کی آمد و رفت سے مختلف نہیں جو آپ سے دوستی کی آڑ میں آپ کی بہن سے عشق بازی کرے۔ جس کی موجودگی تکلفات اور دوپٹوں کو تحریک نہ دے۔ معاف کیجئے میں کوئی فحش نگار نہیں

. احوالوقائع :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

سفارتخانہ یا شرارتخانہ؟

 بشکریہ شاہد اورکزئی[1]

                  یہ سفارت خانہ نہیں شرارت خانہ ہے ۔ اس کے کرتوت آپ کے گھر میں اس شخص کی آمد و رفت سے مختلف نہیں جو آپ سے دوستی کی آڑ میں آپ کی بہن سے عشق بازی کرے۔ جس کی موجودگی تکلّفات اور دوپٹوں کو تحریک نہ دے۔ معاف کیجئے جب قوموں کی غیرت سو جاتی ہے تو اسے جگانے کے لیے خاصی بے ہودہ مثالیں دینی پڑتی ہیں۔ میں فحش نگار نہیں لیکن امریکہ کے ساتھ آپ کی لاڈلی اسلامی ریاست کے مشکوک مراسم کا تذکرہ شریفانہ زبان میں کسی طور ممکن نہیں رہا۔

اگر آپ امریکی شرارت خانے کے حفاظتی حصار پر ایک تقابلی نظر ڈالیں تو مسلح افواج کے صدر دفاتر آپ کو اصطبل دکھائی دیں گے۔ یہ پر تکلف یک طرفہ حفاظتی انتظامات پاکستانی عوام اور امریکی حکومت کے درمیان چالیس سالہ دو طرفہ محبت اور گہرے دوستانہ شکوک و شبہات کا عکاس ہیں۔ احتیاط امریکیوں کی دوستی کا حرف اولین ہے۔ یہ شرارت خانہ اس علاقے میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا رابطہ دفتر ہے۔ یہ دونوں حرام خور ادارے اور یورپی سود خوروں کا ایک ٹولہ جو امدادی کنسورشیم کہلاتا ہے وادی سندھ کے مردہ ضمیروں سے بالواسطہ طور پر ایک غندہ ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ اس کارِ خیر کے لیے جو انتظامی مشینری استعمال ہوتی ہے؛ سادہ لوح اسے حکومت پاکستان سمجھتے ہیں۔ لیکن مسلمانوں کی حکومت اور اقتدارِ اعلی ہمیشہ آسمانوں اور عملی طور پر شرارت خانوں میں دیکھے جاتے ہیں۔ اسی شرارت خانے کو لیجئے۔ یہ ہزاروں دفتروں کا ایک دفتر ہے۔ صاحبو! یہاں کیا نہیں ہوتا۔ لیکن یہ واٹر گیٹ یا بھاٹی گیٹ نہیں۔ کامیاب شرارت میں رازداری شرطِ اول ہے۔ لہذا بڑے سے بڑا سراغ رساں رپورٹر بھی یہ ثابت کرنے سے رہا کہ وزیر اعظم کی فلاں تقریر یا فلاں اخبار کا فلاں اداریہ واقعتا اس شرارت خانے میں تحریر ہوا۔ آزادیٔ تحریر و تقریر میں شرارت خانوں کا بھی حصہ ہے۔ یہ سچ ہے! شرارت نہیں۔ لیکن بڑا اور کڑوا سچ یہ ہے کہ اس شرارت خانے کی دلچسپیاں اور مشغلے تحریروتقریر پر ختم نہیں ہوتے بلکہ تذلیل و تحقیر تک جاتے ہیں۔

یہ سفیروں کا نہیں شریروں کادور ہے۔ سائنسی ترقی کی بدولت یہ شرارت خانہ موسم کے سوا اس دیس میں ہر تبدیلی اور تبادلے کا مجاز ہے۔ حکومتوں کا جہاز اڑانا اور گرانا اب بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ ایسے کاموں میں نہ دیر ہے نہ اندھیر۔ البتہ اگر آپ تفتیش کا ارادہ رکھتے ہوں تو دونوں چیزیں بکثرت ملیں گی۔ دراصل جو لوگ عالمی امن کی ضرورتیں نہیں سمجھتے وہ کسی جرنیل کی آئی ایس آئی سے لورالائی یا ملتان سے قبرستان روانگی پر خواہ مخواہ سیخ پا ہوتے ہیں حالانکہ یہ معمولات ہیں۔ جہاں عامل ہوں گے وہاں معمول بھی ہوں گے۔

چونکہ حق وباطل کا آخری معرکہ امریکی کانگرس کے برآمدوں اور راہداریوں میں درپیش آنے کا امکان ہے لہذا دنیا کی تمام بے عمل اور بے شرم قومیں اپنا زورِ خطابت جمہوریت کی اس کربلا میں صرف کرتی ہیں۔ مسلمانوں نے بکمالِ فراست اس دفعہ ایک خوبصورت عورت کو ایک اجنبی قوم میں سفیر بنا کر بھیجا ہے[2] تا کہ غلط فہمیوں کا اوقیانوس مسکراہٹ کی کشتی میں عبور کیا جائے۔ ”ڈھونڈ لی قوم نے فلاح کی راہ“ اور تعجب کیا جب کہ اس عجوبہ کا شوہر ہمہ وقت قوم کی تعلیم میں مصروف ہے۔ پاکستان میں اب شوہروں کی ایک نئی نسل دستیاب ہے۔ اس دیس میں تحریک نسواں شباب پر اور تحریک مردان شراب و کباب پر ہے۔

لہذا جناب ابو حنیفہ صاحب! اب آپ ہی فرمائیں۔ بلکہ ٹھہرئیے۔ پہلا حق تو جناب جعفر صادق کا ہے کہ یہ خوبرو سفیر اور ان کے سرخرو وزیر جناب جعفر صادق کے نیاز مند ہیں اور مجھے علم ہے کہ آپ حضرات کے نیاز مند ابد تک متفق نہ ہوں گے۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے شریعت نہ ابو بکرؓ سے ادھار لی ہے نہ علیؓ ابن ابی طالب سے۔ میں اتنا جانتا ہوں کہ اللہ کے رسول محمدؐ نے کبھی کسی عورت کو سفیر بنا کر نہیں بھیجا۔ کبھی کسی سفیر کو اپنے ہاں مستقل قیام کی اجازت نہیں دی۔ کبھی کسی سفیر سے جاسوسی اور مخبری کا کام نہیں لیا۔ اس کے باوجود انھوں نے ایک کامیاب ریاست چلا کر دکھائی جو وسائل میں نہ سہی، حکمت اور عدل میں بہرحال سلطنت سلیمان تھی۔ انھوں نے اپنے دشمنوں پر نگاہ رکھی۔ دشمن کے جنگی اور سیاسی منصوبوں اور عزائم کے کھوج کے لیے خفیہ مشن ترتیب دئیے۔ جنگ بدر کی نوبت صرف اس لیے آئی کہ ان کے ایک کھوجی دستے نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے دشمن کے ایک قافلے کو لوٹا اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔ رسول اللہؐ نے اس بے جواز قتل کی شدید مذمت کی اور پوری ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خون بہا کی پیش کش کی جسے قریش کے جنگ پسند ٹولے نے عین بدر کے میدان میں رد کر دیا۔

میں اس عظیم استاد کا شاگرد ہوں جنھوں نے ایک اکیلے قتل کو ایک جنگ بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی اور زندگی کے ایک دوسرے موڑ پر اپنے ایک سفیر کے قتل کی افواہ پر بغیر کسی تیاری کے جنگ کے لیے کمر باندھ لی[3]۔ بھلا ان کے بعد کون مجھے سیاست اور سفارت کے آداب سکھائے گا۔ مسجد نبوی کے طلباءکو کسی ٹیوشن کی ضرورت نہیں۔

اس دیس کے مغرب زادے مجھے نہ پڑھائیں۔ یہ سفارت کاری نہیں حرام کاری ہے۔ اس کی حکمتیں صرف بے غیرت ہی سمجھتے ہیں۔ اے اہل پاکستان! مواصلات کے اس دور میں شرارت خانوں کا کوئی جواز نہیں۔ محمد کے قدموں کے نشان اتنے مدھم نہیں ہوئے کہ مجھے اس دور میں راستہ دکھائی نہ دے۔

اے اہل پنجاب! بند کرو یہ شرارت خانہ۔ اہل فارس اس کے بغیر بھی زندہ ہیں۔ ورنہ آؤ جیسے خانہ کعبہ کا سودا کیا اب شریعت کے لیے بھی کوئی گاہک تلاش کریں۔ پڑی پڑی خراب ہو رہی ہے۔



[1]   حوالہ: نیلام کعبہ (ملت کی ذلت اور ایمان کی قلت کی کہانی) صفحہ نمبر : 29

[2]    خیال رہے، یہ مضمون ڈیڑھ عشرہ پرانا ہے، جب یہاں کی ایک پارٹی نے ایک انگریزی اخبار کی لکھاری ایک بی بی کو اپنا سفیر بنا کر امریکہ بھیجا، تو اس کے بعد آنے والی دوسری پارٹی نے جھنگ سے تعلق رکھنے والی رافضی پس منظر رکھنے والی ایک بی بی کو ’امت مسلمہ‘ کی نمائندگی کیلئے واشنگٹن سفیر بنا کر بھیجا تھا۔

[3]   جنگ بدر میں صلح کی کوشش اور حدیبیہ میں بیعت رضوان

Print Article
  شاہد اورکزئی
  ہم جنس پرستی
  امریکی سفارت
  امریکی سفارتخانہ
  سفارت خانہ
  سفارتخانہ
  شرارت خانہ
  شرارتخانہ
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
کــافـر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیے
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں!
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن
احوال- تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
یہاں کی سیاسی ہاؤ ہو میں ’حصہ لینے‘ سے متعلق ہماری پوزیشن حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے وا۔۔۔
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ
احوال-
جہاد- مزاحمت
حامد كمال الدين
یاسین ملک… ہمتوں کو مہمیز دیتا ایک حوالہ تحریر: حامد کمال الدین یاسین ملک تم نے کسر نہیں چھوڑی؛&nb۔۔۔
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان
راہنمائى-
احوال-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک کافر ماحول میں "رائےعامہ" کی راہداری ادا کرنے والے مسلمان تحریر: حامد کمال الدین چند ہفتے پیشتر۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات منایا
تنقیحات-
احوال-
حامد كمال الدين
کل جس طرح آپ نے فیصل آباد کے ایک مرحوم کا یوم وفات "منایا"! حامد کمال الدین قارئین کو شاید ا۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
جہاد- مزاحمت
عرفان كرم
❝ اس ہنگامی موقعہ پر: دشمن کے مقابلے میں پرانے جھگڑوں کو برطرف رکھیے❞  عرفان کرم   گزش۔۔۔
احوال-
حامد كمال الدين
یوم عرفہ کے حوالہ سے چند اشکالات تحریر: حامد کمال الدین عرفہ کے حوالہ سے، گلوب پر پائے جانے والے "۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
س:بعض لوگ حوالہ دیتے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ چھوڑ کر ہجرت کی راہ اختیار کرلی تھی، اس تلبی۔۔۔
متفرق-
حامد كمال الدين
مسلکی "دیواروں" کی اونچائی کم کرنے والے عوامل===مسلکی لڑائیوں سے نکل آنے اور امت پر فوکس کرنے کا جو ایک امید ا۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
شریعت، طریقت اور سیاست!؟===ایک بھلی سی تحریر نظر سے گزری جس کا لب لباب تھا: شریعت، طریقت اور سیاست کو بیک وقت ۔۔۔
جہاد- سياست
Featured-
حامد كمال الدين
یہ لوگ صلاح الدین کے دور میں ہوتے تو کچھ ان میں سے اس کی تکفیر کر رہے ہوتے، اور کچھ اس کو کفار یا رافضہ کا ایج۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ٹرمپ کا حالیہ دورہ، مسلمانوں کو اپنی بہتر پوزیشن سمجھنے کی ضروت تحریر: حامد کمال الدین کل بھی اس جانب کچھ اشار۔۔۔
جہاد- قتال
حامد كمال الدين
يَا أيُّهَا النَّبِيُّ حَرِّضِ المُؤْمِنِيْنَ عَلَى الْقِتَال=== صاف صاف، ہم نے اس جنگ میں ایک پوزیشن لے رکھی ۔۔۔
احوال- امت اسلام
حامد كمال الدين
کافر کے ساتھ اپنی اِس جائز جنگ میں، ہندی مسلمانوں کو کھونے سے حتى الوسع گریز کیجیےحامد کمال الدینجنگ صرف فوجوں۔۔۔
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان كرم
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان كرم ۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
امت اسلام
حامد كمال الدين
عرفان كرم
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
مزاحمت
عرفان كرم
سياست
حامد كمال الدين
سياست
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
حامد كمال الدين
ادارہ
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز