عربى |English | اردو 
Surah Fatiha :نئى آڈيو
 
Thursday, November 21,2024 | 1446, جُمادى الأولى 18
رشتے رابطہ آڈيوز ويڈيوز پوسٹر ہينڈ بل پمفلٹ کتب
شماره جات
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
  
 
تازہ ترين فیچر
Skip Navigation Links
نئى تحريريں
رہنمائى
نام
اى ميل
پیغام
weekly آرٹیکلز
 
مقبول ترین آرٹیکلز
شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ
:عنوان

اُس کے کسی باطل پر خاموش ہوں گے بھی تو کسی دعوتی تدریج کے تحت، جو کہ حق ہے۔ دوستی کی یہ صورت مستحب ہو گی، یعنی دین میں مستحسن۔ اُس کے ساتھ ہر طرح کا احسان اور نیک سلوک باعثِ اجر ہو گا، ان شاء اللہ۔

. باطلفرقے :کیٹیگری
حامد كمال الدين :مصنف

شیعہ سٹوڈنٹ کے ساتھ دوستی، شادی بیاہ

 

سوال:

السلام علیکم سر۔ یونیورسٹی میں اہل تشیع افراد سے کس طرح کا تعلق جائز ہے یعنی ان سے دوستی کس حد تک جائز ہے اور ان سے شادی بیاہ کے معاملے پر آپکی رائے درکار ہے

======

جواب:

وعلیکم السلام۔ عام شیعہ (اثنا عشریہ) کو ہم ایک بدعتی فرقہ جانتے ہیں (کافر نہیں)۔ یعنی حق سے ہٹا ہوا، ہلاکت کی راہ پر ایک ٹولہ۔

دوستی کرنے کی تین صورتیں ہیں:

ایک: جس میں آپ کے اپنے ایک بدعتی  کلاس فیلو سے کچھ نہ کچھ متاثر ہونے کا امکان کسی قدر قوی ہے۔ کم از کم بھی یہ کہ اس دوستی میں عقیدہ کی حدود نظرانداز ہوں گی، اور جب وہ اپنے بعض بدعتی معمولات یا عقائد کا کچھ بےساختہ ذکر کرے گا تو اس پر عدم انکار سے ملتی جلتی ایک خاموشی تو ہو گی ہی۔ نیز دورِحاضر کا ایک معروف ’ہیومنسٹ‘ رویہ: ’’ہر کسی کا اپنا اپنا عقیدہ‘‘، جو کہ ’’انکارِ باطل‘‘ ایسے ہمارے ایک معلوم اصلِ دین سے صریح متعارض ہے.. رواداری کے اس باطل تصور پر مبنی رویہ بھی آپ سے سرزد ہونے کا واضح امکان ہو۔ اِس دوستی کی دین میں ممانعت ہو گی۔

دوستی کی دوسری صورت: جس میں آپ کے ایک بدعتی سٹوڈنٹ کو کچھ نہ کچھ متاثر کر لینے کا واضح امکان ہے نہ کہ اس سے متاثر ہو جانے کا۔ اُس کے باطل عقائد یا معمولات کا ذکر آنے پر ایک حکیمانہ انکار کی آپ استعداد رکھتے ہیں؛ اور نری خاموشی کے روادار بہرحال نہیں۔ اُس کے کسی باطل پر خاموش ہوں گے بھی تو کسی دعوتی تدریج کے تحت، جو کہ حق ہے۔ دوستی کی  یہ صورت مستحب ہو گی، یعنی دین میں مستحسن۔ اُس کے ساتھ ہر طرح کا احسان اور نیک سلوک باعثِ اجر ہو گا، ان شاء اللہ۔

دوستی کی تیسری صورت: ایک واجبی سا تعلق۔ مانند نوٹس لے لینا، دے دینا۔ کام پڑنے پر اس کی مدد کو جا پہنچنا۔ یا کوئی عام سرسری امر۔ وغیرہ۔ یہ سب عام ’’حسنِ سلوک‘‘ میں آتا ہے، جو ہر کسی کے ساتھ کرنا واجب ہے، خواہ کوئی کافر ہے یا کوئی بدعتی یا سنی۔ وَقُوْلُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا۔ بدتمیزی یا درشت یا توہین آمیز رویہ رکھنا یہاں بہرحال ممنوع ہے۔ آدمی کو شدید طور پر نظرانداز کرنا حد درجہ معیوب ہے۔ لوگوں کے ساتھ بہترین انسانی رویے رکھنا اہل سنت کا ایک معلوم اصل ہے، اس سے کسی طور دستبردار نہ ہوا جائے گا۔ سوائے جب ایک بدعتی فرد آپ کو صاف معاند نظر آتا ہو، یعنی بنفسِ نفیس وه ہمارے دین یا صحابہؓ کے ساتھ اظہارِ دشمنی کرنے والا ہو۔ ہاں اس صورت میں اس کے ساتھ درشت رویہ رکھنا مشروع ہو گا۔ البتہ جب تک ایسا نہیں، اس کے ساتھ نیک سلوک اور اعلیٰ ترین رویہ رکھنا دین کا تقاضا رہے گا۔

*****

جہاں تک شادی بیاہ کا تعلق ہے تو پہلی وضاحت یہ کر دوں کہ شادی بیاہ کی حرمت ایک تو وہ ہے جو دین میں منصوص (یعنی جس پر نص ہے) یا مقیس ہے (یعنی نص پر قیاس ہے)۔ کسی بھی بدعتی شخص کے ساتھ، جب تک آپ اس کی تکفیر تک نہیں جاتے، شادی بیاہ کی یہ حرمت تو بہرحال نہیں ہے۔

دوسرا ہے ایک چیز کو اس کے واضح عواقب (نتائج) کے لحاظ سےحرام یا مکروہ ٹھہرانا۔ خصوصاً شادی بیاہ جو کہ ہمارے اس معاشرے میں عموماً دو افراد کے مابین نہیں بلکہ خاندانوں کے مابین ہوتا اور کچھ باقاعدہ سماجی مضمرات رکھتا ہے۔ پھر یہ نرا ایک ’حاضر‘ رشتہ نہیں بلکہ اولاد کے ’’مستقبل‘‘ سے بھی براہِ راست جڑا ہوتا ہے۔ ان سب گرہ در گرہ امور کو پیش نظر رکھتے ہوئے، مختصراً یہ کہا جائے گا کہ:

    بدعتی کو رشتہ دینے کا تو سوال ہی نہ رکھا جائے، سوائے کچھ غیر معمولی استثنائی حالات میں۔

    ہاں جہاں تک رشتہ لینے کا معاملہ ہے تو اگر اوپر ’’دوستی‘‘ کے ضمن میں دی گئی (تین میں سے) دوسری صورتحال سے ملتی جلتی صورتحال ہو تو ان شاء اللہ اس کی گنجائش ہے۔ لیکن چونکہ ’’دوستی‘‘ کو ختم کرنا کسی بھی وقت ممکن ہے جبکہ ’’رشتہ‘‘ مستقل بنیادوں پر ہی کیا جاتا ہے، اس لیے اس میں کہیں زیادہ محتاط اور اپنے عقیدہ میں آدمی کا قوی ہونا ضروری ہے۔ اولاد وغیرہ کے معاملہ میں تو امور پہلے سے واضح واضح طے ہو جانے چاہیں کہ توحید  پر ان کی تربیت اور اپنی ماں کے عقائد سے ان کے بچاؤ کی کیا صورت ہو گی، پھر خاص دینی معاملات میں ان کا ننھیال سے جو برتاؤ ہو گا وہ کیا ہو گا۔ یعنی کچھ حدود اور قیود کا صراحت کے ساتھ پیشگی تعین اور ان کے رو بعمل آنے کی بھی کوئی واقعی (غیر رومینٹک) یقین جوئی۔ یہ بات اس لیے کہی گئی کہ ’’رومانس‘‘ اس معاملہ میں ہرگز کوئی معوَّل علیہ dependable  چیز نہیں۔ ناچاقی ہو جانے یا شوہر کے دنیا میں نہ رہنے کی صورت میں، ہم نے مغرب میں ایک مسلمان کے بچے کو ماں یا ننھیال کے زیراثر چرچ جاتے اور سینے پر صلیب لٹکاتے دیکھا ہے۔ پھر بیوی کے فوت ہو جانے کی صورت میں تو، خود ہمارے یہاں بچے کی حضانت (پرورش) کا حق بالعموم بچے کی نانی کے پاس جاتا ہے۔ یہاں؛ اکیلی بیوی کی یقین دہانیاں خواہ وہ ’’رومانس‘‘ سے بالاتر ہو کر کیوں نہ کرائی گئی ہوں، بے اثر ہوتی ہیں۔ لہٰذا بچوں کے دین کا معاملہ محض دو اشخاص (شوہر بیوی) کی سطح پر طے ہونا ایک شدید ناکافی امر ہے۔ یاد رہے،  ’’حفظِ دین‘‘ ہمارے مقاصدِ شریعت میں ہر ترجیح سے بالاتر ترجیح مانی جاتی ہے۔

اللہ اعلم

*****

وَسُئِلَ رحمه الله عَنْ " الرَّافِضَةِ "، هَلْ تُزَوَّجُ؟

فَأَجَابَ:

الرَّافِضَةُ الْمَحْضَةُ هُمْ أَهْلُ أَهْوَاءٍ وَبِدَعٍ وَضَلَالٍ وَلَا يَنْبَغِي لِلْمُسْلِمِ أَنْ يُزَوِّجَ مُوَلِّيَتَهُ مِنْ رافضي. وَإِنْ تَزَوَّجَ هُوَ رافضية صَحَّ النِّكَاحُ إنْ كَانَ يَرْجُو أَنْ تَتُوبَ وَإِلَّا فَتَرْكُ نِكَاحِهَا أَفْضَلُ لِئَلَّا تُفْسِدَ عَلَيْهِ وَلَدَهُ. وَاَللَّهُ أَعْلَمُ. (مجموع فتاوى ابن تيمية: ج 32 ص 61)

’’(ابن تیمیہؒ سے) روافض بارے پوچھا گیا، کیا ان سے شادی بیاہ کیا جائے گا؟

فرمایا:

جو نرے رافضی ہیں وہ اہلِ اھوء اور اہل ضلال و بدعات ہیں۔ مسلمان کےلیے درست نہیں کہ وہ اپنے زیر ولایت ایک لڑکی کو کسی رافضی کے بیاہ میں دے۔ ہاں یہ اگر کسی رافضی عورت سے بیاہ کر لے تو نکاح صحیح ہے اگر یہ امیدوار ہے کہ وہ عورت تائب ہو جائے گی۔ نہیں، تو اس سے شادی نہ کرنا افضل (زیادہ فضیلت والی بات) ہو گا تا کہ وہ (عورت) اس کی اولاد کی خرابی کا باعث نہ ہو۔ واللہ اعلم‘‘

(مجموع فتاویٰ ابن تیمیہ کے متعلقہ صفحہ کا لنک)


Print Article
Tagged
متعلقہ آرٹیکلز
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں
Featured-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ کی تکفیر و عدم تکفیر، ہر دو اہل سنت کا قول ہیں تحریر: حامد کمال الدین ہمارے یہاں کی مذہبی (سن۔۔۔
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات
تنقیحات-
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رواداری کی رَو… اہلسنت میں "علی مولا علی مولا" کروانے کے رجحانات حامد کمال الدین رواداری کی ایک م۔۔۔
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں
بازيافت- تاريخ
بازيافت- سيرت
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
ہجری، مصطفوی… گرچہ بت "ہوں" جماعت کی آستینوں میں! حامد کمال الدین ہجرتِ مصطفیﷺ کا 1443و۔۔۔
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
لبرل معاشروں میں "ریپ" ایک شور مچانے کی چیز نہ کہ ختم کرنے کی حامد کمال الدین بنتِ حوّا کی ع۔۔۔
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے
احوال- وقائع
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مدفن کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ اغلباً صحیح ہے حامد کمال الد۔۔۔
"المورد".. ایک متوازی دین
باطل- فرقے
ديگر
حامد كمال الدين
"المورد".. ایک متوازی دین حامد کمال الدین اصحاب المورد کے ہاں "کتاب" سے اگر عین وہ مراد نہیں۔۔۔
ديگر آرٹیکلز
احوال-
Featured-
Featured-
عرفان شكور
فلسطین کا سامورائی... السنوار جیسا کہ جاپانیوں نے اسے دیکھا   محمود العدم ترجمہ: عرفان شکور۔۔۔
احوال- تبصرہ و تجزیہ
Featured-
حامد كمال الدين
ایک مسئلہ کو دیکھنے کی جب بیک وقت کئی جہتیں ہوں! تحریر: حامد کمال الدین ایک بار پھر کسی کے مرنے پر ہمارے کچھ ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
ذرا دھیرے، یار! تحریر: حامد کمال الدین ایک وقت تھا کہ زنادقہ کے حملے دینِ اسلام پر اس قدر شدید ہوئے ۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
تحقیقی عمل اور اہل ضلال کو پڑھنا، ایک الجھن کا جواب تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک پوسٹ پر آنے و۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
نوٹ: یہ تحریر ابن تیمیہ کی کتاب کے تعارف کے علاوہ، خاص اس مقصد سے دی جا رہی ہے کہ ہم اپنے بعض دوستوں سے اس ۔۔۔
جہاد- سياست
حامد كمال الدين
آج میرا ایک ٹویٹ ہوا: مذہبیوں کے اس نظامِ انتخابات میں ناکامی پر تعجب!؟! نہ یہ اُس کےلیے۔ نہ وہ اِ۔۔۔
باطل- اديان
ديگر
حامد كمال الدين
بھارتی مسلمان اداکار کا ہندو  کو بیٹی دینا… اور کچھ دیرینہ زخموں، بحثوں کا ہرا ہونا تحریر: حامد کما۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
"فرد" اور "نظام" کا ڈائلیکٹ؛ ایک اہم تنقیح تحریر: حامد کمال الدین عزیزم عثمان ایم نے محترم سرفراز ف۔۔۔
Featured-
حامد كمال الدين
مالکیہ کے دیس میں! تحریر: حامد کمال الدین "مالکیہ" کو بہت کم دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ افراد کے طور ۔۔۔
حامد كمال الدين
"سیزن" کی ہماری واحد پوسٹ! === ویسے بھی "روایات و مرویات" کی بنیاد پر فیصلہ کرنا فی الحقیقت علماء کا کام ہ۔۔۔
راہنمائى-
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
صومِ #عاشوراء: نوویں اور دسویںمدرسہ احمد بن حنبل کی تقریرات"اقتضاء الصراط المستقیم" مؤلفہ ابن تیمیہ سے ایک اقت۔۔۔
باطل- فكرى وسماجى مذاہب
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ماڈرن سٹیٹ محض کسی "انتخابی عمل" کا نام نہیں تحریر: حامد کمال الدین اپنے مہتاب بھائی نے ایک بھلی سی تحریر پر ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
روایتی مذہبی طبقے سے شاکی ایک نوجوان کے جواب میں تحریر: حامد کمال الدین ہماری ایک گزشتہ تحریر پ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
ساحل عدیم وغیرہ آوازیں کسی مسئلے کی نشاندہی ہیں تحریر: حامد کمال الدین مل کر کسی کے پیچھے پڑنے ی۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت… اور کچھ ’یوٹوپیا‘ افکار تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: دو سوالات کے یہاں ہمیں۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
خلافت مابین ‘جمہوری’ و ‘انقلابی’… اور مدرسہ اھل الاثر تحریر: حامد کمال الدین گزشتہ سے پیوستہ: رہ ۔۔۔
تنقیحات-
حامد كمال الدين
عالم اسلام کی کچھ سیاسی شخصیات متعلق پوچھا گیا سوال تحریر: حامد کمال الدین ایک پوسٹر جس میں چار ش۔۔۔
باطل- فرقے
حامد كمال الدين
رافضہ، مسئلہ اہلسنت کے آفیشل موقف کا ہے تحریر: حامد کمال الدین مسئلہ "آپ" کے موقف کا نہیں ہے صاحب،۔۔۔
کیٹیگری
Featured
عرفان شكور
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
Side Banner
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
احوال
عرفان شكور
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
تبصرہ و تجزیہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اداریہ
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
اصول
منہج
حامد كمال الدين
ايمان
حامد كمال الدين
منہج
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ایقاظ ٹائم لائن
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
ذيشان وڑائچ
مزيد ۔۔۔
بازيافت
سلف و مشاہير
حامد كمال الدين
تاريخ
حامد كمال الدين
سيرت
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
باطل
اديانديگر
حامد كمال الدين
فكرى وسماجى مذاہب
حامد كمال الدين
فرقے
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
تنقیحات
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
ثقافت
معاشرہ
حامد كمال الدين
خواتين
حامد كمال الدين
خواتين
ادارہ
مزيد ۔۔۔
جہاد
سياست
حامد كمال الدين
مزاحمت
حامد كمال الدين
قتال
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
راہنمائى
شيخ الاسلام امام ابن تيمية
حامد كمال الدين
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
رقائق
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
اذكار و ادعيہ
حامد كمال الدين
مزيد ۔۔۔
فوائد
فہدؔ بن خالد
احمد شاکرؔ
تقی الدین منصور
مزيد ۔۔۔
متفرق
ادارہ
عائشہ جاوید
عائشہ جاوید
مزيد ۔۔۔
مشكوة وحى
علوم حديث
حامد كمال الدين
علوم قرآن
حامد كمال الدين
مریم عزیز
مزيد ۔۔۔
مقبول ترین کتب
مقبول ترین آڈيوز
مقبول ترین ويڈيوز