عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, August 10,2024 | 1446, صَفَر 5
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
ذرا دھیرے، یار
:عنوان

ایسے گئے گزرے دور میں بھی یہ تقاضا کہ زنادقہ کے خلاف میدان میں آپ کو نظر آئے تو بس کوئی احمد بن حنبل ہی، کچھ حقیقت پسندانہ روش نہیں

. Featured :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

ذرا دھیرے، یار!

تحریر: حامد کمال الدین

ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے کہ اہل سنت، باوجود ڈھیروں اختلاف کے، معتزلہ کی اس مناظرانہ سرگرمی کو جو وہ زنادقہ کو جواب دینے کےلیے کر رہے تھے، استحسان کی نظر سے دیکھتے اور اس پر خوش ہوتے تھے۔

باوجود اس کے کہ معتزلہ یہ سب جوابات اپنے اصول پر دے رہے تھے، جن کے ساتھ اہل سنت کو بڑے بڑے شدید اختلافات بھی ہو سکتے تھے، یہاں تک کہ اُن جوابات ہی سے بڑی بڑی گمراہیاں نکل رہی یا نکل سکتی تھیں۔ مگر بات یہ کہ جہاں ایک بدعتی مسلمان بھی زنادقہ کے مقابلے پر سرگرم ہو، وہاں اس کی سرگرمی پر خوش ہی ہوا جاتا ہے، خصوصاً غربتِ اسلام کے وقت۔ اور ظاہر ہے وہ اس میں ڈھیروں غلطیاں بھی کر رہا ہو گا۔ لہٰذا خود آگے بڑھ کر ان غلطیوں کا چرچا اور نشان دہی کرنے کی ’نیکی‘ سے بھی وہاں تھوڑی دیر کےلیے پرہیز کر لیا جاتاہے۔ یا کم از کم بھی، ان غلطیوں سے درگزر کر لیا جاتا ہے۔ ہو سکے تو اس کو ’لقمہ‘ دینے کی کوئی ناصحانہ دانش مند کوشش بےشک کر لی جائے تاکہ اس اکھاڑے میں اس کی پوزیشن – زنادقہ کے خلاف – اور بھی اچھی ہو سکے۔ بصورتِ دیگر؛ ان غلطیوں پر مٹی ڈالنے کی کوشش کر لی جاتی ہے۔ البتہ "فوکس" آپ کا ایسے کسی دور میں زنادقہ پر ہی رہتا ہے۔

ہاں جس وقت معاشرے پر سنت کا غلبہ ہو، اس وقت معاملہ اور ہوتا ہے، اور بہت بہت کڑے معیار بھی اُس وقت رکھ لیے جاتے ہیں۔

اسی طرح، جس وقت معتزلہ کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہوا تھا اُس وقت مدرسہ اھل الاثر – بہت معاملات میں اشاعرہ اور ماتریدیہ کے ساتھ ٹھیک ٹھاک اختلاف رکھنے کے باوجود – معتزلہ کے خلاف اشاعرہ کی کامیاب سرگرمی پر بڑی بڑی خوشی اور مسرت کرتا رہا ہے، باوجود اس کے کہ اشاعرہ کے جوابات ان کے اپنے اصول پر تھے، جس کی بہت باتوں سے مدرسہ اثریہ کو بہت بہت اختلاف بھی ہوتا یا ہو سکتا تھا۔ مگر اصل چیز عقلاء کے ہاں موازنہ ہوتا ہے کہ مقابلے پر کون ہے اور ایک سرگرمی اپنی نہاد میں کس طبقے کے خلاف ہے، اگرچہ وہ آپ کی نظر میں بہت ساری غلطیوں کے ہمراہ کیوں نہ ہو۔

بس اتنا عرض کر دوں، دین پر زنادقہ کے حملوں کے حوالے سے، ہمارا یہ دور پہلے کسی بھی دور سے بڑھ کر ہے۔

اور دوسرا فرق یہ ہے کہ زنادقہ کا منہ توڑنے کےلیے آج آپ کو ’معتزلہ‘ ایسے مناظر بھی بالعموم میسر نہیں ہیں۔

ان دونوں باتوں کو ذہن میں رکھیے۔ اور گزارا کرنا سیکھیے۔ "فوکس" والا معاملہ، جس کا اوپر ذکر ہوا، بڑےبڑے صبر کا متقاضی رہتا ہے، اور صرف "ذُو حظٍ عظیم" کو نصیب ہوتا ہے۔ بہت باتوں پر خاموش رہ لینا بھی ان شاء اللہ گناہ نہیں ہے! کسی کی ایک غلطی پر آپ کی "پوسٹ" نہیں ہو سکی تو بھی نجات کا امکان – ان شاء اللہ – معدوم نہیں ہے! لادینیت والے ڈسکورس کے خلاف بات کرنے کی کوئی اپنی سی کوشش کرتا ہے  تو اپنی غلطیوں کے باوجود وہ – اصولاً – قابل استحسان ہی ہے۔ کم از کم اِس حوالے سے آپ کو اس کا استحسان ہی کرنا ہوتا ہے، اگر کسی وجہ سے آپ نے اس کی غلطیوں کی پکڑ کرنی ہی ہے۔

ایسے گئے گزرے دور میں بھی یہ تقاضا کہ زنادقہ کے خلاف میدان میں آپ کو نظر آئے تو بس کوئی احمد بن حنبل ہی، کچھ حقیقت پسندانہ روش نہیں۔ اس سے بڑی اوھام پسندی و تنگ نظری صرف یہ ہے کہ اپنے تئیں بہت سارے ’احمد بن حنبل‘ بھی آپ کے پاس پائے جاتے اور اپنی امامت منواتے پھر رہے ہوں جبکہ زنادقہٴ وقت کے خلاف میدان سائیں سائیں کر رہا ہو۔

دشمنانِ دین کے خلاف میدان میں کوئی نظر تک نہ آ رہا ہو، اس مسئلہ کو بھی کچھ توجہ ویسے دیں ضرور!!!

مختصر یہ کہ…معاملہ جس دور میں دشمنانِ دین کے ساتھ امت کے پورا اترنے کے حوالے سے نہایت دگرگوں ہو، اس وقت بڑی بڑی غیر معیاری چیزوں کو بھی غنیمت ہی جاننا بلاشبہ ایک معیاری طرزِ فکر ہے، ان شاء اللہ۔

باقی، آپ کی مرضی۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
ابن تیمیہ کی اقتضاء الصراط المستقیم پر ہمارا اردو کام
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
مالکیہ کے دیس میں
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل، ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک نظامِ قائمہ کے ساتھ تعامل ہمارا اور ’اسلامی جمہوری‘ ذہن کا فرق تحریر: حامد کمال الدین س: ۔۔۔
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
بربہاریؒ ولالکائیؒ نہیں؛ مسئلہ ایک مدرسہ کے تسلسل کا ہے تحریر: حامد کمال الدین خدا لگتی بات کہنا عل۔۔۔
ایک بڑے شر کے مقابلے پر
Featured-
تنقیحات-
اصول- منہج
حامد كمال الدين
ایک بڑے شر کے مقابلے پر تحریر: حامد کمال الدین اپنے اس معزز قاری کو بےشک میں جانتا نہیں۔ لیکن سوال۔۔۔
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے
بازيافت- سلف و مشاہير
Featured-
حامد كمال الدين
"حُسینٌ منی & الحسن والحسین سیدا شباب أھل الجنة" صحیح احادیث ہیں؛ ان پر ہمارا ایمان ہے حامد۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز