عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
:عنوان

اپنے"ارادتمندوں"کو جو شاید سمجھتےہیں کہ یا تو کوئی طائفہ کافر ہوتا ہے، یا پھر اسکےساتھ ہمارا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوتا… اہلسنت کےہاں چلےآتے "اہل ضلال" یا "اہل اھواء" یا "اہل بدعت" والےخانےسےبھی روشناس کروائیے

. باطلفرقے :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے

تحریر: حامد کمال الدین

مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب، اہل سنت کے آفیشل موقف یا مواقف کا ہے۔

(رافضہ کے مسئلہ پر چلتی "بحثوں" کے حوالہ سے چھوٹی سی ایک پوسٹ)

* ایک مسئلہ پر اہل سنت (فرقہ ناجیہ/ طائفہ منصورۃ/ زمین پر صحابہؓ سے چلی آتی علمی لڑی) کا اگر ایک ہی موقف ہے، تو اس کو بیان کر دیجیے۔

* مسئلہ پر اہل سنت کے مواقف اگر ایک سے زیادہ ہیں، جیسا کہ اِس مسئلہ میں، تو ضرور وہ ایک موقف بیان کیجیے اور اس کے حق میں دلائل دیجیے جو آپ کو صحیح لگتا ہے یا جس کی آپ تقلید کرتے ہیں۔ پھر بھی ایک نیکی اپنے "فیس بک فالوورز" بیچاروں کے ساتھ ضرور کر  جائیے جو شاید آپ ہی کو اس مسئلہ پر کُل جہان سمجھ رہے ہوں: کھل کر فرما دیجیے کہ یہ ان کئی ایک مواقف میں سے ایک موقف ہے جو اہل سنت کے ہاں باقاعدہ اختیار کر رکھے گئے ہیں، جبکہ موقف طائفہٴ زیر بحث کو کافر جاننے کا بھی اہلِ حق کے ایک بڑے فریق کے ہاں بہرحال موجود ہے (اگر آپ کا موقف اس طائفہ کی عدم تکفیر کا ہے) یا یہ کہ موقف طائفہٴ زیر بحث کو کافر نہ جاننے کا بھی اہل حق کی ایک معتد بہٖ تعداد کے ہاں یقیناً موجود ہے (اگر آپ کا موقف اس طائفہ کی تکفیر کا ہے)… اور یہ کہ یہ ان مسائل میں سے ہے جن میں اہل حق کا اختلاف چلا آیا ہے، یعنی مسائلِ دین کا وہ خطہ جہاں ہر دو فریق کو اس اسلوب کی پابندی کرنی ہوتی ہے کہ "مسئلہ ہذا پر میرا موقف درست ہے، اس احتمال کے ساتھ کہ اس کے مخالف موقف ہی صحیح تر ہو"۔ جس کا خود بخود مطلب ہو گا کہ

·      طائفہٴ زیر بحث کی عدم تکفیر کے قائل اس کی تکفیر کرنے والوں کو شدت پسندی، کوڑھ مغزی، ’فرقہ پرستی‘، تنگ نظری اور کم علمی کے طعنے نہیں دیتے پھریں گے۔

·      جبکہ تکفیر کے قائلین عدم تکفیر کا موقف رکھنے والوں کو مداہنت، بداعتقادی، "فقدانِ حمیت" اور "بےغیرتی" کے کوسنے نہیں دیں گے۔

بلکہ ایک مسئلہ میں دو مختلف رائے رکھنے کے باوجود ہر دو فریق "ایک ہی جماعت" نظر آئیں گے۔ اور ہر دو، اہلِ ضلال کے خلاف بدستور متحد و یک آواز۔

تاہم مسئلہ یہاں ختم نہیں ہوا۔

خدا را اپنے "ارادت مندوں" کو، جو شاید سمجھتے ہیں کہ یا تو کوئی طائفہ کافر ہوتا ہے اور یا پھر اس کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوتا… اہل سنت کے ہاں چلے آتے "اہلِ ضلال" یا "اہلِ اھواء" یا "اہلِ بدعت" والے خانے سے بھی روشناس کروائیے۔

"فرقوں" سے متعلق اپنے برصغیر میں پائی جانے والے اس افراط و تفریط پر بطور طالبعلم میں نے جتنا غور کیا، یہ سمجھ آئی کہ ایک بڑا مسئلہ طائفہٴ زیر بحث کی "عدم تکفیر" کا موقف رکھنے والوں کی اکثریت کی جانب سے سامنے آنے والے ایک مخصوص طرز عمل کا پیدا کردہ ہے: یہ ایک "طائفہٴ ضلال" کی تکفیر نہیں کرتے، اس حد تک تو کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ علمی حد تک ہو سکتا ہے یہی (عدم تکفیر والا) موقف راجح تر ہو، تاہم مسئلہ یہ ہے کہ "اہلِ بدعت" کے زیر عنوان وہ ایک خانہ جو "اہل حق" اور "اہل کفر" کے بیچ آتا ہے، یعنی ایک طائفہ اگرچہ کافر نہیں لیکن وہ اہلِ ضلال ضرور ہے، اور اس سے وہ اصولی براءت ہونا اور رہنا ضروری ہے جس سے اہل سنت کے تراث کی کتب بھری پڑی ہیں… وہ خانہ ان اکثر حضرات کے عملی مواقف میں ناپید ہے۔ نتیجتاً "عدم تکفیر" کا تقریباً یہ مطلب ہو گیا ہے کہ ’کوئی بڑا مسئلہ نہیں‘ (اُس طرف سے بھی اور اِس طرف سے بھی)!!! گویا طائفہٴ مذکورہ کے ساتھ ہمارا مسئلہ رفع دفع؛ ان کے ساتھ ہمارا کوئی "اختلاف" ہو گا تو وہ اسی قبیل کا جس کو برداشت کرنے کی ’رواداری‘ تلقینیں میڈیا تا درسی نصاب ہر جگہ ہو رہی ہیں! اب وہ فریق جو اس مسئلہ کو رفع دفع ہونے کے لائق نہیں سمجھتا اور وہ اس ضلال کو ایک سنگین مسئلہ دیکھتا ہے، وہ اس سنگینی کے بیان کےلیے "تکفیر" سے کم کوئی پیرایہ اپنی لغت میں دستیاب نہیں پاتا! یہاں سے وہ افراط اور تفریط آ گئی: "رافضہ" کو ایک سنگین مسئلہ کے طور پر لینا ہے تو "تکفیر" کے سوا کوئی لفظ یہ مضمون ادا ہی نہیں کر سکتا! اور اگر "تکفیر" ہونے سے رہ گئی تو اس ضلال کے خلاف آپ کی کوئی محاذآرائی بھی باقی نہیں رہی! اصل وجہ وہی جو میں نے عرض کی: کتبِ اہل سنت میں "اہل بدعت" یا "اہل اھواء" یا "فاسق اعتقادی" یا "اہلِ شقاق"  یا "فرقوں" وغیرہ کے زیر عنوان پایا جانے والا خانہ آپ کے فکری/ تحریکی عمل میں غائب پایا جانا۔ اور یہ الجھن ہر دو طرف پائی جاتی ہے: اس فریق کے ہاں بھی جو اس کی سنگینی سامنے لانے پر محنت و کوشش میں لگا ہے۔ اور اس فریق کے ہاں بھی جو اس کی عدم تکفیر کے دلائل دے کر گویا اس موضوع کا حق ادا کر دیتا ہے!

غرض یہ مسئلہ [یعنی رافضہ (اثناعشریہ) کو (1)  کافر جاننا؟ (2) یا ان کو کافر نہ جانتے ہوئے صرف اہلِ زیغ و ضلال جاننا؟] منجملہ ان مسائل کے ہے جن میں اہل سنت کا اختلاف ہوا ہے… بعد اس کے کہ اسے اہلِ زیغ جاننے اور اس کے خلاف محاذ آرا رہنے پر ان کے مابین کامل اتفاق و یکسوئی ہے۔ گویا اصل بھینٹ اس بحثابحثی میں اس بنیادی مسئلہ کی دی جاتی ہے جو اہل سنت کے مابین طےشدہ و  متفق علیہ ہے!!!

*****

یہ ذکر کر دینا شاید خالی از فائدہ نہ ہو کہ راقم ان ائمہ کے مسلک پر ہے جو رافضہ (اثنا عشریہ) کو صرف اہلِ زیغ و ضلال کہنے تک رہتے ہیں، یعنی اس کی تکفیر تک نہیں جاتے۔ موضوع ھٰذا پر ہماری چند گزشتہ تحریریں/ پوسٹیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں:

رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں

شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ

نیز یہ ایک ٹویٹ

اور یہ ایک پوسٹ

 


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ   سوال: السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں ا۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز