اللَّهُمَّ إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي، وَنَسْجُدُ (شرح قنوت 16
|
:عنوان |
|
|
خدا کو پلٹ پلٹ کر یہ بتانا کہ ہم تیرے ہیں۔ عبادت اور بندگی پر ہر کسی کے حق کی نفی کرتے ہیں اور اسے تیرے لیے خاص کرتے ہیں۔ |
|
|
شرح دعائے قنوت
تحریر: حامد کمال الدین
16
اللَّهُمَّ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ، وَلَكَ نُصَلِّي، وَنَسْجُدُ
"الٰہا! عبادت کریں تو ہم تیری۔ نیازگو ہم تیرے۔ سجدہ ریز تیرے
آگے"۔
خدایا
ہم تیرے سوا کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کے نہیں۔ تیرے سوا کسی کےآگے جھکنے والے
نہیں۔ کسی کے آگے اظہارِ ذلت کرنے والے نہیں۔ تیرے سوا کسی کی عبادت کا دم نہیں
بھرتے۔ ’’وفا‘‘ کا اظہار اب یہ صورت دھارتا ہے: خدا کو پلٹ پلٹ کر یہ بتانا کہ ہم
تیرے ہیں۔ عبادت اور بندگی پر ہر کسی کے حق کی نفی کرتے ہیں اور اسے تیرے لیے خاص
کرتے ہیں۔ مومن اس بات کو خدا کے آگے اپنا وسیلہ بنانے میں ایک خاص لذت محسوس کرتا
ہے۔
پورا کتابچہ ایک پی ڈی ایف فائل میں خطِ نستعلیق کے ساتھ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
قنوتِ وتر کی تینوں دعاؤں کے متن یکجا یہاں سے حاصل کریں۔
شرح دعائے قنوت مین پیج کےلیے یہاں کلک کریں۔
|
|
|
|
|
|