عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Saturday, August 10,2024 | 1446, صَفَر 5
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
2015-04 آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
’’فرد‘‘ گویا ایک پلاسٹک کا پودا ہے!
:عنوان

. ایقاظ ٹائم لائن :کیٹیگری
ادارہ :مصنف

 ’’فرد‘‘ گویا ایک پلاسٹک کا پودا ہے!

’’فرد‘‘ کو نظرانداز کرکے ’ملک و ملت‘ کے رونے۔

یا ’’جماعت‘‘  کو پس پشت ڈال کر ’فرد‘ کی اصلاح۔

دونوں... غیرحقیقی روش ہیں۔

’’فرد‘‘ اور ’’ملت‘‘ لازم و ملزوم ہیں۔

ایک اسلامی ریاست آپ کی کوئی معمولی ضرورت نہیں... نام کی نہیں بلکہ حقیقی اسلامی ریاست؛  جس کا سب سے بڑا دردِسر دنیا میں اسلام کا مطلوبہ فرد پیدا کرنا اور اسلام سے متصادم عوامل کو معاشرے کی سرزمین سے پوری قوت کے ساتھ تلف کردینا ہو؟ شرعِ اسلام کی محافظ، ملتِ شرک سے  بیزار، ایک مقتدر ریاست کی ضرورت سے انکار؛ چہ معنیٰ؟

’’گردوں‘‘ اسلامی نہیں تو ’’فرد فرد‘‘ کی پکار؛ چہ مطلب؟

’’فرد‘‘ گویا کوئی پلاسٹک کا پودا ہے جو ہر جگہ اور ہر موسم میں ہرابھرا رہ سکتا ہے اور جس کےلیے ’موسم‘، ’مٹی‘ اور ’آب وہو‘ کچھ لایعنی و غیرمتعلقہ اشیاء کا نام ہے!

کون نہیں جانتا، باہر جو آندھیاں چل رہی ہیں وہ ’’اخلاق‘‘ اور ’’تہذیب‘‘ کی دیرینہ تعمیرات تہِ خاک کرنے کے لیے ہی اٹھائی گئی ہیں۔ اور کون نہیں جانتا، یہ جھکڑ مسلسل تیز ہی ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ آپ کو ان آندھیوں کی باقاعدہ خبر لینا تھا؛ کسی فرد کی سطح پر نہیں بلکہ ایک قوم، ایک ملک اور ایک ریاست کی سطح پر۔ ایک حقیقی اسلامی ریاست کسی لگژری luxury  کا نام نہیں؛ اس کے بغیر آپ کے فرد کو ایسے ہی کسی حشر کا منتظر ہونا چاہئے تھا۔ پھر بھی تعجب فرمایا جارہا ہے کہ فرد اخلاقی پستی کی اِس خوفناک حد کو کیوں جاپہنچا! حضرات! تعجب یہ کیوں نہیں کرتےکہ آپ کا یہ فرد اس سے بھی گہرے پاتال میں جاگرنے سے اب تک بچا کیسے رہ گیا؟! وہ زہرآلود فضائیں جو دو صدی سے اِس ’’فرد‘‘ کو سانس لینے کے لیے یہاں مہیا ہیں، زہر کا یہ خوش اثر فارمولہ کسی لیبارٹری نے ’’قدروں‘‘ کو تلف کرنے کے لیے ہی ایجاد کیا ہے! دو سو سال آپ کے ہاں یہی ’قرض کی مے‘ چلی اور اس ’آبِ حیات‘ کو ایک سے ایک بڑھ کر  نام دیا گیا۔ تاآنکہ جب یہ نشہ عروج کو پہنچا، اور آپ کی وہ ’فاقہ مستی‘ رنگ لے آئی، تو وہی دانش ور آج ’’فرد‘‘ کو درپیش ’اخلاقی بحران‘ اور ’سماجی پستی‘ کے رونے رونے لگے!

اِن نکتہ وروں کے خیال میں ’’فرد‘‘ گویا وہ چیز ہے جس کو اس زہرناک فضا کا کوئی اثر لیے بغیر اُسی تسلسل کے ساتھ ماحول میں خیر اور بھلائی کے ڈھیر لگاتے چلے جانا چاہئے تھا! مگر چونکہ ایسے معجزے اور کرامات ایک معاشرے میں اس بہتات کے ساتھ نہیں ہورہے تو اِس کو یہ اربابِ دانش ’فرد‘ کا بحران کہیں گے جس کا ذمہ دار بھی یہ ’فرد‘ بیچارہ خود ہے؛خارجی صورتحال اور اس کے زہریلے اثرات کو اس کی ذمہ داری اٹھوانا اِن دیدہ وروں کی نظر میں ایک سخت غیرعلمی رویہ ہے!

تو گویا ’’فرد‘‘ ہی اب وہ دستیاب زمین ہے جس سے بدی اور معصیت کا پورا ایک جنگل تلف کر ڈالنا اور وہیں سے نیکی اور بھلائی کی پوری پوری فصل لے آنا دین کا مطلوب ومقصود ہے! بغیر یہ دیکھے کہ ’’فرد‘‘ کی افزائش کے لیے یہاں جو زمین اور جو فضا مہیا کررکھی گئی ہے اُس کا اپنا اقتضا کیا ہے۔ ایک ایسے ماحول میں صالحین کا پہلا کام ہی یہ تھا کہ وہ یہاں کے موسموں کی خبر لیں؛ زمین اور فضا کو سونپ رکھے گئے اُس فاسد فنکشن کے آڑے آئیں جو یہاں معصیت کی پیدائش اور افزائش کرتا ہے۔ ان عوامل کو ہاتھ میں کریں جو یہاں موسموں اور فضاؤں کی تشکیل کرتے ہیں۔ یوں ایک نظریاتی وسماجی گھمسان سے گزر کر زمین اور فضا کا ہی وہ طبعی کردار بحال کرائیں جو خدا کا مطلوبہ انسان پیدا کرنے کے لیے زمین میں درکار ہے۔ (اللہ پر توکل کرتے ہوئے) یہاں یہ گھاٹی گزرے بغیر چارہ تھا اور نہ ہے۔ انبیاء کی اصل اتباع تھی تو وہ یہ : یعنی ایک صالح عمل کی پرورش کے لیے ’’انسان‘‘ کو زمین اور فضا صاف کرکے دینا (جس کے بعد ہی لوگوں کا معاملہ ان کے ذاتی چناؤ پر چھوڑا جاتا ہے)۔ البتہ ’’زمین‘‘ اور ’’فضا‘‘ سے دستبردار ہوکر ’’فرد‘‘ کی افزائش کے لیے کسی مصنوعی incubators پر آجانا کوئی ’’منہج‘‘ ہی نہیں ہے (اس کا صحیح یا غلط ہونا تو بہت بعد کی بحث)، اگرچہ ایسے کسی غیرطبعی عمل کے نتیجے میں بیس کروڑ کے ایک ملک میں __ بڑی محنت کے بعد __ چند لاکھ افراد پیدا کیوں نہ کرلیے گئے ہوں۔

معاشرتی عوامل کو ہاتھ میں کرنا اور ان کو مقاصدِ حق کے تابع لانا ضروریاتِ عقل و ضروریاتِ دین میں سے ہے۔ اِس انتظام کی ایک واضح ترین صورت اور سطح بلاشبہ ’’ریاست‘‘ ہی ہے؛ خصوصاً آج کے دور میں۔ یہ حقیقت نظر سے اوجھل ہو تو ’’فرد فرد‘‘ کی گردان ایک برفانی علاقے کا پودا گرم استوائی خطے میں کاشت کرنے سے مختلف نہ ہوگی! ایک غیر معمولی لاگت اور کچھ غیرطبعی انتظامات کے نتیجے میں؛ آپ ایسے کسی ’تجربہ‘ میں کامیاب ضرور ہوجاتے ہیں مگر اس کو آپ ’’کھیپ‘‘ نہیں کہتے۔ ماحول کے مقابلے پر؛ وہ کوئی اِکا دُکا نحیف ولاغر پودا ہی ہواکرتا ہے جو بالعموم ’دیکھنے‘ کے کام آتا ہے نہ کہ ’’پھل‘‘ دینے کے! البتہ کسی بڑے پیمانے پر اُس کی فصل لینا جو قوموں کا پیٹ بھرسکے ناممکنات میں رہتا ہے، جبکہ ’’معاشرے‘‘ جس فصل پر انحصار کرتے ہیں وہ ایک ’’کھیپ‘‘ کا نام ہے! اور بلاشبہ وہ کھیپ mass-production  بڑی کامیابی کے ساتھ یہاں ہو رہی ہے جس کو ہم نظر اٹھا کر دیکھنے کے روادار نہیں، اور جس کے مابین کچھ خال خال پودے ’اسلامی‘ صورت کے کاشت کرلینے کو ہی ’’دین کا کام‘‘ سمجھتے ہیں!

تبلیغی جماعت، ایک قابل فخر اور بسا غنیمت جماعت، معاملہ کو کھول دینے کےلیے آپ کے سامنے ایک واضح مثال ہے۔ یہ خدا کا خاص فضل تھا جو ایسے جذبے کا ایک بھاری بھرکم گروہ ان دگرگوں حالات کے اندر مسلمانوں کو میسر آیا؛ ورنہ ’’ریاست‘‘ کی غیرموجودگی میں مسلمانوں کا جو حشر ہوتا وہ ناقابل اندازہ ہے۔ نصف صدی پر محیط ایک شبانہ روز تبلیغی محنت کے نتیجے میں، جوکہ تقریباً انسانوں کے بس میں نہیں ہوتی، کروڑوں کے ایک ملک میں چند لاکھ افراد بلاشبہ پیدا کر بھی لیے گئے۔ جو اپنی جگہ ایک حیران کردینے والا واقعہ ہے۔ پھر بھی صالحین کی اس تمام تر ترقی کے متوازی، معاشرے میں بدی اور الحاد کا گراف جس کامیابی کے ساتھ اوپر گیا ہے اور مسلسل جا رہا ہےوہ کس ’نتیجے‘ کی طرف اشارہ کررہا ہے؟ عام فرد بیچارہ جوں کا توں الحاد کے پنجوں میں گرفتار، اور سے اور بے بس، فکر آخرت سے مسلسل دور ہوتا چلا جارہا ہے؛ اور گناہوں کے مقابلے میں اس کی مزاحمت اور سے اور جواب دیتی جارہی ہے۔ شر کا یہ کامیاب اور موثر پھیلاؤ آخر کس بات کی نشاندہی کرتا ہے؟ باوجود اس کے کہ ’’انفرادی‘‘ سطح پر ہمارے پاس تبلیغی جماعت ایسے عظیم الشان بندوبست بھی موجود ہیں؟ حضرات! برائی کی یہ خوفناک ترین سطح تو معاشرے میں اس وقت نہ دیکھی گئی تھی جب استعمار یہاں  بنفس نفیس موجود تھا۔

’معاشروں‘ کی ساخت بے شک جاہلیت کے ہاتھ میں رہے لیکن ’فرد‘ کی ساخت یہاں آپ صالحین کے ہاتھوں انجام پاتی رہے گی، اس سے بڑھ کر ’خواب آور‘ فکر آج تک دنیا میں دریافت نہ ہوئی ہوگی!

(تفصیل کےلیے: ’’اصلاحِ فرد کیلئے پریشان طبقوں کی خدمت میں‘‘، اداریہ ایقاظ جولائی 2012)

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں
تنقیحات-
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
سید قطب کی تحریریں فقہی کھپت کےلیے نہیں عرصہ ہوا، ہمارے ایک فیس بک پوسٹر میں استاذ سید قطبؒ کے لیے مصر کے مع۔۔۔
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ
ایقاظ ٹائم لائن-
حامد كمال الدين
شیخ ابن بازؒ کی گواہی بابت سید قطبؒ ایقاظ ڈیسک یہ صاحب[1]  خود اپنا واقعہ سنا رہے ہیں کہ یہ طلبِ عل۔۔۔
معجزے کی سائنسی تشریح
ایقاظ ٹائم لائن-
ذيشان وڑائچ
معجزے کی سائنسی تشریح!              &nbs۔۔۔
جدت پسند: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانے کی کوشش! دنیوی اور اخروی احکام کے خلط سے ’دلیل‘ پکڑنا
ایقاظ ٹائم لائن-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
جدت پسند حضرات کی پریشانی: مرزا قادیانی کو ایک ’مسلم گروہ کا امام‘ منوانا! دنیوی اور اخروی احکام کے۔۔۔
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
طارق جمیل نے کیا برا کیا ہے؟ مدیر ایقاظ اِس مضمون سے متعلق یہ واضح کر دیا جائے: ہمارا مقصد معاشرت۔۔۔
حوثی زیدی نہیں ہیں
ایقاظ ٹائم لائن-
شیخ ناصر القفاری
حوثی زیدی نہیں ہیں تحریر: ناصر بن عبد اللہ القفاری اردو استفادہ: عبد اللہ آدم بعض لوگ ۔۔۔
مسلم ملکوں میں تخریب کاری، استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
مسلم ملکوں میں تخریب کاری استعماری قوتوں کا ایک ہتھکنڈا ایقاظ کے فائل سے یہ بات اظہر من الشمس ہ۔۔۔
’اَعراب‘ والا دین یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
’اَعراب والا‘ دین... یا ’ہجرت و نصرت‘ والا؟  عَنْ بُرَيدَةَ رضی اللہ عنہ، قَالَ: كَانَ رَسُو۔۔۔
ایمان، ہجرت اور جہاد والا دین
ایقاظ ٹائم لائن-
ادارہ
               ایمان، ہجرت اور جہاد والادین إ۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
تنقیحات-
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
گھر بیٹھ رہنے کا ’آپشن‘… اور ابن تیمیہؒ کا ایک فتویٰ اردو استفادہ: حامد کمال الدین از مجموع فتاوى ا۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز