عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Monday, August 2,2021 | 1442, ذوالحجة 22
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!
:عنوان

ہر وہ خبر جس کے نتیجے میں یہاں کے کسی بڑے سنی طبقے کو کوئی پوزیشن لینا ہوتی ہے، بہت سوچ سمجھ کر نشر کرنے کی ہوتی ہے، خدا را۔

. Featured . احوال :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی!

حامد کمال الدین

ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن چکا، یا بنتا جا رہا، ایک تاثر کہ اب یہ کچھ بهی کر سکتے ہیں! جو کہ بلاشبہ تشویش ناک ہے؛ اور اس تاثر کا خاصا بڑا حصہ ان کا اپنا ہی فراہم کردہ۔

دوسری طرف اس صورتحال کا بدرجۂ اتم فائدہ اٹها جانے اور "سعودیوں" کو اور بهی برا بنا کر دکهانے کے حریص دماغ بھی کچھ کم بےرحم نہیں۔ ڈس انفرمیشن کی حد کیے جا رہے ہیں!

فریق دوم کی یہ حرص یا ہوس بهی خاصی قابل ترس ہے۔ آپ حیران رہ جاتے ہیں "صحافتی ذمہ داری" کی کس سطح پر جا کر ہمارے ان حضرات نے پچهلے دنوں یہ "خبر بریک" کی کہ سعودی سکولوں میں نصاب کے حصہ کے طور پر اب رامائن اور مہابهارت پڑهائے جائیں گے! یعنی اہل شرک کی دیو مالا اب اہل توحید کے ہاں سبقاً سبقاً پڑهی جائے گی! اس کےلیے حوالہ؟ لے دے کر نکلا تو اچهل کود کے شعبے سے تعلق رکهنے والی ایک (یوگا ٹرینر) سعودی بی بی نَوْف المَرْوَعِي کا ٹویٹ، خاص اپنے بچوں کے ہوم ورک سے متعلق! ٹویٹ کے اس تهریڈ میں اس نے ہوم ورک کے کچھ سکرین شاٹ بهی دے رکهے ہیں بطور نمونہ، انگریزی زبان میں۔ خبر کا "سورس" اگر ایک سعودی مائی کا یہ پرسنل ٹویٹ ہے (مزے کی بات، انڈین میڈیا کا سارا سورس بهی یہی ایک یوگا ٹرینر کا ٹویٹ ہے)... پهر تو ان دیدہ وروں کو یہ "خبر" مستقبل کے حوالے سے نہیں دینی چاہیے تهی کہ (سعودی سکولوں میں اب رامائن اور مہابهارت "پڑهایا جائے گا") بلکہ یہ خبر ماضی کے حوالے سے ہونی چاہیے تهی کہ خود ان چار چار آنکهیں رکهنے والے رقیبوں کو بهی خبر نہ ہو سکی کہ سعودی سکولوں میں کب کا رامائن اور مہابهارت "زیر تدریس چلا آتا ہے"! پهر، سعودیہ بلکہ تقریباً سبهی عرب ملکوں کی ایک بات، جس میں وہ آپ کے ملک سے ابهی تک اچھے ہیں، یہ ہے کہ وہاں پبلک سکولوں کی ساری تعلیم ان کی اپنی قومی زبان عربی میں ہے، اور یہ بات ہر کسی کو معلوم ہے۔ جبکہ اس زیرحوالہ یوگا استانی نے ٹویٹ میں اپنے بچوں کے جو ہوم ورک کے نمونے دکھائے وہ ہیں انگریزی میں۔ ظاہر ہے یہ کوئی ایسا ہی سکول ہو سکتا ہے جو "فارنرز" کےلیے ہو، اگر آپ سعودیہ کے تعلیمی نظام سے تهوڑا سا بهی آگاہ ہوں۔ ہاں فارنرز کےلیے طرح طرح کے سکول وہاں موجود ہیں۔ آپ کے پاکستانی سکول بهی وہاں ہیں، سعودیہ میں مقیم پاکستانی آپ کو بتا سکتے ہیں، اور ان پاکستانی سکولوں کے نصابوں یا امتحانات کا کوئی الحاق سعودی بورڈز کے ساتھ نہیں، ہو گا تو کسی نہ کسی انداز میں یہاں کے پاکستانی بورڈز اور سلیبس کے ساتھ ہو گا۔ "سعودی سکول" آپ ان کو بہرحال نہیں کہیں گے۔ ناقدین چاہتے تو ایسا کوئی سوال چلیے پهر بهی کھڑا کر سکتے تهے کہ جزیرۂ عرب میں، جہاں دو دین بنصِ حدیث پائے ہی نہیں جا سکتے، فارنرز کےلیے بنے ہوئے کسی سکول میں بهی ایسی کوئی شےء پڑھانے کی گنجائش برس ہا برس سے کیوں چلی آتی ہے۔ لیکن حیران اور ششدر تو آپ تبهی ہوتے نا جب یہ "بریک’ ہوتا کہ ایک نئی شےء سعودی عرب میں "ہونے جا رہی" ہے، سعودی سکولوں اور نصابوں کی سطح پر؛ "رامائن اور مہابهارت کی تعلیم"، لا حول ولا قوة الا باللہ!

یہ تو رہی "خبر" جس کی ہم نے تحقیق کی تو یہ نکلا۔ رہ گئے وہ "مسالے" جو "پیش" کرتے وقت اس پر چهڑکے گئے تو وہ ہمارے ذکر کرنے کے نہیں۔ گهِن ہمیں ضرور آئی۔ روافض وغیرہ کو اس پر خدا سے ڈرنے کا کہنا کیا اثر رکهے گا، تقریبا معلوم ہے۔ تعجب ہمارے ان سنی طبقوں پر ہے جن کا دین ہی "یکجہتی" پر کهڑا ہے، البتہ یہاں وہ "یکجہتی" کا پایہ بهی نکل جاتا ہے! آپ کو خوب معلوم ہے ان باتوں سے اہل سنت دنیا میں کئی ایک طبقوں کے مابین آپ کیسا ایک رخنہ rift پیدا کرنے اور بڑهاتے چلے جانے میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں اور ردعمل در ردعمل کی کیسی ایک نقصان دہ ذہنیت کاشت کر رہے ہیں، بهلا کس کے فائدے کےلیے؟

ہر وہ خبر جس کے نتیجے میں یہاں کے کسی بڑے سنی طبقے کو کوئی پوزیشن لینا ہوتی ہے، بہت سوچ سمجھ کر نشر کرنے کی ہوتی ہے، خدا را۔

Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
دینداروں کے معاشرے میں آگے بڑھنے کو، جمہوریت واحد راستہ نہیں
Featured-
حامد كمال الدين
8 دینداروں کے معاشرے میں آگے بڑھنے کو، جمہوریت واحد راستہ نہیں تحریر: حامد کمال الدین ۔۔۔
"اقتدار" سے بھی بڑھ کر فی الحال ہمارے پریشان ہونے کی چیز
Featured-
حامد كمال الدين
7 "اقتدار" سے بھی بڑھ کر فی الحال ہمارے پریشان ہونے کی چیز تحریر: حامد کمال الدین مض۔۔۔
جمہوری راستہ… اور اسلامی انقلاب
Featured-
حامد كمال الدين
6 جمہوری راستہ… اور اسلامی انقلاب تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ نبوت سے۔۔۔
جمہوریت کو "کلمہ" پڑھانا کیا ضروری ہے؟
Featured-
حامد كمال الدين
5 جمہوریت کو "کلمہ" پڑھانا کیا ضروری ہے؟ تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ ۔۔۔
جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو
Featured-
حامد كمال الدين
4 جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ نبوت سے۔۔۔
جمہوری پیکیج ، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟
Featured-
حامد كمال الدين
3 جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟ تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ نبوت سے عد۔۔۔
جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں
Featured-
حامد كمال الدين
2 جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں تحریر: حامد کمال الدین ۔۔۔
کامل خلافت نبوت سے عدولی، ملوکیتی ادوار پر جمہوری فارمیٹ کا قیاس؟
Featured-
حامد كمال الدين
1 کامل خلافتِ نبوت سے عدولی، ملوکیتی ادوار پر جمہوری فارمیٹ کا قیاس؟ تحریر: حامد ک۔۔۔
جاہلیت کے سب دستور آج میرے پیر کے نیچے!
Featured-
حامد كمال الدين
جاہلیت کے سب دستور آج میرے پیر کے نیچے! تحریر: حامد کمال الدین  خطبۂ حجة الوداع، جس کی باز۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
Featured-
حامد كمال الدين
8 دینداروں کے معاشرے میں آگے بڑھنے کو، جمہوریت واحد راستہ نہیں تحریر: حامد کمال الدین ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
7 "اقتدار" سے بھی بڑھ کر فی الحال ہمارے پریشان ہونے کی چیز تحریر: حامد کمال الدین مض۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
6 جمہوری راستہ… اور اسلامی انقلاب تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ نبوت سے۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
5 جمہوریت کو "کلمہ" پڑھانا کیا ضروری ہے؟ تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
4 جمہوریت… اور اسلام کی تفسیرِ نو تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ نبوت سے۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
3 جمہوری پیکیج، "کمتر برائی"… یا "آئیڈیل"؟ تحریر: حامد کمال الدین مضمون: خلافتِ نبوت سے عد۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
2 جمہوری راستہ اختیار کرنے پر، دینداروں کے یہاں دو انتہائیں تحریر: حامد کمال الدین ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
1 کامل خلافتِ نبوت سے عدولی، ملوکیتی ادوار پر جمہوری فارمیٹ کا قیاس؟ تحریر: حامد ک۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
جاہلیت کے سب دستور آج میرے پیر کے نیچے! تحریر: حامد کمال الدین  خطبۂ حجة الوداع، جس کی باز۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"نفس کی اطاعت" شرک کب بنتی ہے؟ حامد کمال الدین برصغیر کے فکری رجحانات صوفیت کے زیرِاثر رہے۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ایک "عقیدہ بیسڈ" aqeedah-based بیانیہ جو "اعمال" میں نرمی اور تدریج پر کھڑا ہو حامد ک۔۔۔
تنقیحات-
Featured-
حامد كمال الدين
"دلیل ازم" کا ایک ٹپیکل مغالطہ حامد کمال الدین سوال: کیا آپ اس عبارت سے متفق ہیں؟ [ر۔۔۔
اصول- منہج
Featured-
حامد كمال الدين
فقہ الموازنات، ایک تصویر کو پورا دیکھ سکنا حامد کمال الدین برصغیر کا ایک المیہ، یہاں کے کچھ۔۔۔
Featured-
اصول- عقيدہ
حامد كمال الدين
نواقضِ اسلام کو پڑھنے پڑھانے کی تین سطحیں حامد کمال الدین انٹرنیٹ پر موصول ہونے والا ایک س۔۔۔
Featured-
احوال-
حامد كمال الدين
یہ "سیزفائر" یا "جان بخشی" کی خوشی نہیں، دانش گرو! حامد کمال الدین فلسطینی قوم کی خوشیوں پر ۔۔۔
Featured-
تنقیحات-
حامد كمال الدين
صخرہ کو مسجداقصىٰ سے باہر ٹھہرانے پر ابن تیمیہ سے حوالہ دینا! حامد کمال الدین سب سے پہلے ذک۔۔۔
Featured-
جہاد- تحريك
حامد كمال الدين
سلفی دیوبندی جماعتی خلافتی "معارک" کے چند ایس او پیز حامد کمال الدین ایک کام کر لیں، میرا خ۔۔۔
احوال-
Featured-
حامد كمال الدين
سعودی سکولوں میں "مہابهارت پڑهانے" کی ہوائی! حامد کمال الدین ایک طرف حالیہ سعودی رہنماؤں کا بوجوہ بن ۔۔۔
کیٹیگری
Featured
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
عقيدہ
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
باطل
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
فرقےديگر
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
تحريك
حامد كمال الدين
تحريك
حامد كمال الدين
دعوت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز