اپنے گروہ کےسوا ہر کسی کو ہیچ جاننا
|
:عنوان |
|
|
|
|
|
فصل33 اپنے گروہ کےسوا ہر کسی کو ہیچ جاننا
ہماری نئی تالیف یہود اور نصاریٰ دونوں کا حال یوں بتایا: وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصَارَىٰ عَلَىٰ شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصَارَىٰ لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ ۗ (البقرۃ: 113) یہود کہتے ہیں کہ نصرانی کچھ نہیں ہیں اور نصرانی کہتے ہیں کہ یہودی کچھ نہیں ہیں، حاﻻنکہ یہ سب لوگ (ایک ہی) تورات پڑھتے ہیں۔ اِدھر ہمارے ہاں بہت سے اہلِ فقہ ایسے ہیں جو صوفیہ اور عبادتگزار طبقوں کو ہیچ جانیں گے۔ ان کو نرا جاہل سمجھنا اور ان کے راستے میں کسی علم اور ہدایت کا شائبہ تک نہ ماننا۔ دوسری جانب بہت سے صوفیہ اور فقیری و درویشی کی راہ چلنے والے ایسے ہیں جو شریعت اور علم و فقہ پڑھنے پڑھانے والوں کو ہیچ جانیں گے، اور یہ خیال کریں گے کہ ان علوم سے وابستہ لوگ تو نرے خدا سے دُور ہیں۔ حالانکہ حق یہ ہے کہ کتاب و سنت سے جو چیز اِس فریق کے حق میں جائے وہ بھی اور جو اُس فریق کے حق میں جائے وہ بھی، دونوں قدر کے لائق ہوں اور اس پر دونوں کی کھل کر تعریف ہو۔ پھر کتاب و سنت سے جو چیز اِس فریق کے خلاف پڑے وہ بھی اور جو اُس فریق کے خلاف پڑے وہ بھی، دونوں پر غوروفکر ہو اور اس کی بنیاد پر دونوں کی غلط بات کو غلط مانا جائے اور اس کی صاف مذمت ہو۔ (کتاب کا صفحہ 471 تا 490)
|
|
|
|
|
|