عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, August 10,2024 | 1446, صَفَر 5
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
الله أكبر الله أكبر
:عنوان

علم کے یہ دو ہی حقیقی میدان ہیں، اور حقیقت یہ کہ دونوں اشرف العلوم: ”بندگی کی حقیقت“ اور ”ﷲ کا تعارف“.. پھر اس کے ساتھ ایک تیسری چیز... شر ک سے بچنا اور مشرکوں سے براءت رکھنا۔

. اصولعبادت :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف


الله أكبر الله أكبر..


 

وہ سچا عظیم معبود۔ کائنات کا حقیقی مالک اور خالق!

اُس کی صفات کا احاطہ کون کر سکتا ہے!

اور اُس کی عظمت کا اعتراف کیونکر ہو....!

لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے اور حقیر معبودوں کی تعظیم سے سیر نہیں ہوتے!

’وطن‘ کے گیت گاتے نہیں تھکتے!

’قوم‘ کی ترقی کا ورد نہیں چھوڑتے ۔

’ملک‘ کے استحکام پر جان دے دیتے ہیں ۔

’آزادی‘ پر قومیں اپنی نسلیں وار دیتی ہیں ۔

’انسانی حقوق‘ کی راہ میں قربانیاں ایک انسان کو امر کرجاتی ہیں اور لوگ اس کے فنا ہوجانے کے بعد اس کے مجسمے پوجتے ہیں!

لوگ ’جمہوریت‘ کی بحالی کے لیے’ شہید ‘ہوتے ہیں!

’کرکٹ میچ‘ کی ہار یا جیت پر دل کے دورے پڑتے ہیں!

سیاسی اور فلمی ’ستاروں ‘ کی موت پر غشیاں پڑنے لگتی ہیں!

قبیلے، برادری، اور ملک کی جنگ میں... مائیں اپنے سپو ت پیش کردینا ہر دور میں باعث شرف سمجھ لیتی رہی ہیں۔

قوم کے محسنوں کو ’زندہ و پائندہ باد‘ کے نعروں سے صبح شام عقیدت کا خراج پیش کیا جاتاہے۔

وطن کے پرچم کو ’ایڑی چوٹی‘ کے زرو سے سیلوٹ ہوتا ہے اور قومی تفاخر کے مواقع پر اس کی مورتی دل کے پاس سینے پر سجائی جاتی ہے!

پتھر اور لکڑی جیسی حقیر چیزیں اگر قومی یادگاروں میں استعمال ہو جائیں تو ’مقدس‘ ہوجاتی ہیں!

کسی قومی ہیرو کی توہین ہو جائے یا اسکے بت کی بے حرمتی، اس پرجلوس نکل سکتے ہیں ۔ اس کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال پر قیامت برپا ہوسکتی ہے ، اگرچہ رب العالمین کے ساتھ صبح و شام وہاں کیسا بھی شرک اور اُس کے آگے کیسی ہی بغاوت کیوں نہ ہوتی رہے!

ایک ہاتھ پیر ہلانے سے عاجز بزرگ کی پس مرگ زیارت کےلیے ہزاروں میل کا پیادہ پا سفر عقیدت کا ’ادنیٰ ‘ سا اظہار مانا جاتا ہے! ایک مُردے کی قبر کی توسیع کےلئے یہاں آدھا شہر اٹھادیا جاتا ہے! ایک مٹی میں ملے معبود کی ’خوشی‘ کی خاطر ہزاروں زندوں کا نقصان خوشی خوشی جھیلنا ’سعاد ت‘ سمجھا جاتا ہے!

*****

حیران کن بات تو یہ ہے کہ ان معبودوں کے لیے یہ جو کچھ ہوتا ہے، اس میں ان معبودوں کا کوئی بھی کمال نہیں!

دراصل ’عبادت‘ ایک جذبہ ہی ایسا ہے!

’’بندگی‘‘ چیز ہی ایسی پیاری اور خوبصورت بنائی گئی ہے! تبھی تو صرف یہ ﷲ کا حق ہے!!

’’پرستش‘‘ مرمٹنے کا نام ہے۔

سچ پوچھیں تو مر مٹنے کا اپنا مزہ ہے۔

اس کے بغیر انسان ادھورا ہے۔

تبھی تو لوگ دیوانے ہوجاتے ہیں! مرمٹنے کے لیے ’کوئی بھی‘ چیز ڈھونڈ تے ہیں! مٹی نہ ملی تو پتھر اٹھا لیا۔ پتھر نہ ملا تو لکڑی تراش لی۔ لکڑی سے جی بھرا تو پلاسٹک سے بہلا لیا! زندوں سے مایوس ہوا تو مُردوں کا رخ کرلیا! کیسی وحشت ناک زندگی ہے یہ! اصل معبود نہ ملے تو انسان کیسے پاگل ہوجاتا ہے! کیسے کیسے خبط مارتا ہے! انسان ﷲ سے واقف نہ ہو تو کتنا حقیر ہوجاتا ہے! کیسی گھٹیا حرکتیں کرتا ہے! قوم پر مرتا ہے۔ عصبیت پہ فدا ہوتا ہے۔ روپے کو خدا بنالیتا ہے۔ پیسے کو خوشی اور غم کا راز سمجھ بیٹھتا ہے۔ لکڑی، پتھر اور کپڑے کے حضور کبھی مذہبی تو کبھی قومی جوش و خروش کے ساتھ آداب اور کورنش بجالاتا ہے۔ مُردوں کو خوش کرنے کے لیے معصوم بچوں کے منہ کا نوالہ چھین کر ایک بے حس و حرکت معبود کو چڑھاوا دے آتا ہے۔ زندوں اور مُردوں کو ہیرو بنا کر پوجتا ہے اور انکی شان میں گستاخی کو برداشت سے باہر سمجھتا ہے۔ حقیر ہستیوں کی عظمت و ناموس کے لیے مرنے مرانے پر اتر آتا ہے۔ ملک کی عزت پہ کٹ مرتا ہے اور وطن کی مٹی کو سلام پیش کرتا ہے.... اور وہ مالکِ ارض و سماوات جو حق رکھتا ہے اِس جان پر، پرستش کے اِن نفیس جذبات پر، اُس ایک کو بھول جاتا ہے! کیسا ظالم ہے وہ انسان جسے عقیدت اور بندگی کا خراج دینے کو جہانوں کا رب نظر نہ آئے تو وہ اسے مٹی پہ ڈھیر کردے!

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ (الصافات85۔87)

(ابراہیم ؑ نے ) جب اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا یہ کیا تم پوجنے بیٹھے ہو؟ نرے بے حقیقت من گھڑت معبود۔ یہ تم ﷲ کو چھوڑ کر پوجنا چاہتے ہو؟ پھر یہ تو بتلاؤ کہ تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًاوَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًاأَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا  وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا (نوح 13۔20)

(نوح ؑنے کہا) تو کیا تمہیں بس ایک اﷲ ہی کے مرتبے کا پاس نہیں!

وہ تووہ ہے جس نے مرحلہ در مرحلہ تمہاری تخلیق کی ۔

کیا دیکھتے نہیں وہ ﷲ جس نے سات آسمان تہ در تہ بنائے۔

پھر ان میں چاند کا اجالا کردیا اور سورج کا چراغ دھردیا،

اور تم کو بھی زمین سے کیا عجب طریقے سے اگا یا اور وجود دیا

وہ تو تمہیں پھر اسی مٹی میں ملا ڈالے گا، پھر اس سے یکایک وہ تم کو نکال کھڑا بھی کرلے گا۔

اور زمین کا تمہارے لیے فرش بچھایا۔

تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں اور وادیوں میں چلو“

*****

پس یہ ’بندگی‘ تو بجائے خود کتنی زبردست اور حیران کن چیز ہے!

پھر جب یہ ﷲ کے لیے ہو جائے.. اور ایک اُسی کی ہو جائے.. تب تو یہ دنیا کا سب سے بڑا واقعہ کیوں نہ ہو... نہ صرف سب سے بڑا بلکہ خوبصورت ترین اور برحق ترین!

غرض ”ﷲ کے دین“ کا مطلب ہوا کہ آدمی کو بندگی کی اصل حقیقت معلوم ہو اور پھر .... ﷲ کی پہچان ہوجائے! تب اس کی خوشی اور سعادت کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں رہتا!

علم کے پس یہ دو ہی حقیقی میدان ہیں، اور حقیقت یہ کہ دونوں اشرف العلوم: ”بندگی کی حقیقت“ اور ”ﷲ کا تعارف“..

پھر اس کے ساتھ ایک تیسری چیز... شر ک سے بچنا اور مشرکوں سے براءت رکھنا۔

*****

کہنے کو کہا جاسکتا ہے، یہ تین باتیں گنتی کے چند جملوں میں بیان ہوسکتی تھیں پھر اس کے لیے اتنے لمبے چوڑے بیان کی ضرورت؟ ضرور قرآن اور انبیاء کا اصل موضوع کوئی اور ہے!

مگر سوال یہ ہے کہ دنیا میں کونسی دعوت ایسی ہے جو چند لفظوں میں بیان نہ ہوسکتی ہو؟ انسانیت کا کونسا ’بنیادی‘ مسئلہ ایسا ہے جو ایک صفحے میں عرض نہ کیا جاسکے؟ کونسا ازم کونسا فلسفہ کونسا دین کونسا فرقہ یا کونسی جماعت اور تحریک دنیا میں ایسی ہے جس کا مدعا چند جملوں میں نہ آجاتا ہو؟ پھر اتنا لٹریچر، اتنی کتابیں، اتنے پرچے اور رسالے، اتنی تقریریں کانفرنسیں ، جلسے اور جلوس آخر کس موضوع پر ہوجایا کرتے ہیں؟ اور کیا اتنا کچھ لکھنے اور بولنے کے لیے اسے ’تبدیلیِ موضوع‘ کی ضرورت پڑجایا کرتی ہے یا پھر یہ سارا جوش اسی ایک ’بنیادی موضوع‘ کا مرہون منت ہوتا ہے؟؟؟ پھر جن ادیبوں اور شاعروں کی قادرالکلامی پر دنیا کو بڑا ناز ہے انہی کو لے لیجئے، یہ شمع اور پروانے کی کہانی کو بھلا کتنے لفظ چاہئیں!؟ رخِ یار کی حکایت کتنی طویل ہونی چاہیے!؟ محبوب کا روٹھ جانا یاروٹھ کر مان جانا کتنا وسیع موضوع ہوسکتا ہے!؟ یہ وصل اور ہجر کی داستان کو کتنے صفحے درکار ہیں!؟ رقیب یا ناصح کے کرتوت بتانے میں کتنا وقت لگتا ہے!؟ پھر یہ شاعری کے دیوان آخر کن باتوں سے بھرے ہیں، اور جبکہ بڑے بڑے شاعر دریا کو کوزے میں بند کرتے ہوں!؟

اور دیکھ لیجئے، یہ ’وطن کے نغمے‘ دنیا میں کبھی ختم کیوں نہیں ہوتے!؟ اخباروں اور رسالوں اور سیاستدانوں کی تقریروں میں ’قومی ترقی‘ کی گردان رکنے میں کیوں نہیں آتی!؟ غربت اور افلاس کا رونا تھم کیوں نہیں جاتا!؟ ظلم اور استحصال کی داستان کا ایک بار خلاصہ کرکے چھوڑ کیوں نہیں دیا جاتا!؟ آزادی کی خوشی کبھی پرانی کیوں نہیں ہوتی!؟ مٹی میں دفن انسانوں کے مناقب اور انکے لیے زندہ و پائندہ باد کے نعرے فرسودہ کیوں نہیں ہوجاتے!؟ برس ہا برس تک قومی تقریبات پر جو کچھ لکھا اور کہا جاتا ہے اور دورِ حاضر میں ایک ’قومی نظریے‘ پر کسی ملک کے اندر جو جو کچھ چھپتا اور اداروں میں پڑھایا جاتا ہے اس کی تلخیص کرنے پر آئیں تو آخر کتنے صفحوں کی ضرورت پڑے گی!؟

 (ہماری کتاب ’’ایمان کا سبق‘‘ کے ایک مضمون ’’افضل الذکر لا الٰہ الا اللہ‘‘ سے اقتباس)

 

#ملت_ابراہیمؑ_کا_سبق_دہرانے_کے_دن

#عشر_ذی_الحج

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
عہد کا پیغمبر
اصول- ايمان
اصول- ايمان
حامد كمال الدين
عہد کا پیغمبر تحریر: حامد کمال الدین یہ شخصیت نظرانداز ہونے والی نہیں! آپ مشرق کے باشندے ہیں یا ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا
احوال- تبصرہ و تجزیہ
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک خوش الحان کاریزمیٹک نوجوان کا ملک کی ایک مین سٹریم پارٹی کا رخ کرنا تحریر: حامد کمال الدین کوئی ۔۔۔
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات پر ابن تیمیہ کی ایک عبارت وَقَدْ يَتَعَذَّرُ أَوْ يَتَعَسَّرُ عَلَى السَّالِكِ سُلُوكُ الط۔۔۔
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا
اصول- منہج
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات
راہنمائى-
اصول- عبادت
حامد كمال الدين
(فقه) عشرۃ ذوالحج اور ایامِ تشریق میں کہی جانے والی تکبیرات ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ کے متن سے۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز